Abbas medical store

Abbas medical store Our motive to provide (free consultation with Discounted price) for Customers.

14/02/2026
14/02/2026

پنجاب میں جان بچانے والی ادویات سمیت 10 معروف ادویات غیرمعیاری قرار ، ڈریپ نے پابندی عائد کر دی
مزید تفصیل کے لیے کمنٹس میں لنک پر کلک کریں

09/02/2026

محسن نقوی کا چھکا , بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کیلئےایسی شرط رکھ دی کہ۔۔See Mor

26/01/2026

پاکستان میں فارما سیلز اینڈ مارکیٹنگ: ایک خاموش بحران
پاکستان کی فارما انڈسٹری ہمیشہ سے ملکی ہیلتھ کیئر سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی رہی ہے۔
نئی ادویات کی معلومات، جدید علاج کے رجحانات اور ڈاکٹروں کی مسلسل اپڈیٹ — یہ سب کچھ فارما سیلز اینڈ مارکیٹنگ فورس کے ذریعے ممکن ہوتا ہے۔
مگر آج یہی فورس تاریخ کے سب سے مشکل دور سے گزر رہی ہے۔
سرکاری ہسپتالوں کے دروازے بند
ملک بھر میں سرکاری ہسپتالوں میں فارما ریپریزنٹیٹوز کا داخلہ محدود یا مکمل بند کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹروں تک سائنسی معلومات پہنچانے کا بنیادی ذریعہ تقریباً ختم ہوتا جا رہا ہے۔
نتیجہ؟
نئی ادویات کی آگاہی رک گئی۔
مریض جدید علاج سے محروم ہونے لگے۔
کمپنیوں کے لیے ٹارگٹس ناممکن
جب فیلڈ فورس کو کام کرنے کی اجازت نہیں ملتی
تو سیلز ٹارگٹس حاصل کرنا صرف ایک خواب بن جاتا ہے۔
کمپنیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے،
منافع کم ہو رہا ہے،
اور بالآخر نوکریاں خطرے میں پڑ رہی ہیں۔
ہزاروں نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر
پاکستان میں ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان فارما فیلڈ میں روزگار سے وابستہ ہیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جو دن رات محنت کرتے ہیں،
دور دراز علاقوں تک پہنچتے ہیں،
اور ہیلتھ کیئر سسٹم کو متحرک رکھتے ہیں۔
اگر یہ نظام بیٹھ گیا
تو بیروزگاری کی ایک نئی لہر جنم لے گی۔
اصل نقصان مریض کا
یہ صرف سیلز یا کمپنیوں کا مسئلہ نہیں۔
اصل نقصان اس مریض کا ہے
جو نئی اور بہتر دوا سے فائدہ اٹھا سکتا تھا۔
جب ڈاکٹر تک نئی تحقیق نہیں پہنچے گی
تو علاج کا معیار کیسے بہتر ہوگا؟
اقتدار کے ایوانوں سے سوال
کیا فارما انڈسٹری کی بقا غیر اہم ہے؟
کیا ہزاروں گھروں کا چولہا بجھنے دیا جائے گا؟
کیا پاکستان کا ہیلتھ کیئر سسٹم مزید دباؤ برداشت کر سکتا ہے؟
اب آواز اٹھانے کا وقت ہے
فارما فیلڈ فورس ملک کی خدمت کر رہی ہے —
اسے کام کرنے دیا جائے۔
قواعد بنیں، نظم ہو —
مگر مکمل پابندی کسی مسئلے کا حل نہیں۔ .....تحریر ۔۔۔ محمد عباس ایکس ایریا منیجر فارماسوٹیکل کمپنیز

02/11/2025
30/10/2025

جب شوگر اچانک بڑھ جائے تو سب سے پہلے خود کو پرسکون رکھیں۔ گھبراہٹ یا پریشانی شوگر کو مزید بڑھا دیتی ہے۔

آہستہ آہستہ کچھ پانی پی لیں تاکہ جسم شوگر کو خارج کر سکے۔

اگر طبیعت اجازت دے تو ہلکی سی واک کر لیں، اس سے جسم شوگر کو استعمال کرنے لگتا ہے۔

میٹھا، چاول یا روٹی جیسی چیزیں بالکل بند کر دیں۔ اگلے کھانے میں صرف ہلکی سبزیاں، سلاد یا ابلا انڈہ لیں تاکہ شوگر مزید نہ بڑھے۔

اگر آپ کے معالج نے آپ کو ہائی شوگر میں ایکسٹرا ڈوز دوا یا انسولین کے متعلق گائیڈ کیا ہے تو معالج کی ہدایات پر عمل کریں۔

اگر شوگر بہت زیادہ ہو — مثلاً 300 سے اوپر — یا چکر، کمزوری یا سانس پھولنے جیسی علامات محسوس ہوں تو وقت ضائع کیے بغیر فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

کیونکہ شوگر کا بہت زیادہ ہائی ہونا اچانک کسی جسمانی عضو کو مفلوج کر سکتا ہے۔

سب سے اہم بات ان عوامل کو کنٹرول کریں جو شوگر بڑھنے کی وجہ بن رہے ہیں
اپنا لائف سٹائل بہتر کریں
اپنی ریندم فاسٹنگ نارمل رینج میں لائیں
اپنے HBA1C کو 6 کے پاس لائیں
بلڈپریشر کولیسٹرول یورک ایسڈ وزن کو کنٹرول کریں
اگر یہ سب لیولز کنٹرول نہیں ہو رہے تو ہمارا شوگر کنٹرول پروگرام جوائن کریں
ڈاکٹر شاہد ندیم کی طبی رہنمائی اور ماہر غذائیت کی غذائی رہنمائی میں اپنی شوگر کو مکمل کنٹرول کریں HBA1C کو 6 کے پاس لائیں
رجسٹریشن کے لیے کمنٹس میں لکھیں SCP
ٹیم آپ کو تفصیلات فراہم کر دے گی

29/10/2025

شوگر کے مریضوں میں گیس ہونے کی بڑی وجہ بدہضمی اور آنتوں کی سست حرکت ہوتی ہے۔
شوگر جب کچھ عرصے تک رہتی ہے تو نظامِ ہاضمہ کی اعصابی طاقت کمزور ہو جاتی ہے جس سے کھانا دیر سے ہضم ہوتا ہے اور گیس، ڈکار، پیٹ میں بھاری پن یا قبض ہونے لگتی ہے۔ اس کے علاوہ روٹی، چاول یا دودھ کے ساتھ چائے لینا بھی ہاضمہ خراب کرتا ہے اور گیس بڑھاتا ہے۔

گیس کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کھانا ہمیشہ آہستہ آہستہ چبا کر کھایا جائے تاکہ معدے پر بوجھ نہ پڑے۔
پانی کھانے کے ساتھ پینے کے بجائے کھانے سے 30 منٹ پہلے یا ایک گھنٹہ بعد پینا بہتر ہوتا ہے۔رات کا کھانا ہلکا رکھا جائے۔

رات کو اسپغول کا چھلکا پانی یا دہی کے ساتھ لینے سے آنتیں صاف رہتی ہیں اور قبض نہیں بنتی۔

کچھ کھانے گیس بہت جلد پیدا کرتے ہیں اس لیے ان سے پرہیز ضروری ہے۔ اگر آپ کو گیس رہتی ہے تو بیسن، سفید چنے، لوبیا، بھینڈی، بند گوبھی، مولی، آلو اور زیادہ مصالحے دار چیزیں کم کھائیں ۔
اسی طرح کولڈ ڈرنکس، بیکری آئٹمز اور تلی ہوئی اشیا بھی پیٹ سست کرتی ہیں اور شوگر کنٹرول میں رکاوٹ بنتی ہیں، اس لیے ان کا استعمال کم سے کم کرنا چاہیے۔

روزانہ تھوڑی واک بھی گیس کے مسئلے کو کم کرتی ہے کیونکہ حرکت سے کھانا آسانی سے ہضم ہوتا ہے۔

کھانے کے بعد صرف دس سے پندرہ منٹ کی واک گیس، ڈکار اور بدہضمی سے بچاتی ہے۔
سب سے اہم بات اپنی شوگر کنٹرول رکھیں۔ ہائی شوگر آپ کے ہاضمے کو متاثر کرتی ہے
اپنی رینڈم آئیڈیلی 150 کے پاس فاسٹنگ 100 کے پاس لائیں
آپ کا HBA1C خودبخود 6 کے پاس آ جائے گا
اگر آپ باوجود کوشش کے شوگر کنٹرول نہیں کر پا رہے
گردوں کے مسائل کا آغاز ہو چکا ہے
پری ذیابیطس کو بغیر دوا کے ریورس کرنا چاہتے ہیں۔
یا شوگر کو بغیر انسولین کے کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو کمنٹس میں SCP لکھ کر ہمارے شوگر کنٹرول پروگرام میں رجسٹریشن کروائیں اور روٹی چاول کھاتے ہوئے ان تمام مسائل کو حل کریں

29/10/2025

آج ایک مشکل سی بات کو آسان کر کے سمجھاتا ہوں
آپ کو وزن کم کرنے میں بہت آسانی ہو گی
وزن کم کرنے کے 2 طریقے ہیں

1۔ آپ اپنی جسمانی ضروریات سے کم کھائیں اس کو انگریزی میں کیلوریز ڈیفیسٹ کہتے ہیں۔ اس سے جسم توانائی حاصل کرنے کے لیے آپ کی ذخیرہ چربی کو پگھلانے لگتا ہے

2 ۔ آپ کم بھی کھائیں اور جسم میں انسولین کی زائد پیداوار کو بھی روک دیں۔ اس سے وزن زیادہ جلدی کم ہوتا ہے کیونکہ چربی زیادی تیزی سے پگھلتی ہے

انسولین کی زائد پیداوار کو روکنے کا ایک سب سے آسان طریقہ ہے کہ آپ بار بار کھانا نہ کھائیں۔ سنیک نہ کھائیں۔ وہ جو آپ کچھ نہ کچھ ٹونگتے رہتے ہیں وہ نہ کریں۔ کیونکہ جب بھی آپ کچھ کھاتے ہیں لبلبہ انسولین بناتا ہے۔ انسولین جسم میں زیادہ ہو جائے تو جسم چربی کو جلانے کی بجائے ذخیرہ کرنے لگتا ہے۔اور وزن کم کرنا مشکل ہو جاتا ہے

اچھا اب اس سے بھی اہم بات سنیں۔ اکثر لوگوں کو سنیکنگ چھوڑنا پسند نہیں ہوتا۔ یا تو ان کو بھوک لگ جاتی ہے یا ان کی طبیعت اپ سیٹ ہو جاتی ہے
لمبے وقت تک کھانا چھوڑنے سے ہارمونز بھی اوپر نیچے ہو سکتے ہیں
اس لیے یہ آپ کا ماہر غذائیت فیصلہ کرتا ہے کہ آپ کو صرف کیلوریز ڈیفیسٹ میں لانا ہے یا اس کے ساتھ انسولین کو بھی روک کر وزن کم کروانا ہے

ہم وزن کم پروگرام میں انسان کی خواہش اور انسان کی جسمانی ضرورت کے مطابق لائحہ عمل تیار کر کے وزن کم کرواتے ہیں
تاکہ وہ وزن کم کرنے کے دوران خوش مطمئن پرسکون اور تروتازہ رہے
اور یہ ہی وجہ ہے کہ ہمارے مریض بآسانی 1 ماہ میں کئی کلو وزن کم کر لیتے ہیں۔
ہمارے وزن کم پروگرام میں شرکت کے لئے کمنٹس میں 30 لکھیں

Address

Abbas Medical Store Head Freed Road Pul Feroza Liaqat Pur , Rahim Yar Khan
Feroza
37000

Telephone

+923020004425

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abbas medical store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Abbas medical store:

Share