
12/09/2022
اسٹیتھو اسکوپ دو یونانی الفاظ کا مجموعہ ہے۔ ایک اسٹیتھو جس کا مطلب ہے "سینہ " اور دوسرا لفظ اسکوپ جس کا مطلب ہے " دیکھنا"۔
اسٹیتھو اسکوپ ایک فرانسیسی ڈاکٹر Rene Laennec نے 1816 میںNeckar-Enfants Malades Hospital میں ایجسد کیس تھا۔ اس ایجاد سے پہلے ڈاکٹر اپنا کان مریض کے سینے سے چپکا کر دل اور پھیپھڑوں کی آواز سننے کی کوشش کرتے تھے۔تاہم خواتین مریضہ کا معائنہ کرتے وقت کاغذ کو موڑ کر اسکی نلکی بنا لیا کرتے تھے اور اسی کاغذی نلکی کا ایک سرا مریض کے سینے سے لگاتے اور دوسرا سرا اپنے کان سےلگاتے۔ یوں لینیک(Laennec) نے محسوس کیا کہ اسطرح وہ زیادہ بہتر طریقے سے آواز سن سکتے ہیں۔Laennec نے اپنے بنائے ہوئے آلے کو Stethoscope کا نام دیا۔
شروع شروع میں Laennec نے لکڑی کی نلکی جیسا آلہ بنایا جس میں صرف ایک ایئر پیس ہوا کرتا تھا اسے Monoaural Stethoscope کہا جاتا تھا۔
پھر 1851 میں ایک آئرش (Irish) فزیشن Arthur Leared نے ایک ایسا اسٹیتھو سکوپ ایجاد کیا جس میں دو ایئر پیس ہوتے تھے۔ اسے Binaural Stethoscope کہا جاتا ہے۔ اسی کی ترقی یافتہ شکل آج کل استعمال میں ہے۔