جمال طب اسلامی Jamal Herbal clinic

جمال طب اسلامی Jamal Herbal clinic طب وصحت

تخم کاہو، ہائی بلڈ پریشر اور ڈپریشن کے مریضوں کے لیے خدائی تحفہ، دیگرنام۔عربی میں خس فارسی میں کاہو  یا... کاھو بستانیلف...
21/09/2022

تخم کاہو، ہائی بلڈ پریشر اور ڈپریشن کے مریضوں کے لیے خدائی تحفہ،
دیگرنام۔
عربی میں خس فارسی میں کاہو یا... کاھو بستانی
لفظ کاھو خاص اسی کیلۓ ھی استعمال ھوتا ھے
ماہیت۔
اس کا پودا دو سے تین فٹ اونچا شلجم کے مشابہ ہوتاہے مگر شلجم سے پتے زیادہ ھوتےھیں ۔یہ دو قسم کا ہوتاہے۔ایک کاشت شدہ دوسرا جنگلی ( یعنی بستانی و صحرائی) ،
اس کے پتے پیچھے سے کم آگے سے چوڑۓ ہوتے ہیں جو که دو مختلف رنگوں میں ھوتے ھیں ایک سبز دوسرۓ سرخ رنگ کے ۔اس کو افیون کے پھل کی طرح قدرۓ چھوٹے ڈوڈۓ پهل لگتے هیں جن کو چھیداجاتاہے۔جس سے دودھ نکلتاہے۔جو بعد میں جم کر بھورا سرخی مائل سا ہوتاہے ۔جس کو کاہو کی افیون کہاجاتاہے۔اس کے اندر تخم بھرے رہتے ہیں جو براون سفیدی مائل رنگ کے چمکیلے چھوٹے لمبوترے کاھو دشتی و زیره سفید کے مشاھبه ہوتے ہیں ۔ان کا مزہ پھیکا ہوتاہے۔
پهول زرد رنگ کے گل داودی کے پهولوں کیطرح
مگر اس کی کلیاں اور پهول گل داودی سے بھت چھوٹے ھوتے ھیں
اس پودے کے برگ تخم اور افیون کاہو بطوردواء استعمال ہوتے ہیں ۔اس کے پتوں کا ساگ پکاکرکھایاجاتاہے۔
مزاج۔
برگ کاہوسردتر۔۔۔۔درجہ دوم۔

افعال۔

مسکن جوش صفراء خون ،مصفیٰ خون تسکین پیاس منوم مدربول محرک دماغ و اعصاب ہے، عورتوں میں بچوں کو دودھ پلانے کے عرصہ میں اسکا استعمال بہت مفید ہے،

استعمال۔
صفراوی و دموی مزاجوں کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔خلط صالح پیداکرتاہے۔اور صفراء کی تیزی کو تسکین بخشتاہے۔حارکھانسی گرم خارش، جنون مالیخولیا , ڈپریشن، ہائی بلڈ پریشر میں اسکا سفوف بہت مفید عام ہے، یرقان اور حار بخاروں کے علاوہ سوزاک میں نہایت مفید ہے۔ مصفیٰ خون ادویہ کے ساتھ اس کا استعمال مفید ہوتاہے
حرارت اور جلن معدہ کو دورکرنے کیلئے مفید ہے،
وبائی امراض کے زمانے میں اور سفر کی حالت میں آب و ہوا کی اصلاح کیلئے ۔حفظ ماتقدم کے طور کھلاتے ہیں ۔
کاہو کے پتے صدیوں سے پوٹھوہار کے علاقہ میں بطور چائے استعمال ہورہے ہیں ۔
اور دیگر ممالک میں بطور سبزی و سلاد استعمال ھورھا ھے

مشہور مرکب۔
روغن کاہو, قرص مثلث , قرص طباشیر کافوری , روغن لبوب سبعہ وغیرہ میں بطور خاص مستعمل ہے،
(حکیم محمد افضل جمال گوجرانوالہ 03024803513)

07/09/2022
07/09/2022

🌀 *دنیا والے کسی کو معاف نہیں کرتے* 🌀

شیخ سعدی شیرازی اپنی کتاب "بوستان سعدی" میں لکھتے ہیں:

"دنیا سے وہی بچا ہوا ہے جو گوشہ نشین ہو گیا ہے۔ ورنہ اس دنیا نے کسی کو معاف نہیں کیا۔ خواہ کوئی ریاکار ہو یا حق پرست، کوئی اگر فرشتے کی طرح آسمان سے اترا ہے تو لوگوں کی بد گمانی سے وہ بھی نہیں بچ سکا۔ دجلہ کے آگے بند تو باندھا جا سکتا ہے لیکن لوگوں کی زبان بند نہیں کی جا سکتی۔ جو سر سے پاؤں تک گناہوں میں لتھڑے ہوئے ہیں وہ اولیاء اللہ کو کہہ رہے ہیں کہ یہ خشک پرہیزگار ہیں اور روٹی کے چکر میں ہیں۔ تجھے (لوگوں کی باتوں سے) بد دل نہ ہونا چاہیے کیونکہ جزا اللہ نے دینی ہے۔ لوگ اگر تجھے ذرہ برابر بھی وقعت نہ دیں تو پروا نہ کر۔ خدا اگر راضی ہو جائے تو لوگ جو چاہیں کہتے پھریں پرواہ نہیں۔
ایک ہی بات دو بندے سنتے ہیں تو نتیجہ نکالنے میں ایک فرشتہ ہوتا ہے دوسرا شیطان۔
تاریکی میں رہنے والا سورج سے استفادہ نہیں کر سکتا۔
شیطان صفت انسان نصیحت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ اگر تو شیر بنے یا لومڑی ایسا شخص تجھ پہ ضرور تنقید کرے گا۔ نہ اس کے سامنے تیری شیر جیسی بہادری کام آ سکتی ہے نہ لومڑی جیسی چالاکی۔

اگر کوئی تنہائی میں بیٹھ جائے تو (دنیا والے) اس کو مکار کہیں گے یا دیو (جن) کہ انسانوں سے بھاگتا ہے۔ کوئی ہنس مکھ و ملنسار ہے تو اس کو بے حیا گردانیں گے۔ کوئی مالدار ہے تو اس کو فرعون و قارون ثابت کر دیں گے، کوئی فقیر و تنگدست ہے تو اس کی غربت کو بد بختی پر محمول کریں گے۔ کوئی اگر مرتبہ و مقام سے گر جائے تو خوشیاں منائیں گے کہ اس کا تکبر ٹوٹا ہے یہ بھی فرعون بنا ہوا تھا۔ اگر کسی غریب کی اللہ تعالی مدد کرے اور اس کو مالدار بنا دے تو کہیں گے کہ کمینہ زمانہ ہے جو کمینوں کو اوپر لا رہا ہے۔

اگر تیرا کاروبار ٹھیک چل رہا ہوں تو تجھے دنیا دار اور لالچی کہیں گے۔ اور اگر تو ان کی مان کر گھر بیٹھ جائے تو تجھے بھکاری و ہڈ حرام اور پکی پکائی کھانے والا کہیں گے۔ اگر تو بولے گا تو تجھے بکواسی طبلہ کہیں گے اور تو خاموش ہو جائے تو حمام کی تصویر بتائیں گے۔

بردبار لوگوں کو بزدل اور زبردست کو پاگل کہتے ہیں۔ کم کھانے والے کے بارے میں کہیں گے اس کا مال تو دوسروں کے ہی کام آئے گا اور کھانے پینے والے کو پیٹو کہیں گے، کوئی مالدار اگر ساری زندگی گزار دے اور زیب و زینت کو عار سمجھے تو تلوار کی طرح زبان چلائیں گے کہ بڑا کنجوس ہے اور اگر کوئی کوٹھے بنگلے میں ٹھاٹھ باٹھ سے رہنے لگے تو اس کو عورتوں کی طرح بناؤ سنگھار کا طعنہ دیں گے۔

کوئی جتنا بھی عبادت گزار ہو اگر اس نے سفر نہیں کیا تو سیاح لوگ اسے مرد ہی نہیں سمجھتے کہ بیوی کے پہلو میں بیٹھنے والا ہے۔ جہاندیدہ شخص کو یہ طعنہ دیں گے کہ بہت سر پھرا ہے اگر اس کے پاس کچھ ہوتا تو شہر سے باہر نہ نکلتا۔

اگر شادی نہ کرے تو زمین کا بوجھ قرار دیتے ہیں اور اگر کرے تو شہوت پرست اور کیچڑ میں پھنسے ہوئے گدھے سے تشبیہ دیتے ہیں۔

لوگوں کی ملامت سے نہ کوئی بدصورت بچ سکا اور نہ خوب رُو لہٰذا اس بات کی پرواہ کیے بغیر کہ کوئی کیا کہتا ہے اپنے کام میں لگے رہنا چاہیے۔

(بوستان سعدی مترجم، ص 180)

اللہ پاک شریروں کے شر سے ہمیں محفوظ فرمائے۔ آمین

29/08/2022

آئیں سود اور کرپشن کیخلاف اعلان جنگ کریں،
بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے عذاب کس لیے؟ تاکہ لوگ (توبہ کرکے اللہ مالک الملک کی طرف) لوٹ آئیں،
مندرجہ ذیل آیات قرآنی بار بار پڑھیں :
وَلَنـــُذِيۡقَنَّهُمۡ مِّنَ الۡعَذَابِ الۡاَدۡنٰى دُوۡنَ الۡعَذَابِ الۡاَكۡبَرِ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُوۡنَ ۞ وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ ذُكِّرَ بِاٰيٰتِ رَبِّهٖ ثُمَّ اَعۡرَضَ عَنۡهَا ‌ؕ اِنَّا مِنَ الۡمُجۡرِمِيۡنَ مُنۡتَقِمُوۡنَ ۞(السجدہ 21-22)
ترجمہ:
بالیقین ہم انھیں قریب کے چھوٹے سے بعض عذاب اس بڑے عذاب کے سوا چکھائیں گے تاکہ وہ لوٹ آئیں ۞ اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جسے اللہ تعالیٰ کی آیتوں سے وعظ کیا گیا پھر بھی اس نے ان سے منہ پھیرلیا (یقین مانو) کہ ہم بھی گناہ گار سے انتقام لینے والے ہیں۔۞
جب چھوٹے عذاب بستیوں میں (سیلاب یا زلزلوں کی صورت میں) پہ در پہ کسی قوم پر آنے شروع ہو جائیں تو یقیناً قوم کو اجتماعی توبہ کی ضرورت ہوتی ہے،
خصوصاً جب عذاب ایک ہی صورت میں آئے، جیسا کہ آجکل ملک عزیز سیلاب سے دوچار ہے،
یاد رکھیں!!!
1 - ہم میں سے کونسا بزنس مین چاہتا ہے ملک سے سود ختم ہو؟
2 - کونسا سیاستدان اور بیورو کریٹ چاہتا ہے کرپشن ختم ہو؟
3 - کونسے فنکار اور عوام چاہتے ہیں ٹک ٹاک وغیرہ پر فحاشی و عریانی ختم ہو؟
4 - کونسے تاجر چاہتے ہیں جھوٹے مارکہ لگا کر مال نہ بیچا جائے؟
4 - کونسے علماء کرام چاہتے ہیں فرقہ واریت کا خاتمہ ہو؟
5 - کونسے پیر اور گدی نشین چاہتے ہیں شرک و بدعات کا خاتمہ ہو؟
یقیناً ہم سب اپنی اپنی جگہ پر اور حیثیت کے مطابق مجرم ہیں،
یاد رکھیں!!!
کشتی نوح علیہ السلام موجود ہے لیکن آنکھوں کے سامنے بیٹے کا غرق ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اللہ کے عذاب سے وہی بچتا ہے جسے اللہ بچانا چاہے۔
سورۃ الاعراف کی مندرجہ ذیل آیات پڑھیں اور ہم سب اپنے اپنے اعمال کا محاسبہ کریں :

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا فِىۡ قَرۡيَةٍ مِّنۡ نَّبِىٍّ اِلَّاۤ اَخَذۡنَاۤ اَهۡلَهَا بِالۡبَاۡسَآءِ وَالضَّرَّآءِ لَعَلَّهُمۡ يَضَّرَّعُوۡنَ ۞ ثُمَّ بَدَّلۡـنَا مَكَانَ السَّيِّئَةِ الۡحَسَنَةَ حَتّٰى عَفَوْا وَّقَالُوۡا قَدۡ مَسَّ اٰبَآءَنَا الضَّرَّآءُ وَالسَّرَّآءُ فَاَخَذۡنٰهُمۡ بَغۡتَةً وَّهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَ ۞ وَلَوۡ اَنَّ اَهۡلَ الۡقُرٰٓى اٰمَنُوۡا وَاتَّقَوۡا لَـفَتَحۡنَا عَلَيۡهِمۡ بَرَكٰتٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ وَلٰـكِنۡ كَذَّبُوۡا فَاَخَذۡنٰهُمۡ بِمَا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ‏ ۞ اَفَاَمِنَ اَهۡلُ الۡـقُرٰٓى اَنۡ يَّاۡتِيَهُمۡ بَاۡسُنَا بَيَاتًا وَّهُمۡ نَآئِمُوۡنَؕ‏ ۞ اَوَاَمِنَ اَهۡلُ الۡقُرٰٓى اَنۡ يَّاۡتِيَهُمۡ بَاۡسُنَا ضُحًى وَّهُمۡ يَلۡعَبُوۡنَ ۞ اَفَاَمِنُوۡا مَكۡرَ اللّٰهِ‌ ۚ فَلَا يَاۡمَنُ مَكۡرَ اللّٰهِ اِلَّا الۡقَوۡمُ الۡخٰسِرُوۡنَ ۞(الاعراف 94-99)

ترجمہ:
اور ہم نے کسی بستی میں کوئی نبی نہیں بھیجا وہاں کے رہنے والوں کو ہم نے سختی اور تکلیف میں نہ پکڑا ہوتا کہ گڑگڑائیں۞ پھر ہم نے اس بدحالی کی جگہ خوش حالی میں بدل دی، یہاں تک کہ ان کو خوب ترقی ہوئی اور کہنے لگے کہ ہمارے آباؤ اجداد کو بھی تنگی اور راحت پیش آئی تھی تو ہم نے ان کو دفعتًا پکڑ لیا اور ان کو خبر بھی نہ تھی ۞ اور اگر ان بستیوں کے رہنے والے ایمان لے آتے اور پرہیزگاری اختیار کرتے تو ہم ان پر آسمان اور زمین کی برکتیں کھول دیتے لیکن انہوں نے تکذیب کی تو ہم نے ان کے اعمال کی وجہ سے ان کو پکڑ لیا ۞ کیا پھر بھی ان بستیوں کے رہنے والے اس بات سے بےفکر ہوگئے کہ ان پر ہمارا عذاب شب کے وقت آپڑے جس وقت وہ سوتے ہوں۞ اور کیا ان بستیوں کے رہنے والے اس بات سے بےفکر ہوگئے ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب دن چڑھے آپڑے جس وقت کہ وہ اپنے کھیلوں میں مشغول ہوں۞ کیا پس وہ اللہ کی اس پکڑ سے بےفکر ہوگئے۔ سو اللہ کی پکڑ سے بجز ان کے جن کی شامت ہی آگئی ہو اور کوئی بےفکر نہیں ہوتا ۞

حکیم محمد افضل جمال گوجرانوالہ

25/08/2022

*ہارٹ اٹیک کی جانب لے جانے والی عام چیزیں*

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
‏السَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

ہارٹ اٹیک یا دل کا دورہ اکثر جان لیوا ہوتا ہے اور اگر جان بچ بھی جائے تو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ اس کے دوسرے اٹیک کا خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے۔

ویسے یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہارٹ اٹیک اچانک کسی شخص کو شکار کرتا ہے اور اکثر اس کے نتیجے میں موت واقع ہوجاتی ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کی چند عام عادات ایسی ہوتی ہیں جن کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آپ ہارٹ اٹیک کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

جی ہاں آپ کا مزاج، نیند اور غذا وغیرہ سب دل کے دورے کی جانب بڑھنے کا اشارہ دے سکتے ہیں۔

*چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ*
اگر آپ کو ہر وقت غصہ آتا ہے تو یہ جان لیں کہ اس کے نتیجے میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی ڈرامائی حد تک بڑھ جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف آسٹریلیا کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زیادہ غصہ کرنے والے افراد میں شدید ترین غصے کے اظہار کے بعد 2 گھنٹے میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ 8 گنا سے زیادہ ہوتا ہے۔ آسان الفاظ میں جتنا زیادہ غصہ کریں گے، ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی اتنا زیادہ ہوگا۔

*اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنا*
لندن کالج یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ زیادہ وقت ٹیلیویژن یا کمپیوٹر کے سامنے گزارتے ہیں، ان میں خون کی شریانوں سے جڑے امراض جیسے ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اسکرینوں کے سامنے روزانہ 4 سے 5 گھنٹے تک وقت گزارنے کے نتیجے میں جسم میں ایسے انزائمے کی سطح کم کرتا ہے جو چربی کو ٹکڑے کرنے کے ساتھ شریانوں کو بند ہونے سے بچاتا ہے، اگر دن کا زیادہ وقت کرسی پر گزارتے ہیں، تو ہر 20 منٹ بعد کچھ چہل قدمی یا کم از کم کھڑے ہونے کو ہی عادت بنالیں۔

*چھ گھنٹے سے کم نیند*
بیشتر بالغ افراد رات کو 7 سے 9 گھنٹے کی نیند لینے سے قاصر رہتے ہیں، اگر یہ معمول بن جائے تو یہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ 6 گھنٹے سے کم نیند لینے والے افراد میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ 7 سے 8 گھنٹے تک سونے والوں کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

*خاندانی تاریخ*
اگر آپ کے قریبی رشتے داروں جیسے والدین یا بہن بھائی کو قبل از وقت (55 سال مردوں کی اور 65 سال خواتین کی) امراض قلب کا سامنا ہوا ہے تو آپ میں بھی اس کا امکان بہت زیادہ ہے۔ ماہرین کے مطابق ضروری نہیں کہ خاندان میں ہارٹ اٹیک کے شکار افراد ہوں اور وہ اثر آپ میں بھی آئے، مگر یہ امکان ہوتا ہے جس کی وجہ جینز میں ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ صحت مند طرز زندگی، طبی معائنے کو معمول بنانا اور علامات پر نظر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

*تمباکو نوشی*
اگر آپ سیگریٹ نوشی کے عادی ہیں تو ہارٹ اٹیک یا امراض قلب کا خطرہ بھی 2 سے 4 گنا زیادہ ہوگا، تمباکو نوشی ہارٹ اٹیک کی سب سے بدترین نہیں تو، بدترین وجوہات میں سے ایک ضرور ہے کیونکہ یہ متعدد منفی اثرات کا باعث بنتی ہے۔ یہ شریانوں کو نقصان پہنچاتی ہے، کولیسٹرول مسائل کا باعث بنتی ہے جبکہ خون میں لوتھڑے بننے کا خطرہ بڑھتا ہے جو ہارٹ اٹیک کا باعث بنتا ہے۔

*عمر*
جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی اتنا ہی بڑھتا ہے، درحقیقت مردوں کو 45 جبکہ خواتین میں 55 سال کی عمر کے بعد ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس عمر میں طبی معائنے کو معمول بنانا ضروری ہے جبکہ طرز زندگی کو بھی بہتر بنانا چاہیے۔

*تناﺅ*
تناﺅ کے حوالے سے آپ کا ردعمل ہارٹ اٹیک کے خطرے میں کردار ادا کرسکتا ہے، سائنسدانوں نے امراض قلب اور تناﺅ کے درمیان تعلق دریافت کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ تناﺅ کا شکار شخص بہت زیادہ کھا سکتا ہے، تمباکو نوشی شروع کرسکتا ہے یا ضرورت سے زیادہ سیگریٹ پینے لگتا ہے، جس کا نقصان دل کو ہوتا ہے۔

*ناقص غذا*
زیادہ چربی، میٹھا اور نمک والی غذا کا استعمال شریانوں کی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اس کے مقابلے میں سبزیاں، پھل، مچھلی، گریاں اور اجناس پر مشتمل غذا اس خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

*الکحل*
تمباکو کی طرح الکحل بھی دل کی صحت کے لیے تباہ کن ہے کیونکہ یہ ٹرائی گلیسڈر کی سطح بڑھانے کے ساتھ ساتھ دل کی دھڑکن کی رفتار میں تبدیلی لانے کا باعث بنتی ہے، جو بتدریج ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

*جسمانی وزن*
جسمانی وزن زیادہ بڑھ جانا یا موٹاپا ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے کا باعث بنتا ہے، خصوصاً پیٹ کے ارگرد چربی کا ذخیرہ امراض قلب، ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق صحت بخش غذا کے استعمال سے موٹاپے کے ساتھ ساتھ امراض قلب کا خطرہ بھی کم کیا جاسکتا ہے۔

*ذیابیطس کا خیال نہ رکھنا*
اگر آپ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار ہیں تو آپ میں امراض قلب کا خطرہ بھی دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ ہے، تاہم بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنا اس سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ذیابیطس میں شریانیں تنگ ہوجاتی ہیں جس کے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھتا ہے۔

*کولیسٹرول لیول کی فکر نہ کرنا*
جسم میں کولیسٹرول کا بڑھنا دل کے مسائل کا باعث بنتا ہے، جو ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتا ہے، کیونکہ اس سے شریانیں تنگ ہوجاتی ہیں جبکہ خون میں چربی کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جو دل کے دورے کا خطرہ بڑھاتی ہے۔
التماسِ دعا
حکیم سعید احمد مرزا

Address

Near Agency Oil Stop Sialkot Road
Gujranwala
055

Telephone

+923338279944

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جمال طب اسلامی Jamal Herbal clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to جمال طب اسلامی Jamal Herbal clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category