20/05/2026
*ڈاکٹر احمد بلال Dr Ahmad Bilal
Inspection Directorate at Punjab Healthcare Commission (PHC),
کا رحمان میڈیکل کلینک چک سادہ کا دورہ*
*مورخہ:* 19 مئی 2026
دورے کے دوران انہوں نے کلینک کے مختلف شعبہ جات بشمول لیبر روم، میڈیسن اسٹور، لیبارٹری، اسی جی روم, ڈاکٹرزروم ،میڈیکل وارڈ کا معائنہ کیا۔ مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی پوچھ گچھ کی۔ انہوں نے موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ *حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کے مطابق مریضوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے*۔ تمام سٹاف اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مکمل دیانت داری سے ادا کرے اور کلینک کو ہر لحاظ سے فعال رکھا جائے۔ دورے کے موقع پر ایس ایم او ڈاکٹر احسان الللہ اور
منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر حبیب الر حمان بھی موجود تھے