Mental Health

Mental Health feel free to contact for solution of stress, depression, relationship issue and self motivation
(1)

🌺 *اپنی زندگی میں کچھ نا کچھ دوسروں کو دینا شروع کردیں .* کسی کو راستہ ، کسی کو علم ، کسی کو وقت ، *کسی کو مشورہ اور کسی...
21/10/2025

🌺 *اپنی زندگی میں کچھ نا کچھ دوسروں کو دینا شروع کردیں .*

کسی کو راستہ ،
کسی کو علم ،
کسی کو وقت ،
*کسی کو مشورہ اور کسی ضرورت مندکو اس کی ضرورت کے مطابق کچھ پیسے ، کچھ کپڑے ، کچھ *کھانے کو دیتے رھیں ۔*
*آسانیاں بانٹیں۔*

*"جتنا زیادہ آپ دینے والے بنیں گے اتنے زیادہ آپ اللہ کریم سے لینے والے بن جائیں گے ۔ اتنی زیادہ آپ کی زندگی میں خوشیاں آنا شروع ہو جائیں گی"*
_

12/09/2025

Reality 🌻🌻🌻
10/08/2025

Reality 🌻🌻🌻

10/08/2025

*نیند بہتر کرنے کا مسئلہ اکثر ہمارے دماغ کی "اوورٹائم ڈیوٹی" اور جسم کی "سستی" کا کمبی نیشن ہوتا ہے۔*

چلیں ہم آپ کو نیند بہتر کرنے کے لیے ایک مکمل، آسان اور عملی پلان بتاتے ہیں ، جس میں دینی، سائنسی اور گھریلو ٹپس سب شامل ہیں۔

1️⃣ *دن کی عادتیں — رات کی نیند کا بیج دن میں بویا جاتا ہے*

نمازِ فجر کے بعد دھوپ لیں ☀: دھوپ سے جسم میں melatonin (نیند کا ہارمون) رات کو صحیح وقت پر بنتا ہے۔

*دوپہر کی نیند مختصر رکھیں: 15–20 منٹ سے زیادہ قیلولہ کریں تو رات کی نیند بھاگ جاتی ہے۔*

🏵️ *جسمانی حرکت: دن میں ہلکی پھلکی واک یا گھر کے کام کو ورزش سمجھ کر کریں، تاکہ جسم رات کو تھکا ہوا ہو۔*

2️⃣ *رات کی روٹین — دماغ کو “سونے کا سگنل” دینا*

⏰ *عشاء جلدی پڑھیں: تاکہ سونے کا وقت تاخیر کا شکار نہ ہو۔*

📱🖥️ *فون اور اسکرین کم سے کم: نیند سے کم از کم 1 گھنٹہ پہلے موبائل بند یا "night mode" پر۔*

سونے کا کمرہ نیند والا ماحول بنائیں: مدھم روشنی، ٹھنڈا کمرہ، شور کم۔

☘️ *سونے سے پہلے وضو:*

*سنت بھی ہے، اور وضو سےجسم* *کاtemperature نیند کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔*

3️⃣ دماغ کو بند کرنے کا طریقہ

⏰ *اللہ کا ذکر: سوتے وقت "آیۃ الکرسی" اور "چار قل" پڑھنا — روح کو سکون اور دماغ کو حفاظت کا احساس دیتا ہے۔*

♥️ *شکرگزاری کی فہرست: سونے سے پہلے دن کی تین اچھی باتیں یاد کریں، دماغ پُرامن ہو جائے گا۔*

🛎️Deep breathing:

*چار سیکنڈ سانس لیں، چار سیکنڈ روکیں، آٹھ سیکنڈ چھوڑیں — دماغ کا شور کم ہو جائے گا۔*

4️⃣ *کھانے پینے کے چھوٹے راز*

⏰ *سونے سے کم از کم 2–3 گھنٹے پہلے کھانا کھائیں۔*

☕ *کیفین (چائے، کافی، کوک) شام کے بعد چھوڑ دیں۔*

🥛🍯 *دودھ + ہلدی + شہد* والا نیم گرم مشروب نیند کے لیے شاندار ہے۔

💡 مزاحیہ حقیقت یہ ہے :
*اگر آپ نیند نہ آنے پر بار بار گھڑی دیکھتے ہیں تو دماغ سوچتا ہے:*

*"واہ! اس کو ٹائم چیکنگ کا بڑا شوق ہے، نیند بعد میں دیتے ہیں۔"اس لیے گھڑی نہ دیکھیں* —

*بس آنکھیں بند، ذکر شروع، اور خوابوں کے سفر پر نکل جائیں۔*

*کبھی بھی اپنے دل کی حالت  اسٹیٹس پر ظاہر نہ کریں...*👈🚨 *کسی نے بُرا کیا ہو، تو فوراً جذبات میں آ کر وہ دکھ سب کے سامنے ...
25/07/2025

*کبھی بھی اپنے دل کی حالت اسٹیٹس پر ظاہر نہ کریں...*

👈🚨 *کسی نے بُرا کیا ہو، تو فوراً جذبات میں آ کر وہ دکھ سب کے سامنے نہ رکھیں...*

یاد رکھیں...👇
*لوگ اکثر یہی چاہتے ہیں کہ آپ تڑپیں، جلیں، بکھریں..*.
اور آپ... ان کے دل کی تسکین بن جاتے ہیں
*دل جلے اسٹیٹس لگا لگا کر خود ہی اپنے زخم گہرا کر لیتے ہیں..*.

🙇‍♀️ *اپنا ایک وقار، ایک شان بنائیں...*
*دل کی جو بھی حالت ہے، بس اللّٰہ کو بتائیں...*

اور پھر خاموشی سے دُعاؤں کی چادر اوڑھ لیں...

*کیونکہ...*

🏵️ *جب آپ خود زندگی کے کئی Chapters 📖میں بہتر نہیں ہو سکے...تو دوسروں کو بھی مارجن دینا سیکھیں...*

💐 *معاف کر دیں، چھوڑ دیں... اور منظر سے ہٹ جائیں*

👈 *کیونکہ ہر جواب، ہر جنگ ضروری نہیں ہوتی...*

*کبھی خاموشی بھی فخر بن جاتی ہے..*.

29/06/2025
تمہاری سب سے بڑی جیت پتا ہے کیا ہے.... تم بدلہ نہ لو معاف کر دو.... اسے جس نے تمہیی سب سے زیادہ تکلیف دی ہے🫀🫶🏻
29/06/2025

تمہاری سب سے بڑی جیت پتا ہے کیا ہے....
تم بدلہ نہ لو معاف کر دو....
اسے جس نے تمہیی سب سے زیادہ تکلیف دی ہے

🫀🫶🏻

*💝سکول کی چھٹیاں نعمت بنانا والدین خود پر فرض کر لیں۔* 👈🏻⌚یہ اپنی ایگو اپنی ٹینشن، اپنی یاسیت اور اپنی سستی کو ایک طرف ر...
21/06/2025

*💝سکول کی چھٹیاں نعمت بنانا والدین خود پر فرض کر لیں۔*

👈🏻⌚یہ اپنی ایگو اپنی ٹینشن، اپنی یاسیت اور اپنی سستی کو ایک طرف رکھ کر *بچوں کے لئے تازہ دم ہوکر ان سے تعلقات بہتر سے بہتربنانے کا بہترین وقت ہے جسے ہاتھ سے پھسلنے نہیں دینا۔*

*🔰ہر بچہ مختلف ہوتا ہے*،ہر عمر میں اس کی پسند ناپسند اور اس کا ردعمل مختلف ہوتا ہے، اس کے حساب سے معاملات کرنے کے لئے دعا کیجئے۔
مانا کہ بچے لڑتے ہیں شور کرتے ہیں ضد کرتے ہیں گھر گندہ کرتے ہیں دوسرے والدین یا بچوں سے موازنہ بھی کرتے ہیں۔
*🪻بحث کے بجائے بہت سی باتیں اگنور کیجئے۔*

❌آسان ترین مروجہ طریقہ ہے بچوں کا سکرین ٹائم رات دیر تک ،ان کاسوتے رہنا صبح دیر تک جس سے یہ بھی فائدہ کہ صبح ایک وقت کچن میں کھپنے سے بھی بچت رہے گی !!!

*👈🏻‼️اللہ کے بندو اپنی ذمہ داریوں کو نمٹانا نہیں پورا کرنا ہے،نہ نبھانے پر دنیا کی رسوائی اور آخرت میں پکڑ ہوگی جبکہ دقت اٹھا کر بہترین ادائیگی پر ان شاءاللہ دنیا اور آخرت میں راحت نصیب ہوگی*۔

۔۔۔۔۔
🌹بچوں سے بات کرنے والا ماحول بنائیں بجائے اس کے کہ وہ ضد کریں آپ غصہ کریں مقابلے کی فضا بنے آپ اپنا غصہ اتاریں وہ اپنا۔

🪷🍃بات کرنے کی فضا کب بنتی ہے ؟ *جب والدین بچوں کو کچھ دیر خود سے قریب کر کے اچھے قصے سناتے ہیں۔ ان کا سر گود میں رکھ کر سہلاتے ہوئے ہلکا پھلکا سا مساج کرتے ہوئے۔ اور یہ کام ہر روز کا ہے اور اس کے لئے وقت پر بچوں کا اور والدین میں سے کسی ایک کا بیڈٹائم کو مینیج کرنا ضروری ہے۔*

*🌄🥘اس کے لئے ڈنر وقت پر ہوجانا لازم ہے* ۔۔۔۔بظاہر یہ مشکل لگتا ہے لیکن بچوں میں نظم و ضبط پیدا ہوتا ہے اور کسی کسی دن اس سے آزادی بھی ان کے لئے کافی ہوجاتی ہے ۔
*👈🏻یعنی عام دنوں میں روٹین کا خیال رکھیں لیکن چھٹیوں میں گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ رعایت کفایت کر جائے گی*۔

9️⃣⏰نو سال کے بچے کی عادت بنانی چاہیے کہ وہ خود فجر کی نماز کا الارم سیٹ کریں اور اٹھیں ۔۔۔(نہ اٹھ پائیں تو یہ کام والدین میں سے کوئ ایک لازم کرے)
۔۔۔۔۔۔

🏕️فی زمانہ بچے ایک عمدہ ویکیشن اپنا حق سمجھتے ہیں۔ *اگر یہ کام حلال کمائی سے ممکن ہے تو ضرور کریں ،لیکن قرض لے کر گھوٹالہ کرکے چھٹیاں منانا اور ارد گرد باقیوں پر دھاک جمانا نری تباہی والا کام ہے❌*۔

🔰اب ایک کام یہ ہوسکتا ہے کہ خاتون خانہ بچوں کے ابا پر غضب ناک ہوں کہ ہمیں تو یہ بھی میسر نہیں دوسرا یہ کہ وہ مطمئن رہیں ۔

*💙ماں چڑچڑی ہوگی تو بچوں میں سیلف پٹی غصہ مایوسی بڑھے گی اور والدہ اطمینان کا مظاہرہ کریں گی تو بچوں میں قناعت اور کم پر راضی رہنے شکر گزار ہونے کی عادت پروان چڑھے گی۔*
(‼️کب ؟ جب واقعی والد صاحب کنجوسی اور حق تلفی سے باز رہیں گے کیونکہ جھوٹ اور برکت ایک ساتھ کسی فیملی میں نہیں آ سکتے)

*💻📱📚اگر آمدنی بہت زیادہ محدود ہے تو بچوں سے بات کیجئے کہ آپ انہیں فلاں فلاں کورس کروانا چاہتے تھے لیکن بجٹ محدود ہونے کی وجہ سے ہم یہ کرسکتے ہیں کہ کچھ اچھی تفریح کرلیں کچھ عمدہ کھا لیں اور جو ان کورسیز سے سیکھنا تھا وہ والدین سے یا ان کی زیر نگرانی یوٹیوب سے سیکھیں ۔*
۔۔۔۔۔۔
🕌💚بچوں پر سختی نہیں کرنی لیکن اپنا حدف رکھنا ہے کہ ان میں اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت جگانے ایمان اور آخرت سمجھنے پر کام کرنا ہے۔ *وعدے کی پابندی حسن اخلاق روزمرہ کے کاموں میں کردار کا حصہ بنانا ہے۔*

*📱❌اصول بنا لیں کہ سکرین ٹائم میں چھوٹے بچے مار دھاڑ چھین جھپٹ والے کارٹون نہ دیکھیں جبکہ بڑے بچے رومانوی فلموں سے دور رہیں* ۔۔۔۔۔ ہیرو ہیروئن کے پیچھے پڑا ہے،ہیروئن خفا ہے تو بد تمیز بھولی ہے تو احمق ناکارہ حسین ہے تو ادائیں دکھا رہی ہے، محبت میں مبتلا ہے تو اس کا گھر سے فرار ایک مہم یا کامیڈی بن چکی ہے ۔۔۔۔ ہم کیا ظلم کرتے ہیں اپنی اولادوں پر کیسے ان کے معصوم ذہن تباہ ہونے دیتے ہیں!!!
*💠بڑھتے بچے کس قسم کے "انفلوئنسرز" کو فالو کرتے ہیں ان پر نظر رکھ کر ان شخصیات کی تعریف یا تنقید دوستانہ ماحول میں ان شاءاللہ کارگر رہے گی۔*

🏠🧹🪣مزید یہ کہ گھر پر ملازمین موجود ہونے کے باوجود بچوں سے گھر کے کام ضرور کروائیں،نہ کرنے پر چیخ چلا کر گھر کا ماحول خراب نہ کریں بلکہ فائن لگائیں جو کسی تفریح یا سہولت یا پاکٹ منی میں کٹوتی سے ممکن ہے۔

*اپنی فکر... خود کیجئے* *زندگی مشقتوں کا دوسرا نام ہے..... جو لوگ اسکو جنت بنانے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں تو یقین کیجئے*ا...
20/06/2025

*اپنی فکر... خود کیجئے*

*زندگی مشقتوں کا دوسرا نام ہے..... جو لوگ اسکو جنت بنانے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں تو یقین کیجئے*

اللہ جنت والوں سے انکا نام نکال دیتا ہے.... ہمارے ہر کام کے پیچھے ہماری نیت دیکھی جاتی ہے.....

🏵️ *ہم روزمرہ زندگی کے کام کرتی ہے.. بچوں کو پالتی، گھر والوں کے لیے اپنی جان لگا دیتی ہیں..* .

ایسے میں نہ اپنی صحت اور نہ اپنی قبر کا خیال آتا ہے...... بس یہہ دنیا سب نظر آتی ہے..... لیکن ایک نظر مسلسل ہمیں دیکھ رہی ہوتی ہے... وہ ہمارا سب سے بڑا ہمدرد ہمارا رب

*ہمیں دیکھ رہاہوتا ہے..کہ مجھے کب دیکھے گی مجھے کب یاد کرے گی... میرے پاس آنے کی تیاری کب کرے گی* ❓

*ہم مصروف، مصروف اتنے مصروف کہ بس اپنا آپ یاد نہیں*..... جب رب یادبھی اے تو گلے شکوے کے لیے... یہ نہیں دیا یوں نہیں ہوا.

*تو بہنوں..... کب تک ہم اس حقیقت سےاخر کب تک بچیں گی*.....

آخر ایک وہ دن بھی اے گا جب اس دنیا سے جانا ہے پھر کون مدد کو آئے گا.... سب میت کو جلد دفنانے میں لگ جایں گے... چند دن رو کر.. قل.، دسواں چالیسواں.... کی آڑ میں کھانے کھا کر ہمیں بھول جائیں گی....

🌀 *تو فکر کیجئے اس گھر کی بھی جو آخرت کا ہے... بلکل اجکے اس دنیا کے گھر کی طرح....*

*آخرت کے گھر کی تیاری کے لیے... گروپ کے لیکچرز اور پوسٹس پر ضرور توجہ دیجئے*

20/06/2025

*اگر آپ کو اپنی زندگی سے بہت شکایتیں ھیں ،تو اللہ تعالیٰ نے جو کچھ نعمتیں تمہیں دی ہیں ان کو ایک کاغذ پر لکھنا شروع کر دو، یقیناً اس لکھائی کے بعد تمہاری زندگی اور زیادہ خوش و خرم ہو جائے گی*۔

🌼 *اصل میں ہم اللہ تعالیٰ کا شکر کرنا ہی بھلائے بیٹھے ہیں کیوں کہ جو کچھ برکتیں اور نعمتیں ہم پر برس رہی ہیں ہم اُن کو گننا ہی نہیں چاہتے*۔

🌀 *ہم تو صرف اپنی گنی چنی چند پریشانیاں یا کمی اور کوتاہیاں دیکھتے ہیں اور برکتوں اور نعمتوں کو بھول جاتے ہیں*۔

⚖ *اس سے پہلے کہ سر اٹھا کر اپنے رب سے ناملنے والی نعمتوں کا تقاضا کرو، پہلے اپنے سر کو جھکا کر ان نعمتوں کا شکر ادا کردو جن سے آپ مستفید ہو*۔💝

روح کو شاد رکھیں
قلب کو اباد رکھیں

05/06/2025

Celebrating my 5th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

01/05/2025

زندگی بہت آسان ہے مگر ہم بے کار کی
ٹینشنوں میں اس کو ضائع کر دیتے ہیں ...
یہ نہیں ملا وہ نہیں ملا،
اس نے بات نہیں کی اس نے نہیں کی ...
بے کار کی باتیں ہیں سب۔
کوئی بات نہیں کرتا تو اس میں افسوس کیسا؟؟؟
سب کی اپنی اپنی زندگی ہے اور اپنے اپنے کردار ۔۔۔
رشتہ خون کا ہو یا احساس کا کسی کو مجبور کر کے
اپنی طرف متوجہ کرنا غلط ہے۔ chill کریں
اور اپنے ساتھ رہنا سیکھیں ...کسی مثبت کام میں
جو آپ کی ذاتی دلچسپی کا باعث ہو کریں۔
فارغ وقت میں اپنے پسندیدہ مشاغل میں مصروف رہیں۔۔۔۔
بس بے کار کی باتوں سے الجھنا چھوڑ دیں۔
جو لوگ آپ کو اہمیت نہیں دیتے ...
اپنی زندگی میں آپ بھی انکو سرسری سا شامل رکھیں۔
وقت اور حالات جیسے بھی ہوں ، گزر ہی جاتے ہیں ..
زندگی گزر ہی جاتی ہے اور چلتی رہتی ہے۔
بس خود پر اور ان لوگوں پر توجہ دیں جن کو
آپ سے دل سے محبت ہے اور ان کو آپکی ضرورت ہے۔
اپنا اور اپنے چاہنے والوں کا خیال رکھیں ۔
خوش رہیں۔ جئیں اور جینے دیں

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mental Health posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram