
25/08/2025
محترمہ سیکرٹری صاحبہ،
پاکستان نرسنگ مڈوائفری کونسل (PNMC)
میںTahseen Ullah – Founder Advance Channel of Nursing professiona ، نہایت دکھ اور تشویش کے ساتھ یہ گزارش پیش کرتا ہوں کہ کراچی کے ایک ہسپتال میں ڈیوٹی کے دوران ایک خاتون نرس کو ہراساں کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ حرکت نرسنگ پروفیشن کے تقدس پر حملہ ہے اور خواتین نرسز کے تحفظ کے لیے ایک کھلا خطرہ ہے۔
سب سے پہلے، میں سلام پیش کرتا ہوں اُس بہادر اور جرات مند نرس کو جس نے اپنی ذہانت اور خودداری کے ساتھ اس ذلیل شخص کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ویڈیو بطور ثبوت ریکارڈ کر کے یہ پیغام دیا کہ نرسنگ کمیونٹی کمزور نہیں ہے۔
یہ واقعہ ایک nurse دلشاد کی طرف سے پیش آیا، جس نے اپنی گھٹیا حرکت سے نہ صرف نرسنگ پروفیشن کو بدنام کیا بلکہ خواتین نرسز کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچائی۔
میری مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس بھیڑیا صفت دلشاد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت فوری کارروائی کی جائے اور اس کا PNMC لائسنس منسوخ کیا جائے، تاکہ مستقبل میں کوئی بھی نرس کو ہراساں کرنے کی جرات نہ کرے۔
یہ فیصلہ متاثرہ نرس کے لیے انصاف اور پوری نرسنگ برادری کے وقار اور تحفظ کے لیے ایک تاریخی قدم ثابت ہوگا۔
Tahseen Ullah Imdad Ullah Hayat Ullah Hafeez Khan Niamat Ullah Shah Wali Ullah