Zohaib Home Care Nursing Medical Services

  • Home
  • Zohaib Home Care Nursing Medical Services

Zohaib Home Care Nursing Medical Services Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zohaib Home Care Nursing Medical Services, Medical and health, .

Hi Everyone
Welcome to my page Zohaib Home Care Nursing Medical Service
This channel is All About Caring,Positivity And
Health Care Provider
And Over All Medication
This Offer we are Providing In Haroonabad And Nearest Area with lowest price Fee

کمال کا مرکب .... ہر بیماری کا مجرب علاجشیشے کی بوتل میں زیتون کا تیل ڈالیں اس میں اتنی لہسن صاف کر کے ڈالیں کہ ڈوب جائے...
25/10/2025

کمال کا مرکب .... ہر بیماری کا مجرب علاج
شیشے کی بوتل میں زیتون کا تیل ڈالیں اس میں اتنی لہسن صاف کر کے ڈالیں کہ ڈوب جائے بوتل کپڑے سے منہ بند کر کہ دو ہفتے تک دھوپ میں رکھیں
#استعمال
نہار منہ تین چمچ بوتل سے روغن زیتون اور ایک لہسن کی گٹھلی لیں
#فوائد
پیٹ کم کرنے کا اکسیر
قبض کے خاتمے کا اکسیر
بواسیر کے لیے اکسیر
دل کے امراض کا اکسیر
جگر کو صاف کرنے کا اکسیر
لو بلڈ پریشر کے لیے اکسیر
ہائی بلڈ پریشر کےلیے صرف روغن اکسیر
گردے پتے کی پتھری کے نکالنے کے لیے اکسیر
کینسر سے دفاع کے لیے اکسیر
جسم میں دفاعی نظام کو مستحکم کرنے کی سب سے طاقت ور دوا
بس استعمال کرنا شرط ہے
#پرہیز ...
اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی نافرمانی سے مکمل اجتناب کریں

ایمانداری ہار گئی اور کرپشن جیت گئی۔یہ ہیں ڈاکٹر عامر رضا صاحب اکثر جو لوگ ان سے ملے ہیں وہ جانتے ہوں گے کہ ڈاکٹر عامر ر...
18/10/2025

ایمانداری ہار گئی اور کرپشن جیت گئی۔
یہ ہیں ڈاکٹر عامر رضا صاحب اکثر جو لوگ ان سے ملے ہیں وہ جانتے ہوں گے کہ ڈاکٹر عامر رضا صاحب انتہائی شریف النفس با اخلاق اور صاف گو انسان ہیں جو ڈسٹرکٹ لیول آفیسرز پر تعینات رہ چکے ہیں ان کی ایمانداری کی مثال اس بات سے دے دوں کے ان کے والد گرامی جن کی تربیت کی جھلک عامر رضا میں دکھائی دیتی ہے وہ آج بھی سائیکل پر سفر کرتے ہیں جبکہ یہاں سرکاری اداروں کے چوکیداروں کے پاس لگزری گاڑیاں کیونکہ ڈاکٹر صاحب انتہائی ایماندار انسان ہیں جب ان کو سی ای او ہیلتھ بہاولنگر کا چارج سونپا گیا تو ہر بندہ یہی کہتا تھا کہ یار اب کوئی بہتری نظر آنا شروع ہو جائے گی اور الحمدللہ بہتری آنا شروع بھی ہو گئی تھی مگر افسوس کہ یہاں ایماندار بندے کو کوئی ٹکنے نہیں دیتا جس میں بہاولنگر شہر کے سیاسی وڈیرے شائد ان کو ایماندار افسر پسند نہیں۔

اور میڈیا ذرائع سے ایک اور بات بتاتا چلوں کہ جب سی ای او ہیلتھ بہاول نگر کے انٹرویو ہوئے تو صرف ایک ہی امیدوار تھا وہ ڈاکٹر عامر رضا تھا مگر جب شام کو تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری ہوئے تو جو بندہ ایم ایس ڈی ایچ کیو کا امیدوار تھا اس کو سی ای او ہیلتھ بہاول نگر اور جو سی ا

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کوشش کریں کہ ہمیشہ سرکاری ہسپتال جائیں۔ سرکاری ہسپتال کا جونیئر ترین ڈاکٹر یا ہاؤس آفیسر یا...
07/10/2025

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کوشش کریں کہ ہمیشہ سرکاری ہسپتال جائیں۔ سرکاری ہسپتال کا جونیئر ترین ڈاکٹر یا ہاؤس آفیسر یا پیرامیڈیکل سٹاف بھی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کی بہترین صلاحیت رکھتا ہے اور سینئر ڈاکٹر بھی اگر بالفرض موقع پر ایمرجنسی میں موجود نہیں تب بھی وہ ہمیشہ رابطے میں ہوتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر فوری طور پر پہنچ بھی جاتے ہیں۔

میں خود اپنے سب دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی یہی مشورہ دیتا ہوں خواہ آپ جتنے بھی امیر ہوں ایمر جنسی ہمیشہ سرکاری ہسپتال میں اچھی مینیج ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ریسکیو 1122 بھی ہمیشہ مریض کو سرکاری ہسپتال لے کر جاتے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی سمجھنا ضروری ہے کہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل کے ہاتھوں میں صرف کوشش کرنا ہے صحت دینا یا زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ تو سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے سے بھی ویسے ہی ادب سے پیش آئیں جیسے آپ ہزاروں روپے دینے کے باوجود پرائیویٹ ہسپتال میں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل عملے سے پیش آتے ہیں۔

24/7 آپکے لیے وہاں موجود ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل آپ کے لیے اور آپ کے پیاروں کے لیے اپنی نیندیں قربان کر کے وہاں موجود ہیں۔

لہٰذا آپ بھی ان سے محبت سے پیش آئیں میں لکھ کر دیتا ہوں بدلے میں آپکو شیرینی ہی ملے گی۔

میڈیا میڈیکل کے شعبے کو برا بنا کر پیش کرتا ہے جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے۔

جزاک اللہ خیر

اس آگہی کو آگے پھیلائیں، شعور پھیلانا بھی صدقہ ہے

مٹی کے برتن کا استعمال مٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ہے اس کے برعکس سِلور، سٹیل، اور پریشر کُکر میں کھانا جلدی ...
01/02/2025

مٹی کے برتن کا استعمال

مٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ہے
اس کے برعکس سِلور، سٹیل، اور پریشر کُکر میں کھانا جلدی جلدی تیار ہوتا ہے لیکن
یہ کھانا پکتا نہیں بلکہ گلتا ھے،
تو سب سے پہلے اپنے برتن بدلیں، جن لوگوں نے برتن بدل لیے، اُن کی زِندگی بدل گئی،
2- کُوکِنگ آئل
کوکنگ آئل وہ استعمال کریں،
جو کبھی نہ جَمے،
دُنیا کا سب سے بہترین تیل جو جمتا نہیں،
وہ زیتون کا تیل ہے،
لیکن یہ مہنگا ھے، ہمارے جیسے غریب لوگوں کے لیے سرسوں کا تیل ہے،
سرسوں کا تیل جمتا نہیں،
یہ وہ واحد تیل ہے،
جو ساری عُمر نہیں جمتا،
اور اگر جم جائے تو سرسوں نہیں ہے،
ہتھیلی پر سرسوں جمانے والی بات
بھی اسی لیے کی جاتی ہے
کیونکہ یہ ممکن نہیں ہے
سرسوں کے تیل کی ایک خوبی یہ بھی ھے کہ اس کے اندر جس چیز کو بھی ڈال دیں گے،
اس کو جمنے نہیں دیتا،
اس کی زِندہ مِثال اچار ہے
جو اچار سرسوں کے تیل کے اندر رہتا ہے
اس کو جالا نہیں لگتا،
اور اِن شاءالله جب یہ سرسوں کا تیل آپ کے جسم کے اندر جاۓ گا تو آپ کو کبھی بھی فالج،
مِرگی یا دل کا دورہ نہیں ہوگا،
أپ کے گُردے فیل نہیں ہونگے،
پوری زندگی آپ بلڈ پریشر سے محفوظ رہیں گے،
اِن شاء الله
کیونکہ
سرسوں کا تیل نالیوں کو صاف کرتا ہے،
جب نالیاں صاف ہوجاٸیں گی تو دل کو زور نہیں لگانا پڑے گا،
سرسوں کے تیل کے فاٸدے ہی فاٸدے ہیں،
ہمارے دیہاتوں میں جب جانور بیمار ہوتے ہیں تو بزرگ کہتے ہیں کہ ان کو سرسوں کا تیل پلاٸیں،
أج ہم سب کو بھی سرسوں کے تیل کی ضرورت ہے،

3- نمک (نمک بدلیں)
نمک ہوتا کیا ھے؟
نمک اِنسان کا کِردار بناتا ھے،
ہم کہتے ہیں بندہ بڑا نمک حلال ھے،
یا پھر
بندہ بڑا نمک حرام ھے
نمک انسان کے کردار کی تعمیر کرتا ھے،
ہمیں نمک وہ لینا چاہیٸے جو مٹی سے آیا ہو،
اور وہ نمک أج بھی پوری دنیا میں بہترین پاکستانی کھیوڑا کا گُلابی نمک ھے،
پِنک ہمالین نمک 25 ڈالر کا 90 گرام یعنی 4000 روپے کا نوے گرام اور چالیس ہزار روپے کا 900 گرام بِکتا ھے،
اور ہمارے یہاں دس تا بِیس روپے کلو ھے،
بدقسمتی دیکھیں
ہم گھر میں آیوڈین مِلا نمک لاتے ہیں،
جس نمک نے ہمارا کردار بنانا تھا،
وہ ہم نے کھانا چھوڑ دیا۔
اس لٸے میری أپ سے گذارش ھے کہ ہمیشہ پتھر والا نمک استعمال کریں،

4- مِیٹھا
ہم سب کے دماغ کو چلانے کے لٸے میٹھا چاہیٸے،
اور میٹھا الله نے مٹی میں رکھا ہے ،
یعنی گَنّا اور گُڑ،
اور ہم نے گُڑ چھوڑ کر چِینی کھانا شروع کر رکھی ہے ،
خدارا گُڑ استعمال کریں گڑ

5- پانی
انسان کے لیے سب سے ضروری چیز پانی ہے ،
جس کے بغیر انسان کا زندہ رہنا ممکن نہیں،
پانی بھی ہمیں مٹی سے نِکلا ہُوا ہی پینا چاہیٸے،
پوری دنیا میں زمزم کا پانی سب سے بہترین پانی ہے،
اس کے بعد پھر پنچاب اور وادئ ھزارہ کا پانی ہے ،
اہم بات
کبھی بھی گندم کو چھان کر استعمال نہ کریں،
گندم جس حالت میں آتی ہے،
اُسے ویسے ہی استعمال کریں،
یعنی سُوجی، میدہ اور چھان وغیرہ نکالے بغیر
کیونکہ
ہمارے آقا کریم حضرت محمد بغیر چھانے أٹا کھاتے تھے،
تو پھر طے یہ ہوا کہ ہمیں یہ پانچ کام کرنے چاہٸیں،
1- مٹی کے برتن،
2- سرسوں کا تیل،
3- گُڑ،
4- پتھر والا نمک،
اور
5- زمین کے اندر والا پانی،
یاد رہے یہ پانی مٹی کے برتن میں رکھ کر مٹی کے گلاس یا پیالے میں پئیں،
اس کے علاوہ گندم کا ان چھنا آٹا،
اب سوال یہ ہے کہ ہم یہ ساری چیزیں کیوں لیں ؟
یہ ساری چیزیں ہم نے اس لیے لینی ہیں کہ اسی میں ہماری صحت ہے،
ہم پیدا بھی مٹی سے ہوئے ہیں اور واپس دفن بھی اسی مٹی میں ہونا ہے۔۔۔!!!!

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہاللہ رب العزت سے امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہونگے دوستوں میرا آج کا ٹاپک ہے دیدان امعاء یع...
01/02/2025

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ رب العزت سے امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہونگے دوستوں میرا آج کا ٹاپک ہے دیدان امعاء یعنی پیٹ کے کیڑے ان کے جسم پر کیا اثرات ہیں یہ جسم میں کہاں کہاں پاۓ جاتے ہیں ان کی اقسام کتنی ہیں اور ان کا آسان دیسی علاج کیا ہے
اس موذی مرض میں جو گرفتار ہو چکا ہو وہی اس کی تکلیف کا احساس کرسکتا ہے بے حد تکلیف دہ مرض ہے اس کے اسباب میں میوہ جات سبز تر کاریاں برف کا ٹھنڈا پانی دیر ہضم بادی اغذیہ کے کھانے سے بلغمی رطوبات امعاء میں جمع ہو کر کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں اس کی علامات میں پیٹ میں ہر وقت ہلکا ہلکا درد رہتا ہے پیٹ میں اپھارہ ہوتا ہے منہ میں رال بکثرت آتی ہے رات کو سوتے وقت دانتوں کے چڑچڑانے کی آواز آتی ہے پاخانہ نرم ہوتا ہے بعض اوقات جی متلاتا ہے پیٹ میں مڑور پیدا ہوتا ہے سر میں درد اور مریض کا چہرہ زرد رہتا ہے سیون اور مقعد کے مقام پر خارش ہوتی ہے منہ سے بدبو آتی ہے ان کی تین اقسام ہیں
کیچوے
یہ چھوٹی آنت میں پاۓ جاتے ہیں ان کی شکل کیچوے جیسی ہوتی ہے انہیں پنجابی زبان میں ملپ کہتے ہیں
کدو کیڑے
یہ کیڑے کدو کے بیج کے مشابہ ہوتے ہیں اس لئے انہیں کدو کیڑے کہتے ہیں یہ بڑی آنت میں پاۓ جاتے ہیں
چنونے
یہ چھوٹے چھوٹے کیڑے سفید دھاگوں جیسے باریک تقریبا ایک سینٹی میٹر لمبے ہوتے ہیں ان کا مقام مقعد ہے جب ان کی مادہ رات کے وقت یہاں انڈے دیتی ہے تو بہت خارش ہوتی ہے
بسم اللہ ھوالشافی
کمیلہ پاؤڈر 2تولہ
واورنگ 2تولہ
منقی 2تولہ
واورنگ کو اچھی باریک پیسں لیں اور کمیلہ کو واورنگ میں اچھی طرح مکس کر کے رکھ لیں اب منقی میں سے دانے نکال کر پھینک دیں اور کھرل میں منقی اور دونوں ادویہ والا سفوف ڈال کر کھرل کریں کہ سب ادویہ یکجان ہو جائیں نکال کر چنے برابر گولیاں بنالیں اور خشک کرلیں
#استعمال
رات کو سوتے وقت تھوڑا سا گڑ کھالیں اور پانچ منٹ بعد 2گولیاں تازہ پانی کے ساتھ کھا لیں انشاءاللہ چند دنوں میں پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ ہو جاۓ گا
والسلام

کچھ لوگوں کا دل بجلی لگنے کے بعد بے ترتیب ہو جاتا ہے اور دھڑکنا بند کر دیتا ہے اسے فبرلیشن کہتے ہیں اس کا علاج صرف ڈی فب...
31/01/2025

کچھ لوگوں کا دل بجلی لگنے کے بعد بے ترتیب ہو جاتا ہے اور دھڑکنا بند کر دیتا ہے اسے فبرلیشن کہتے ہیں اس کا علاج صرف ڈی فبرلیشن ہے ( ڈی فبرلیٹر مشین سے) جب تک وہ مشین میسر نہ ہو مصنوعی طور پر دل کو دبایا اور پھیلایا جاتا ہے جسے سی پی آر کہتے ہیں - اگر یہ بھی نہیں کر سکتے تو کم از کم مریض کو فورا ہسپتال لے جائیں -
عام آگاہی پیغام۔
بجلی کے کرنٹ لگ جانے والے مریض کو مٹی میں دبانا ناسمجھی اور بے وقوفی ہے ۔
جس طرح بجلی کے تار کو کاٹنے سے دوسرے ٹکڑے میں کوئی کرنٹ باقی نہیں رہتی اس طرح انسان کے جسم میں بھی کوئی کرنٹ موجود نہیں ہوتا لہذا عوام سے گزارش ہے کہ ایسے مریض کو جلد سے جلد قریبی ہسپتال شفٹ کریں
اور مریض کو مٹی میں دبانا اسے مزید موت کے موں میں دکھیلنے کے برابر ہے ۔۔
خدا نخواستہ ایسا کوئی واقعہ ہو جائے تو مریض کو ہسپتال پنہچانے کی کوشش کریں ۔۔!! نہ کے مٹی میں دبانے کی ۔۔۔!!!! شکریہ

برائے مہربانی اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شئر کریں...

آئس ( شیشہ) کیا ہے ؟آج کل ایسے فروخت ہوتا ہے جیسے الو پیاز اور ٹماٹرآئس ایک ایسا نشہ ہے جس کے پہلی بار استعمال سے انسان ...
23/01/2025

آئس ( شیشہ) کیا ہے ؟
آج کل ایسے فروخت ہوتا ہے جیسے الو پیاز اور ٹماٹر
آئس ایک ایسا نشہ ہے جس کے پہلی بار استعمال سے انسان کے اندر خوشی کے ہارمونز انتہائی ایکٹیو ھو جاتے ہیں۔
جس سے انسان انتہائی خوشی محسوس کرتا ہے۔
آئس کا نشہ 36 سے 72 گھنٹے تک ہوتا ہے۔
اور وہ انسان 72 گھنٹوں تک جاگتا رہتا ہے۔
پہلی دفعہ انسان کو آئس استعمال کرنے سے جو لذت اور خوشی محسوس ہوتی ھے وہ آہستہ آہستہ کم ہو جاتی ہے۔
اور اس کے ساتھ انسان آئس کی ڈوز پے ڈوز بڑھاتا جاتا ہے تاکہ وہ پہلے والی خوشی محسوس کر سکے۔
کسی بھی نشے سے انسان کے اندر رشتے کی تمیز نہیں رہتی مگر آٸس ایک خطرناک چیز ھے جو وقت کے ساتھ ساتھ انسان کی ہڈیوں کو پکڑ لیتی ہے۔
آئس استعمال کرنے والے انسان پر بھروسہ کرنا بیوقوفی ہے۔
آئس استعمال کرنے والے انسان کے ہاتھوں سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے جب وہ نشے کی حالت میں ہو۔
پوسٹ لگانے کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان نسل اس سے دور رہیں اپنے اور اپنے پیاروں کے خاطر ۔ اب ھم سب کا فرض بنتا ھے کہ اس ناسور کے خلاف آواز اٹھائیں.
کاپی پیسٹ
حکیم خواجہ محمد نعیم

Just for Information Nothing personal or Any Person Target.✔️
Stay Safe 🌸
Stay Healthy 💝

Zohaib Home Care Nursing Medical Services  ✔️                    By Zee 🌸❤️شیشے کی بوتل میں زیتون کا تیل ڈالیں اس میں ات...
16/01/2025

Zohaib Home Care Nursing Medical Services ✔️

By Zee 🌸❤️

شیشے کی بوتل میں زیتون کا تیل ڈالیں اس میں اتنی دیسی لہسن صاف کر کے ڈالیں کہ ڈوب جائے
کپڑے سے منہ بند کر کہ دو ہفتے تک دھوپ میں رکھیں

استعمال
نہار منہ تین چمچ بوتل سے روغن زیتون اور ایک لہسن کی گٹھلی لیں
فوائد :
پیٹ کم کرنے کا اکسیر
قبض کے خاتمے کا اکسیر
بواسیر کے لیے اکسیر
دل کے امراض کا اکسیر
جگر کو صاف کرنے کا اکسیر
لو بلیڈ پریشر کے لیے اکسیر
ہاء بلیڈ پریشر کےلیے صرف روغن اکسیر
گردے پتے کی پتھری کے نکالنے کے لیے اکسیر
کینسر سے دفاع کے لیے اکسیر

Address


62100

Opening Hours

Monday 07:00 - 00:00
Tuesday 07:00 - 00:00
Wednesday 07:00 - 00:00
Thursday 07:00 - 00:00
Friday 07:00 - 00:00
Saturday 07:00 - 00:00
Sunday 07:00 - 00:00

Telephone

+923085238771

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zohaib Home Care Nursing Medical Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Zohaib Home Care Nursing Medical Services:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram