میاں بیوی کا اسلام

میاں بیوی کا اسلام تیرے عمل سے ہے تیرا پریشان ہونا
ورنہ مشکل نہیں، مشکل آسان ہونا۔

22/08/2025

‏بیٹی کو رحمت
اور بیٹے کو نعمت
کہاجاتا ہیں
اور بیوی کو کیا کہتے ہیں

21/08/2025
*بالغ بیٹیوں کی تربیت میں سب سے پہلے پردہ شامل کریں, محرم نامحرم رشتوں کی پہچان کروائیں* *انہیں بتائیں کزنز نامحرم ہیں**...
20/08/2025

*بالغ بیٹیوں کی تربیت میں سب سے پہلے پردہ شامل کریں, محرم نامحرم رشتوں کی پہچان کروائیں*
*انہیں بتائیں کزنز نامحرم ہیں*
*انہیں بتائیں منہ بولے بہن بھائی کا اسلام میں کوئی تصور نہیں*
*انہیں بتائیں بہنوئی سے بھی پردہ کرنا ہے*
*انہیں بتائیں پردہ دل یا آنکھوں کا نہیں ہوتا بلکہ اللہ کے حکم کے مطابق عورت سر سے پاؤں تک پردہ ہے*

*بیٹیوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ بیٹوں کو بھی ادب سکھانا ہے تاکہ وہ بھی اپنی نگاہوں کی حفاظت کرکے اپنی حدود کو سمجھ سکیں اور دوسروں کی بہنیوں بیٹیوں کو تنگ نہ کریں **۔۔۔ *خود* *بھی** *با پردہ بنیں،تاکہ آپ کی بیٹیاں بھی پردہ کریں۔۔*

کراچی میں مسلسل بارش کے باعث اچانک لاہور جانے کا ارادہ کیا۔ اسٹیشن پہنچا تو ٹرین روانہ ہو رہی تھی، اس لیے بغیر ٹکٹ سوار ...
20/08/2025

کراچی میں مسلسل بارش کے باعث اچانک لاہور جانے کا ارادہ کیا۔ اسٹیشن پہنچا تو ٹرین روانہ ہو رہی تھی، اس لیے بغیر ٹکٹ سوار ہونا پڑا۔ جس ڈبے میں بیٹھا، وہاں تبلیغی جماعت کے چند افراد موجود تھے۔ انہوں نے دریافت کیا کہ ٹکٹ لی ہے یا نہیں۔ میں نے نفی میں جواب دیا تو ان میں سے ایک نے کہا کہ ان کے پاس ایک اضافی ٹکٹ موجود ہے۔ میں نے فوراً رقم دے کر وہ ٹکٹ خرید لیا۔

اسی دوران انہوں نے کہا کہ "حیدرآباد میں اکرام ہوگا۔" میں سمجھا شاید کسی دوست کا نام اکرام ہے۔ کچھ دیر بعد کھانا آیا تو انہوں نے اصرار کیا کہ ساتھ کھایا جائے۔ میں نے بسم اللہ کہا اور کھانے میں شریک ہوا۔ پھر بتایا گیا کہ "یہ کراچی کا اکرام ہے، آگے حیدرآباد کا اکرام ہوگا۔" تب جا کر علم ہوا کہ اکرام سے مراد ہر شہر میں موجود تبلیغی ساتھیوں کی جانب سے مہمان نوازی اور تعاون ہے۔

کھانے کے دوران جب میں نے ایک نان کھایا اور مزید لینے سے انکار کیا تو ایک دوست نے مسکراتے ہوئے کہا: "مزید کھائیں۔" میں نے جواب دیا: "نہیں، ابھی حیدرآباد کا اکرام بھی دیکھنا ہے۔"

منقول۔

16/08/2025

اس وڈیو کو دھیان سے دیکھیں۔ ایک مسلمان باپ آخری سانسیں لے رہا ہے ۔۔ آنکھیں اور منہ کھلا کا کھلا ہے لیکن بچوں کو کوئی پروا نہیں ۔۔ جائیداد کے کاغذ پر انگوٹھے لگ رہے ہیں ۔۔ کسی کو اللہ کا کوئی خوف نہیں ۔۔ بلکہ بیٹی کہہ رہی ہے اے سی کھول دو ۔۔ ویڈیو بنانے والا بھی الحمداللہ کہہ رہا ہے ۔۔ یہ ویڈیو صرف عبرت کیلئے ہے کہ شاید جن کے والدین حیات ہیں ان کو سمجھ آ جائے۔

لڑکیوں کی ذمہ داری ۔۔۔۔ یہ تحریر ضرور پڑھیں ۔۔۔۔لڑکیاں سوچتی ھیں ہیں کہ شادی ہوگی، اپنا گھر ہوگا، شوہر پیار کرے گا، بچے ...
16/08/2025

لڑکیوں کی ذمہ داری ۔۔۔۔ یہ تحریر ضرور پڑھیں ۔۔۔۔
لڑکیاں سوچتی ھیں ہیں کہ شادی ہوگی، اپنا گھر ہوگا، شوہر پیار کرے گا، بچے مسکرائیں گے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ خوبصورت خواب تبھی حقیقت بنتے ہیں جب ہم اور ہمارے والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ زندگی کسی جادو کی چھڑی کا نام نہیں، یہ محنت، برداشت اور سلیقے سے چلتی ہے۔

میں ایک بیٹی ہوں اور مجھے پتا ہے کہ میرا آج میرے کل کی بنیاد ہے۔ اسی لیئے یہ تحریر صرف لڑکیوں کے لیئے نہیں والدین کے لیئے بھی ہے، کیونکہ ایک بیٹی کی زندگی دونوں کے رویے اور تربیت پر کھڑی ہوتی ہے۔

میں چاہتی ہوں کہ ہم سب بہتر بنیں تاکہ کل کو کوئی بیٹی اپنی زندگی سے شکوہ نہ کرے۔
---
میری ذمہ داریاں (10 نکات)

1. گھر کو اپنا سمجھنا
یہ سوچنا بند کرنا ہوگا کہ یہ امی کا گھر ہے میں مہمان ہوں۔ گھر میرا ہے، میری پہچان ہے۔ اگر کچن گندا ہے تو مجھے برا لگے اگر کمرہ بکھرا ہے تو میں اسے سنبھالوں۔ جو لڑکی اپنے گھر کی عزت نہیں کرے گی وہ سسرال میں کیا کرے گی؟

2. صبح جلدی اٹھنے کی عادت
یہ عادت مجھے آج سے ڈالنی ہوگی۔ کیونکہ کل اگر شوہر نے کام پر جانا ہے، بچوں کو اسکول جانا ہے تو میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ "مجھے نیند آ رہی تھی"۔ سچ یہ ہے کہ کامیاب عورت وہی ہے جو وقت کی پابند ہو۔

3. کچن اور کھانا پکانا سیکھنا
یہ میرا فرض ہے کیونکہ پیار اور عزت کا آدھا کھیل کچن میں جیتا جاتا ہے۔ شوہر تھکا ہوا آئے اور میں گرم کھانے کے ساتھ مسکرا کر سامنے آؤں، یہ لمحہ میری عزت بڑھا دیتا ہے۔

4. ضد نہیں، خودداری
میں یہ سیکھوں کہ ہر بات پر اپنی ضد منوانا ضروری نہیں۔ زندگی سمجھوتوں سے چلتی ہے لیکن یہ سمجھوتا خودداری بیچ کر نہیں، محبت بانٹ کر ہونا چاہئیے۔

5. بات کرنے کا سلیقہ
میں یہ جان لوں کہ سخت لہجہ سب سے بڑا زہر ہے۔ میٹھی زبان سب سے بڑی جادوگر ہے۔ کل کو جب سسرال میں مسائل آئیں گے تو زبان ہی رشتے بچائے گی یا توڑے گی۔

6. پردہ اور حیا
یہ صرف دوپٹے کا نام نہیں، یہ نظریں نیچی رکھنے، زبان پر قابو رکھنے اور عزت بچانے کا نام ہے۔ دنیا لڑکی کی عزت پر انگلی اٹھانے کے لیے تیار کھڑی ہے، اس لیئے اپنی حفاظت میرا فرض ہے۔

7. پیسوں کی اہمیت سمجھنا
شوہر لاکھ کمائے اگر میں بچت نہیں جانتی تو گھر کبھی خوشحال نہیں ہوگا۔ آج سے سیکھوں کہ ضرورت اور خواہش میں فرق کیسے کرنا ہے۔

8. رشتوں کی اہمیت
ماں باپ کے ساتھ اچھا برتاؤ سیکھوں۔ اگر میں اپنے والدین کو جواب دیتی ہوں تو یاد رکھیں کل میری اولاد مجھے یہی واپس کرے گی۔

9. صبر اور برداشت
زندگی میں آسانی کم، مشکلات زیادہ آتی ہیں۔ چیخ چیخ کر دنیا کو بتانا کمزوری ہے۔ صبر سے، خاموشی سے، اللہ سے مدد مانگنا اصل طاقت ہے۔

10. دین سے تعلق
نماز، قرآن، دعا۔ یہ صرف رسم نہیں یہ میری زندگی کا سہارا ہے۔ جب سب چھوڑ جائیں گے تو یہ میرا ہاتھ پکڑے گا۔
---

ایک لڑکی کی تربیت صرف شادی کے لیئے نہیں پوری زندگی کے لیئے ہوتی ہے۔ والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں، اور ہم بیٹیاں اپنی۔ کیونکہ کامیاب شادی قسمت سے نہیں، محنت اور تربیت سے بنتی ہے

"اپنے بچوں کو مہمان نوازی کے آداب سکھائیں"ان کو سکھائیں کہ اگر اسے کسی کے گھر دعوت پر بلایا جائے:1. وہ خالی ہاتھ نہ جائے...
16/08/2025

"اپنے بچوں کو مہمان نوازی کے آداب سکھائیں"
ان کو سکھائیں کہ اگر اسے کسی کے گھر دعوت پر بلایا جائے:
1. وہ خالی ہاتھ نہ جائے، اور اپنے ساتھ کسی غیر مدعو شخص کو نہ لے جائے۔
2. وقت پر پہنچے، نہ بہت جلدی اور نہ بہت دیر سے۔
3. اچھے کپڑے پہنے اور اس کی خوشبو اچھی ہو تاکہ میزبان کو احساس ہو کہ وہ اس کی عزت اور قدر کرتا ہے۔
4. قالین جوتے یا چپل پہن کر داخل نہ ہو، چاہے میزبان نے اجازت دی ہو۔
5. گھر میں داخل ہوتے وقت دروازے کے سامنے نہ کھڑا ہو، بلکہ دائیں یا بائیں جانب ہو جائے تاکہ میزبانوں کو تکلیف نہ ہو۔
6. جو موجود ہو اسے کھائے، اور کوئی خاص ڈش نہ مانگے، چاہے اچار ہی کیوں نہ ہو۔
7. کھانا کھاتے وقت شور نہ مچائے، اور چبانے کے دوران منہ بند رکھے۔
8. جب کوئی کھانا سرو کرتا ہے تو سر جھکائے موبائل میں مصروف رہتے ہیں۔ یا ویسے ہی توجہ نہیں کرتے ۔ کھانا لگانے والے کو یہ اچھا نہیں لگتا اس لیے کوشش کریں کہ اس کی طرف متوجہ ہوں اور کوئی ہلکی پھلکی بات چیت کریں تاکہ اسے ریسپیکٹ محسوس ہو.
9. بیٹھنے کی جگہ خود منتخب نہ کرے، بلکہ میزبان جہاں بٹھائے وہیں بیٹھے، کیونکہ ہر کوئی اپنی جگہ کی خصوصی ضروریات جانتا ہے۔
10. بغیر کسی جھجک کے آرام سے کھانا کھائے، اور اگر کسی چیز میں دلچسپی نہ ہو تو خاموشی سے اسے نہ کھائے اور صرف پسندیدہ چیزیں کھائے۔
11. میزبان کا شکریہ ادا کرے اور اس کے لیے مزید نعمتوں کی دعا کرے، اور باورچی (ماں یا بیوی) کو بھی شکریہ کہے اور بتائے کہ کھانا کتنا مزیدار تھا۔
12. بغیر اجازت کے ہاتھ دھونے نہ جائے، اور اگر میزبان اجازت دے تو یقینی بنائے کہ اس نے سنک صاف کر دی ہے اور کوئی کھانے کے باقیات نہ چھوڑے، اور تولیہ استعمال کرنے کے بعد اسے اچھی طرح پھیلائے۔
13. گھر کی تفصیلات پر نظر نہ ڈالے۔
14. اگر کسی اور کے ساتھ گیا ہو اور وہ ہاتھ دھونے اٹھے تو اس کی جگہ نہ بیٹھے کیونکہ یہ کسی اور کا حق ہے۔
15. اگر گھر میں نماز پڑھنی ہو تو امامت نہ کرے جب تک کہ میزبان درخواست نہ کرے۔
16. اگر داخل ہوتے وقت لوگ کسی موضوع پر بات کر رہے ہوں تو ان کی گفتگو کو اچانک نہ بدل دے، اور نہ ہی کسی کی بات کاٹ کر خود بولنا شروع کرے، کیونکہ یہ اس کی عزت کو کم کرتا ہے۔
17. روانگی سے پہلے اجازت لے، اور اگر میزبان اسے رکنے کی تاکید کرے تو کچھ وقت اور رکے اور میزبان کی خواہش کا احترام کرے۔
18. جب باہر نکلے تو بلند آواز میں اعلان کرے تاکہ میزبان روانگی کے لیے تیار ہو سکیں۔
19. گھر سے نکلتے وقت میزبان کے لیے برکت اور کشادگی کی دعا کرے۔
20.میزبان کا شکریہ ادا کرے اور ان کے کھانے اور مہمان نوازی کی تعریف کرے۔

16/08/2025

بونیر کے سکول میں 150 بچے تھے سیلاب کے بعد نہ سکول ہے اور نہ بچے
💔😓

مہمان بنیں۔۔۔ بوجھ نہیں۔🥰جب آپ کہیں مہمان کے طور پر جا رہے ہیں تو ان باتوں پر عمل کریں ، کوئی آپ کے گھر بھی مہمان بن کے ...
11/08/2025

مہمان بنیں۔۔۔ بوجھ نہیں۔🥰

جب آپ کہیں مہمان کے طور پر جا رہے ہیں تو ان باتوں پر عمل کریں ، کوئی آپ کے گھر بھی مہمان بن کے آ سکتا ہے۔

1. اپنا آنا جانا پلان کر لیجیے۔ آپ کو واضح پتا ہونا چاہیے کہ کب نکلنا ہے اور کب پہنچنا ہے۔ کتنے دن رکنا ہے؟

2. میزبان کو اطلاع دیجیے کہ کتنے لوگ اور کب آ رہے ہیں۔ کتنے دن رکیں گے۔ آپ نے اس شہر میں کیا کیا کام کرنے ہیں؟

3. اگر آپ کو شوگر یا ہارٹ کا مسئلہ ہے یا کوئی بھی عارضی ہے تو اپنی ادویات کی کٹ میں سب کچھ رکھ لیں۔ یہ نہ ہو کہ میزبان کے گھر پہنچنے پر آپ شور ڈال دیں کہ انسولین بھول آیا ہوں اور انسولین کی ضرورت ہے۔

4. اگر آپ کوئی دوائی گھر بھول آے ہیں تو چپکے سے بازار جا کر اپنی دوائی خرید لیں۔ دوائی مہیا کرنا میزبان کے فرائض میں قطعاً شامل نہیں۔

5. میزبان کو بتائیے کہ جو گھر میں سادہ کھانا پکتا ہے ، میں وہی کھانے کا عادی ہوں۔ جو بھی خدمت میں پیش کیا جائے اس میں نقص نہ نکالیں۔ اگر کھانا آپ کی پسند کا نہیں تو کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔ ہدایت نمبر چار پر عمل کریں۔

6. میزبان کے سونے اور اٹھنے کے اوقات کی پابندی کریں۔
نمازوں کے اوقات میں وضو پانی اور جائے نماز کا پہلے سے اہتمام کروا لیں۔

7. انٹرنیٹ کا روٹر اور وائی فائی وغیرہ نہ ہونے پر میزبان کو اس کے فضائل نہ بتائیں۔ اپنا ڈیٹا پیکج لگائیں یا صبر کریں۔

8. میزبان کے سامنے گرمی گرمی کا راگ نہ الاپیں۔ گھر والوں کو یہ پہلے سے ہی پتا ہے۔ وہ یورپ میں نہیں رہتے۔

9. میزبان کو بتائیے کہ آپ کو ائیر کنڈیشنر میں سونے سے جسم دکھتا ہے۔ میزبان اور اس کے بچوں کو ہی وہاں سونے دیں۔ دو دن اگر آپ ائیر کنڈیشنر میں نہ سوئے تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی۔

10. سگریٹ نوشی مت کریں اور نہ اعلان کریں کہ سیگریٹ ختم ہو گئے ہیں۔ اگر ایسا ناگزیر ہے تو ہدایت نمبر چار پر عمل کریں۔

11. میزبان کی گاڑی یا بائیک پر قبضہ مت کریں۔ اس کے اپنے بھی کام ہوتے ہیں۔

12. جب آپ کی واپسی ہو تو اصرار مت کریں کہ میزبان آپ کو لاری اڈے یا اسٹیشن تک چھوڑ کر آئے۔ رکشہ یا ٹیکسی پکڑیں اور اپنے گھر پہنچیں۔

13. اگر آپ کو اوپر والی ہدایات پسند نہیں تو بہتر ہے اپنے گھر میں رہیں، مگر میزبان کو برا بھلا مت بولیں۔

14. حالات صرف آپ کے ہی کشیدہ نہیں ہیں میزبان بھی اسی چکی سے گزر رہا ہے۔ وہ بھی پاکستان کا شہری ہے، اس بات کو مدنظر رکھیں۔
بالخصوص چھٹیوں میں کہیں جا کر ڈیرے ڈال کر نہ بیٹھ جائیں، چاہے وہ پیکا (ماں باپ کا) گھر ہو یا بہن بھائی کا۔
کہیں مہمان بن کر گئے ہیں تو گھر والوں یا بچوں کے لیے ضرور کچھ کھانے پینے کی اچھی چیز لے کر جائیں۔ خالی ہتھ لمکا کے جاتے ہوئے آپ اچھے نہیں لگتے۔۔۔ اور ہاں واپسی پر گھر کے بچوں کو کوئی نقدی لازمی دیں۔

15. آخری بات۔۔۔ ہم سب انسان ہیں اور ہم میں خوبیاں خامیاں موجود ہوتی ہیں۔ بس جب بھی کسی کے گھر جائیں تو انسان بن کر رہیں

پوسٹ کو شیئر کریں
اچھی اچھی پوسٹ کیلئے پیج کو لائیک اور فالو کریں شکریہ۔

90 پرسنٹ لوگوں کی سمجھ میں نہیں ارہا کہ ٹرے میں کتنے انڈے ہیں
10/08/2025

90 پرسنٹ لوگوں کی سمجھ میں نہیں ارہا کہ ٹرے میں کتنے انڈے ہیں

Address

Hyderabad

Telephone

+923322960882

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when میاں بیوی کا اسلام posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to میاں بیوی کا اسلام:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram