Life Care Lab Hajira

Life Care Lab Hajira correct Diagnosis correct treatment

Rheumatoid Factor (RF) and the RF test:*What is Rheumatoid Factor (RF)?*Rheumatoid Factor (RF) is an autoantibody, a typ...
08/05/2024

Rheumatoid Factor (RF) and the RF test:

*What is Rheumatoid Factor (RF)?*

Rheumatoid Factor (RF) is an autoantibody, a type of protein produced by the immune system. In people with rheumatoid arthritis (RA), the immune system mistakenly attacks the lining of the joints, and RF is produced in response to this attack. RF can also be present in other autoimmune disorders, such as Sjogren's syndrome, lupus, and vasculitis.

*What is the RF test?*

The RF test is a blood test used to measure the level of RF in the blood. The test is performed by taking a blood sample from a vein in the arm, and the results are measured in units per milliliter (U/mL).

*What do the results mean?*

- A normal result is typically less than 20 U/mL.
- A result between 20-50 U/mL may indicate a mild increase in RF, which can be seen in people with early RA or other autoimmune disorders.
- A result above 50 U/mL is generally considered positive and may indicate:
- Rheumatoid arthritis (RA)
- Other autoimmune disorders (e.g., Sjogren's syndrome, lupus, vasculitis)
- Inflammatory conditions (e.g., infection, cancer)

*Important notes:*

- A positive RF test does not necessarily mean you have RA or another autoimmune disorder.
- A negative RF test does not rule out RA or other autoimmune disorders.
- The RF test is just one tool used in diagnosis; your healthcare provider will consider other factors, such as symptoms, physical examination, and imaging studies, to make a diagnosis.

I hope this helps! Let me know if you have any further questions.

07/05/2024

ایچ بی اے ون سی (Hba1c) میں کیا ٹیسٹ کیا جاتا ہے؟

ایچ بی اے ون سی HbA1c خون کا ایک ٹیسٹ ہے جو ذیابیطس کے شکار لوگوں کی تشخیص اور نگرانی میں مدد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اسے کبھی کبھی ہیموگلوبن A1c، گلائکیٹیڈ ہیموگلوبن یا گلائکوسلیٹڈ ہیموگلوبن بھی کہا جاتا ہے۔ HbA1c سے مراد گلوکوز اور ہیموگلوبن آپس میں جڑے ہوئے ہیں (ہیموگلوبن ’گلائیکیٹڈ‘ ہے)۔ ہیموگلوبن خون کے سرخ خلیوں میں پروٹین ہے جو پورے جسم میں آکسیجن لے جاتا ہے۔ HbA1c کی مقدار کا براہ راست تعلق خون میں گلوکوز کی مقدار سے ہے۔ خون کے سرخ خلیے 4 ماہ تک زندہ رہتے ہیں، لہذا HbA1c اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں میں خون میں کتنی شوگر ہے۔ یہ خون میں گلوکوز ٹیسٹ سے مختلف ہے، جو اس وقت خون میں شوگر کی مقدار کی پیمائش کرتا ہے۔

مجھے Hba1c ٹیسٹ کی ضرورت کیوں پڑے گی؟

ایچ بی اے ون سی HbA1c کا ٹیسٹ ذیابیطس کی تشخیص اور نگرانی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جن لوگوں کو ذیابیطس ہے، اس ٹیسٹ کا استعمال اس بات کی نشاندہی کرنے کے لیے کیا جاتا ہے کہ پچھلے چند مہینوں میں ذیابیطس کو کتنی اچھی طرح سے کنٹرول کیا گیا ہے۔ ذیابیطس کے شکار افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہر 3 سے 6 ماہ بعد یہ ٹیسٹ کرائیں، یا اگر یہ کنٹرول میں نہ ہو تو زیادہ بار۔ یہ اہم ہے. HbA1c جتنا زیادہ ہوگا، آپ کی آنکھوں اور گردوں میں مسائل جیسی پیچیدگیاں پیدا ہونے کا خطرہ اتنا ہی زیادہ ہوگا۔

ایچ بی اے ون سی نتائج کو سمجھنا:

اگر آپ کو پہلے ذیابیطس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے تو، 6.5% یا اس سے زیادہ کا HbA1c اس بات کی نشاندہی کر سکتا ہے کہ آپ کو ذیابیطس ہے۔ اگر آپ کا لیول اس سے کم ہے تو آپ کو یہ جانچنے کے لیے دوسرے ٹیسٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے کہ آپ کو ذیابیطس ہے یا نہیں۔ اگر آپ کو ذیابیطس ہے تو، آپ کا ڈاکٹر عام طور پر 6.5-7% HbA1c کا ہدف رکھتا ہے۔ اگر HbA1c ہدف کی حد سے زیادہ ہے تو، آپ کا ڈاکٹر آپ کے علاج کو تبدیل کرنے یا قریبی نگرانی پر غور کر سکتا ہے۔ کچھ طبی حالات ہیں، جیسے خون کی کمی، جو خون کے سرخ خلیات کو تبدیل کرتی ہے اور آپ کے HbA1c کے نتائج کو متاثر کرتی ہے۔
اگر اپ پہلی مرتبہ ایچ بی اے ون سی کا ٹیسٹ کررہیں ھوں اور اپ کو شوگر نہیں اور Hba1c کی مقدار 5.9 % اتی ھے تو مطلب Pre diabetes ھے اپ کو جسکا اگر وقت پر کنٹرول نہ کیا جاے تو مریض کو مستقل طور پر شوگر کی بیماری ھو سکتی ھے۔

27/01/2024

ٹانگوں میں درد۔بے چینی ۔کمزوری.

پرسکون اور گہری نیند دنیا کی نایاب ویکسین ہے جو جسم کر ہر حصے کو ریلیکس کرتی ہے۔ ری بوٹ کرتی ہے تھکاوٹ دور کرتی ہے۔ جسم میں تازگی۔ اور خوشگوار موڈ کا سبب ہے۔
جب کسی انسان کو کسی وجہ سے پرسکون اور گہری نیند میسر نہ آئے تو اس وجہ سے دونوں ٹانگوں کے پٹھے متاثر ہوتے ہیں ۔نیند کی ڈسٹربینس سے وٹامن ڈی کی کمی واقع ہوتی ہے ۔متاثرہ انسان کا نیچے والا دھڑ ہر وقت تھکا تھکا رہتا ہے۔ نیچے والے دھڑ میں بہت زیادہ کمزوری محسوس ہوتی ہے۔مختلف لوگوں میں مختلف علامات ظاھر ہوتی ہیں

کچھ لوگوں کو پاوں اور ایڑیوں میں درد ہوتا ہے۔ کچھ لوگوں کو دوران نماز کھڑا ہونے میں شدید کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ کچھ لوگ تھوڑی دیر کھڑے ہونے سے تھک جاتے ہیں۔ کچھ کو کافی دیر بیٹھنے کے بعد اٹھنے پر چکر آتے ہیں کچھ کو آنکھوں کے سامنے پل بھر کیلیےاندھیرا آجاتا ہے ۔کچھ لوگوں کو رات سوتے وقت بستر پر پنڈلیوں میں شدید ۔درد۔الجھن۔بے چینی ہوتی ہے۔کچھ لوگوں کی سوتے وقت ٹانگیں تھکاوٹ سے چور چور ہوتی ہیں ۔نیند کی وادی میں اترنے میں یہ درد رکاوٹ بنتا ہے ۔زیادہ تر کیسیز میں اس کی وجہ بے سکون نیند Poor sleep کی وجہ سے ٹانگوں کے پٹھوں کا متاثر ہونا ہوتا ہے۔ایسے مریض اگر 8 گھنٹے کی نیند پوری کر کے بھی جاگیں تو ان کے نچلے دھڑ میں تھکاوٹ موجود ہوتی ہے ۔ نچلے دھڑ میں دم نہیں ہوتا ۔طاقت نہیں ہوتی۔ جسم گرم گرم رہتا ہے۔ بخار جیسی کیفیت ہوتی ہے حالانکہ کہ بخار نہیں ہوتا

وجوھات

شوگر کا بڑھنا یا کم ہونا

بلڈ پریشر کا بڑھنا یا کم ہونا

یورک ایسڈ کا بڑھ جانا

ڈپریشن انزاٸٹی یا کسی نفسیاتی ڈس ارڈر کا شکار ہونا

مشتزنی کا عادی ہونا۔

پورنوگرافی دیکھنا۔

وٹامن بی بارہ ۔ وٹامن ڈی تھری۔وٹامن ای ۔زنگ ۔میگنیشم اور کیلشیم کی کمی کا شکار ہونا۔

لمبے عرصہ تک نیند پوری نہ کر پانا یا رات کے وقت جاگنا۔

خون میں سفید خلیوں WBC کی کمی ھونا۔

تیزی سے وزن کا بڑھ جانا

علاج۔
اپنی عمر کو مدنظر رکھ کر اوپر بیان کیے گٸے ٹیسٹ کروانے چاہیں اور متعلقہ ڈاکٹر سے باقاعدہ علاج کروانا چاہیے

اگر سب ٹیسٹ نارمل ہوں اور کوئی بیماری ڈاٸیگنوز نہ ہو تو پھر یہ ڈپریشن یا ذھنی دباو کہلائے گا ۔جس کی وجہ Relex sleep کی کمی ہوتی ہے

نوٹ
ٹین ایجر میں اس کی وجہ مشت زنی ۔ پورنوگرافی اڈیکشن یا کثرت ج**ع ہوتی ہے ۔جو وٹامن ڈی کی کمی کا موجب بنتی ہے۔

Healthcare at your doorstep!     brings you the convenience of free home sampling services  Experience the ease of healt...
27/01/2024

Healthcare at your doorstep! brings you the convenience of free home sampling services Experience the ease of health testing from the comfort of your home. Your well-being, our priority. Schedule your free home sampling today!

For Info: 03 48 798 5597

اگر اپ کے معده میں سوزش یا بدبضمی ہے یا معده میں درد یا گیس کیوجہ سے سوزش یا معده کا سخت پن اور بار بار قے آنا۔ یا جسم م...
25/01/2024

اگر اپ کے معده میں سوزش یا بدبضمی ہے یا معده میں درد یا گیس کیوجہ سے سوزش یا معده کا سخت پن اور بار بار قے آنا۔ یا جسم میں تہکاوٹ, وزن میں کمی یا سینے میں جلن ھو تو معدہ کا ٹیسٹ ایچ پائلوری
H-Pylori stool antigen
کروائیں۔ا
یہ انفیکشن پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو ہوتا ہے ،اور بہت سے لوگوں کو لمبے عرصے تک متاثر کرتا ہے۔

ایچ پائلوری کے مسائلِ !!!!
ہیلی کوبیکٹر پائلوری (H. pylori) ایک قسم کا بیکٹیریا ہے۔ یہ جراثیم جسم میں داخل ہو کر نظام انہضام میں رہتے ہیں۔ بہت سالوں کے بعد ، وہ معدے کی استر یا چھوٹی آنت کے اوپری حصے میں السر کے نام سے ، زخموں کا سبب بن سکتے ہیں۔
ایچ پائلوری H. pylori کے ساتھ انفیکشن عام ہے۔
دنیا کی تقریبا دوتہائی آبادی کے جسم میں موجود ہے۔ زیادہ تر لوگوں کے لیۓ، اس سے السر یا کوئی دوسری علامت ظاہر نہیں ہوتی۔

مریض معدے کے مسائل کے ساتھ آتےھیں جن میں ایچ پائلوری کے مریض بہت زیادہ ھیں جسکی وجہ سے معدے کی تیزابیت کم ھو جاتی ھے نظام ھاضمہ سست ھوجاتا ھے پیٹ پھول جاتا ھے گیس کی شکائت ھو جاتی ھے معدہ بھر جانےکی وجہ سے ایسڈ ریفلکس کی وجہ سے خوراک کی نالی میں بھی جلن کی شکائت ھو جاتی ھے اور منہ کا زائقہ بھی خراب رھتا ھے ان ھی شکایات کی وجہ سے مریض کھانا کم کر دیتا ھے جسکی وجہ سے اسکا وزن بھی کم ھونا شروع ھو جاتا ھے۔

ہیلیکو بیکٹر پائیلوری یا H.Pylori جراثیم کیا هے؟

ایچ پائیوری همارے ڈائجیسٹو سسٹیم خصوصاً معده اور ایسوفیگس کی لائینگ Lining یا مخاطی جهلی Mucus Memrane میں پایا جانے والا بیکٹیریا هے جو :
مناسب موقع ملنے پر معدے کی جهلی یا دیوار میں پینیٹریٹ کرکے وهاں سوزش ،زخم یا سوراخ کر دیتا هے۔

ایچ پائیلوری کی علامات
یوں تو ایچ پیلوری انفیکشن کی علامتیں ہر مریض میں مختلف ہوتی ہے ۔
1:معدہ کی سوزش اور درد کا ہونا
2:۔ بدہضمی، ڈکار کا ہونا
3:پیٹ پھولنا معدہ میں گیس کا ہونا
4:، بھوک نہ لگنا
5: معدے میں لگاتار چهبتا هوا درد کا ہونا
6:سینے میں جلن اور متلی قے کا ہونا
7:کھایا پیا هضم نه هونا۔
8:ایسڈ ریفلیکس۔سے سانس لینے میں دشواری ہو سکتی ہے
9:بغیر کسی واضح وجہ کے وزن کم ہونا۔
10:بلا وجہ بہت تھکاوٹ،تنائو بے چینی ،محسوس کرنا۔
11:جلد کا رنگ پھیکا ہونا اور وٹامنز کی کمی کا ہونا
12: کچھ مریضوں میں السر کی وجہ سے پاخانہ میں خون ہونا ، گہرا سرخ ، یا سیاہ رنگ ہونا
13:ہلکا بخار کا ہونا
14: حتی که ایچ پائیلوری خصوصاً بڑی عمر والے افراد میں معدے کے کینسر کی وجه بهی بن سکتا هے۔ اور مریض کو خون کی الٹی بهی آ سکتی هے۔

تشخیص/لیبارٹری ٹیسٹ
تشخیص کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں ، کیونکہ یہی ایچ پیلوری کی علامتیں اور بھی بہت سی بیماریوں میں ہو سکتی ہیں ۔
1)H pylori stool antigen test
یہ ٹیسٹ اچھا مانا جاتا ہے ،ایچ پیلوری کی تشخیص کے لیے
2)Serum H.Pylori Test
یہ ٹیسٹ صرف ایک بار کروانا چائے ، بار بار اس ٹیسٹ کا کوئی فائدا نہیں ہوتا۔کیونکہ یہ ایکٹیو انفیکشن کا نہیں بتاتا
3) Gastroscopy / Endoscopy
4) urea breath test

ایچ پیلوری کا علاج
علاج کےلئے ڈاکٹر سے رجوع کریں ، کیونکہ میڈیسن ہر مریض میں مختلف دی جاتی ہے ،اور مریض کو ایچ پیلوری کے ساتھ اور بھی مسئلے ہو سکتے ہیں۔،
باقی ایچ پیلوری میں 3 سے 4 قسم کی میڈیسن تقریباً 2 ہفتے کے لیے دی جاتی ہے ،

باقی معدے کے مسئلے سے بچنے کے لیے کوئی بھی بازاری یا باسی چیز مت کھائیں۔پھل زیادہ کھائیں اور نیم گرم پانی پئیں۔۔ زیادہ سے زیادہ صاف پانی پئیں۔۔ مرچ مصالحہ زہر ہے چھوڑ دیں مرچ مسالے والی چیزوں کو کم سے کم استعمال کریں ہر کھانے سے پہلے سالاد ،وغیرا کا استعمال کریں ،اور کھانے سے 20 منٹ پہلے ایک گلاس پانی ضرور پئیں ۔
مزید صبح و شام واک کریں ، سٹرس تنائو ڈیپریشن سے بچیں ، روزانہ 8 گھنٹے تک نیند لیں ، اگر ڈیپریشن انزائٹی کا زیادہ مسلئہ ہو تو پھر ڈیپریشن کا بھی ضرور علاج کروائیں

11/01/2024
Difference in color between arterial (brighter) and venous (darker) blood:As you know, Venous blood is darker due to low...
11/01/2024

Difference in color between arterial (brighter) and venous (darker) blood:

As you know, Venous blood is darker due to lower oxygen levels, while arterial blood is brighter red because it carries oxygen from the lungs.

And capillaries are end terminals of veins and arteries where exchange of gases occurs.

So The color of blood in capillaries is generally a shade between dark red and bright red, reflecting the transition between oxygenated and deoxygenated blood as it exchanges gases in the body's tissues.

اگر دوائیں خریدنے کے پیسے نہیں ، یا دوائیاں خریدنے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ کام مفت میں کریں ۔ 1. بلڈ پریشر کے مریض اپنا ...
13/12/2023

اگر دوائیں خریدنے کے پیسے نہیں ، یا دوائیاں خریدنے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ کام مفت میں کریں ۔

1. بلڈ پریشر کے مریض اپنا وقت بچوں کے گرد گزاریں ۔ ان کے ساتھ کھیلیں اور بہت سا خوش ہوں۔ ادویات میں کمی آتی جاۓ گی اور بیماری بھاگ جاۓ گی

2. شوگر کے مریض intermittent fasting کریں جس کی ہدایات ڈاکٹر سے لینا ضروری ہے۔ اس میں صرف hypoglycemia سے بچنا ہے ۔ باقی یہ مفت کا عمل آپ کی شوگر کو کنٹرول رکھے گا اور ادویات بھی کم ہو جائیں گی۔

3. نیند کی کمی کا شکار لوگ مغرب کے بعد کچھ نہ کھائیں ۔ اور عشاء کے بعد لائٹس آف کر دیں ۔ ایک ہفتے میں نیند کی عادت اچھی ہو جاۓ گی اور نیند کی گولیاں بھی چھوٹ جائیں گی۔

4. معدے کی تزابیت والے لوگ اپنا تکیہ اونچا رکھ کر سوئیں ۔ اور سونے سے 3 گھنٹے قبل کھانا کھائیں ۔ معدے کی ادویات آدھی ہو جائیں گی۔

5. پٹھوں اور ہڈیوں کے امراض والے لوگ لمبی لمبی نمازیں پڑھیں ۔ نماز انسان کے ہر عضو کے لیے ایک بہترین ورزش ہے۔خاص کر کمر کی ہڈی کے مسائل کے لئے ۔

6. دائمی زکام کے مریض نمک ملے پانی سے روزانہ دو بار اپنی ناک کو صاف کریں ۔ 2 ہفتے میں زکام انتہائی کم ہو جاۓ گا اور مسلسل کرنے سے بہت زیادہ بہتری ۔ ہمارے ENT کے پروفیسر ہر مریض کو یہ طریقہ بتاتے تھے اور مریض شفا یاب ہو جاتے تھے

صحت کے خزانے سادہ اور قدرتی چیزوں میں رکھے ہیں نہ کہ ادویات کے ڈبوں میں ۔

اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ کیونکہ صحت اہم ہے۔

Micro-morphology of bacteria 🦠
01/12/2023

Micro-morphology of bacteria 🦠

عالمی ادارہ صحت کے تحت ہر سال اینٹی مائیکروبیل رزسٹنس سے آگاہی کا عالمی ہفتہ منایا جاتا ہے۔ اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے د...
27/11/2023

عالمی ادارہ صحت کے تحت ہر سال اینٹی مائیکروبیل رزسٹنس سے آگاہی کا عالمی ہفتہ منایا جاتا ہے۔ اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے دریغ اور غلط استعمال جراثیم میں مزاحمت پیدا کرنے میں اضافہ کا باعث بنتا ہے اور اس کا شمار صحت کے بڑے عالمی مسائل میں ہوتا ہے۔ ہم سب مل کے Anti-Microbial Resistance کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

Address

Near THQ Hospital Hajira Gate No 2
Hajira

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Life Care Lab Hajira posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram