Iqbal Clinic Daulat Nagar

Iqbal Clinic Daulat Nagar Dr Shaharyar Basit
MBBS , RMP ,
MCPS ( PAEDIATRICS)
Child Specialist & General Physician
ڈاکڑ شہریار باسط
ماہر امراض بچگان و جنرل فزیشن

19/09/2025
🌧️ مون سون اور حبس میں احتیاط 🌧️مون سون کے دنوں میں اسپتالوں کا رش بڑھ جانا عام بات ہے، کیونکہ بارشوں اور نمی کی وجہ سے ...
19/08/2025

🌧️ مون سون اور حبس میں احتیاط 🌧️

مون سون کے دنوں میں اسپتالوں کا رش بڑھ جانا عام بات ہے، کیونکہ بارشوں اور نمی کی وجہ سے وائرس، بیکٹیریا اور فنگس تیزی سے پھیلتے ہیں۔

صحت مند رہنے کے لیے چند آسان احتیاطیں اپنائیں:

✅ پانی ہمیشہ ابال کر اور نارمل درجہ حرارت پر پئیں، ٹھنڈے پانی سے پرہیز کریں۔
✅ تازہ اور گھریلو کھانے کو ترجیح دیں، گلیوں کے کھانے اور باسی چیزوں سے بچیں۔
✅ ہاتھ بار بار دھوئیں، خاص طور پر کھانے سے پہلے۔
✅ مچھروں سے بچاؤ کے لیے احتیاط کریں تاکہ ڈینگی اور ملیریا سے محفوظ رہیں۔
✅ بارش میں بھیگنے کے بعد فوری خشک کپڑے پہنیں تاکہ فنگس اور جلدی بیماریوں سے بچا جا سکے۔

🌿 یاد رکھیں: احتیاط علاج سے بہتر ہے۔
اپنے اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں۔ ❤️




🩺
15/04/2025

🩺

سوال: بچے کو 1 سال کے بعد کتنا دودھ دینا چاہیے؟امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس (AAP) کے مطابق،12 سے 24 ماہ کے بچوں کو روزانہ ...
12/04/2025

سوال: بچے کو 1 سال کے بعد کتنا دودھ دینا چاہیے؟

امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس (AAP) کے مطابق،12 سے 24 ماہ کے بچوں کو روزانہ 2 سے 3 کپ (یعنی 16–24 اونس یا دو سے تین پاو) مکمل چکنائی والا دودھ (whole milk) دینا چاہیے۔

2 سال کے بعد، اگر بچہ متوازن غذا کھا رہا ہے، تو کم چکنائی والا دودھ (low-fat یا 1%) مناسب ہوتا ہے، اور مقدار کو 2 کپ (16–20 اونس یا آدھا کلو) تک محدود رکھنا چاہیے۔

زیادہ دودھ پلانے کے نقصانات:
اگر بچہ روزانہ 24 اونس (تین پاو) سے زیادہ دودھ پیتا ہے، تو:

آئرن کی کمی (Iron Deficiency Anemia) ہو سکتی ہے، کیونکہ دودھ آئرن جذب نہیں ہونے دیتا اور بچے دیگر غذائیں کم کھاتے ہیں۔

قبض (Constipation) بھی ہو سکتی ہے، خاص طور پر اگر بچہ ٹھوس غذائیں کم لے رہا ہو۔

تمام والدین یاد رکھیں کہ !
2 سال کے بچے: 2–3 کپ whole milk روزانہ۔

2–5 سال کے بچے: 2 کپ تک low-fat milk روزانہ۔

دودھ کی مقدار روزانہ یعنی چوبیس گھنٹے بشمول دن اور رات کی بتائ گئ ہے ۔

حد سے زیادہ دودھ سے پرہیز کریں تاکہ آئرن کی کمی اور قبض نہ ہو۔

✅Pyloric Stenosis: Hypertrophy of the pyloric sphincter muscle causing gastric outlet obstruction.Most common cause of n...
03/04/2025

✅Pyloric Stenosis: Hypertrophy of the pyloric sphincter muscle causing gastric outlet obstruction.

Most common cause of non-bilious vomiting in infants (2-6 weeks old).

🔹 Epidemiology
✔️ Males > Females (4:1)
✔️ More common in firstborn males.
✔️ Associated with macrolide exposure (e.g., erythromycin).

🔹 Pathophysiology
✔️ Hypertrophy of the circular muscle layer of the pylorus.
✔️ Causes progressive narrowing of the pyloric canal → Delayed gastric emptying.

🔹 Clinical Features
✔️ Projectile, non-bilious vomiting after feeding.
✔️ Palpable olive-shaped mass in the epigastrium (RUQ).
✔️ Visible peristaltic waves after feeding.
✔️ Dehydration and weight loss.

🔹 Diagnosis
✔️ Ultrasound (first-line):

Thickened pyloric muscle (>3 mm)

Elongated pyloric channel (>14 mm)

✔️ Laboratory Findings:

Hypochloremic, hypokalemic metabolic alkalosis (due to vomiting).

🔹 Management
✔️ IV Fluids and Electrolyte Correction (Correct dehydration and electrolyte imbalance first).
✔️ Pyloromyotomy (Ramstedt procedure):

Surgical incision of hypertrophied muscle (definitive treatment).

🔹 Complications
✔️ Metabolic alkalosis (from loss of gastric HCl).
✔️ Dehydration and electrolyte imbalance.

Measles can be fatal. Do you know its symptoms? 🔸 Rash that starts on the face and spreads over the body 🔸 Fever 🔸 Runny...
02/04/2025

Measles can be fatal. Do you know its symptoms?

🔸 Rash that starts on the face and spreads over the body
🔸 Fever
🔸 Runny nose
🔸 Cough
🔸 Red and watery eyes
🔸 Small white spots inside the cheeks

Seek health care if you suspect you or your child has measles.

کچھ خرافات/غلطیاں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔ نئی ماؤں اور بچوں کو اس مخمصے سے باہر نکلنے دیں ”'کے ہم نہیں تو بچے ایسے ہی پالے...
28/03/2025

کچھ خرافات/غلطیاں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔ نئی ماؤں اور بچوں کو اس مخمصے سے باہر نکلنے دیں ”'کے ہم نہیں تو بچے ایسے ہی پالے ہیں'“
تمام والدین کو آگاھ کریں۔ صدقہ جاریہ ہے ۔جزاك الله

1- ہر رونے میں پیناڈول دینا کے کوٸ تو تکلیف ہو گی .
2- بمشکل 3 ماہ کے بچے کو سیریلیک، گلوکو بسکٹ، کسٹرڈ وغیرہ دینا۔
3- دانتوں میں بائیو 21 دینا۔ یہ بہت راحت بخش ہے۔ لیکن ایف ڈی اے نے منظوری نہیں دی۔ یہ دانتوں کی اینکیلوسس کا سبب بن سکتا ہے۔
4- شیر خوار بچوں کے جسم کے بالوں کو ختم کرنے کے لیے آٹے کا گولا قسم کی چیز رگڑنا۔
5- بچے کا سر بنانے کے عمل کے لیے پلیٹ کو سر کے نیچے رکھنا۔ فلیٹ ہیڈ سنڈروم کا سبب بن سکتا ہے۔
6- ایک سال کی عمر سے پہلے شہد دینا بچے میں بوٹولزم کروا سکتا ہےجس میں جسم کے پٹھے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔
7- ایک سال سے پہلے گائے کا دودھ دینا۔ گائے کے دودھ کی ساخت اور اس کا بچے کے گردے پر اثر ہے۔ اور اس کی وجہ سے بچے میں آئرن کی کمی ہوتی کیونکہ گاۓ کے دودھ میں آئرن کم ہوتا ہے اور جو ہوتا ہے وہ جزب نہیں ہو پاتا۔
8- ایک سال سے پہلے ضرورت سے زیادہ چینی اور نمک بچے کو دینا ۔
9- چھ ماہ سے پہلے پانی دینا۔ جیسا کہ مدر فیڈ کے معاملے میں اس کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔
10- کاجل/سورما لگانا۔ آنکھوں میں انفیکشن، آنسو کی نالی میں رکاوٹ اور آنکھوں کے دیگر مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
11- فینرگن یا دیگر سکون آور ادویات دینا تاکہ بچہ سویا رہے,چار سال سے پہلے یہ سیرپ بچے کا سانس بھی بندکروسکتا ہے ۔
13- ماں کا یہ تصور کبھی بھی بچے کی خوراک کافی نہیں ہے۔ 'پیٹ نہیں بھرتا' اور پھر کھلا دودھ شروع کروا دینا
14- ایک سال کی عمر کے بعد ضرورت سے زیادہ دودھ دینا ۔
15- چھوٹے بچے کو ہونٹوں/گال پر بوسہ دینا بچے میں انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے خاص کر جب آپکا گلا خراب یا فلو ذکام ہو۔
16- بچے کی نشوونما کا دوسرے بچوں سے موازنہ کرنا۔
17- واکر کا استعمال۔ آپ اس کے نتائج پر تحقیق کر سکتے ہیں۔
18- اوور لیئرنگ یا زیادہ کپڑے پہنا دینا۔جو بچے کو زیادہ گرم کرنے اور پانی کی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔
19- وٹامن ڈی سپلیمنٹ کو خاطرناک سمجھنا۔ خصوصی دودھ پلانے والے بچے میں اس کی اہمیت کے بارے میں تحقیق کریں۔
20-پیداٸیش پر وٹامن کے کا انجیکشن نہ لگوانا کہ بچے کودرد ہوگا ۔ وٹامن کے کی کمی سے بچے میں خون پتلا ہوجاتا ہے اور دماغ میں بھی خون بہ سکتا ہے
21-بچے کی ناف پر تیل اور ایسی چیزیں لگانا ۔ناف کے انفیکشن اوردیر سے گرنے کا سبب بنتی ہیں
22-بچے کو ٹھنڈا گرم کے چکر میں اھم غزاٶں جیسے انڈہ ,دہی ,چاول اور سٹرس فروٹس سے محروم رکھنا
23- بچے کو خاص طور پردوسال سے پہلے موباٸل یا ٹی وی کارٹون دکھانا ۔۔یہ بچے میں آٹزم جیسے مساٸل پیدا کر سکتا ہے
24-بچے کی گروتھ کے لیے عرق ,گٹھی جیسی چیزیں دینا ۔انکی ساٸنسی افادیت ثابت نہیں ہو سکی
25-کوالیفاٸیڈ ڈاکٹر کے کہنے کے باوجود نارمل ڈلیوری پر اصرار کرنا۔ اگر اس دوران بچے کو دماغی آکسیجن کی کمی ہو جاۓ تو بچہ سی پی چاٸلڈ بن سکتاہے۔
26-بچے کی ویکسینیشن نہ کروانا یا ویکسینشن میں تاخیر کرنا۔ ویکسینشن مفت ہے اور بچے کو بارہ خطرناک جان لیوا بیماریوں سے بچاتی ہے
27- میڈیکل سٹور پر جاکر سیلز مین سے بچے کا مسلہ بتا کر دواٸ لینا خاص کر اینٹی باٸیوٹیکس اور ایک بچے کی دواٸ دوسرے بچے پر آزمانا

تمام والدین کو آگاھ کریں۔ صدقہ جاریہ ہے ۔جزاك الله

Address

Iqbal Clinic Near HBL , Bus Stop Daulat Nagar , Tehsil & District Gujrat
Gujrat

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 21:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Iqbal Clinic Daulat Nagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram