06/01/2026
ڈاکٹر اظہر مقصود، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکندرآباد نگر نے اپنے عملے کے ہمراہ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران فارمیسی، مین اسٹور، لیبارٹری، وارڈز اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا گیا اور صفائی و انتظامی امور کا بغور جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر تمام ڈاکٹروں کی او پی ڈی (OPD) حاضری اور کارکردگی بھی چیک کی گئی۔ ڈاکٹر اظہر مقصود نے ہسپتال کے تمام عملے کو ہدایت کی کہ وہ صفائی ستھرائی کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھیں، اپنی ڈیوٹیز ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں اور مریضوں کی خدمت کو اولین ترجیح بنائیں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکندرآباد نگر میں علاج و معالجہ، صفائی اور نظم و ضبط کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
District Health Officer Nagar
DG Health GB updates