Sardar Feroz Khan Welfare Society

Sardar Feroz Khan Welfare Society "زکوۃ کسی بھی صورت مال میں کمی نہیں کرتی"

30/08/2025
بسم اللہ الرحمن الرحیماللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ سردار فیروز خان ویلفیئر سوسائٹی نے اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے ایک بار ...
21/08/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ سردار فیروز خان ویلفیئر سوسائٹی نے اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے ایک بار پھر خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والے ہمارے بہن بھائیوں کی مدد کے لیے امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔ یہ تمام امدادی سرگرمیاں اللہ تعالیٰ کی رضا اور مخلوقِ خدا کی خدمت کے جذبے کے تحت سرانجام دی جا رہی ہیں۔

ہم تہہ دل سے اُن تمام احباب، مخیر حضرات، نوجوانوں اور ساتھیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اپنے مالی، جسمانی یا اخلاقی تعاون کے ذریعے اس مہم کو کامیاب بنایا۔ یقیناً آپ سب کی قربانیاں اور تعاون ہی اصل سرمایہ ہیں جن کے باعث یہ خدمت ممکن ہو سکی۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہمیشہ ایسے نیک اعمال کی توفیق عطا فرمائے، آپ سب کی محنتوں اور تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور آپ کے رزق، صحت اور زندگی میں برکت عطا فرمائے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک و قوم کو ہر قسم کی آفات، مشکلات اور مصیبتوں سے محفوظ رکھے اور ہمیں ہمیشہ ایک دوسرے کے کام آنے کی توفیق عطا فرمائے۔

🤲 دعاؤں میں یاد رکھیں۔

چئیرمین
سردار عمران غلام
سردار فیروز خان ویلفیئر سوسائٹی

ہم ڈاکٹر تیمور مرزا کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی محنت اور قابلیت سے میڈیکل آفیسر (M.O.) کا ا...
07/04/2025

ہم ڈاکٹر تیمور مرزا کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی محنت اور قابلیت سے میڈیکل آفیسر (M.O.) کا انٹرویو کلئیر کر کے بطور سرکاری میڈیکل آفیسر تعیناتی حاصل کی۔ یہ کامیابی یقیناً اُن کی مسلسل محنت اور عزم کا نتیجہ ہے۔

ڈاکٹر تیمور مرزا سردار فیروز خان ویلفیر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام میڈیکل کیمپس میں بھی رضاکارانہ خدمات انجام دیتے رہے ہیں، جس پر سوسائٹی کے تمام اراکین کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
سردار فیروز خان ویلفیر سوسائٹی

17/02/2025
16/02/2025

چیرمین سردار فیروز خان ویلفئیر سوسائٹی سردار عمران غلام اپنے ویڈیو پیغام 15 فروری 2024 کو ہونے والے میڈیکل کیمپ میں شریک ڈاکٹر صاحبان اور فارما ایسوسی ایشنز اور تمام اخباب جنہوں نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد موقع پر سردار فیروز خان ویلفئیر سوسائٹی کے ساتھ تعاون کیا کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

Address

Fatehpur Thakyala
Gam Kotli
11100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sardar Feroz Khan Welfare Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Sardar Feroz Khan Welfare Society:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram