Dr.Wali Khan Homoeopathic Clinic Bajaur

Dr.Wali Khan Homoeopathic Clinic Bajaur Homoeopathic Dr.Wali Khan
MD(Alt.Med)Colombo,B.Sc(Homoe)
DHMS,RHMP,M.Sc(Biochem),
M.Sc(Forestry) Recieved International Health Care Award 2019

24/01/2026

جو نوجوان جوانی میں خود کو جینسی طور پر ریٹائرڈ محسوس کرے ان کی دوا اگنس کاسٹس ھے۔مطلب اس دوا کی استعمال سے انکو ایکسٹینشن مل سکتی ھے

ھومیوپیتھک ڈاکٹرز اور طلباء کیلئے میازم کے موضع پر استادمحترم ڈاکٹر بنارس خان اعوان صاحب کے 50 لیکچرز پیش خدمت ہیں۔
22/01/2026

ھومیوپیتھک ڈاکٹرز اور طلباء کیلئے میازم کے موضع پر استادمحترم ڈاکٹر بنارس خان اعوان صاحب کے 50 لیکچرز پیش خدمت ہیں۔

Share your videos with friends, family, and the world

21/01/2026
18/01/2026

For educational purposeغلط انجیکشن کا انجام
غلط انجیکشن کا انجام
غلط شریانی انجیکشن (Intra-arterial Injection)
دواؤں کا غلطی سے رگ (vein) کے بجائے شریان (artery) میں لگ جانا ایک سنگین طبی غلطی ہے، جو نہایت خطرناک پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہے۔ شریان میں انجیکشن لگنے سے شدید شریانی اینٹھن (arterial spasm)، اندرونی استر (endothelium) کو نقصان، خون کے لوتھڑے بننا (thrombosis) اور دور دراز بافتوں تک خون کی روانی میں کمی واقع ہوتی ہے۔
اس کے نتیجے میں انگلیوں یا پاؤں کی انگلیوں میں شدید خون کی کمی (ischemia) پیدا ہو سکتی ہے، جس کی ابتدائی علامات میں شدید درد، پیلاہٹ اور ٹھنڈک شامل ہیں، بعد ازاں نیلاہٹ (cyanosis) ظاہر ہو جاتی ہے۔ اگر بروقت تشخیص اور فوری علاج نہ کیا جائے تو طویل عرصے کی ischemia آگے چل کر انگلیوں کے گینگرین (digital gangrene) میں تبدیل ہو جاتی ہے، جس میں متاثرہ انگلیاں سیاہ، سکڑی ہوئی اور ناقابلِ استعمال ہو جاتی ہیں۔
علاج کے لیے فوری طور پر خون کی نالیوں کا معائنہ، خون کو پتلا کرنے والی ادویات (anticoagulation)، نالیاں پھیلانے والی ادویات (vasodilators) اور بعض اوقات جراحی مداخلت ضروری ہوتی ہے۔ درست انجیکشن تکنیک اور جسمانی بناوٹ (anatomy) کی مناسب معلومات کے ذریعے اس خطرے سے بچاؤ نہایت اہم ہے۔
ڈاکٹر سجاد یوسفزئی
ویسکولر، اینڈوویسکولر اور
مائیکروویسکولر سرجن 💊💉💊

17/01/2026

قبض کا ایکسرسائز کے زریعے علاج۔قبض کے مریض یہ ایکسرسائز اپنے زندگی کا حصہ بنائیں

14/01/2026

مائیگرین ۔درد شقیقہ یعنی ادھے سردرد کا بہترین ھومیوپیتھک علاج

سردیوں میں اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ بار بار پیشاب آنا ٹھنڈ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اکثر بلڈ شوگر بڑھنے کی و...
14/01/2026

سردیوں میں اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ بار بار پیشاب آنا ٹھنڈ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اکثر بلڈ شوگر بڑھنے کی وجہ سے جسم آپ کو اشارہ دیتا ہے۔
ذیابیطس میں بار بار پیشاب کیوں آتا ہے؟
جب خون میں شوگر زیادہ ہو جاتی ہے
تو جسم اضافی شوگر کو پیشاب کے ذریعے باہر نکالنے کی کوشش کرتا ہے جس کی وجہ سے:
• بار بار پیشاب آتا ہے
• جسم کمزور ہونے لگتا ہے
• پانی کی کمی محسوس ہوتی ہے
اکثر لوگ یہاں غلطی کرتے ہیں
وہ موسم کو قصوروار ٹھہرا دیتے ہیں
لیکن اصل وجہ یعنی شوگر کنٹرول پر توجہ نہیں دیتے اور مسئلہ آہستہ آہستہ گردوں اور جسم کو نقصان پہنچانے لگتا ہے۔
حل کیا ہے؟
علامت کو نظر انداز کرنا نہیں بلکہ بلڈ شوگر کو متوازن رکھنا ہے۔

اگر آپکو یہ علامت محسوس ہو رہی ہے تو دیر نہ کریں اپنی شوگر کو متوازن طریقے سے کنٹرول کریں اگر آپ سے نہیں ہو رہی تو ہمارے پاس آجائیں یا ان لائن علاج کیلئے اس وٹس اپ نمبر پر رابطہ کرے۔
وٹساپ نمبر #03469844412

09/01/2026

کمردرد کی وجہ سے کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کرنے کے بجائے، اگر طبی طور پر ممکن ہو تو کھڑے ہو کر سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق درست انداز میں رکوع کرنا زیادہ بہتر اور فائدہ مند ہے۔

04/01/2026

نظام ہضم

خواتین میں بانجھ پن میں لیکسس پوٹینسی کا کردارتحریر و تحقیق۔ حاجی الماس، گجرات، پاکستانزنانہ بانجھ پن کی تشخیص میں پتھال...
03/01/2026

خواتین میں بانجھ پن میں لیکسس پوٹینسی کا کردار
تحریر و تحقیق۔ حاجی الماس، گجرات، پاکستان

زنانہ بانجھ پن کی تشخیص میں پتھالوجی لیب اور الٹراساونڈ کا کردار ہوتا ہے۔ فرض کریں الٹراساونڈ میں خاتون کے بارے کہا جاتا ہے کہ یہ بالکل ٹھیک ہے۔ یا نارمل الٹراساونڈ No Impression ہے ۔۔۔۔ لیکن اگر ایک سال کے بعد بھی پریگنینسی نہیں ہوئی تو اس نارمل الٹراساونڈ میں بھی ایک سو خرابیاں ہیں، جو الٹراساونڈ میں سامنے نہیں آسکتی۔۔۔۔

چلیں ایک مثال دیتے ہیں۔ الٹراساونڈ والا کہتا ہے کہ Ovulation ہورہی ہے۔۔۔ مگر یہ کیسے پتا چلے گا کہ عورت کا Ova یا O**m Healthy ہے۔ ؟
۔
اووم O**m یعنی انڈے کی ظاہری خ*ل Zona Pellucida بہت موٹا یا پتلا ہے، تو بھی حمل نہیں ٹہرتا۔ اس کی میازمیٹک دوا لیکسس، ہومیوپیتھک سنگل ریمیڈی کالی کارب اور بائیوکیمک دوا سلیشیا ہے۔
۔
اووم O**m یعنی انڈے کی ATP Defects حمل نہیں ٹہرنے دیتی۔۔۔۔ اس کی میازمیٹک دوا تھوجا، ہومیوپیتھک سنگل ریمیڈی بیلاڈونا اور بائیوکیمک دوا کالی میور ہے۔
۔
اووم O**m یعنی انڈے کے Fertilized ہونے کیلئے Hormones کا Balance ہونا لازم ہے۔ اس کی میازمیٹک دوا کلکریا کارب، جب کہ پیور ہومیوپیتھک سنگل دوا پلساٹیلا اور بائیوکیمک دوا نیٹرم میور ہے۔۔۔
۔
اووم میں Chromosomes کا نقص پریگنینسی نہیں ہونے دیتا۔۔۔۔ یہ الٹراساونڈ میں نظر نہیں آتا۔۔۔۔۔ اس کی میازمیٹک دوا سفلینم، ہومیوپیتھک سنگل ریمیڈی ایکس ریز 30 اور بائیوکیمک دوا کلکریا فاس ہے۔
۔
اووم O**m یعنی انڈے کی Quality بہت Poor ہوتی ہے۔ یہ بھی حمل نہیں ٹہرنے دیتی۔۔۔ اس کی میازمیٹک دوا ٹیوبرکولائنم، ہومیوپیتھک سنگل دوا نیٹرم کارب اور بائیوکیمک دوا کلکریا فاس ہے۔
۔
اووم O**m یعنی انڈے میں ایک Signal generate ہوتا ہے، اس میں فرق آجانے پر بھی Fertilization نہیں ہوگی۔۔۔۔ یہ چیز بھی الٹراساونڈ میں نہیں آسکتی۔۔۔ اس کی میازمیٹک دوا ٹیوبرکولائنم، سنگل پیور ہومیوپیتھک دوا سیپیا اور بائیوکیمک دوا کالی فاس اور میگ فاس ہیں۔
۔
اووم O**m انڈے کے اندر Cytoplasm کی زیاتی بھی Fertilization ہونے میں رکاوٹ ہے۔ جس سے Zygote نہیں بنتا۔۔۔۔ اس کی میازمیٹک دوا سفلینم، پیور سنگل ہومیوپیتھک دوا کلکریا کارب یا ایپزمیلیفیا ایک کا انتخاب نزدیک ترین علامات پر کریں اور بائیوکیمک میں نیٹرم سلف 6x بہترین ہے۔
۔
اووم O**m کی Polar body میں فرق، سپرم اور انڈے کے ملاپ میں رکاوٹ ہوتی ہے، جو الٹراساونڈ یا پتھالوجی ٹیسٹ میں نہیں آتی۔۔۔۔ اس کی میازمیٹک دوا ٹیوبرکولائنم ہے، جب کہ پیور سنگل ہومیوپیتھک ریمیڈی ڈیجی ٹیلس یا سپائی جیلیا علامات کے مطابق صرف ایک دوا کا انتخاب کریں اور بائیوکیمک میں میگ فاس بہترین ہیں۔
۔۔۔

نوٹ۔ یہ لیکچر ہومیو ڈاکٹرز کی ٹریننگ کا حصہ ہے۔ مریض خود سے یہ ادویات استعمال نہ کریں۔ مریض اپنے علاج کے لیے ہم سے رابطہ نہ کریں بلکہ اپنے اپنے شہر کے قریب ترین مستند تعلیم یافتہ اور تجربہ کار رجسٹرڈ ہومیوپیتھک معالج سے رابطہ کریں۔

عام زبان میں "کیرا گرنا" (Post-Nasal Drip) سے مراد وہ کیفیت ہے جس میں ناک اور حلق کے غدود سے زائد رطوبت (Mucus) بن کر حل...
01/01/2026

عام زبان میں "کیرا گرنا" (Post-Nasal Drip) سے مراد وہ کیفیت ہے جس میں ناک اور حلق کے غدود سے زائد رطوبت (Mucus) بن کر حلق کی پچھلی جانب گرتی محسوس ہوتی ہے۔ یہ کوئی بیماری نہیں بلکہ ایک علامت ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر پیدا ہوتی ہے۔
آپ کے فیس بک یا آگاہی سیشن کے لیے ایک جامع نوٹ درج ذیل ہے:
کیرا گرنا (Post-Nasal Drip) کیا ہے؟ وجوہات اور بچاؤ
کیرا گرنا ایک ایسی شکایت ہے جس میں مریض کو ہر وقت یہ احساس رہتا ہے کہ اس کے حلق میں ریشہ گر رہا ہے، جس کی وجہ سے اسے بار بار گلا صاف کرنا پڑتا ہے۔
🔑 کیرا گرنے کی بڑی وجوہات
* الرجی: گرد و غبار، پولن یا خوشبو سے ناک کی جھلی میں سوزش۔
* سائنس (Sinusitis): ناک کے گرد ہڈیوں کے اندرونی خلا میں انفیکشن یا سوزش۔
* موسم میں تبدیلی: خشک یا ٹھنڈی ہوا کا ناک کے راستوں کو متاثر کرنا۔
* تیزابیت (GERD): معدے کی تیزابیت کا حلق تک آنا (Laryngopharyngeal Reflux) بھی کیرا گرنے کا احساس پیدا کر سکتا ہے۔
* ناقص غذا: زیادہ ٹھنڈی چیزیں، کھٹی اشیاء یا تلی ہوئی چیزوں کا کثرت سے استعمال۔
🔑 عام علامات
* بار بار گلا صاف کرنے کی ضرورت (کھنکھارنا)۔
* گلے میں خراش یا چبھن کا احساس۔
* رات کے وقت کھانسی کا بڑھ جانا۔
* منہ سے بدبو آنا۔
* گلے میں لیس دار مادہ (Mucus) جمع ہونا۔
🛡️ بچاؤ اور گھریلو علاج
✅ نمکین پانی کے غرارے: نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کرنا گلے کی سوزش کم کرتا ہے۔
✅ بھاپ لینا: سادہ پانی کی بھاپ لینے سے ناک اور حلق کے راستے صاف ہوتے ہیں۔
✅ پانی کا زیادہ استعمال: زیادہ پانی پینے سے ریشہ پتلا ہو کر آسانی سے خارج ہو جاتا ہے۔
✅ الرجی سے بچاؤ: دھول مٹی اور تمباکو کے دھوئیں سے پرہیز کریں۔
✅ سونے کا طریقہ: سرہانہ تھوڑا اونچا رکھ کر سوئیں تاکہ رطوبت حلق میں جمع نہ ہو۔
⚠️ ڈاکٹر سے کب رجوع کریں؟
اگر کیرا گرنے کے ساتھ بخار ہو، ریشے کا رنگ پیلا یا سبز ہو، یا سانس لینے میں دشواری محسوس ہو، تو یہ کسی شدید انفیکشن کی علامت ہو سکتی ہے۔

Herniated Spinal DiscThis medical illustration shows a herniated (or slipped) disc between two vertebrae in the human sp...
29/12/2025

Herniated Spinal Disc
This medical illustration shows a herniated (or slipped) disc between two vertebrae in the human spine. The disc's soft, jelly-like center (nucleus pulposus) has pushed through a crack in the tougher outer layer, compressing a nearby spinal nerve root. This pressure can cause significant pain, numbness, and weakness, often radiating down a limb.

Address

Haji Lawang

Telephone

+923003980054

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Wali Khan Homoeopathic Clinic Bajaur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Wali Khan Homoeopathic Clinic Bajaur:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category