Gujranwala Medical College Media Cell

Gujranwala Medical College Media Cell Gujranwala Medical College Media Cell

14/08/2025

Halpy independence day
2025

Happy 78th Independence DayPakistan Zindabad
14/08/2025

Happy 78th Independence Day
Pakistan Zindabad

پریس ریلیز78واں یومِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منایا گیاگوجرانوالہ، 13 اگست 2025 – 78واں یومِ آزادی گوجرانوالہ میڈیکل کا...
14/08/2025

پریس ریلیز
78واں یومِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منایا گیا

گوجرانوالہ، 13 اگست 2025 – 78واں یومِ آزادی گوجرانوالہ میڈیکل کالج گوندلانوالہ میں شایانِ شان طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسین ڈوگر نے آرمی کے اعلیٰ حکام اور میڈیکل اسٹاف کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ تقریب کے آغاز میں پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

پرچم کشائی کے بعد آزادی کی علامت کے طور پر پرندے آزاد کیے گئے، پرچم برداری (پریڈ) اور مارکہِ حق کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، اور یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ بعد ازاں میڈیکل کالج ہال میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وطنِ عزیز کی خاطر قربانیاں دینے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ملکی ترقی میں اپنے کردار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

14/08/2025
گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں آج 5ویں سالانہ سائنسی کانفرنس “GEMCOM 2025 ” (کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔یہ علمی و تحقیقی کانفر...
26/05/2025

گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں آج 5ویں سالانہ سائنسی کانفرنس “GEMCOM 2025 ” (کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
یہ علمی و تحقیقی کانفرنس علم، جدت اور تحقیق کا بہترین امتزاج تھی، جس میں دنیا بھر سے نامور مقررین نے شرکت کی اور مختلف طبی موضوعات پر فکر انگیز لیکچرز پیش کیے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر مسعود گوندل تھے، جو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کے صدر ہیں۔
مہمانِ اعزاز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، سابق وزیرِ صحت، نے بھی اہم طبی موضوعات پر بصیرت افروز خطاب کیا۔

کانفرنس کے کلیدی مقرر پروفیسر ڈاکٹر مقدت رانا تھے، جنہوں نے جدید طبی رجحانات اور میڈیکل ایجوکیشن پر جامع اور مدلل لیکچر دیا۔

اس موقع پر سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر آفتاب محسن اور پروفیسر ڈاکٹر معروف عزیز نے بھی شرکت کی اور اپنے علمی خیالات کا اظہار کیا۔

کانفرنس کا بنیادی مقصد انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو جدید طبی تحقیق، تعلیم اور رجحانات سے روشناس کرانا تھا۔

یہ شاندار کانفرنس پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسین ڈوگر، پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج، کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔

انتظامی ٹیم میں درج ذیل معزز شخصیات شامل تھیں:
• پروفیسر ڈاکٹر عمران کھوکھر – چیئرمین، GEMCON
• پروفیسر ڈاکٹر عاصم سلیم شیخ – کو چیئرمین
• ڈاکٹر مدثر رسول – کو چیئرمین و صدر، پی ایم اے گوجرانوالہ
• ڈاکٹر عمارہ منظور – سیکرٹری، GEMCON
• پروفیسر ڈاکٹر عالیہ زینب – چیئرپرسن، سائنٹیفک کمیٹی

کانفرنس کے کامیاب انعقاد میں ڈاکٹر زوہیب، ڈاکٹر سید نوید شاہ، اور فائنل ایئر ایم بی بی ایس کے تمام طلبہ و طالبات نے بھرپور کردار ادا کیا، خصوصاً ڈاکٹر محسن کی کوششیں قابلِ ستائش رہیں۔ پوری کلاس کی شرکت کے ساتھ یہ ایک نہایت کامیاب اور یادگار علمی و تحقیقی ایونٹ ثابت ہوا۔

26/04/2025

5TH GEMCON
2025
GUJRANWALA MEDICAL COLLEGE CONFERENCE
Theme of conference is ….
RISE: FUTURE HEALTHCARE THROUGH RESEARCH, AI, SUSTAINABILITY AND EDUCATION
SATURDAY, MAY 24TH, 2025

21/03/2025

White Coat Ceremony 2025 GMC

10/03/2025
04/02/2025

پریس ریلیز

گوجرانوالہ میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ اسپتال میں کینسر واک کا انعقاد

گوجرانوالہ (پریس ریلیز) – عالمی یومِ کینسر کے موقع پر گوجرانوالہ میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ اسپتال میں ایک خصوصی کینسر واک کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد عوام میں کینسر سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور علاج میں پائی جانے والی تفاوت کو کم کرنا تھا۔

یہ واک پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج، پروفیسر اقبال حسین ڈوگر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیر عمران کی زیرِ نگرانی منعقد کی گئی، جس میں میڈیکل کالج کے اساتذہ، طلبہ، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پروفیسر اقبال حسین ڈوگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کینسر ایک سنگین مرض ہے، لیکن بروقت تشخیص اور مناسب علاج سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج اور اس کا تدریسی اسپتال عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

ڈاکٹر نیر عمران نے کہا کہ کینسر سے متعلق آگاہی مہمات وقت کی اہم ضرورت ہیں تاکہ عوام کو اس بیماری کی وجوہات، علامات اور علاج کے طریقوں سے آگاہ کیا جا سکے۔

واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کینسر سے بچاؤ اور اس کے علاج سے متعلق آگاہی پیغامات درج تھے۔ واک کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کینسر کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کریں گے اور آگاہی مہم کو فروغ دیں گے۔

Address

Gondalanwala Village, Ali Pur Chitta Road, Gujranwala Punjab
Gujranwala
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujranwala Medical College Media Cell posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram