Prime Pharmacy Hafizabad

Prime Pharmacy Hafizabad We deals with Livestock, Pets and Poultry medicines Feeds and Vaccines at wholesale rate.

May Allah help you find a million ways to make your life exceptionally beautiful on this day. Eid Mubarak to all Muslims...
09/04/2024

May Allah help you find a million ways to make your life exceptionally beautiful on this day. Eid Mubarak to all Muslims ❤️

Prime Pharmacy  Hafizabad 03007238038 for treatment and cureپاکستان میں بھیڑ بکریوں کی سب سے خطرناک بیماری پوسٹ مکمل اور...
31/10/2023

Prime Pharmacy Hafizabad
03007238038 for treatment and cure
پاکستان میں بھیڑ بکریوں کی سب سے خطرناک بیماری

پوسٹ مکمل اور دو تین بار پڑہیں، جو احتیاط لکھیں ہیں ان پر عمل کریں

پاکستان میں یہ بیماری پہلی بار ١٩٩١ میں دیکھی گئی
آٹھ سال پہلے کی رپورٹ (٢٠١٦) کے مطابق پاکستان میں اس بیماری سے تقریبا ہر سال اکیس ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے، اب کے اعداد و شمار یقیناً اس سے کہیں سے زیادہ ہونگے
اس بیماری کو عام زبان میں کاٹا یا پی پی آر کہا جاتا ہے
پی پی آر اس کا مخفف ہے
Peste des Petitis Ruminants - PPR

یہ بیماری انتہائی متعدی (چھوت) ہے اور بہت تیزی سے پھیلتی ہے اس کو بھیڑ بکریوں کا طاعون بھی کہا جاتا ہے

بیماری کی علامت

جانور کو بیماری شدید بخار سے شروع ہوتی ہے
منہ آنکھوں اور ناک سے پانی آتا ہے جو بیکٹیریا کی انفیکشن سے گاڑھا ہوجاتا ہے اور جانور کو سانس لینے میں مسئلہ ہوتا ہے
جانور کے ہونٹوں اور منہ میں دانے نکل آتے ہیں
جانور کو نمونیا جیسی علامات شروع ہوجاتیں ہیں
اور اس کے ساتھ جانور کو دست پیچس لگ جاتے ہیں جس میں خون کی آمیزش بھی ہوسکتی ہے
اس بیماری کا وائرس جانور کے اندرونی اعضاء کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور جانور کو قریب المرگ کردیتا ہے
اس بیماری کی علامات دو تین اور بیماریوں سے ملتی ہیں اور کئی بار اس کی پہچان کرنا عام فارمر کے لیے مشکل ہو جاتا ہے
اس لیے بہتر ہے اس کی ویکسین ہی کر لی جائے اور ضرور کی جائے
منہ پکنا کی علامات کو اس بیماری سے ملایا جاتا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ یہ تو خطرناک نہیں , لیکن یہ بیماری اس سے الگ ہے اور انتہائی خطرناک ہے

صرف ویکسین ہی اس کا حل ہے

ویکسین چاہے سرکاری لینی ہے یا پرائیویٹ
ساتھ آئس باکس برف والا کولر لے کر جانا ہے
ویکسین ضلع کے بڑے سرکاری ہسپتال سے لیں یا کم از کم تحصیل کے ہسپتال سے، کیونکہ یہاں تک تو لازمی ویکسین کو ٹھنڈا رکھنے کا خیال رکھا جاتا ہے، اس کے بعد سرکاری وسائل محدود ہونے کی وجہ سے ویکسین ٹھنڈی نہ رہنے کا خدشہ رہتا ہے
سرکاری ویکسین کا بھی اتنا ہی اچھا رزلٹ ہے جتنا پرائیویٹ اور مہنگی ویکسین کا ہے، اور یقینا پرائیویٹ سے اچھا ہی ہوگا کم نہیں

مارکیٹ میں تین طرح ویکسین دستیاب ہیں
روس
اردن
ترکی (ترکی سے بھی اب کمپنیاں امپورٹ کے رہی ہیں)

ان میں سے جو بھی اچھے سٹور سے مل جائے سب ہی ٹھیک ہیں

اور پرائیوٹ تو آپ نے پیسے خرچنے ہیں تو کبھی بھی ایسے سٹور سے نہ خریدیں جو ویکسین کا بڑا کاروبار نہ کرتے ہوں، اچھے اور نامور سٹور سے ہی خریدیں

سرکاری یا پرائیویٹ دونوں طرح کی ویکسین جب لیں گے تو دو بوتلیں ملیں گی, ایک چھوٹی بوتل میں خشک منجمد گولی یا ٹکی ہوگی اور دوسری میں اس ویکسین کو بنانے کے لیے مائع لیکوئیڈ ہوگا, دونوں ہی لینی ہیں اور دونوں کو ٹھنڈا رکھنا ہے,
پھر بھی ویکسین خریدتے وقت احتیاطی تدابیر پوچھ لیں

چاہے سرکاری ویکسین ہے یا پرائیویٹ تمام ہی 100 جانوروں کے لیے ہوتی ہیں
اس لیے کوشش کریں ساتھ علاقہ کے کسی اور کسان سے بھی رابطہ کرلیں اور ملکر ویکسین خرید لیں اور لگا لیں، خرچہ بھی کم ہو جائے گا اور کسی اور بھلا بھی ہو جائے گا
سرکاری وسائل بہت محدود ہوتے ہیں, اور ویکسین بھی، اگر آپ کے جانور کم ہیں تو ساتھ کسی اور کے جانوروں کو ملا لیں,
اضافی نیڈل سرنج، سوئیاں ضرور لائیں، کسی دوسرے ریوڑ یا جانوروں پر سرنج کی سوئی تبدیل کر لیں
ویکسین تیار کرنے، یعنی دونوں بوتلوں کو ملانے کے بعد ایک گھنٹے کے اندر اندر آپ کو استعمال کرنی ہے اور ایک گھنٹے کا مطلب یہ نہیں آپ ویکسین کو دھوپ میں رکھیں اور برف والے ڈبے میں نہ رکھیں، سرنج بھر لیں اور دوبارا برف والی جگہ پر رکھ دیں، پھر سرنج بھر لیں اور دوبارا پھر برف والے ڈبے میں رکھ دیں

اگر اوپر بیان کی گئی احتیاط نہیں کرنی اور ویکسین کی سائنس پر عمل نہیں کرنا تو
تو پھر ویکسین لگانے کا کوئی فائیدہ نہیں ، ویسے ہی جانور کو سوئی چبھونے کا کام نہ کریں، ویکسین کرنی ہے تو پورے پروٹوکول کے ساتھ کریں

یہ اتنی خطرناک اور متعدی بیماری ہے کہ آپ کے ریوڑ کے ٩٠ نوے فیصد تک جانور اس سے بیمار ہو سکتے ہیں, اور خوراک, جسمانی حالات, قوت مدافعت، موسم کی شدت کی بنیاد پر تیس سے ستر فیصد تک جانور مر بھی سکتے ہیں

گبھن جانور کو بھی لگا سکتے ہیں اور لوگ لگاتے بھی ہیں
کوشش کریں جب جانور کا بچہ دینے سے ایک مہینہ باقی رہ جائے اس سے پہلے پہلے ایسی ماؤں کو ویکسین لگوا لیں، اس سے یہ فائیدہ ہوگا کہ پیدا ہونے والے بچے جب ماں کا دودھ پئیں گے تو وہ بھی بیماری سے محفوظ رہیں گے

یہ بیماری بھیڑوں کو بھی متاثر کرتی ہے لیکن بکریاں اس سے زیادہ بیمار ہوتی ہیں اور بکریوں کے بچوں میں یہ بیماری شدید ہو جاتی ہے، اس لیے حاملہ ماؤں کو ویکسین ضرور کروایں

اس کا مطلب یہ نہیں کہہ بھیڑ کو یہ بیماری ہوتی ہی نہیں, اُن کی ویکسین بھی کریں

ویسے کاٹا بیماری، پی پی آر کی ویکسین تین سال کے لیے ایک بار ہی کافی ہے, لیکن بہت سے وجوہات کی بنا پر کہا جاتا ہے کہ ہر جانور کو سال میں ایک بار ویکسین ضرور کروا لیں، اور اس بیماری کی ویکسین کا شیڈیول ایسے بنائیں کہ سردی سے پہلے پہلے اس کی ویکسین کروا لیں، اکتوبر سے اپریل تک یہ بیماری زیادہ متاثر کرتی ہے,

جن بچوں کی ماں کو ویکسین نہیں لگی ایسے بچوں کو دو ماہ کی عمر کے بعد یہ ویکسین ضرور کروا لیں
اور جن بچوں کی ماؤں کو ویکسین لگی ہو تو ایسے بچوں کو چار ماہ کی عمر پر ویکسین کر سکتے ہیں
سب جانوروں کو چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے سب کو ایک سی سی ویکسین لگتی ہے
ویکسین سب کو زیر جلد لگتی ہے

Address

Gala Imam Bargha Fawara Chowk Opposite Civil Veterinary Hospital Hafizabad
Hafizabad
52110

Opening Hours

Monday 09:00 - 19:00
Tuesday 09:00 - 19:00
Wednesday 09:00 - 19:00
Thursday 09:00 - 19:00
Friday 09:00 - 19:00
Saturday 09:00 - 19:00
Sunday 10:00 - 17:00

Telephone

+923007238038

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Prime Pharmacy Hafizabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Prime Pharmacy Hafizabad:

Share