Fitness by Diet

Fitness by Diet علاج بلغذاکو اپنائیں اور ایلوپیتھک سے نجات پائیں.

True 💟
25/05/2025

True 💟

22/02/2023

خوش رہنا سیکھیے ۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ ہارورڈ جیسی عظیمُ المرتبت یونیورسٹی میں سب سے مقبول اور کامیاب کورس کون سا ہے؟ آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ ہارورڈ جیسے علم دوست، ادب پروَر اور فن شناس ادارے میں سب سے مقبول کورس یہ ہے کہ "خوش رہنے کا طریقہ کیسے سیکھا جائے؟"
یہ ایک بے حد دلچسپ اور لائقِ توجہ کلاس ہوتی ہے جس کے ایک سمسٹر میں 1400 طلباء داخلہ لیتے ہیں جن میں 20 فیصد کے قریب ہارورڈ کے گریجو ایٹس ہوتے ہیں۔ اس کلاس میں طلباء کو ہمیشہ خوش رہنے اور زندگی کے میدان عمل میں مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے پُر امید رہنے کے رُموز سکھائے جاتے ہیں - طلباء کو کامیاب ہونے اور اپنی زندگی کو خوشیوں کا گہوارہ بنانے کی باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے۔
اس کلاس میں یہ سکھایا جاتا ہے کہ انسان کیسے اپنا معیارِ زندگی بہتر بناسکتا ہے اور مثبت رویے اپنا کر ایک خوب صورت زندگی گزار سکتا ہے۔
ہارورڈ کی کلاس میں سکھائے جانے والے مندرجہ ذیل 14 نکات اپنا کر آپ بھی اپنی زندگی میں انقلابی تبدیلیاں لاسکتے ہیں اور ایک زیادہ بہتر، پُر سکون اور خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں۔

سبق نمبر1: "شکرگزاری"
آپ کے پاس جو کچھ بھی ہے، اس کے لیے دل سے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا کریں ۔ اپنی ذاتی زندگی میں سے دس ایسی چیزوں کا انتخاب کریں جو آپ کو خوشی دیتی ہیں اور ان کو اپنے پاس لکھ لیں۔ ان پر توجہ دینے سے آپ کا رویہ مثبت ہوتا جائے گا۔
سبق نمبر 2: "ورزش"
جسمانی سر گرمیوں کو لازمی طور پر اپنا معمول بنائیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کرنے سے انسان کا موڈ بہتر ہوتا ہے۔ صرف آدھے گھنٹے کی باقاعدہ ورزش اداسی اور تناؤ کے خاتمے کے لیے اَکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔
سبق نمبر:3 " ناشتہ"
کچھ لوگ وقت کی کمی یا پھر وزن گھٹانے کے لیے ناشتہ نہیں کرتے۔ حالانکہ یہ جسمانی اور بالخصوص ذہنی صحت کے لیے مفید نہیں ہے۔ ماہرین کے مطابق ناشتہ انسان کو توانائی دیتا ہے، یہ ہمیں درست سوچنے اور اپنے اُمور کی صحیح انجام دہی میں مدد فراہم کرتا ہے۔
سبق نمبر4: "مستقل مزاجی"
ہم جو چاہتے ہیں، جو سوچتے ہیں، وہ سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں ۔ لیکن اس کی بنیادی شرط یہ ہے کہ ہم سورج کی طرح مستقل مزاج ہوں۔ جلتے رہیں، ڈھلتے رہیں لیکن مسلسل چلتے رہیں۔ یہ رویہ اپنا کر ہم ہر ناممکن کو ممکن بنا سکتے ہیں ۔
سبق نمبر 5: "سیکھتے رہیے"
اپنا پیسہ اور وقت نئے نئے علوم سیکھنے پر خرچ کریں۔ ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ 75 فیصد لوگ اپنا پیسہ سفر، صحت، کورسز اور کلاسز میں لگاتے ہیں تو زیادہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔ جبکہ بہت تھوڑے لوگ شاپنگ وغیرہ میں پیسہ اور وقت لگا کر سکون حاصل کرتے ہیں۔
سبق نمبر 6: "چیلنجز کا سامنا کریں"
کہا جاتا ہے کہ وقت تلوار کی مانند ہے۔ اگر آپ اسے نہیں کاٹتے تو یہ آپ کو کاٹ ڈالتا ہے۔ جتنا زیادہ کسی چیلنج کو ملتوی کیا جائے گا،مستقبل میں وہ اُتنا ہی بڑا مسئلہ بن کر ابھرے گا اور نتیجتاً بہت سی پریشانیوں اور تناوٴ کو جنم دے گا۔لہذا درپیش چیلنجز کا سامنا کریں اور فوری طور پر ان کو نمٹائیں۔
سبق نمبر7: "خوب صورت یادیں"
اپنے گردوپیش میں ہر جگہ اپنے پیاروں کی اچھی یادیں، جملے اور تصاویر سجائے رکھیں۔ اپنا فریج، کمپیوٹر، ڈیسک، کمرہ اور کام کی جگہ کو خوب صورت یادوں سے مزیّن رکھیں ۔ یہ ذہنی سکون کا باعث بنتا ہے۔
سبق نمبر:8 "سلام میں پہل کریں"
دوسروں سے ملتے وقت نہایت گرم جوشی کا مظاہرہ کریں اور ہر ایک سے خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔
سبق نمبر:9 "آرام دہ جوتے پہنیں"
اگر ہمارے جوتے سخت ہوں تو پاوٴں جلد تھک جاتے ہیں جس سے انسان میں چڑ چڑا پن پیدا ہوتا ہے۔ امریکی آرتھوپیڈکس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کینتھ واپنر نے اس بات پر بطورِ خاص زور دیا ہے۔
سبق نمبر: 10 "متوازن چال"
چلتے ہوئے اپنے کندھوں کو تھوڑا پیچھے کی طرف رکھ کر سیدھا چلیں اور سامنے کے منظر کا مشاہدہ کریں۔ یہ خود اعتمادی کی علامت ہے۔

سبق نمبر 12: "غذا کا خیال رکھیں"
ہم جو غذا کھاتے ہیں، اس کا لازمی اثر ہمارے روَیّوں پر ہوتا ہے۔ زیادہ دیر بھوکا رہنے سے انسان چِڑچڑا ہوجاتا ہے ۔ لہذا وقتاً فوقتاً کچھ نہ کچھ کھاتے رہیے لیکن صاف ستھرا اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق کھائیے۔ کوشش کریں کہ جسم میں گلوکوز کی کمی نہ ہونے پائے۔ بہت زیادہ چینی اور سفید آٹے سے پر ہیز کریں۔
سبق نمبر 13: " ہمیشہ مثبت سوچیں"
یہ ایک طے شدہ اصول ہے کہ ہمارے رویّے ہماری سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ 70 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ اچھی سوچ انھیں ایک خوشگوار احساس دلاتی ہے۔
سبق نمبر 14: "خدا پر پختہ یقین"
اگر انسان کا خدا تعالی پر کامل یقین ہو تو پھر کچھ بھی ناممکن نہیں۔ لہذا، ہر لمحہ خدا کی موجودگی کے احساس سے دوچار رہیں۔
یاد رکھیں!
خوشی ہمارے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے لیکن ہم جگہ جگہ اس کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں ۔
ہم ایک بار اسے کھو دیں تو ڈھونڈتے ڈھونڈتے پاگل ہوجاتے ہیں اور یہ خیال نہیں کرتے کہ خوشی کی چابی تو ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے۔ لہذا اداس ہونا چھوڑئیے اور جینا شروع کیجیے۔
طالب دعا
*عبدالکریم طاہر*

22/07/2022

لیکوریا اور اسکے اسباب ..یہ پوسٹ خواتین کے لیے

اندام نہانی سے سے غیر ضروری بدبودار رطوبت کا اخراج.کمردرد..رنگت کا پیلا پڑجانا.بھوک کا کم لگنا.چہرے پہ چھائیاں پڑنا.پٹھوں اور ہڈیوں میں مستقل درد کا رہنے لگ جانا.

انشااللہ چند ہفتوں میں ان گولیاں کے استعمال سے لیکوریا کا مسلہ حل ہوجاتا ہے بہت اعلی دوا ہے جو بہنیں علاج کروا کروا کے تھک گئی ہو ایک بار ضرور استعمال کریں اور میرے حق میں دعا کردیں اب آتے ہیں نسخے کی طرف ....

نسخہ

ماجو،مائیں، بھکڑہ، سنگھاڑہ،طباشیر 2، 2 تولہ کیکرپھلی 5 تولہ، سپاری تیلیہ 3 تولہ گلسپاری، گل انار، گوند ببول، کمرکس،2 2 تولہ کشتہ بیضہ مرغ 1 تولہ کشتہ صدف 1 تولہ
بس تیار ہے آدھی چمچ صبح شام کھانے کے آدھے گھنٹے کے بعد لیں... یا کیپسول تیار کر لیں.... کچھ ہی دنوں میں بہتری ہو جائے گی مکمل شفاہ یاب ہونے تک استعمال کرے اور ساتھ میں ھمدرد يا قرشی کا اکسير نسواں سيرپ دو چمچ صبح+شام پی لیں تو بہت مفید ہوتا ہے...

15/07/2022

*ڈاکٹر ٹری‘ کسے کہتے ہیں؟*
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
‏السَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

انگریزی میں ’ڈاکٹر ٹری‘ یا ’مورنگا‘ کہلائے جانے والا سوہانجنا کا درخت اپنی بے شمار افادیت کی وجہ سے دنیا بھر میں کرشماتی درخت کہلاتا ہے۔

سوہانجنا کا استعمال مجموعی صحت سے لے کر خوبصورتی میں اضافے کے لیے بھی بے حد معاون ہے، سوہانجنے کے درخت سے حاصل ہونے والے پتے، ٹہنیاں، پھلیاں اور پھولوں سے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس میں 300 بیماریوں کا علاج ہے اسی لیے اسے انگریزی میں ’ڈاکٹر ٹری‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے

اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سوہانجنا کی افادیت نباتاتی شعبے سمیت سائنس بھی مانتی ہے، سوہانجنا کا استعمال خواتین کی صحت کے لیے نہایت موزوں قرار دیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق مورنگا وٹامنز اور منرلز سے بھرپور درخت ہے جس کے 100 گرام پتوں میں 99.1 ملی گرام کیلشیم، 1.3 ملی گرام آئرن، 35.1 ملی گرام تھا جس کے بعد یہ پودا برصغیر کے دیگر حصوں اور جنوبی افریقا میں پہنچا۔

دنیا بھر کے ماہرین غذائیت اور فوڈ سائنس کے ماہرین اس کرشماتی پودے کی خصوصیات پر حیران ہیں، اس کے ہر حصے کو بطور غذا استعمال کیا جاسکتا ہے مثلاً پھول بطور سبزی، پھلی کا اچار اور سالن تیار کیا جاتا ہے جبکہ جڑوں کا اچار پاک و ہند میں مقبول ہے۔

تحقیقات کے مطابق مورنگا میں دودھ کے مقابلے میں 17گنا زیادہ کیلشیم، دہی سے 9گنا زیادہ پروٹین، گاجر سے 4گنا زیادہ وٹامن اے، بادام سے 12گنا زیادہ وٹامن ای، کیلے سے 15گنا زیادہ پوٹاشیم اور پالک سے 19گنا زیادہ فولاد پایا جاتا ہے۔

صحت مند جلد کے لیے سوہانجنا کا استعمال

امریکی ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق سوہانجنا کے پتوں میں وٹامن اے اور ای پایا جاتا ہے جس کے سبب اس کے استعمال سے اسکن صاف شفاف اور نکھر جاتی ہے، یہ عمر کے اثرات بھی کم کرتا ہے اور جھریوں کے عمل کو روکتا ہے۔

اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلامینٹری خصوصیات ایکنی بننے کے عمل کو روکتی ہیں۔

اس کے پتوں کو سکھا کر پاؤڈر بنا کر محفوظ کیا جا سکتا ہے، مورنگا پاؤڈر میں دودھ، عرق گلاب، لیموں کے قطرے ملا کر ماسک کی صورت استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ تازہ پتے پیس کر بھی چہرے پر لگا ئے جا سکتے ہیں۔

نظام ہاضمہ بہتر بناتا ہے
کیلشیم کی بھر پور مقدار پائے جانے کے سبب سوہانجنا کے پتوں کے استعمال سے نظام ہاضمہ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے جبکہ فائبر کی بھی مقدار حا صل ہوتی ہے، مورنگا آنتوں اور معدے کی جملہ امراض میں مفید ہے

ذیابطیس کے مرض میں مفید
مورنگا میں کلوروجینک ایسڈ پایا جاتا ہے جس کے سبب اس کے استعمال سے انسولین کا اخراج متوازن ہوتا ہے، کلوروجینک ایسڈ غذا کے استعمال کے بعد اچانک خون میں شوگر لیول بڑھنے سے بھی بچاؤ ممکن بناتا ہے ۔

دل کی صحت بہتر ہوتی ہے
مورنگا میں اینٹی آکسڈنٹ کی قسم ’ قوارسٹین ‘ پائی جاتی ہے جس سے بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے۔

جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک ہیلتھ رپورٹ کے مطابق سوہانجنا کے استعمال سے انسانی جسم مین کولیسٹرول کی سطح بھی متوازن رہتی ہے جبکہ اس کے باقاعدگی کے استعمال سے وزن میں بھی کمی آتی ہے

واضح رہے پورے پاکستان میں سوہانجنا کے درخت پائے جاتے ہیں۔ کراچی کے اکثر گلی کوچوں اور سڑکوں پر اس کے درخت لگے نظر آتے ہیں

التماسِ دعا

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ

Address

Gujranwala

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923404194626

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fitness by Diet posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Fitness by Diet:

Share