Abeer Alternative Medical centre

Abeer Alternative Medical centre A basic principle behind many kinds of alternative(HOMOEOPATHIC) medicine is balance.various forms o

A basic principle behind many kinds of alternative(HOMOEOPATHIC) medicine is balance.various forms of energy medicine are designed to bring the body into balance, which in theory, can help restore health.Alternative medicine offers an integrated approach to healing and may include interventions such as homoeopathic remedies, reflexology, herbal medicine, nutritional supplements, massage therapy etc.

بسم اللّہ الرّحمن الرحیم،( ہومیوپیتھیک آزمودہ نسخے )1-: جوڑوں میں جب درد کم اور سوزش زیادہ ہو تو ( ایپس ملی فیکا) بہترین...
06/07/2025

بسم اللّہ الرّحمن الرحیم،
( ہومیوپیتھیک آزمودہ نسخے )
1-: جوڑوں میں جب درد کم اور سوزش زیادہ ہو تو ( ایپس ملی فیکا) بہترین دوا ہو گی ۔۔۔
APIS MLI
2-: جب حرکت کرنے اور ہاتھ لگانے سے درد بڑھتا ہو تو ( برائی اونیا+ فیرم فاس) بہترین ادویات ہیں ۔۔۔
BRYONIA
FERRUM PHOS
3-: جب انگلیوں ، جوڑوں ، گھٹنوں ، چوتڑوں ( ہیپ جوائنٹ) ، کندھوں کے جوڑوں میں سختی آ جائے تو ( رسٹاکس) بہترین دوا ہے ۔۔۔
RHUS TOX
4-: جوڑوں کی پرانی سوزش جب کوئی دوا اثر نہ کرے تو ( سلفر+ کاسٹیکم+ برائی اونیا+ رسٹاکس) بہترین ہومیوپیتھیک ادویات ہیں ۔۔۔
SULPHUR
CASTICUM
BRYONIA
RHUS TOX
5-: چھوٹے جوڑوں میں درد کے لئے ( روٹا + کالچیکم + لیڈم ) بہترین ادویات ہیں ۔۔۔
RUTA
COLCHICUM
LEDUM
6-: چوٹ لگنے سے درد چوٹ چاہے نئی ہو یا پرانی ، یا چوٹ لگنے جیسا درد ، کھیل کود ، تھکن کے بعد جسم درد سے ٹوٹ رہا ہو ، جسمانی مشقت کے بعد دردیں ہوں تو ( آرنیکا ) بہترین دوا ہے ۔۔۔
ARNICA
7-: کمر کے مہروں میں فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے کمر میں شدید درد ہو تو ( کلکریا فلور ) بہترین دوا ہے ۔۔
CALCARIA FLOOR

بشکریہ:
ڈاکٹر لیاقت علی

مردوں میں عضو تناسل کی بیماریاں اور ہومیوپیتھک علاج • عضو تناسل میں coitus کے دوران اگلے دن جلنا اور سوجن - (kreosote 30...
07/03/2023

مردوں میں عضو تناسل کی بیماریاں اور ہومیوپیتھک علاج

• عضو تناسل میں coitus کے دوران اگلے دن جلنا اور سوجن - (kreosote 30)

• صبح کے وقت عضو تناسل میں جلن اور تناؤ - ( (mag mur 6 یا 30)

• پیشاب کے ساتھ جلن کا احساس - (Pareira brava Q)

• ایسا محسوس کریں جیسے عضو تناسل نہیں ہے - ((Coca 6 یا 30)

عضو تناسل ٹھنڈا ہے - (لائکوپوڈیم 30 یا 200)

عضو تناسل میں خارش - (Causticum 30)

• رات کو درد کے ساتھ تناؤ - ( (Capsicum 30)

• بچے کو اپنا عضو تناسل پکڑ کر کھینچنا چاہیے -

(مرک سول 30)

06/03/2023

*Blood Clots* کولسٹرول
خون کا گاڑھا پن اگر خون میں کولسٹرول زیادہ ھو جائے تو خون گاڑھا ھو جاتا ھے اور اس میں خون کے لُتھڑے ( کلاٹ) بننے شروع ھو جاتے ھیں جس کی وجہ سے خون کی نالیاں۔ شریانیں اور دل کے والوز تنگ اور بند ھونا شروع ھو جاتے ھیں۔

🏮👈وجوھات۔ شہانہ زندگی۔
🏮👈آرام دہ زندگی۔
🏮👈کھانے میں چکنائی اور مصالہ دار غذائیں۔
🏮👈فاسٹ فوڈز کا زیادہ استعمال۔
🏮👈کولڈڈرنکس اور مصنوعی جوسس کا بے دریغ استعمال۔
🏮👈کھانے کے بعد آرام کرنا۔
🏮👈مرغن غذائیں۔
🏮👈بیکری کی اشیا۔
🏮👈ورزش اور جسمانی محنت والے کاموں سے کنارا کشی۔
🏮👈گرمی سے پسینہ نہ لینا اے سی وغیرہ کے سامنے رھنا۔
🏮👈غرض یہ کہ آرام دہ زندگی اور چکنائی کھانے سے یہ مرض زیادہ ھوا ھے

🏮👇*علاج۔ Treatment*

🏮👇*سیانو تھیس* Ceanothus Amer

یہ دوا کلاٹس کو تحلیل کرتی ھے اور خون کو گاڑھا نہیں ھونے دیتی۔

🏮👇*کریٹیگس Crataegus*

خون کی نالیوں کو کولسٹرول سے صاف کرنے کے لئے اس دوا کا کوئی ثانی نہیں ھے۔

🏮👇*ایسپیڈوسپرما* Aspidosperma

اگر پھیپھڑوں کو خون سپلائی کرنے والی شریان میں کلاٹ پھنس گیا ھو تو یہ دوا انتہائی گار گر ھے۔

🏮👇*مرک سال Merc Sol*

کولسٹرول کی ذیادتی کی وجہ سے دل کا درد اور دھڑکن زیادہ ھو جائے تو یہ دوا بہت اچھا کام کرتی ھے۔

🏮👇*لائیکو پوڈیم Lycopodium*

خون گاڑھا گومتی وجہ سے ہر وقت دل کی دھڑکن تیز ھونا۔ سوتے میں بھی دھڑکن تیز ھونا۔ زرا سا شور اونچی آواز اور پریشانی سے دھڑکن تیز ھو جاتی ھے۔

🏮👇*سکیل کار Secale Cor*

خون کے گاڑا ھونے کے ساتھ اگر ہائی بلڈ پریشر بھی ھے تو یہ دوا موثر ثابت ھوتی ھے۔

🏮👇*لیکسس Lachesis*

جسم پر نیلے نشان یہ زہر گاڑے خون کو پتلا کرتا ھے اور کلاٹ نہیں بننے دیتا

🏮👈نوٹ۔ اپنے خون کے ٹیسٹ
Lipid Profile کرواتے رھیں تاکہ بروقت کولسٹرول کا پتا چل جائے۔
🏮👈شوگر والے مریض اپنی شوگر کنٹرول رکھیں۔ کیونکہ شوگر کی زیادتی بھی شریانوں کو تنگ کرتی ھے۔
🏮👈محنت والے کام شوق سے کریں متوازن غذا کھائیں۔
🏮👈ورزش اور صبح کی سیر لازمی کریں!!!

05/03/2023

🌹(خوشی کے ہارمون) 🌹

📙چار ہارمون ہیں جن کے خارج ہونے سے انسان خوشی محسوس کرتا ہے:
👉1. *Endorphins*، اینڈورفنس
👉2. *Dopamine* ڈوپامائین
👉3. *Serotonin*، سیروٹونائین
👉4. *Oxytocin* آکسی ٹوسین
*ہمارے اندر خوشی کا احساس ان چار ہارمونس کی وجہ سے ہوتا ہےاس لئےضروری ہے کہ ہم ان چار ہارمونس کے بارے میں جانیں*۔

▪پہلا ہارمون اینڈورفنس ہے :
جب ہم ورزش کرتے ہیں تو ہمارا جسم درد سے نپٹنے کیلئے اینڈورفنس خارج کرتا ہے تاکہ ہم ورزش سے لطف اٹھا سکیں۔ اسکےعلاوہ جب ہم کامیڈی دیکھتے ہیں، لطیفے پڑھتے ہیں اس وقت بھی یہ ہارمون ہمارے جسم میں پیدا ہوتا۔ اسلئے خوشی پیدا کرنے والے اس ہارمون کی خوراک کیلئے ہمیں روزانہ کم از کم 20منٹ ایکسرسائز کرنا اور کچھ لطیفے اور کامیڈی کے ویڈیوز وغیرہ دیکھنا چاہیئے۔

▪دوسرا ہارمون ڈوپامائین ہے:
زندگی کے سفر میں، ہم بہت سے چھوٹے اور بڑے کاموں کو پورا کرتے ہیں، جب ہم کسی کام کو پورا کرتے تو ہمارا جسم ڈوپامائین کو خارج کرتا ہے. اور اس سے ہمیں خوشی محسوس ہوتی ہے۔
جب آفس یا گھر میں ہمارے کام کے لئے تعریف کی جاتی تو ہم اپنے آپ کو کامیاب اور اچھا محسوس کرتے ہیں، یہ احساس ڈوپامائین کی وجہ سے ہوتا ہے۔
اب آپ سمجھ سکتے ہیں کہ عورتیں عموماً کھر کا کام کرکے خوش کیوں نہیں ہوتی اسکی وجہ یہ ہیکہ گھریلو کاموں کی کوئی تعریف نہیں کرتا۔
جب بھی ہم نیا موبائیل، گاڑی، نیا گھر، نئے کپڑے یا کچھ بھی خریدتے ہیں تب بھی ہمارے جسم سے ڈوپامائین خارج ہوتا ہے۔اور ہم خوش ہوجاتے ہیں.
اب، آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ شاپنگ کرنے کے بعد ہم خوشی کیوں محسوس کرتے ہیں۔

▪تیسرا ہارمون سیروٹونائین:
جب ہم دوسروں کے فائدہ کیلئے کوئی کام کرتے ہیں تو ہمارے اندر سے سیروٹونائین خارج ہوتا ہے اور خوشی کا احساس جگاتا ہے۔
انٹرنیٹ پر مفید معلومات فراہم کرنا، اچھی معلومات لوگوں تک پہنچانا، بلاگز، Quora اور فیس بک پر پر عوام کے سوالات کا جواب دینا اسلام یا اپنے اچھے خیالات کی طرف دعوت دینا ان سبھی سے سیروٹونائین پیدا ہوتا ہے اور ہم خوشی محسوس کرتے ہیں۔

▪چوتھا ہارمون آکسی ٹوسین ہے:
جب ہم دوسرے انسانوں کے قریب جاتے ہیں یہ ہمارے جسم سے خارج ہوتا ہے۔
جب ہم اپنے دوستوں کو ہاتھ ملاتے ہیں یا گلے ملتے ہیں تو جسم اکسیٹوسین کو خارج کرتا ہے۔
واقعی یہ فلم 'منا بھائی' کی جادو کی چھپی کی طرح کام کرتا ہے۔ جب ہم کسی کو اپنی باہوں میں بھر لیتے ہیں تو آکسی ٹوسین خارج ہوتا ہے اور خوشگواری کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

📌 خوش رہنا بہت آسان ہے:
ہمیں اینڈروفنس حاصل کرنے کے لئے ہر روز ورزش کرنا ہے۔
ہمیں چھوٹے چھوٹے ٹاسک پورا کرکے ڈوپا مائین حاصل کرنا ہے۔
دوسروں کی مدد کرکے سیروٹونائین حاصل کرنا ہے۔
اور
آخر میں اپنے بچوں کو گلے لگاکر، فیملی کے ساتھ وقت گزار کر اور دوستوں سے مل کر آکسی ٹوسین حاصل کرنا ہے۔

اس طرح ہم خوش رہیں گے۔ اور جب ہم خوش رہنے لگیں گے تو ہمیں اپنے مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔

*اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ بچہ اگر خراب موڈ میں ہو تو اسے فوری گلے لگانا کیوں ضروری ہے؟*

بچوں کیلئے:
1.موبائیل یا ویڈیو گیم کے علاوہ گراونڈ پر جسمانی کھیل کھیلنے کی ہمت افزائی کریں۔ (اینڈروفنس)

2. چھوٹی بڑی کامیابیوں پر بچے کی تعریف کریں، اپریشیئٹ کریں۔(ڈوپامائین)

3. بچے کو اپنی چیزیں شیئر کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کی عادت ڈالیں۔اسکے لئے آپ خود دوسروں کی مدد کرکے بتائیں۔(سیروٹونائین)

4. اپنے بچے کو باہوں میں بھر کر پیار کریں۔(آکسی ٹوسین)

خوش رہیں۔ خوشیاں بانٹتے رہیں۔

04/03/2023

Homeopathic treatment is an effective and natural way to treat kidney and bladder stones. Homeopathy utilizes a holistic approach that works to alleviate symptoms while also addressing the underlying cause of the condition, allowing for long-term relief from pain, inflammation and other issues associated with these conditions. Homeopathic remedies are safe, non-invasive treatments that can be tailored to each individual's unique needs without any risk of side effects or drug interactions. With homeopathy as part of your overall health plan, you can experience improved quality of life by reducing discomfort caused by kidney or bladder stones.

04/03/2023

At medical centre,
we believe in providing holistic healthcare solutions to improve your overall well-being. Our experienced team of professionals is dedicated to helping you achieve optimal health and wellbeing through natural remedies. Visit us today for an individualized approach to healing!

03/03/2023

Address

Doltala Rawalpindi Road Ch Javed Market Opposite Masjid Al-Hazal Doltala
Gujar Khan
47740

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00
Sunday 09:00 - 18:00

Telephone

+923445992761

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abeer Alternative Medical centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Abeer Alternative Medical centre:

Share

Category


Other Gujar Khan clinics

Show All