02/09/2025
📢 ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلتستان کا قمرہ مراکز صحت کا دورہ
مورخہ یکم ستمبر 2025 کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلتستان، ڈاکٹر اشرف حسین کریمی نے اے سی ڈی قمرہ اور سی ڈی عباس آباد قمرہ کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈائریکٹر صاحب نے اسٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے عمائدین قمرہ اور عوام سے ملاقات بھی کی اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلتستان نے اپنے بیان میں کہا:
“محکمہ صحت کا مقصد عوام کو بنیادی اور معیاری صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔”
جاری کردہ:
پی آر او، محکمہ صحت بلتستان