Herbal Care Clinic & Hijama Centre

Herbal Care Clinic & Hijama Centre Holistic wellness through herbal remedies and expert Hijama therapy awaits you.

اسلام علیکم سترہ تاریخ کے منگل کا حجامہاللہ کے پیارے رسول ﷺ اس بات کا انتظار فرماتے تھے کہ .... سترہ تاریخ منگل کو آئے ....
05/08/2025

اسلام علیکم
سترہ تاریخ کے منگل کا حجامہ
اللہ کے پیارے رسول ﷺ اس بات کا انتظار فرماتے تھے کہ .... سترہ تاریخ منگل کو آئے .. اس مہینے میں چاند کے حساب سے 17 تاریخ منگل کو آرہی ہے
بس تاریخ یادر ہے 17 صفر,, 12اگست بروز منگل اگر ممکن ہو تو مکمل ہی جسم کا حجامہ لگوالیں .... فائدہ آپ کو حیران کر دے گا ..... ان شاء اللہ

📞Book your Appointment now!
Limited slots available

04/08/2025
Fertilix-DS capsule enhances your power, timing and stamina.  enjoy your private time with confidence and satisfaction. ...
27/07/2025

Fertilix-DS capsule enhances your power, timing and stamina. enjoy your private time with confidence and satisfaction.

contact: 0333 7136382

The Silent Enemy of Women: PCOSRecognize it, understand it, and Heal Naturally! Complete, Effective & Natural Treatment ...
17/07/2025

The Silent Enemy of Women: PCOS

Recognize it, understand it, and Heal Naturally!

Complete, Effective & Natural Treatment of PCOS Available at
---
What is PCOS?

Polycystic O***y Syndrome (PCOS) is a complex yet common hormonal disorder in women that affects the reproductive system. It causes the ovaries to enlarge and develop small cysts, which interrupt the egg formation process, leading to the following issues:

Irregular menstrual cycles
Unwanted facial hair
Obesity and sudden weight gain
Infertility
Acne and emotional stress
---
Causes of PCOS:

Hormonal Imbalance:
Excess androgens (male hormones) hinder egg formation.

Insulin Resistance:
The body’s inability to use insulin properly disrupts hormonal balance.

Stress & Poor Sleep:
Chronic stress and irregular sleep disturb the hormonal system.

Unhealthy Diet:
Fast food, soft drinks, and processed meals negatively impact the liver and reproductive health.

Genetics:
A family history of PCOS increases the likelihood of developing the condition.
---

Key Symptoms:

Irregular or missed periods
Thick, coarse hair on face, chest, or back
Acne, blemishes
Unexplained weight gain
Infertility or delayed conception
Anxiety, fatigue, irritability
---
Natural & Holistic PCOS Treatment – Only at Matab Lodhi Dawakhana
Our treatment is rooted in Unani medicine, diet therapy, and Hijama (cupping therapy). It not only alleviates symptoms but addresses the root cause of PCOS.

Treatment Includes:
Trusted Herbal Formulas – Permanent treatment targeting the root cause
Hair Nill Cream (optional) – For facial hair control
Hijama Therapy – For blood purification, insulin balance & hormonal regulation
Diet-Based Treatment Plan – Customized per the patient's temperament, symptoms, and reports
Each patient receives a personalized plan based on temperament diagnosis and sonography reports.
---
About Assistant Professor Dr (NM) Muhammad Ishaque Abbasi

Assistant Professor – Department of Eastern Medicine, Sindh University, Jamshoro
Recognized nationally and internationally for expertise in PCOS, infertility, menstrual disorders, and other female hormonal issues.
---
Online Treatment & Consultation – Just a Call Away
Medicine Delivery: All over Pakistan within 24 hours
Video Consultation: Only Rs. 3000 or $20
Contact Number: 0333 7136382
Natural, Complete, and Effective PCOS Treatment
Give yourself the same love you so generously give to others.

17/06/2025

“Your journey to parenthood may feel uncertain — but you're not alone. With personalized care, natural solutions, and evidence-based support, we help turn hope into reality. Let's take the next step together.”
– Fertility Support with Compassion & Expertise

Contact for consultation: 0333 7136382

مشورے کے لئے آج رابطہ کرین۔  فون پر مشورہ کر کے گھر بتھے میدیسن منگوا سکتے ہیں۔
13/06/2025

مشورے کے لئے آج رابطہ کرین۔ فون پر مشورہ کر کے گھر بتھے میدیسن منگوا سکتے ہیں۔

پاکستان میں وائرل ہیپاٹائٹس: وجوہات، اثرات اور تحفظ کی راہیںوائرل ہیپاٹائٹس ایک سنگین مگر قابلِ احتیاط بیماری ہے جو جگر ...
22/04/2025

پاکستان میں وائرل ہیپاٹائٹس: وجوہات، اثرات اور تحفظ کی راہیں

وائرل ہیپاٹائٹس ایک سنگین مگر قابلِ احتیاط بیماری ہے جو جگر کو متاثر کرتی ہے اور اگر بروقت تشخیص اور علاج نہ کیا جائے تو جگر کے مستقل نقصان، جگر کے کینسر یا موت تک کا باعث بن سکتی ہے پاکستان میں یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جو کہ نہ صرف صحت عامہ بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔
آج کی تحریر میں وائرل ہیپاٹائٹس کی اقسام، وجوہات، علامات، پاکستان میں اس کے پھیلاؤ کی شدت اور بچاؤ کی مؤثر تدابیر پر وضاحت کی کوشش کروں گا۔

وائرل ہیپاٹائٹس کیا ہے؟
وائرل ہیپاٹائٹس ایک ایسا مرض ہے جو جگر میں سوزش پیدا کرتا ہے۔ یہ مختلف وائرسز کی اقسام سے لاحق ہوتا ہے جنہیں ہیپاٹائٹس A، B، C، D اور E کہا جاتا ہے۔ یہ بیماری آلودہ پانی، غیر محفوظ خون کی منتقلی، غیر محفوظ جنسی تعلقات، استعمال شدہ سرنجز اور دیگر غیراحتیاطی عوامل سے پھیلتی ہے۔
پاکستان میں پھیلاؤ اور شدت:
پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں وائرل ہیپاٹائٹس خاص طور پر ہیپاٹائٹس بی (HBV) اور ہیپاٹائٹس سی (HCV) کی شرح خطرناک حد تک زیادہ ہے۔
اعداد و شمار (2024 کے مطابق):
پاکستان میں تقریباً 15 ملین (1.5 کروڑ) افراد وائرل ہیپاٹائٹس B یا C کا شکار ہیں۔
ہر سال تقریباً 150,000 نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔
ملک میں جگر کے کینسر کے 80 فیصد کیسز کی بنیادی وجہ ہیپاٹائٹس B اور C ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے مطابق پاکستان ہیپاٹائٹس C میں دنیا کا دوسرا بڑا متاثرہ ملک ہے۔
ہیپاٹائٹس کی اقسام اور وجوہات:
1. ہیپاٹائٹس A اور E:
آلودہ پانی اور ناقص خوراک کے ذریعے پھیلتے ہیں۔
عام طور پر عارضی (Acute) انفیکشن ہوتے ہیں۔
ناقص صفائی ستھرائی اور پینے کے پانی کا آلودہ ہونا اہم وجہ ہے۔

2. ہیپاٹائٹس B، C اور D:
خون، جنسی تعلقات، استعمال شدہ سرنج یا آلودہ آلات سے منتقل ہوتے ہیں۔
یہ اقسام طویل مدتی (Chronic) انفیکشن کا سبب بن سکتی ہیں۔
جگر کے شدید نقصان یا کینسر کا باعث بن سکتی ہیں۔
علامات:
بھوک کی کمی۔
متلی اور قے۔
جسمانی کمزوری اور تھکاوٹ۔
آنکھوں یا جلد کا پیلا پڑنا (یرقان)۔
پیشاب کا رنگ گہرا۔
پیٹ کے دائیں جانب درد۔
بخار اور جسم میں درد۔
بعض اوقات بغیر علامات کے بھی انفیکشن ہو سکتا ہےخاص طور پر ہیپاٹائٹس C۔
بچاؤ اور لائف اسٹائل کی احتیاطی تدابیر:
1. صاف پانی اور خوراک کا استعمال؛
ابلا ہوا پانی استعمال کریں۔
تازہ اور محفوظ غذا کھائیں۔
2. ذاتی صفائی کا خیال رکھنا؛
ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں۔
پبلک بیت الخلاء میں صفائی کا خیال رکھیں۔
3. محفوظ خون اور سرنجز کا استعمال؛
صرف تصدیق شدہ بلڈ بینک سے خون حاصل کریں۔
ہمیشہ نئی اور سیل پیک سرنج استعمال کریں۔
4. جنسی تعلقات میں احتیاط؛
غیر محفوظ تعلقات سے پرہیز کریں۔
حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔
5. ویکسینیشن؛
ہیپاٹائٹس A اور B کی ویکسین دستیاب ہے ضرور لگوائیں۔
ہیپاٹائٹس C کی فی الحال کوئی ویکسین نہیں ہے اس لیے احتیاط ضروری ہے۔

6. ہیلتھ ورکروں کے لیے خاص تدابیر۔
دستانوں اور حفاظتی کپڑوں کا استعمال۔
سوئی چبھنے کے حادثات سے بچاؤ۔
قومی سطح پر اقدامات کی ضرورت؛
مفت ویکسینیشن پروگرامز
عوامی آگاہی مہمات۔
صاف پانی کی فراہمی۔
غیر رجسٹرڈ بلڈ بینکس اور عطائیوں کے خلاف کارروائی۔
میڈیکل عملے کی تربیت۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہمارے ملک کو وائرل ہیپاٹائٹس جیسے موذی امراض سے محفوظ رکھےاور ہمیں صحت، شعور اور احتیاط کی دولت عطا فرمائے تاکہ ہم اور ہماری نسلیں ایک صحتمند اور محفوظ زندگی گزار سکیں۔
آمین یا رب العالمین

آپ کا خیر خواہ
ڈاکٹر محمد اسحاق
Dr. Muhammad Ishaque
Herbal care clinic and Hijama centre, Qasimabad, Hyderabad
0333-7136382

مردانہ بانجھ پن: افواہیں اور حقیقت(Male Infertility: Myths vs. Reality)اصل موضوع کی طرف آنے سے پہلے میں اپنے لالہ کا دل ...
19/04/2025

مردانہ بانجھ پن: افواہیں اور حقیقت
(Male Infertility: Myths vs. Reality)
اصل موضوع کی طرف آنے سے پہلے میں اپنے لالہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے اس تحریر کو قلم بند کرنے کے لیے نہ صرف میری حوصلہ افزائی کی بلکہ بار بار زور بھی دیا کہ یہ موضوع اپنی اہمیت کے لحاظ سے نظرانداز نہیں ہونا چاہیے۔
لالہ میرے کزن، میرے مخلص دوست، اور کئی معاملات میں میرے خیرخواہ اور رہنما ہیں۔ آج کل تو وہ میرے "کرائم پارٹنر" بھی ہیں ہر نیکی اور شرارت میں میرے ہم قدم۔
عالمی پس منظر (Epidemiology):
بانجھ پن ایک ایسا طبی و معاشرتی مسئلہ ہے جو دنیا بھر میں تقریباً 15 فیصد جوڑوں کو متاثر کرتا ہے، جن میں سے تقریباً 40 سے 50 فیصد کیسز میں مردانہ بانجھ پن ذمہ دار پایا گیا ہے۔
بین الاقوامی تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق، پچھلی چند دہائیوں میں مردوں کے اسپرم کاؤنٹ میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، خاص طور پر ترقی یافتہ اور شہری علاقوں میں۔
جدید طرز زندگی، ماحولیاتی آلودگی، غذائی بے اعتدالی، اور ذہنی دباؤ اس مسئلے کے بنیادی اسباب میں شامل ہیں۔
افواہیں اور غلط فہمیاں:
اس کے باوجود کہ مردانہ بانجھ پن ایک تسلیم شدہ طبی کیفیت ہے، مگر بدقسمتی سے یہ موضوع بدنامی، شرمندگی، اور بے بنیاد افواہوں میں گھرا ہوا ہے۔
بعض افراد کا ماننا ہے کہ بانجھ پن صرف خواتین کا مسئلہ ہے، جبکہ دیگر لوگ چند مخصوص غذاؤں یا جنسی طاقت بڑھانے والی دواؤں کو بانجھ پن کا حل سمجھتے ہیں۔
یہی غلط فہمیاں مریضوں کو جعلی، غیر مستند اور مہنگے علاج کی طرف مائل کرتی ہیں، جہاں انہیں نہ صرف مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے بلکہ جذباتی اذیت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر جھوٹے دعوے کرنے والے نیم حکیم اور نوسرباز معالجین کی بھرمار ہے جو مایوس مریضوں کو سبز باغ دکھا کر نہ صرف ان
مردانہ بانجھ پن: ایک طبی حقیقت
مردانہ بانجھ پن کوئی شرمندگی کی بات نہیں بلکہ ایک قابلِ علاج میڈیکل کنڈیشن ہے جس کے لیے سائنسی تحقیق شدہ اور مستند طریقۂ علاج دستیاب ہیں۔
یہ تب ہی ممکن ہے جب سب سے پہلے صحیح تشخیص (Diagnosis) کی جائے۔
چند عام عوامل درج ذیل ہو سکتے ہیں:
بانجھ پن کی وجوہات اور خطرات (Causes and Risk Factors):
1. کم سپرم کاؤنٹ یا سپرم کے معیار کی کمی
2. ہارمونی مسائل (FSH, LH یا Testosteron کی خرابی)
3. Varicocele (خصیوں میں رگوں کا پھیلاؤ)
4. انفیکشنز: جیسے Epididymitis یا Orchitis
5. خصیوں کی چوٹ یا آپریشن کی ہسٹری
6. دیگر میڈیکل مسائل: جیسے ذیابیطس، تھائیرائیڈ یا جینیاتی خرابیاں
7. لائف اسٹائل کے عوامل:
تمباکو نوشی، شراب نوشی
مستقل بیٹھے رہنے والا طرز زندگی
موٹاپا
جسمانی اور ذہنی دباؤ
گرمی یا Tight لباس
تشخیص (Diagnosis):
1. مکمل میڈیکل ہسٹری اور معائنہ
2. Semen A**lysis (سپرم کی مقدار، حرکت اور ساخت)
3. ہارمون ٹیسٹ
4. الٹراساؤنڈ/ڈاپلر اسکین
5. جینیاتی ٹیسٹنگ (خصوصی کیسز میں)
علاج کے آپشنز (Treatment Options):
1. ادویات: ہارمونی عدم توازن یا انفیکشن کے علاج کے لیے
2. سرجری: جیسے Varicocele کی اصلاح
3. معاون تولیدی ٹیکنالوجی (ART):
IUI (Intrauterine Insemination)
IVF (In Vitro Fertilization)
ICSI (Intracytoplasmic S***m Injection)
4. طرزِ زندگی کی بہتری:
متوازن غذا
روزمرہ ورزش
ذہنی سکون اور نیند
وزن میں کمی
یہ چند تبدیلیاں کر کے بہتری لائی جا سکتی ہے۔
درست تشخیص کے بغیر کوئی بھی علاج مکمل نہیں ہو سکتا لہٰذا خود ساختہ ماہرین، نوسربازوں اور رنگین دعووں سے ہوشیار رہیں۔
صرف مستند اور رجسٹرڈ طبی ماہرین سے مشورہ کریں اور اپنی صحت کو تجربات کا میدان نہ بنائیں۔
خود کو اور اپنے پیاروں کو فریب اور دھوکے سے بچائیں۔
صحت سب سے بڑی دولت ہے۔
مزید معلومات، رہنمائی یا تشخیص کے لیے آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
آپ کا خیر خواہ
ڈاکٹر محمد اسحاق
Dr. Muhammad Ishaque
Herbal care clinic and Hijama center, Qasimabad, Hyderabad
0333-7136382

"ویریکوسیل (Varicocele): مردانہ بانجھ پن کی ایک خاموش مگر عام وجہ"آج کی تحریر خاص طور پر مرد حضرات کیلئے ہے اور اس کیلئے...
18/04/2025

"ویریکوسیل (Varicocele): مردانہ بانجھ پن کی ایک خاموش مگر عام وجہ"

آج کی تحریر خاص طور پر مرد حضرات کیلئے ہے اور اس کیلئے پیارے دوست کا حکم ہوا تو اسکی بجا آوری میں یہ کوشش کی ہے امید ہے سب قارئین کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گی۔
مردانہ بانجھ پن ایک عالمی مسئلہ ہے جو جذباتی، سماجی اور ازدواجی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے بانجھ پن کی بہت سی وجوہات میں سے ایک اہم مگر اکثر نظرانداز کی جانے والی وجہ "ویریکوسیل" ہے یہ ایک میڈیکل کنڈیشن ہے جس میں خصیوں کی رگیں غیرمعمولی طور پر پھیل جاتی ہیں اور خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اس کے نتیجے میں خصیوں کی درجہ حرارت میں اضافہ، آکسیڈیٹو اسٹریس، اور اسپرم کی کوالٹی میں کمی واقع ہو سکتی ہے جو براہ راست مردانہ بانجھ پن کا باعث بنتی ہے۔
ویریکوسیل دنیا بھر میں 10 سے 15 فیصد بالغ مردوں کو متاثر کرتی ہے۔
جبکہ بانجھ پن کے شکار مردوں میں اس کی شرح 35 سے 40 فیصد تک دیکھی گئی ہے۔
پاکستان میں اسکی اسٹڈیز اور اسپتالوں کے ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں 15 سے 20 فیصد مرد ویریکوسیل کا شکار ہوتے ہیں۔
جبکہ بانجھ پن کے شکار مردوں میں یہ شرح 35 سے 45 فیصد تک ہو سکتی ہے۔
یہ بیماری اکثر 15 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں میں ظاہر ہوتی ہے۔
بدقسمتی سے شادی سے پہلے تولیدی نظام(Reproductive system) کی جانچ کا فقدان اور آگہی کی کمی کی وجہ سے زیادہ تر مریضوں کو یہ بیماری شادی کے بعد اولاد نہ ہونے پر پتہ چلتی ہے۔
وجوہات (Causes):
رگوں میں موجود والوز (valves) کا ناکارہ ہو جانا۔
خون کی واپسی میں رکاوٹ یا دباؤ۔
بائیں خصیہ کی رگ کی ساختی ترتیب جو زیادہ حساس ہوتی ہے۔
طویل کھڑا رہنا یا وزن اٹھانا۔
علامات (Symptoms):
خصیے میں بھاری پن، کھنچاؤ یا دھیمی درد۔
اسکروٹم میں رگوں کا گچھے کی صورت محسوس ہونا (bag of worms)۔
خصیے کا سائز کم ہونا، خاص طور پر بایاں خصیہ۔
بانجھ پن یا اسپرم کی کم تعداد و حرکت۔
نقصانات (Complications):

اسپرم کی کوالٹی میں کمی (count, motility, morphology)۔
جنسی کمزوری یا جذباتی دباؤ۔
دیرینہ بانجھ پن۔
خصیوں کے درجہ حرارت میں اضافہ جو ہارمونی عدم توازن پیدا کرتا ہے۔
تشخیص (Diagnosis):
جسمانی معائنہ (کھڑے ہو کر، Valsalva maneuver کے ساتھ)۔
Scrotal Doppler Ultrasound: خون کی روانی اور رگوں کی حالت کا اندازہ۔
Semen A**lysis: اسپرم کی مقدار، حرکت اور ساخت کی جانچ۔
علاج (Treatment Options):
جدید طریقہ علاج:
1. Microsurgical Varicocelectomy: باریک سرجری کے ذریعے متاثرہ رگوں کو باندھ دیا جاتا ہے۔ کامیابی کا تناسب 90% تک ہوتا ہے۔
2. Laparoscopic Surgery: جدید کیمرہ اور آلے سے پیٹ کے ذریعے رگیں بند کی جاتی ہیں۔
3. Percutaneous Embolization: بغیر چیرا کیے کیتھیٹر کے ذریعے رگ کو بند کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ ایسٹرن میڈیسن سسٹم میں اسکا علاج بذریعہ میڈیسن موجود ہے جو کہ کامیاب بھی ہے اور محفوظ بھی۔

لائف اسٹائل میں ضروری تبدیلیاں:
زیادہ دیر کھڑے رہنے یا وزن اٹھانے سے پرہیز۔
ڈھیلے زیرجامے (loose underwear) پہننا۔
روزانہ ہلکی پھلکی ورزش اور اسکروٹم پر ٹھنڈا پانی لگانا۔
نیند پوری کرنا، ذہنی دباؤ کم کرنا۔
متوازن غذا لینا، خاص طور پر زِنک، وٹامن سی، وٹامن ای سے بھرپور۔
ویریکوسیل ایک خاموش بیماری ہے جو اگر وقت پر تشخیص نہ ہو تو مرد کی تولیدی صلاحیت کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔ پاکستان جیسے معاشرے میں جہاں مردانہ بانجھ پن کو اکثر سماجی داغ سمجھا جاتا ہے، وہاں اس مسئلے پر توجہ دینا نہایت ضروری ہے۔ آگہی، بروقت معائنہ اور مناسب علاج کے ذریعے نہ صرف صحت بہتر بنائی جا سکتی ہے بلکہ خوشحال ازدواجی زندگی بھی ممکن ہے۔
اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور ہر قسم۔کی تکالیف سے محفوظ رکھے۔آمین ثم آمین
مزید معلومات، رہنمائی یا تشخیص کے لیے آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ کا خیر خواہ
ڈاکٹر محمد اسحاق
Dr. Muhammad Ishaque
Herbal care clinic and Hijama center, Qasimabad, Hyderabad
0333-7136382

جگر کی چربی؛ لائف اسٹائل میں ضروری تبدیلیاں مردانہ بانجھ پن: افواہیں اور حقیقت(Male Infertility: Myths vs. Reality)اصل م...
13/04/2025

جگر کی چربی؛ لائف اسٹائل میں ضروری تبدیلیاں مردانہ بانجھ پن: افواہیں اور حقیقت

(Male Infertility: Myths vs. Reality)

اصل موضوع کی طرف آنے سے پہلے میں اپنے لالہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے اس تحریر کو قلم بند کرنے کے لیے نہ صرف میری حوصلہ افزائی کی بلکہ بار بار زور بھی دیا کہ یہ موضوع اپنی اہمیت کے لحاظ سے نظرانداز نہیں ہونا چاہیے۔
لالہ میرے کزن، میرے مخلص دوست، اور کئی معاملات میں میرے خیرخواہ اور رہنما ہیں۔ آج کل تو وہ میرے "کرائم پارٹنر" بھی ہیں ہر نیکی اور شرارت میں میرے ہم قدم۔

عالمی پس منظر (Epidemiology):

بانجھ پن ایک ایسا طبی و معاشرتی مسئلہ ہے جو دنیا بھر میں تقریباً 15 فیصد جوڑوں کو متاثر کرتا ہے، جن میں سے تقریباً 40 سے 50 فیصد کیسز میں مردانہ بانجھ پن ذمہ دار پایا گیا ہے۔
بین الاقوامی تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق، پچھلی چند دہائیوں میں مردوں کے اسپرم کاؤنٹ میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، خاص طور پر ترقی یافتہ اور شہری علاقوں میں۔
جدید طرز زندگی، ماحولیاتی آلودگی، غذائی بے اعتدالی، اور ذہنی دباؤ اس مسئلے کے بنیادی اسباب میں شامل ہیں۔

افواہیں اور غلط فہمیاں:

اس کے باوجود کہ مردانہ بانجھ پن ایک تسلیم شدہ طبی کیفیت ہے، مگر بدقسمتی سے یہ موضوع بدنامی، شرمندگی، اور بے بنیاد افواہوں میں گھرا ہوا ہے۔
بعض افراد کا ماننا ہے کہ بانجھ پن صرف خواتین کا مسئلہ ہے، جبکہ دیگر لوگ چند مخصوص غذاؤں یا جنسی طاقت بڑھانے والی دواؤں کو بانجھ پن کا حل سمجھتے ہیں۔
یہی غلط فہمیاں مریضوں کو جعلی، غیر مستند اور مہنگے علاج کی طرف مائل کرتی ہیں، جہاں انہیں نہ صرف مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے بلکہ جذباتی اذیت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر جھوٹے دعوے کرنے والے نیم حکیم اور نوسرباز معالجین کی بھرمار ہے جو مایوس مریضوں کو سبز باغ دکھا کر نہ صرف ان

مردانہ بانجھ پن: ایک طبی حقیقت
مردانہ بانجھ پن کوئی شرمندگی کی بات نہیں بلکہ ایک قابلِ علاج میڈیکل کنڈیشن ہے جس کے لیے سائنسی تحقیق شدہ اور مستند طریقۂ علاج دستیاب ہیں۔
یہ تب ہی ممکن ہے جب سب سے پہلے صحیح تشخیص (Diagnosis) کی جائے۔
چند عام عوامل درج ذیل ہو سکتے ہیں:
بانجھ پن کی وجوہات اور خطرات (Causes and Risk Factors):
1. کم سپرم کاؤنٹ یا سپرم کے معیار کی کمی
2. ہارمونی مسائل (FSH, LH یا Testosteron کی خرابی)
3. Varicocele (خصیوں میں رگوں کا پھیلاؤ)
4. انفیکشنز: جیسے Epididymitis یا Orchitis
5. خصیوں کی چوٹ یا آپریشن کی ہسٹری
6. دیگر میڈیکل مسائل: جیسے ذیابیطس، تھائیرائیڈ یا جینیاتی خرابیاں
7. لائف اسٹائل کے عوامل:
تمباکو نوشی، شراب نوشی
مستقل بیٹھے رہنے والا طرز زندگی
موٹاپا
جسمانی اور ذہنی دباؤ
گرمی یا Tight لباس

تشخیص (Diagnosis):
1. مکمل میڈیکل ہسٹری اور معائنہ
2. Semen A**lysis (سپرم کی مقدار، حرکت اور ساخت)
3. ہارمون ٹیسٹ
4. الٹراساؤنڈ/ڈاپلر اسکین
5. جینیاتی ٹیسٹنگ (خصوصی کیسز میں)

علاج کے آپشنز (Treatment Options):
1. ادویات: ہارمونی عدم توازن یا انفیکشن کے علاج کے لیے
2. سرجری: جیسے Varicocele کی اصلاح
3. معاون تولیدی ٹیکنالوجی (ART):
IUI (Intrauterine Insemination)
IVF (In Vitro Fertilization)
ICSI (Intracytoplasmic S***m Injection)
4. طرزِ زندگی کی بہتری:
متوازن غذا
روزمرہ ورزش
ذہنی سکون اور نیند
وزن میں کمی
یہ چند تبدیلیاں کر کے بہتری لائی جا سکتی ہے۔

درست تشخیص کے بغیر کوئی بھی علاج مکمل نہیں ہو سکتا لہٰذا خود ساختہ ماہرین، نوسربازوں اور رنگین دعووں سے ہوشیار رہیں۔
صرف مستند اور رجسٹرڈ طبی ماہرین سے مشورہ کریں اور اپنی صحت کو تجربات کا میدان نہ بنائیں۔
خود کو اور اپنے پیاروں کو فریب اور دھوکے سے بچائیں۔
صحت سب سے بڑی دولت ہے۔

مزید معلومات، رہنمائی یا تشخیص کے لیے آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ کا خیر خواہ
ڈاکٹر محمد اسحاق
Dr. Muhammad Ishaque
Herbal care clinic and Hijama center, Qasimabad, Hyderabad
0333-7136382

جگر کی چربی؛ لائف اسٹائل میں ضروری تبدیلیاںجگر انسانی جسم کا سب سے بڑا اور اہم عضو ہے جو توانائی بنانے، زہریلے مادّے صاف...
12/04/2025

جگر کی چربی؛ لائف اسٹائل میں ضروری تبدیلیاں

جگر انسانی جسم کا سب سے بڑا اور اہم عضو ہے جو توانائی بنانے، زہریلے مادّے صاف کرنے، خون بنانے اور غذا کو ہضم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ جب جگر میں چربی جمع ہونے لگتی ہے تو یہ عمل خاموشی سے نقصان پہنچاتا ہے جسے Fatty Liver کہا جاتا ہے۔ یہ مرض اکثر علامات کے بغیر ہوتا ہے، مگر وقت کے ساتھ خطرناک شکل اختیار کر سکتا ہے۔
وجوہات:
زیادہ چکنائی اور شکر والی خوراک
موٹاپا اور پیٹ کی چربی
مسلسل بیٹھے رہنے کی عادت
ذیابیطس یا انسولین مزاحمت
نیند کی کمی اور ذہنی دباؤ
جگر کو نقصان دینے والی دوائیں یا کیمیکل

علامات:
سستی، تھکن، یا نیند کا زیادہ آنا
پیٹ کے دائیں بالائی حصے میں بھاری پن
متلی، بھوک کی کمی
پیٹ کا پھولنا یا قبض
جِلد یا آنکھوں کا زرد ہونا (شدید صورت میں)

تشخیص اور ضروری ٹیسٹ:
الٹراساؤنڈ جگر کی چربی کی ابتدائی شناخت کرتا ہے
خون کے ٹیسٹ (LFTs) جگر کے افعال جانچنے میں مدد دیتے ہیں
Fibroscan یا MRI
سے جگر کے نقصانات کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

لائف اسٹائل میں ضروری تبدیلیاں:
1. خوراک میں تبدیلی:
استعمال کریں:
ہری سبزیاں، دلیہ، براؤن چاول، جو، زیتون کا تیل، السی کے بیج، کلونجی، پھل (سیب، پپیتا، انار)، ہلدی، سبز چائے
پرہیز کریں:
فاسٹ فوڈ، چینی، بیکری اشیاء، سفید آٹا، تلی ہوئی غذائیں، ریڈ میٹ، کاربونیٹیڈ مشروبات
2. جسمانی سرگرمی:
روزانہ 30 سے 45 منٹ تیز چہل قدمی یا ہلکی ورزش
ہفتے میں کم از کم 5 دن جسمانی سرگرمی
ورزش نہ کرنے والے افراد میں جگر کی چربی تیزی سے بڑھتی ہے
3. نیند اور ذہنی سکون:
کم از کم 7 گھنٹے کی پر سکون نیند جگر کی بحالی میں مددگار ہے
ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے مراقبہ، ذکر، دعائیں اور مثبت صحبت اپنائیں
4. پانی کا استعمال:
دن میں 8 سے 10 گلاس صاف پانی
جگر کو detox کرنے میں مدد دیتا ہے
نیم گرم پانی میں لیموں شامل کر کے نہار منہ پینا فائدہ مند ہے
5. دن کا نظم و ضبط:
کھانے کے اوقات مقرر کریں
رات دیر تک جاگنے سے پرہیز
سونے سے کم از کم 2 گھنٹے پہلے کھانا کھائیں
6. احتیاطی تدابیر:
Fatty Liver
کوئی لا علاج مرض نہیں بلکہ ایک طرزِ زندگی کا نتیجہ ہے جسے درست سمت میں تبدیل کر کے اس بیماری کو نہ صرف روکا جا سکتا ہے بلکہ اس سے مکمل نجات بھی ممکن ہے۔ قدرتی غذا، روزمرہ کی مثبت سرگرمیاں ، متوازن اور مناسب نیند اس میں بہترین مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں صحت مند جگر، پاکیزہ زندگی اور تندرست جسم عطا فرمائے اور ہمارے بدن سے ہر بیماری، ہر کمزوری اور ہر نقصان کو دور فرما۔
آمین یا رب العالمین۔
آپ کا خیر خواہ
ڈاکٹر محمد اسحاق
Dr. Muhammad Ishaque
Herbal care clinic and Hijama center, Qasimabad, Hyderabad
0333-7136382

بھگندر / ناسور (A**l Fistula): بھگندر یا ناسور ایک تکلیف دہ بار بار ابھرنے والا مرض ہے جو مریض کی زندگی کو جسمانی اور ذہ...
07/04/2025

بھگندر / ناسور (A**l Fistula):
بھگندر یا ناسور ایک تکلیف دہ بار بار ابھرنے والا مرض ہے جو مریض کی زندگی کو جسمانی اور ذہنی طور پر متاثر کرتا ہے طبِ جدید میں اس کا عمومی علاج جراحی (سرجری) سے کیا جاتا ہے لیکن افسوس کہ اکثر مریضوں میں ناسور دوبارہ پیدا ہو جاتا ہے اور ہر بار زیادہ پیچیدہ صورت اختیار کر لیتا ہے میرے نزدیک اسکا علاج سرجری سے ممکن نہیں ہے بلکہ اسکے علاج کیلئے ایک مکمل اور جامع حکمت عملی کی ضرورت ہوتی یے جو اسکی وجوہات کا احاطہ کرے لائف اسٹائل اور ڈائٹ کے ساتھ کمل رہنمائی فراہم کرے۔

بھگندر کیا ہے؟
ناسور ایک غیر معمولی راستہ ہوتا ہے جو مقعد کے اندرونی حصے سے جلد تک نکلتا ہے یہ عام طور پر پرانے پھوڑے، انفیکشن یا دائمی سوزش کے نتیجے میں بنتا ہے۔

وجوہات:
پرانا پھوڑا یا ایبسیس (Abscess)
مقعد میں زخم یا خراش
قبض یا مسلسل اسہال
بواسیر
آنتوں کی سوزش (Crohn's disease)
قوتِ مدافعت کی کمزوری

علامات:
مقعد کے نزدیک سوراخ یا رستہ
پیپ، خون یا بدبودار مواد کا اخراج
سوزش، جلن یا بخار
درد، خاص طور پر بیٹھنے یا رفع حاجت کے وقت
کپڑوں پر داغ اور بدبو

لائف اسٹائل میں تبدیلی کیوں ضروری ہے۔۔۔۔۔؟

ناسور کے بننے، بڑھنے اور بار بار ابھرنے میں طرزِ زندگی/ لائف اسٹائل کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے مثلاً:
غلط خوراک: مصالحے دار، خشک یا باسی غذائیں
پانی کی کمی
دیر تک بیٹھنا
قبض یا آنتوں کی خرابی
ذہنی دباؤ، نیند کی کمی
صفائی کا خیال نہ رکھنا

تبدیلیاں جو انتہائی ضروری ہیں:
1. غذا:
فائبر سے بھرپور خوراک (سبزیاں، دلیہ، پھل)
مناسب مقدار میں پانی کا استعمال (8–10 گلاس روزانہ)
چکنائی، فاسٹ فوڈ، تلی ہوئی اور بیکری اشیاء سے پرہیز
کھانے کے بعد تھوڑی چہل قدمی
2. صفائی ستھرائی:

رفع حاجت کے بعد مقعد کی مکمل صفائی
سوتی اور ڈھیلا لباس
روزانہ نیم گرم پانی سے غسل یا سِٹز باتھ
3. بیٹھنے کا انداز:
طویل وقت تک بیٹھنے سے پرہیز
نرم گدے یا تکیے پر نہ بیٹھیں
ہر گھنٹے بعد کچھ دیر پیدل چلیں
4. نیند اور ذہنی سکون:
رات کو جلد سونا اور نیند پوری کرنا
ذہنی دباؤ/اسٹریس کم کرنا
نشہ آور اشیاء سے مکمل اجتناب

سرجری کیوں نہیں؟
ماڈرن میڈیسن میں سرجری ایک وقتی حل ہے جو ناسور کو جسم سے نکال تو دیتی ہے مگر:

اکثر ناسور دوبارہ پیدا ہو جاتا ہے (خصوصاً Complex Fistula میں)

مقعد کے عضلات متاثر ہو سکتے ہیں (Incontinence کا خطرہ)
زخموں کا صحیح نہ بھرنا
طویل، مہنگی اور تکلیف دہ ریکوری
بار بار کی سرجری مریض کو مایوس اور کمزور بنا دیتی ہے

ناسور ایک پیچیدہ اور مزمن بیماری ہے جس کا مکمل اور مستقل علاج ممکن ہے بشرطیکہ مریض صرف دوا پر نہ رہے بلکہ اپنے طرزِ زندگی میں بنیادی تبدیلی لائے۔
ایسٹرن میڈیسن اس بیماری کا غیر جراحی، محفوظ، سستا اور کامیاب حل فراہم کرنا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سبکو کامل شفا عطا فرمائے، درد کو راحت میں بدلے اور ہمیں بیماریوں کی حکمت کے ساتھ سمجھ اور علاج کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین

آپ کا خیر خواہ
ڈاکٹر محمد اسحاق
Dr. Muhammad Ishaque
Herbal care clinic and Hijama center, Qasimabad, Hyderabad
0333-7136382

Address

Meezan Bank , Main Qasimabad Road, Phase 1
Hyderabad
71000

Telephone

+923337136382

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Herbal Care Clinic & Hijama Centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Herbal Care Clinic & Hijama Centre:

Share