Health Issues Of GB

Health Issues Of GB

Comments

ڈاٸریکٹر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر نزہت شفیع کا خسرہ اور روبیلا سے بچاٶ کی قومی مہم کے بارے میں جاری کردہ پیغام۔
PAMIR TIMES
DHQ Hospital Gilgit
بہت بہت مبارک ھوں سر🥀❤️
Dr Raziq sab ki Opd kub koi batya muj plz
Hi sir
(اپیل برائے داد رسی و بحالی میرٹ بابت لیباریٹری ٹیکنیشن بھرتی)

مورخہ 30 اور 31 جولائ 2021 ھیلتھ ڈائریکٹوریٹ گلگت ریجن میں COVID-19 سے متعلق مختلف شعبہ جات میں 89 دنوں کیلئے سٹاف کی selection کے لئے انٹرویو کا انعقاد کیا گیا۔

انتہائ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے لیباریٹری ٹیکنیشن کے اس انتخاب/ انٹرویو کے عمل کے دوران لیباریٹری ٹیکنیشن کی تعلیمی اسناد کی چھان بین کیلئے ایک LHV /جنرل نرس کو بٹھایا گیا ۔ اس نرس کو لیباریٹری سے متعلق تعلیمی اسناد کی الف-ب کا بھی پتہ نہیں تھا۔ ستم ظریفی کی بات یہ ہیکہ لیباریٹری کے شعبہ میں اسوقت دو محترم سینئیر ترین پیتھالوجسٹ اور میڈیکل لیباریٹری ٹیکنالوجی کے شعبہ میں کئی کوالیفائیڈ لیب ٹیکنالوجسٹ کی موجودگی میں ایک غیر متعلقہ نرس کو لیباریٹری ٹیکنیشن کے انٹرویو کے دوران اسناد کی چھان بین اور سوال و جواب کیلئیےبٹھانا سمجھ سے بالا تر اور انتظامی غیر سنجیدگی کا مظہر ہے۔

لیباریٹری کے شعبہ میں اسوقت مستند Recognized بنیادی فنی تعلیم (1)رجسٹرڈ میڈیکل فیکلٹی کے ساتھ الحاق شدہ اداروں سے دو سالہ ڈپلومہ اور (2)مختلف بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) سے FSc-MLT میڈیکل لیباریٹری ٹیکنالوجی ہے۔ (3) BSc medical microbiology بمع لیباریٹری میں عملی کام کا تجربہ۔ مندرجہ بالا تعلیمی کوائف کے ںساتھ detailed mark sheet ہونی چاہئیےجسمیں دو سالہ ڈپلومہ یا FSc -MLT کے دوران پڑھائے گئے مضامین اور حاصل کردہ نمبروں کی مکمل تفصیل موجودہو۔ اگر کسی نے مستند اداروں سے سرٹیفیکیٹ کیا ہو تو اسکے پاس بھی Mark Sheet اور پڑھائے گئے مضامین کی مکمل تفصیل موجود ہو نی چاہئیے۔اس کےعلاوہ موجودہ دور میں لیباریٹری ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبہ جات میں یونیورسٹی کی سطح پر BS , MPhil اور PhD لیول تک HEC سے منظور شدہ تعلیمی پروگرام موجود ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی وضاحت ضروری ہے کہ فاصلاتی تعلیم distance learning کی بنیاد پر حاصل کیئے گئے تعلیمی سرٹیفیکیٹ اور اسناد کی میڈیکل کے شعبہ میں کوئ گنجائش اور قانونی حیثیت نہیں ہے ۔ میڈیکل کے تمام شعبہ جات میں on job practical training لازمی ہے ۔ جس طرح کوئ بھی MBBS والا فاصلاتی تعلیم distance learning کے زریعے ڈاکٹر نہیں بن سکتا اسی طرح پیرامیڈیکل کے تمام کیڈرز میں کوئ بھی فرد فنی تعلیم professional qualification کے ساتھ ساتھ بغیر عملی تربیتpractical training کے لیباریٹری سمیت کسی بھی شعبہ میں job /appointment کا اہل نہیں ہو سکتا۔

لہذا ہماری ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز صاحب گلگت ریجن سے انتہائ عاجزانہ اپیل ہیکہ Covid Lab Technician اور Junior Lab Technician کی selection/appointment کی حتمی فہرست List مرتب کرنے سے قبل انٹرویو میں شامل تمام امیدواروں کی تعلیمی اسناد کی چھان بین محترم سینئیر پیتھالوجسٹ یا لیباریٹری ٹیکنالوجسٹ سے کروا لیں تاکہ مستحق امیدواروں کی حق تلفی اور محرومی کا ازالہ ہوسکے۔ بصورت دیگر متائثرہ مستند recognized کوالیفائیڈ لیب ٹیکنیشن(2 سالہ ڈپلومہ/FSc MLT) , انتظامی حکام بالا اور احتساب عدالت سمیت تمام قانونی چارہ جوئی کرنے میں حق بجانب ہونگے۔ بطرف جملہ کوالیفائیڈ لیب ٹیکنیشن گلگت۔ بلتستان بوساطت۔
1) Hassnain Abbas(District NAGAR)
2) Shahkar Hussain.(District Gilgit)
3) Shahid Aman.(District Astor)
4) Muhammad Saleem.(District Astor)
5) Touseef Alam.(District Gilgit)
6) Faiz Alam.(District Gilgit)
7) Abuzar Gaffari.(District Gilgit)
8)Ehtisham .(District Gilgit)
9)Sajid Ahmad(District Gilgit)
10)Sakhi Akbar(District Gizer)
11)Waqar (District Gilgit)
12)Zain Haider(District Gilgit)
when are the interviews??
Hi guys
How are u doing?
Myself Furqan yasin from Dgkhan (Punjab)
I'm male nurse from proffesion
I need job in any hospital.
Plz suggest me a hospital where job vacancies are available
Thanks!
پی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں لیڈی ڈاکٹرز اور اسٹاف کا غیر ذمدارنہ رویہ قابل مذمت ہے۔
ایم ایس نوٹس لے
''میں کیا کروں''
پڑھنے کو تو یہ ایک جملہ ہے لیکن حقیقت میں یہ
ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت کے حکام بالا کی بے ہسی ہے
سرجیکل وارڈ میں بیڈ کی کمی ایک بیڈ میں 2،2 مریض بٹھا دئیے شکایت کرنے پہ ایم ایس ڈاکٹر فرمان اللہ شکایت کا ازالہ کرنے کی بجایے کہتے ہے کہ ``میں کیا کروں`` جا کہ اپنے ڈاکٹرز کو کہو آپریٹ ہی نا کرے ۔ سرجیکل وارڈ کے استعمال میں 2 سائیڈ رومز ہے ان کو بھی میڈیکل اور گیناۓ وارڈ کےمریضوں کو دیا گیا ہے مریض آپریشن کے بعد بیڈ نا ملنے کی وجہ سے خوار ہو رہے ہے ۔
حکام بالا سے گزارش ہے کہ نوٹس لے ۔

صحت نعمت ہے

Operating as usual

29/03/2022

کانگو امن مشن میں تعینات افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر اظہار افسوس
اللہ پاک شہید افسران کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے
آمین

29/03/2022

شاہد حسین اور ان کے پینل امیدواروں کو پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پیرا میڈیکل سٹاف کے حقوق کے حصول کی جدوجہد تیز کرینگے

23/03/2022
Photos from Health Issues Of GB's post 21/03/2022

وزیراعلٰی گلگت بلتستان کی انتھک کوششوں سے کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز کی ٹیم نےRHQ اور PHQ ہسپتال گلگت کا دورہ کیا اور گلگت بلتستان کے ہسپتالوں کو FCPS ٹریننگ کی اجازت دے دی انشاءاللہ جولائی 2022 سے FCPS ٹریننگ کا آغاز ہوگا۔وزیراعلٰی کے اس تاریخی اقدام سے جہاں گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کو ان کے علاقے میں ہی ٹریننگ کی سہولت میسر ہوگی وہاں پر مریضوں کے دیکھ بال کے لیے 24 گھنٹے ڈاکٹرز بھی دستیاب ہونگے۔اس موقع پر GB گورنمنٹ کیطرف سے CPSP آفسکے لیے دو کنال زمین بھی الاٹ کر دی گئ اور وزیراعلٰی صاحب نے CPSP کو سکردو اور چلاس میں بھی فوری طور پر زمین الاٹ کرنے کے احکامات جاری کئے

Photos from Health Issues Of GB's post 18/02/2022

پی ایچ کیو ہسپتال میں محدود پیمانے پر Physiotherapy Centre کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔جہاں Physiotherapist ڈاکٹر زہرہ کی خدمات موجود ہونگی۔ایسے تمام مریض جنکو Physiotherapy کی ہدایت کی گئ ہو وہ ہسپتال کے اوقات کار میں تشریف لا سکتے ہیں

Photos from Health Issues Of GB's post 17/02/2022

Today Consultant General Surgeon Dr.Shabbar Changazi giving presentation on "Acute mesenteric ischemia"on weekly academic session at PHQ Gilgit.

Photos from Health Issues Of GB's post 10/02/2022

آج PHQ ہسپتال اور RHQ ہسپتال میں ہفتہ وارکلینکل کانفرنسز کا انعقاد ہوا RHQہسپتال میں کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر عمران نے اور PHQ ہسپتال میں گائنی کالوجسٹ ڈاکٹر ثروت نے لیکچر دیئے جس میں ڈاکٹروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

08/02/2022

حکومت پاکستان کے تاریخی فیصلے کے تحت اب تمام پاکستانی مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہونگے۔اب آپکا شناختی کارڈ ہی آپکا صحت کارڈ تصور ہوگا۔اگر آپ کا مریض ہسپتال میں داخل ہے تو فورا ہسپتال میں موجود صحت سہولت کارڈ کے کونٹر پر شناختی کارڈ اور 18 سال سے کم عمر بچوں کے علاج کے لیے فارم B لیکر اپنا اندراج کروا دیں اورمفت علاج کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔یاد رہے یہ سہولت صرف ہسپتال میں داخل مریضوں کے لیے دستیاب ہے

Photos from Health Issues Of GB's post 07/02/2022

وزیر اعلی گلگت بلتستان اور صوبائی حکومت کا تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو فنکشنل کرنے کا تاریخی اقدام۔۔گلگت بلتستان کے مختلف ہسپتالوں میں 24 سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور 14 نئے میڈیکل آفیسرز تعینات کردیے گٸے اب انشاءاللہ لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات میسر ہونگی اور گلگت کے ہسپتالوں میں لوڈ کم ہوگا۔اس میں ایک اہم بات یہ ہے کہ سابق منسٹر تعمیرات، ناکام سیاستدان ڈاکٹر اقبال کو بھی نگر میں تعینات کر دیا گیا ہے

04/02/2022

ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور قابض بھارتی حکومت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

29/01/2022

بلتستان کے ڈاکٹروں نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے جسکی وجہ گلگت بلتستان کےمحکمہ صحت میں حالیہ creation کے تحت دی جانے والی سیٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم ہے۔افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ ڈاکٹروں کا مسئلہ نہیں یہ ایک علاقائی مسئلہ ہے وہاں کے درجن بھر اسمبلی ممبر اور منسٹرز کی فوج اور بلتستان کی سول سوسائٹی خاموش کیوں؟گلگت میں بھی سیٹوں کی تقسیم میں بے حد ناانصافی کی گئی ہے سب سے بڑا ہسپتال PHQ کو چند سٹیں دی گئ ہیں کوئی آواز اٹھانے کے لئے تیار نہیں۔گلگت بلتستان میں علاقائی اور فرقہ وارانہ تعصب پیدا ہونے کی بنیادی وجہ ہی ایسے غیر منصفانہ فیصلے ہیں۔۔PMA بلتستان زندہ باد اور وہاں کے نمائندے شرم کریں

28/01/2022

گزشتہ دنوں بسین کے عوام نے بسین ہسپتال میں ڈاکٹرز کی عدم دستیابی پر بروز جمعہ احتجاج کیا۔ اور غزر روڈ کئ گھنٹوں کے لیے بلاک کر دیا مسافر کئ گھنٹے راستے میں خوار ہوئے۔اور نتیجہ چند ڈاکٹروں کا ایک بوگس آرڈر ایشو کیا گیا شادیانے بجانے گئے کہ احتجاج رنگ لایا۔۔اب سوال یہ کہ کیا بسین ہسپتال ڈاکٹروں سے بھر گیا؟احتجاج کرنے والے کہاں سو گئے؟صحافی جو بڑی بژی خبریں چلا رہے تھے کہ بسین کے لوگوں کا احتجاج رنگ لایا ایک جعلی آرڈر ہی کافی تھا؟اس دو نمبر نظام پر تھو

Photos from Health Issues Of GB's post 27/01/2022

Consultant orthopaedic/Spin surgeon Dr.Kashif giving presentation "management of spinal injury due to trauma" weekly academic session at PHQ hospital gilgit.

27/01/2022

یہ پیج مکمل ایڈمن کا پرائیویٹ گروپ ہے یہاں محکمہ صحت گلگت بلتستان کے بارے حق اور سچ لکھا جائے گا۔اچھے اقدامات کی تعریف اور ناانصافی پر مذمت کی جائے گی۔کسی حکومتی یا سرکاری ترجمان کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی اگر کوئی غلط بات ہوگی تو اپنے پیج پر میں ثبوت کے ساتھ تردید کر دیں۔اب کوئی پوسٹ delete نہیں ہو گی۔

Photos from Health Issues Of GB's post 20/01/2022

آج PHQ ہسپتال میں ہفتہ وار کلینکل کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ڈاکٹروں نے بھرپور شرکت فرمائی۔ڈاکٹر فاضل حسین کنسلٹنٹ میڈیکل سپیشلسٹ نے Hypertension پر Presentation دی۔

16/01/2022

پی ایچ کیو ہسپتال کے ٹیم ممبر ڈاکٹر سیدہ صنم زہرا کو Diagnostic Radialogy میں FCPS کے امتحان میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پہلے سے بھی بہتر انداز میں اپنی خدمات سرانجام دینگی۔

Photos from MedCiti Medical Center-     CMH road jutial Gilgit's post 31/12/2021

Photos from MedCiti Medical Center- CMH road jutial Gilgit's post

22/12/2021

ہسپتال کے کنسلٹنٹ چایلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر حسن شاکر کے والد محترم قضائے الٰہی سے وفات پا چکے ہیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔اللہ تعالٰی سے دعا کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔آمین

19/12/2021

کڑوا سچ..۔شکریہ ڈیلی ایکسپریس۔۔واقعی عوامی نمائندے اور عوامی ایکشن کمیٹی اورعوام کا بنیادی مسئلہ صرف گندم کی سبسیڈی تک محدود ہوکر رہ گیا ہے۔۔
Daily Expe

Photos from Regional Head Quarter Hospital Gilgit-RHQ's post 17/12/2021

Photos from Regional Head Quarter Hospital Gilgit-RHQ's post

07/12/2021

پی ایچ کیو ہسپتال کے تمام سٹاف سکردو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور سٹاف کی شہادت پر افسوس اظہار کرتے ہیں اور پاک آرمی سے اس عظیم نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اللہ تعالٰی تمام شہیدا کی مغفرت فرمائے اور شہیدوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔آمین

Photos from Health Issues Of GB's post 29/11/2021

عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ آجکل سوشل میڈیا میں رات کو ہسپتال ڈاکٹرز کی غیر موجودگی کے حوالے سے ایک بے بنیاد پوسٹ share کی جا رہی ہے جسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔۔24 گھنٹے اور سال کے 365 دن ہسپتال میں ڈاکٹرز موجود ہوتے ہیں اور کبھی ہسپتال کا گیٹ بند نہیں ہوتا۔الحمدللہ رات کی شفٹ میں دو MOs اور ایک LMO موجود ہوتی ہے۔تاہم اگر کسی کو اس متعلق شکایات ہے تو وقت ،تاریخ اور دن کی تفصیل کے ساتھ MS صاحب کو شکایت کریں۔سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہیں پھیلانے سے احتیاط کریں۔ڈاکٹرز کے پورے ہفتے کا ڈیوٹی شیڈول Share کر رہے ہیں۔ہسپتال میں ڈاکٹرز تین شفٹوں میں کام کرتے ہیں پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے 2 بجے تک ،دوسری شفٹ 2بجے سے رات 8بجے تک اور تیسری شفٹ رات آٹھ بجے سے صبح 8 بجے تک

Photos from Health Issues Of GB's post 24/11/2021

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
کُلُّ نَفس ذاٸِقَتہ الموت۔
کوہستان کار حادثہ یقیناؓ ایک دل کو ہلا دینے والا سانحہ ھے جس سے پورا علاقہ سوگوار ھے۔دکھ کی اس گھڑی میں PHQ ہسپتال کی انتظامیہ ،ڈاکٹرز اور ہسپتال کے تمام سٹاف ڈاکٹر بابر,ڈاکٹراظہر ، ڈاکٹر سناور اور ان خاندان کو بلخصوص اور جلال اباد کے باسیوں کو بلعموم تعزیت و تصلیت پیش کرتے ہیں ۔اللہ تعالی سے دعاگو ھوں تمام مرحومین کے سفر آخرت میں آسانیاں پیدا کرے, ان تمام کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام اور لوحقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ آمین

20/11/2021

بہت اچھی خبر ہے کہ
نیب نے فارما کمپنیوں سے ان تمام ڈاکٹرز کے کوائف طلب کر لیے ہیں جو ان سے مراعات لیتے رہے ہیں....
ان میں بیرونی ممالک کے دورے، بین الاقوامی کانفرنسز کی فنڈنگ، قیمتی تحائف، قیمتی آلات، گاڑیاں وغیرہ سب کچھ شامل ہے.

اور ان سب چیزوں کو رشوت تصور کیا جائے گا..
انشاء اللہ فارما کمپنیز کے حوالے سے بہت جلد قانون سازی کی جائیگی. انشاء اللہ اب بہت جلد یہ حقیقت بن جائیگا .

Photos from Health Issues Of GB's post 15/11/2021

موسمی تبدیلی کی وجہ سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ۔۔احتیاط کریں۔۔احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

14/11/2021

پی ایچ کیو ہسپتال کے ٹیم ممبر ڈاکٹر شبیر حسین کو FCPS (Surgery) کے امتحان میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پہلے سے بھی بہتر انداز میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے

07/11/2021

گلگت میں آج کل نزلہ،زکام،کھانسی،گلہ خراب اور بخار کی وبا پھیلی ہوئی ہے اس لئے احتیاط کریں۔سردی سے بچیں،گرم کپڑے پہنیں اور گرم مشروبات(یخنی اور سوپ،ڈودڈو) کا استعمال زیادہ کریں ،ماسک پہنیں۔کھانستے وقت منہ پر ٹشو یا رومال رکھیں

06/11/2021

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید اور ان کی کابینہ کا تاریخی فیصلہ۔۔مختلف اضلاع کے DHQ ہسپتال کو فعال بنانے کے لئے 272سیپشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی کا فیصلہ۔۔۔ 272 سیپشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی سے لوگوں کو ان کے ڈسٹرکٹ میں ہی علاج کی بہترین سہولیات میسر ہونگی

Photos from Health Issues Of GB's post 04/11/2021

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے ڈاکٹر اور پیرامیڈکس مستقلی بل2021 کی منظوری دے دی۔شکریہ وزیر اعلی گلگت بلتستان،شکریہ گورنر گلگت بلتستان،شکریہ وزیر قانون ،شکریہ وزیر صیحت،شکریہ اپوزیشن لیڈر اور شکریہ معزز ممبران گلگت بلتستان اسمبلی

Photos from Health Issues Of GB's post 03/11/2021

Commandant Combined Military Hospital (CMH) Gilgit donated a purpose-built food trolly to serve the patients. The administration of PHQ Hospital expressed their gratitude towards the CO CMH.

01/11/2021

Happy Independence Day to all GBians❤️. The Heaven on Earth, Gilgit-Baltistan Zindabaad.
Pakistan 🇵🇰 Paindabad

24/10/2021

پاکستان زندہ باد

Photos from Health Issues Of GB's post 21/10/2021

خواتین میں چھاتی کے سرطان کے آگاہی کے سلسلے میں ڈی ایچ او گلگت اور PHQ ہسپتال کیطرف سے ایک آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر سرتاج DMS، ڈاکٹر فدا حسین DHO ،رضا صاحب ADC اور ڈاکٹر شیریں سلطان چیف کنسلٹنٹ گائنی کالوجسٹ نے خواتین میں چھاتی کے کینسر سے متعلق شرکاء سے خطاب کیا۔

Photos from DHQ Hospital Gilgit's post 18/10/2021

پی ایچ کیو ہسپتال کی انتظامیہ ڈاکٹرز اور تمام سٹاف کیطرف سےعالم اسلام کو عید میلاد النبی مبارک ہو۔اس مبارک موقعے پر ہسپتال میں چراغ کے چند مناظر

Photos from DHQ Hospital Gilgit's post 02/10/2021

آج سنییر کنسلٹنٹ ENT ڈاکٹر پہلوان صاحب اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرڈ ہو گئے۔ڈاکٹر پہلوان صاحب نے محکمہ صحت GB میں 32 سال تک مختلف ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دیں لیکن بطور ENT سیپشلسٹ زیادہ خدمات PHQ ہسپتال میں انجام دیں ڈاکٹر صاحب کا شمار اپنے شعبے کے ماہر ترین ڈاکٹرز میں ہوتا ہے۔ان کی ریٹائرمنٹ سے بہت بڑا خلا پیدا ہوگا ۔ہسپتال انتظامیہ،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ہسپتال میں سادہ سی تقریب منعقد کر کے ڈاکٹر پہلوان صاحب کو رخصت کیا۔اور صحت و سلامتی کے ساتھ ریٹائرڈ ہونے پر مبارکباد دی

Videos (show all)

ضلع نگر میں کرونا وائرس کی صورتحال ڈاکٹر شان عالم کےزبانی=-محکمہ صحت گلگت بلتستان کیجانب سے مشہور امراض معدہ و جگر ڈاکٹر...
50year male from kargah nullah with rt renal stone 7cm along with other multiple calculi. Rt extended pyelolithotomy don...
ڈی ایچ کیو ہسپتال کی انتظامیہ،ڈاکٹرز اور سٹاف کی طرف سے سب مسلمانوں کو رمضان المبارک مبارک ہو
محترمہ ڈاکٹر یاسمین راشد وزیر صیحت پنجاب ڈاکٹروں کی حقیقی ترجمانی کرتے ہوئے
صحت مند رہنے کے چند اہم اصول۔۔ان پر عمل کرنے کی کوشش کیجئے گا۔۔احتیاط علاج سے بہتر ہے

Location

Category

Address


Gilgit
920112

Other Hospitals in Gilgit (show all)
Sehhat Foundation Hospital Gilgit Sehhat Foundation Hospital Gilgit
Located On Main Shahra-e-KaraKorum Highway, Danyore,Gilgit.
Gilgit, 15100

The Sehhat Foundation Society is a registered NGO working in Gilgit-Baltistan (Northern Areas of Pakistan) since 2005. It focuses on General Health, Maternal and Child health, Health Education, and Nursing training. Sehhat Foundation is dedicated to promo

CMH Gilgit CMH Gilgit
Khomer Yarkot Gilgit
Gilgit, 15100

CMH Gilgit has been upgraded to A class hospital .Combined Military Hospitals (CMHs) are base hospitals of Pakistan Armed Forces situated in various cantts. CONTACT INFO Phone Number 05811-9616100, 05811-9616150

Dental clinic - Aga Khan health services Gilgit. Dental clinic - Aga Khan health services Gilgit.
Gilgit

Dental clinic - Aga khan Medical center , Gilgit is Providing State of the Art Dental services across, Gilgit baltistan.consultant Dental sugeon is providing services. visit our Page .Consult at Dental clinic !