Dr-Anas Mughal

Dr-Anas Mughal Dr. Anas Mughal
M.B.B.S. (PRC) R.M.P. Ex. House Physician and Surgeon
District Head Quarters (DHQ) Teaching Hospital Gujranwala

26/11/2025

‎📢 مفت آن لائن میڈیکل مدد (صرف مستحق افراد کے لیے)

‎اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتا تو میں بطور صدقہ بالکل مفت آن لائن میڈیکل گائیڈنس فراہم کرتا ہوں — مکمل توجہ، مکمل اعتماد کے ساتھ۔
‎💳 فیس (صرف صاحبِ حیثیت افراد کے لیے)
‎تاکہ حقیقی مستحقین تک اُن کا حق پہنچ سکے:
‎غریب، بیوہ، یتیم: صرف 10 روپے
‎صاحبِ حیثیت افراد: 300 روپے
‎Easypaisa / WhatsApp
‎📞 0345-4037413
‎فیس ادا کر کے اسکرین شاٹ واٹس ایپ پر بھیج دیں۔

‎⏰ کنسلٹیشن ٹائم
‎رات 10:00 بجے تا 12:00 بجے
‎📄 چیک اپ سے پہلے
‎اپنی تمام پرانی رپورٹس اور ادویات پاس رکھیں
‎انٹرنیٹ اچھا ہو

‎کوشش کریں آپ اکیلے ہوں تاکہ گفتگو صاف اور مؤثر ہو سکے
‎ڈاکٹر انس مغل

‎MBBS (PRC), RMP
‎Diploma In Chinese Traditional Medicine
‎سابق فزیشن اینڈ سرجن — سول ہسپتال گوجرانوالہ
‎اگر آپ گوجرانوالا یا گرد و نواح سے ہیں تو آپ شام 6 بجے سے 10 بجے تک سرفراز کالونی میں موجود کلینک پر بھی آ سکتے ہیں ۔۔

22/11/2025

کوبرا ایفیکٹ۔۔۔۔
ہندوستان میں ایک وقت پر کوبرا سانپ بہت زیادہ ہو گیے انگریز کی حکومت کے دوران انہوں نے ایک ارڈر پاس کیا کہ جو بھی کوبرا سانپ مار کر لاے گا اسے انعام سے نوازا جاے گا ، لوگوں نے مارنا شروع کر دیا لوگوں نے دیکھا دکھائ میں جنگل جھاڑیوں اور دور دراز سانپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جنگلوں سے مار کر لاتے اور سرکار کو پیش کرتے اور انعام لیتے۔ ایسے میں لوگوں نے از خود کوبرا پالنے شروع کیے بڑا کیا اور پھر مارا اور سرکار کو بیچا۔۔۔یہ۔بات جب سرکار کو پتہ چلی کہ لوگوں نے سرکار کو پھدو لگایا ہو ہے ان کو عقل آئی او ر قانون ختم کر دیا۔
سایکالوجی میں اس کو کوبرا ایفیکٹ کہا جاتا ہے
جب آپ کوئی قانون یا رول کسی مسلے کو حل کرنے کے لیے بنائیں اور وہ مسلہ اور زیادہ بڑھ جاے۔
پاکستان میں سارے ادارے کوبرا ایفیکٹ کا شکار ہیں۔ ان کی موٹی موٹی بلکہ بھینس کی طرح کی موٹی مثالیں ہیں جو میں یہاں دینے لگا ہوں۔ ایک کی تفصیل لکھوں گا دوسری کا نام لکھوں گا۔
پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن
پنجاب فوڈ اتھارٹی
پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو بنانے کی نیت جو نظر اتی ہے وہ یہ تھی کی کویکری کو ختم کرنا ہے۔ لیکن یہ اور زیادہ بڑھ گئی۔ پہلے کویکس کو ڈرگ انسپکٹر کا خوف ہوتا تھا کہ وہ گھومتا ہوا کہیں سے ا نکلے گا اور ان کو جرمانہ کر دے گا۔۔
پھرحکومت کو کسی عقل والے نے مشورہ دیا کہ بیچارے ڈرگ انسپکٹر تھک جاتے ہیں ۔ ان کی ٹانگوں میں درد ہوتا ہے ایسا کریں ایک کمیشن بناتے ہیں اس میں ڈھیر سارے بندے بھرتی کرتے ہیں ان کے دفاتر بناتے ہیں ان کی عدالتیں بناتے ہیں اور پھر ریڈ کرنے کے لیے گاڑیاں لیتے ہیں ہھر کویکس کو پکڑیں گے بھاری جرمانے کریں گے اور ملک میں صفائی ہو جاے گی۔
صفائی کی بات تو ٹھیک تھی لیکن کس ہو گی یہ فیصلہ انہوں نے خود بھی نہیں کیا تھا۔ بنا لیا کمیشن گاڑیوں ہر چڑھ کے دوڑنے لگے۔ اتائیوں نے واٹس ایپ گروپ بنا لیے کمیشن کی گاڑیوں کی ریکی شروع کر دی۔ کمیشن آگے اگے اور اتائیوں کے سکوٹر پیچھے پیچھے۔۔۔کیمش۔ والے ٹائیلٹ جائیں تو ریکی۔والے گروپ میں یہ بھی بتاتے ہیں کہ کمیشن والا چھوٹا کرنے گیا یا بڑا۔۔۔
کمیشن والوں نے سوچا یہ روٹ ٹھیک نہیں مشکل ہے تو ایسا کریں اس روٹ پر اتائیی ٹریفک چلنے دیں۔کھوتے ریڑھی کو چھوڑیں گاڑیاں پکڑیں جن سے کچھ حاصل ہو۔ یہ ڈاکٹرز کے پیچھے پڑ گیے۔ ان کے کلینک سیل، ہاسپتال سیل، ان کو جرمانے ان کی ڈگریوں کے مسائل پیدا کیے۔ ان کو عدالتوں میں گسیٹا سب کیا۔ اور کر رہے ہیں۔ اور کویک کو وہیں چھوڑ دیا جہاں اج سے 12ـ13 سال پہلے تھے۔ اب ان اتائیوں کا خوف ختم ہو گیا ان جو پتہ ہے کمیشن نے کب انا ہے کیسے انا ہے کس پر انا ہے ۔۔گاڑیوں کے نمبر تک ان کو پتہ ہیں کہ اج فلاں نمبر کی گاڑی فلاں جگہ سے گزر رہی ہے۔ وہ تالا لگاتے ہیں اور نکل جاتے ہیں۔ یہ اپنا دن اچھا کرنے کے کیے ڈاکٹر کے پاس اس کا سر کھانے آ جاتے ہیں اور کیڑے نکال کر کوئی نہ کوئی مسلہ کھڑا کر کے چلے جاتے ہیں ۔ جب لگا کہ ایسے تو مسائل ختم ہو جائیں گے انہوں نے رجسٹریشن والا کٹا کھول لیا اب وہ وائرس ہے ۔۔کسی نہ کسی شکل میں رجسٹریشن کو ٹارگٹ کر کے مال کمایا جا رہا ہے۔ اور کویک کو یتیم کا بال بنا کر گلی میں چھوڑ رکھا ہے کہ چلو اس کو کھیلنے دو۔
ان کو بھی تسلی ہے کہ جب یہ انے لگیں گے تو ہمارا بندوبست پورا ہے ، شٹر نیچے کیا اور بھاگ گیا۔
اور اس تسلی نے اتائیت کی ایسی پرورش کی یے کہ وہ ایسے بچے دے رہی ہے جیسے کتیا دیتی ہے چھ چھ اٹھ اٹھ۔۔۔
( پھیلاو کو تشبیہ ہے گالی نہ سمجھا جاے)
اس کو کوبرا ایفیکٹ کہتے ہیں۔
افسوس اس بات کا ہے کہ انگریز کو جب سمجھ ائی انہوں نے آرڈر واپس لیا اور سکون کیا۔ ان کو پتہ چلا کہ یہ تو کمائ والا سسٹم ہے اس پر محنت کرو انہوں نے کمیشن کے ذریعے ٹھگی بازی شروع کر لی۔
اتائیت کو ڈآکٹر کے مد مقابل لا کھڑا کیا اور ڈاکٹر پر چھڑی تانی کہ یہ کرو گے تو یہ ہو جاے گا۔
نتیجہ لوگوں کی صحت کو کیڑا لگ چکا ہے اور اس کیڑے کی پرورش ہیلتھ کئیر کمیش۔ کر رہا ہے۔
ڈاکٹر عتیق فاروق فرازی

Address

Safraz Colony Gujranwala,punjab, Pakistan
Gujranwala
52250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr-Anas Mughal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category