
24/04/2025
شاید یہ ہے مغربی عورت کی وہ آزادی جو ہماری خواتین کو بھی چاہیے۔
خود سجنا سنورنا تو دور کی بات۔
لباس کی میچنگ کا تو خواب خیال بھی نہیں۔
قیمتی زیورات؟ وہ کون سی چڑیا کا نام ہے؟
گھر کی چار دیواری کے آرام میں اپنی سہولت پہ کام کر لینا تو ایک بیکار چیز ہے۔
باقاعدہ شادی کر کے مرد کو اس بات کا پابند کرنا کہ اپنے بچوں کی کفالت کرے اپنی شناخت دے اس کی بھی کوئی ضرورت نہیں
اس آزاد عورت کو نہ صرف کمانے کی فکر نے ہلکان کیا ہوا ہے ایسے میں جو اس کے گلے میں بچے ڈال گیا ہے ان کو پالنے کی بھی فکر اس کو ساتھ ساتھ ہوتی ہے
اور اس آزادی کے ققنس کے پیچھے تیسری دنیا کی عورت ہلکان ہوئی پڑی ہے۔