05/08/2020
Oral Cancer And Smoking
اورل کینسر سے مراد منہ کا سرطان ہے اور منہ کے
کینسر کی بہت اہم وجہ ریسرچ کے مطابق سگریٹ نوشی ہے ایک اندازے کے مطابق 80% لوگ جو منہ کے کینسر کا شکار ہوئے وہ سموکر (Smoker)تھےاور ان میں جو صحت یاب ہوئےاوران میں جنہوں نے سگریٹ پینا جاری رکھا ان میں 30% میں دوبارہ منہ کا سرطان ہوا۔
تمباکو الکوحل چھالیا وغیرہ بھی کینسر کی بنیادی وجوہات ثابت ہو رہے ہیں تمباکو کا دھواں کینسر پیدا کرنے والے مواد جن میں Nitrosamines,Aromatic Hydrocarbons وغیرہ شامل ہیں پر مشتمل ہوتا ہے
ان سب نشہ آور چیزوں کے تادیر استعمال سے لوگ منہ کے کینسر میں مبتلا ہورہے ہیں اسکے علاوہ ایسے لوگوں کے مسوڑھے بھی کمزور ہوتے ہیں دانت ایسے مریضوں کے جلد گرتے ہیں منہ اور دانتوں کے مسائل کے علاوہ جسم کے باقی اعضاء بھی متاثر ہوتے ہیں
ان سب نقصانات کومدنظر رکھتے ہوئے بطور ڈینٹسٹ یہ مشورہ دیتے ہیں کہ سگریٹ نوشی اور تمباکو پر مشتمل دوسری نشہ آور چیزوں کے استعمال سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔۔