
04/09/2025
پنجاب میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے ضمنی سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) کی مشاورت سے کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ علاقوں کے طلباء کو درپیش مشکلات سے بچایا جا سکے۔
میٹرک سیکنڈ اینول امتحان سیلاب کے باعث ملتوی
امتحان اب 29 ستمبر سے شروع ہوں گے.