Classical Homoeopathic Clinic Ghouri Town Islamabad

Classical Homoeopathic Clinic Ghouri Town Islamabad Always consult with Homoeopath before operation.Gallstone,KidneyStone,Tonsilitis,Nasal polyps Piles

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹                                           🌹17 اپریل,8 شوال صبح شام بخی...
16/04/2024

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹 🌹17 اپریل,8 شوال صبح شام بخیرزندگی🌹

📗سورہ الرعد آیت 2📗

📕متن و ترجمہ📕

اَللّـٰهُ الَّـذِىْ رَفَـعَ السَّمَاوَاتِ بِغَيْـرِ عَمَدٍ تَـرَوْنَـهَا ۖ ثُـمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ ۖ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ ۖ كُلٌّ يَّجْرِىْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ يُدَبِّـرُ الْاَمْرَ يُفَصِّلُ الْاٰيَاتِ لَعَلَّكُمْ بِلِقَـآءِ رَبِّكُمْ تُوقِنُـوْنَ (2)
اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں کو ستونوں کے بغیر بلند کیا جنہیں تم دیکھ رہے ہو، پھر عرش پر قائم ہوا، اور سورج اور چاند کو کام پر لگا دیا، ہر ایک اپنے وقتِ معین پر چل رہا ہے، وہ ہر ایک کام کا انتظام کرتا ہے نشانیاں کھول کر بتاتا ہے تاکہ تم اپنے رب سے ملنے کا یقین کر لو۔

*🤲دعاء🤲 اے احکم الحاکمین اللہ آسمانوں کو بغیر سہاروں کو قائم رکھنے والے،سورج اور چاند کو اپنے اپنے مدار میں قائم کرنے والے،سارے کائنات کے نظام کو ایک مقرر وقت تک چلانے والے،ساری تدبیروں کے مالک رب تیری نشانیاں کھلی کھلی موجود ہیں اے ہمارے رب ہمیں اپنے سے”روزقیامت”ملاقات کا یقین کامل عطا فرما اور راہ راست پہ قائم رکھ آمین*🤲

*🤲🏾pray🤲🏾 O All mighty ALLAH,the ultimate authority over the rulers,the Sustainer of the heavens/ sky’s without supports, the One who establishes the sun and the moon in their respective orbits, the One who governs the system of the entire universe for an specific time, the Lord of all plans, Your signs are openly present, O all mighty grant us complete certainty of meeting”Roza Qayyama” and keep us on the right path, Ameen 🤲🏾*

🌹نمازنیندسےبہترہے🌹

📕قرآن سیکھئےوسکھائیے📕

👁️ہر دم طالب دعاء👁️

14/04/2024

بعض اوقات بچے آکسیجن کی کمی کی وجہ سے "نیلے پیلے" Cyanosis"ھو جاتے ہیں اگر بچہ کمزور ھے تو "کاربوویج" اور اگر صحتمند ھے تو "کیوپرم" دیں

تمام  امت مسلمہ اور دوست احباب اور پردیسیوں کو میری طرف سے دلی عید مبارک اللہ پاک آپ کو ایسی سینکڑوں عیدیں اور لاکھوں خو...
09/04/2024

تمام امت مسلمہ اور دوست احباب اور پردیسیوں کو میری طرف سے دلی عید مبارک اللہ پاک آپ کو ایسی سینکڑوں عیدیں اور لاکھوں خوشیاں عطا فرمائے آمین
اس موقع پر اپنے مجاہدین اور فلسطینی ماؤں بہنوں بیٹیوں اور معصوم بچوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹                                           🌹31 مارچ 20 رمضان المبارک صب...
30/03/2024

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹
🌹31 مارچ 20 رمضان المبارک صبح شام بخیرزندگی🌹
📗سورہ یوسف آیت109،110،111📗
📕متن و ترجمہ📕

*وَمَآ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِىٓ اِلَيْـهِـمْ مِّنْ اَهْلِ الْقُرٰى ۗ اَفَلَمْ يَسِيْـرُوْا فِى الْاَرْضِ فَيَنْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّـذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِـمْ ۗ وَلَـدَارُ الْاٰخِرَةِ خَيْـرٌ لِّلَّـذِيْنَ اتَّقَوْاۗ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ*

*حَتّــٰٓى اِذَا اسْتَيْاَسَ الرُّسُلُ وَظَنُّـوٓا اَنَّـهُـمْ قَدْ كُذِبُـوْا جَآءَهُـمْ نَصْرُنَاۙ فَنُجِّىَ مَنْ نَّشَآءُ ۖ وَلَا يُرَدُّ بَاْسُنَا عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِيْنَ*

*لَقَدْ كَانَ فِىْ قَصَصِهِـمْ عِبْـرَةٌ لِّاُولِى الْاَلْبَابِ ۗ مَا كَانَ حَدِيْثًا يُّفْتَـرٰى وَلٰكِنْ تَصْدِيْقَ الَّـذِىْ بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيْلَ كُلِّ شَىْءٍ وَّهُدًى وَّرَحْـمَةً لِّقَوْمٍ يُّؤْمِنُـوْنَ*

*اے محمد ، تم سے پہلے جو ہم نے پیغمبر بھیجے تھے وہ سب انسان ہی تھے اور انہی بستیوں کے رہنے والوں میں تھے اور انہی کی طرف ہم وہی بھیجتے رہے ہیں پھر کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ ان قوموں کا انجام انہیں نظر نہیں آیا جو ان سے پہلے گزر چکی ہیں ؟! یقینًا آخرت کا گھر ان کے لیے اور زیادہ بہتر ہے جنہوں نے ( پیغمبروں کی بات مان کر) تقویٰ کی روش اختیار کی کیا اب بھی تم لوگ نہ سمجھو گے؟*

*(پہلے پیغمبروں کے ساتھ بھی یہی ہوتا رہا ہے کہ وہ مدتوں نصیحت کرتے رہے اور لوگوں نے سن کر نہ دیا) یہاں تک کہ جب پیغمبر لوگوں سے مایوس ہو گئے اور لوگون نے بھی سمجھ لیا ان سے جھوٹ بولا گیا تھا ، تو یکا یک ہماری مدد پیغمبروں کو پہنچ گئ پھر جب ایسا موقع آجاتا ہے تو ہمارا قائدہ یہ ہے کہ جسے ہم چاہتے ہیں بچا لیتے ہیں اور مجرموں پر سے ہمارا عذاب ٹالا ہی نہیں جا سکتا*

*اگلے لوگوں نے ان قصوں میں عقل و ہوش رکھنے والوں کے لیے عبرت ہے یہ جو کچھ قرآن میں بیان کیا جا رہا ہے یہ بناوٹی باتیں نہیں ہیں بلکہ جو کتابیں اس سے پہلے آئی ہوئی ہیں انہی کی تصدیق ہے اور ہر چیز کی تفسیر اور ایمان لانے والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے*

*The Messengers whom We raised before you (O Muhammad) and to whom We sent down revelations were only human beings and were from among those living in earthly habitations.Have these people not travelled in the earth that they may observe the end of their predecessors?Certainly the abode of the Hereafter is much better for those (who accepted the call of the Messengers and) acted in a God-fearing manner. Will you still not act with good sense*

*( It also happened with the earlier Messengers that for long they preached and people paid no heed) ntil the Messengers despaired of their people and the people also fancied that they had been told lies (by the Messengers) then suddenly Our help came to the Messengers. And when such an occasion comes We rescue whom We will; as for the guilty Our chastisement cannot be averted from them.*

*Certainly in the stories of the bygone people there is a lesson for people of understanding. What is being narrated in the Qur"an is no fabrication; it is rather confirmation of the Books that preceded it and a detailed exposition of everything and a guidance and mercy for people of faith.*

🤲دعاء🤲اے احکم الحاکمین اللہ،ہمیں سب نبیوں اور کتابوں پہ جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ سے پہلے آئیں ان پر یقین کامل عطا فرما،نافرمانوں میں شامل نہ کرنا،اور قرآن سمجھنے اور قرآنی واقعات سے عبرت حاصل کرنے والا بنا،ہمیں اپنی رحمت سے ایمان کی دولت عطا کر ہدائت یافتہ لوگوں میں شامل فرما آمین یا ربالعالمین🤲

🤲🏾*O Almighty ALLAH,the ultimate authority over rulers, give us all faith in the prophets and the books that came before you and the messengers those before you, do not add to the sayings, and understand the Qur'an and learn from the Qur'anic events. All mighty,grant us the wealth of faith by your mercy and include us among the guided people Ameen*🤲🏾

🌹نمازنیندسےبہترہے🌹

📕قرآن سیکھئےوسکھائیے📕

👁️ہر دم طالب دعاء👁️

🌹*الحمدللہ سورة یوسف کی تکمیل ہوئی ان شاء اللہ زندگی رہی تو اب اعتکاف کے بعد عید پر سورةالرعد کے ساتھ آپ سے ملاقات ہوگی ان شاء اللہ*🌹

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹                                           🌹30 مارچ 19 رمضان المبارک صب...
29/03/2024

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹

🌹30 مارچ 19 رمضان المبارک صبح شام بخیرزندگی🌹

📗سورہ یوسف آئت 107-108📗

📕متن و ترجمہ📕

•اَفَاَمِنُـوٓا اَنْ تَاْتِيَـهُـمْ غَاشِيَةٌ مِّنْ عَذَابِ اللّـٰهِ اَوْ تَاْتِيَـهُـمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً وَّهُـمْ لَا يَشْعُرُوْنَ•

•قُلْ هٰذِهٖ سَبِيْلِـىٓ اَدْعُوٓا اِلَى اللّـٰهِ ۚ عَلٰى بَصِيْـرَةٍ اَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِىْ ۖ وَسُبْحَانَ اللّـٰهِ وَمَـآ اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ*

•کیا یہ مطمئن ہیں کہ انہیں اللہ کے عذاب کی کوئی آفت دبوچ نہ لے گی یا بے خبری میں قیامت کی گھڑی ان پر نہ آ جائے گی۔*

*تم ان سے صاف کہہ دو میرا راستہ تو یہ ہے کہ میں لوگوں کو اللہ کی طرف بلاتا ہوں،میں خودبھی اور میرے ساتھی بھی پوری روشنی میں اپنا راستہ دیکھ رہے ہیں،اللہ پا ک ہے اور شرک کرنے والوں سے میرا کوئی واسطہ نہیں ۔*

*Do they then feel secure that an overwhelming chastisement shall not visit them and the Hour shall not suddenly come upon them without their even perceiving it*
*Tell them plainly: "'This is my way: I call you to Allah on the basis of clear perception*

🤲دعاء🤲اے احکم الحاکمین اللہ،ہمیں اپنے خوف میں رکھ اور بندوں کے خوف سے نکال،اپنے عذاب سے محفوظ فرما،ہمیں اپنی طرف بلانے والوں اپنے نیک بندوں میں شامل رکھ،اور شرک کرنے والوں میں شامل نہ فرمانا آمین یا ربالعالمین🤲

🤲🏾*O ALLAH,the ultimate authority over rulers, keep us in Your protection from our own fears and from the fears of Your servants. Protect us from Your punishment, include us among Your righteous servants, and do not let us be included among those who associate partners (shirk) with You. Amen, O all mighty ALLAH.*🤲🏾

🌹نمازنیندسےبہترہے🌹

📕قرآن سیکھئےوسکھائیے📕

👁️ہر دم طالب دعاء👁️

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹                                          🌹29 مارچ 18 رمضان المبارک صبح...
28/03/2024

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹
🌹29 مارچ 18 رمضان المبارک صبح شام بخیرزندگی🌹
📗سورہ یوسف آیت105-106📗
📕متن و ترجمہ📕
*وَكَاَيِّنْ مِّنْ اٰيَةٍ فِى السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ يَمُرُّوْنَ عَلَيْـهَا وَهُـمْ عَنْـهَا مُعْرِضُوْنَ*
*وَمَا يُؤْمِنُ اَكْثَرُهُـمْ بِاللّـٰهِ اِلَّا وَهُـمْ مُّشْرِكُـوْنَ*
*زمین اور آسمانوں میں کتنی ہی نشانیاں ہیں جن پر سے یہ گزرتے ہیں اور ذرا توجہہ نہیں کرتے۔*
*اور ان میں سے زیادہ تر اللہ پر ایمان نہیں لاتے مگر اس طرح کہ اس کے ساتھ دوسروں کو بھی شریک ٹھراتے ہیں۔*
🤲دعاء🤲
🤲اے احکم الحاکمین اللہ،تو نے زمین و آسمان میں ہمارے لئے بیشمار نشانیاں رکھی ہیں ہم میں سے اکثر عقل کا استعمال نہیں کرتے اور تجھے مانتے ہوئے بھی تیرے ساتھ دوسروں کو شریک کرتے ہیں اے رحیم کریم اللہ ہمیں اُن لوگوں میں شامل نہ فرمانا جو تیرے ساتھ کسی کو بھی شریک ٹھراتے ہیں،ہمیں حق کی پہچان و فہم اور یقین کامل عطا فرما آمین یا ربالعالمین🤲
🌹نمازنیندسےبہترہے🌹
📕قرآن سیکھئےوسکھائیے📕
👁️ہر دم طالب دعاء👁️

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹                                           🌹28 مارچ 17 رمضان المبارک صب...
27/03/2024

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹 🌹28 مارچ 17 رمضان المبارک صبح شام بخیرزندگی🌹 📗سورہ یوسف آئت 103-104📗 📕متن و ترجمہ📕
وَمَآ اَكْثَرُ النَّاسِ وَلَوْ حَرَصْتَ بِمُؤْمِنِيْنَ*
مگر خواہ تم کتنا ہی چاہو ان میں اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں ہیں
*وَمَا تَسْاَلُـهُـمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍ ۚ اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِيْنَ*
حالانکہ آپ اس پر ان سے کوئی اجرت بھی تو نہیں مانگتے، یہ تو ایک نصیحت ہے جو دنیا والوں کے لئے عام ہے
🤲دعاء🤲
🤲اے احکم الحاکمین اللہ،تو نے قرآن اور نبی مہربان کی رسالت پہ سچے حقائق ہم تک پہنچا دئیے تا کہ ہم نصیحت پا لیں،ہمیں حق کی سمجھ عطا فرما،یارب ذوالجلال ہمیں نصحیت و ہدائت یافتہ لوگوں میں شامل فرما دے آمین یا ربالعالمین🤲
🌹نمازنیندسےبہترہے🌹
📕قرآن سیکھئےوسکھائیے📕
👁️ہر دم طالب دعاء👁️

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹                                          🌹27 مارچ 16 رمضان المبارک صبح...
26/03/2024

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹
🌹27 مارچ 16 رمضان المبارک صبح شام بخیرزندگی🌹
📗سورہ یوسف آئت 102📗
ذٰلِكَ مِنْ اَنْبَـآءِ الْغَيْبِ نُـوْحِيْهِ اِلَيْكَ ۖ وَمَا كُنْتَ لَـدَيْـهِـمْ اِذْ اَجْـمَعُـوٓا اَمْرَهُـمْ وَهُـمْ يَمْكُـرُوْنَ
📕ترجمہ📕
(اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم تیرے ہاں بھیجتے ہیں، اور تو ان کے پاس نہیں تھا جب یوسف علیہ السلام کے بھائیوں نے آپس میں اتفاق کر کے سازش کی تھی
🤲اے احکم الحاکمین اللہ،غیب کا علم صرف تو ہی جانتا ہے الا یہ کہ تو اپنے امر سے کسی کو کچھ علم دے دے،تو ہی قدرت رکھنے والا بر تر و اعلی ہے اللہ پاک ہمیں اپنی ذات کا کامل یقین عطا فرما اور مشرک لوگوں میں شامل نہ کرنا آمین یا ربالعالمین🤲
🌹نمازنیندسےبہترہے🌹
📕قرآن سیکھئےوسکھائیے📕
🌹👇سورة یوسف آیت 102👇🌹

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹                                          🌹26 مارچ 15 رمضان المبارک صبح...
25/03/2024

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹
🌹26 مارچ 15 رمضان المبارک صبح شام بخیرزندگی🌹
🤲دعاء🤲
🤲اے اَحْکَمُ الْحاکِمِین اللہ جس طرح تو نے یوسف علیہ السلام کو حکومت عطا کی اور باتوں کی تہہ تک پہنچایا اسی طرح ہم پر بھی اپنا فضل و کرم فرما دنیا و آخرت میں ہمارا سرپرست بن جا خاتمہ ایمان اور انجام کار نیکو کاروں میں شامل فرما آمین ثم آمین 🤲
🌹نمازنیندسےبہترہے🌹
📕قرآن سیکھئےوسکھائیے📕
🌹👇سورة یوسف آیت 101👇🌹

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹                                          🌹25 مارچ 14 رمضان المبارک صبح...
24/03/2024

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹
🌹25 مارچ 14 رمضان المبارک صبح شام بخیرزندگی🌹
🤲ترجمہ و دعاء🤲
📗شہر میں داخل ہونے کے بعد اس نے اپنے والدین کو اٹھا کر اپنے پاس تخت پہ بٹھایا اور سب اس کے آگے بے اختیار سجدے میں جھک گئے-یوسف(علیہ السام)نے کہا اباجان یہ توتعبیر ہے میرے اس خواب کی جو میں نے پہلے دیکھا تھا،میرے رب نے اسے حقیقت بنا دیا-اس کا احسان ہے کہ اس نے مجھے قید خانے سے نکالا اور آپ لوگوں کو صحرا سے لا کر مجھ سے ملایا حالانکہ شیطان میرے اور میرے بھائیوں کے درمیان فساد ڈال چکا تھا-واقعہ یہ ہے کہ میرا رب غیر محسوس تدبیروں سے اپنی مشیت پوری کرتا ہے بیشک وہ علیم اور حکیم ہے📗
🤲اے اَحْکَمُ الْحاکِمِین اللہ تو سب سے بڑا تدبیر کرنے والا علیم و حکیم ہے ہمیں شیطان کے بہکاوے سے بچا اور اپنی مشیت سے ہمیں اپنے انعام یافتہ بندوں میں شامل فرما آمین ثم آمین 🤲
🌹نمازنیندسےبہترہے🌹
📕قرآن سیکھئےوسکھائیے📕
🌹👇سورة یوسف آیت 100👇🌹

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹                                          🌹23 مارچ 12 رمضان المبارک صبح...
22/03/2024

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹
🌹23 مارچ 12 رمضان المبارک صبح شام بخیرزندگی🌹
🤲ترجمہ و دعاء🤲
📗جاؤ میرا قیض لے جاؤ میرے والد کے منہ پر ڈالو ان کی بینائی واپس آ ئے گی اور اپنے سب اہل وعیال کو میرے پاس لے آؤ
اب یہ قافلہ(مصر)سے نکلا تو ان کے باپ حضرت یعقوب علیہ السلام نے(کنعان) میں کہا میں اپنے بیٹے یوسف(علیہ السلام)کی خوشبو محسوس کر رہا ہوں تم لوگ کہیں یہ نہ کہنے لگنا کہ بڑھاپے میں سٹھیا گیا ہوں
لوگوں نے کہا اللہ کی قسم آپ ابھی تک اپنی پرانی غلط فہمی میں پڑے ہوئے ہیں
پھر جب خوشخبری دینے والا آیا تو اس نے یوسف(علیہ السلام)کا کرتہ یعقوب علیہ السلام کے چہرے پر رکھا تو والد(یعقوب علیہ السلام)کی بینائی پلٹ آئی انہوں نے کہا میں نے تم سے کہا تھا کہ میں اللہ کیطرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے📗
🤲اے اَحْکَمُ الْحاکِمِین اللہ ہم تیرے حکم کے پابند ہیں تو چاہے تو چند میل دور کنویں سے بیٹے کی خوشبو نہ پانے دے اور جب چاہے تو سینکڑوں میل دور کنعان میں بیٹھے باپ کو مصر سے چلنے والی قمیض کی خوشبو بھی سونگھا دے تیرا امر اٹل ہے ہمیں اپنے امر پہ راضی ہو جانے والا صابر پیروکار اور متقی بنا دے آمین ثم آمین 🤲
🌹نمازنیندسےبہترہے🌹
📕قرآن سیکھئےوسکھائیے📕
🌹👇سورة یوسف آیت93-94-95-96👇🌹

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹                                          🌹22 مارچ 11 رمضان المبارک صبح...
21/03/2024

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹
🌹22 مارچ 11 رمضان المبارک صبح شام بخیرزندگی🌹
🤲ترجمہ و دعاء🤲
📗وہ چونک کر بولے ہائے تم یوسف “علیہ السلام”ہو اس نے کہا ہاں میں یوسف”علیہ السلام”ہوں اور یہ میرا بھائی ہے اللہ نے ہم پر احسان فرمایا حقیقت یہ ہے کہ اگر کوئی تقوی اور صبر سے کام لے تو اللہ کے ہاں ایسے نیک لوگوں کا اجر ضائع نہیں جاتا
انہوں نے کہابخدا اللہ نے تم کو ہم پر فضیلت بخشی اور واقعی ہم خطاکار تھے
یوسف علیہ السلام نے جواب دیا آج تم پر کوئی گرفت نہیں اللہ تمہیں معاف کرے وہ سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے📗
🤲اے سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والے اللہ ہم پر رحم فرما ہمیں تقوی اور صبر اختیار کرنے والا بنا اور ہماری لغزشیں اور گناہ معاف فرما اور جس طرح یوسف علیہ السلام پر اپنا کرم فرمایا ہم پر بھی اپنا فضل و کرم فرما آمین ثم آمین 🤲
🌹نمازنیندسےبہترہے🌹
📕قرآن سیکھئےوسکھائیے📕
🌹👇سورة یوسف آیت 90-91-92👇🌹

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹                                          🌹21 مارچ 10 رمضان المبارک صبح...
20/03/2024

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹
🌹21 مارچ 10 رمضان المبارک صبح شام بخیرزندگی🌹
🤲دعا🤲
🤲یعقوب علیہ السلام نے کہا بچو جا کر یوسف علیہ السلام اور اس کے بھائی کی ٹوہ لگاؤ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو اس کی رحمت سے تو بس کافر ہی مایوس ہوا کرتے ہیں
جب یہ لوگ مصر جا کر یوسف علیہ السلام کی پیشی پہ حاضر ہوئے تو انہوں نے عرض کی اے سردار بااقتدار ہم اور ہمارے اہل وعیال سخت مصیبت میں ہیں اور ہم کچھ حقیر پونجی بھی لائے ہیں آپ ہمیں بھر پور غلہ دیجئے اور ہمیں خیرات دیں اللہ خیرات دینے والوں کو جزا دیتا ہے
یہ حالت سن کر یوسف علیہ السلام سے رہا نہ گیا تو انہوں نے کہا تمہیں یہ بھی معلوم ہے کہ تم نے یوسف علیہ السلام اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کیا تھا جب کہ تم نادان تھے یا ربالعالمین ہمیں بھی یوسف علیہ السلام کی طرح عزت اور طاقت عطا فرما اور طاقت حاصل کرنے کے بعد عفو و درگزر سے کام لینے والا بنا آمین ثم آمین 🤲
🌹نمازنیندسےبہترہے🌹
📕قرآن سیکھئےوسکھائیے📕
🌹👇سورة یوسف آیت 87-88-89👇🌹

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹                                          🌹20مارچ 9رمضان المبارک صبح شا...
19/03/2024

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹
🌹20مارچ 9رمضان المبارک صبح شام بخیرزندگی🌹
🤲دعا🤲
🤲بیٹوں نے کہا خداراہ آپ تو بس یوسف (علیہ السلام)ہی کو یاد کئے جاتے ہیں نوبت یہ آ گئی ہے کہ اس کے غم میں اپنے آپ کو گھلا دیں گے یا اپنی جان ہلاک کر ڈالیں گے-پھر یعقوب علیہ السلام نے ان کی طرف سے منہ پھیر لیا اور کہنے لگے کہ ہائے یوسف وہ دل ہی دل میں یوسف(علیہ السلام)کے غم میں گھٹے جا رہے تھے اور آنکھیں سفید پڑ گئی تھی -آپ نے کہا میں اپنے رنج و غم کی فریاد(تم سے نہیں)صرف اللہ سے کرتا ہوں اور اللہ کے بارے میں جتنا میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے یا ربالعالمین اولاد کی طرف سے آزمائش میں نہ ڈالنا بیشک یہ نبیوں پہ بھی گراں گذری تیرا علم لا متناعی اور حکم اٹل ہے ہمیں بغیر آزمائش اپنی نظر میں کامیاب کر دے آمین ثم آمین 🤲
🌹نمازنیندسےبہترہے🌹
📕قرآن سیکھئےوسکھائیے📕
👇سورةیوسف آیت84-85-86👇

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹                                          🌹19مارچ 8رمضان المبارک صبح شا...
18/03/2024

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹
🌹19مارچ 8رمضان المبارک صبح شام بخیرزندگی🌹
🤲دعا🤲
🤲 آپ اس بستی سے لوگوں سے پوچھ لیجئے جہاں ہم تھے اس قافلے سے دریافت کر لیجئے جس کے ساتھ ہم آئے ہیں ہم اپنے بیان میں بالکل سچے ہیں۔یعقوب علیہ السلام نے یہ داستان سن کر کہا دراصل تمہارے نفس نے تمہارے لئے ایک اور بڑی بات کو سہل بنا دیا اچھا اس پر بھی صبر کروں گا اور بخوبی کروں گا کیا بعید ہے کہ اللہ ان سب کو مجھ سے لا ملائے وہ سب جانتا ہے اور اس کے سب کام مبنی برحکمت ہیں یا رب العالمین ہمیں اپنی رضا میں راضی رکھ اور صبر یعقوب عطا فرما آمین ثم آمین 🤲
🌹نمازنیندسےبہترہے🌹
📕قرآن سیکھئےوسکھائیے📕
🌹👇سورة یوسف آیت82-83👇🌹

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹                                          🌹18 مارچ 7 رمضان المبارک صبح ...
17/03/2024

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹
🌹18 مارچ 7 رمضان المبارک صبح شام بخیرزندگی🌹
🤲دعا🤲
🤲تم جا کر اپنے والد سے کہو اباجان ،آپ کے صاحبزادے نے چوری کی ہے،ہم نے اسے چوری کرتے ہوئے نہیں دیکھا اور جو کچھ ہمیں معلوم ہوا ہے بس وہی بیان کر رہے ہیں اور غیب کی نگہبانی تو ہم نہ کر سکتے تھے یا رب العالمین اگر آزمائش آ پڑے تو صبر عطا فرما اور ہمیں ہر قسم کے آزمائش سے بچا آمین ثم آمین 🤲
🌹نمازنیندسےبہترہے🌹
📕قرآن سیکھئےوسکھائیے📕
🌹👇سورة یوسف آیت 81👇🌹

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹                                          🌹16 مارچ  5 رمضان المبارک صبح...
17/03/2024

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹
🌹16 مارچ 5 رمضان المبارک صبح شام بخیرزندگی🌹
🤲دعا🤲
🤲یوسف علیہ السلام نے کہا اللہ کی پناہ دوسرے کسی شخص کو ہم کیسے رکھ سکتے ہیں جس کے پاس سے ہمارا مال برآمد ہوا اس کو چھوڑ کر دوسرے کو رکھیں گے تو ظالم کہلائیں گے یا رب العالمین ہمیں مبنی بر انصاف فیصلوں کی توفیق عطا فرما اور ظالموں میں شامل نہ فرمانا آمین ثم آمین 🤲
🌹نمازنیندسےبہترہے🌹
📕قرآن سیکھئےوسکھائیے📕
🌹👇سورة یوسف آیت 80👇🌹

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹                                          🌹16 مارچ  5 رمضان المبارک صبح...
15/03/2024

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹
🌹16 مارچ 5 رمضان المبارک صبح شام بخیرزندگی🌹
🤲دعا🤲
🤲یوسف علیہ السلام نے کہا اللہ کی پناہ دوسرے کسی شخص کو ہم کیسے رکھ سکتے ہیں جس کے پاس سے ہمارا مال برآمد ہوا اس کو چھوڑ کر دوسرے کو رکھیں گے تو ظالم کہلائیں گے یا رب العالمین ہمیں مبنی بر انصاف فیصلوں کی توفیق عطا فرما اور ظالموں میں شامل نہ فرمانا آمین ثم آمین 🤲
🌹نمازنیندسےبہترہے🌹
📕قرآن سیکھئےوسکھائیے📕
🌹👇سورة یوسف آیت 79👇🌹

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹                                          🌹15 مارچ 4 رمضان المبارک صبح ...
14/03/2024

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹
🌹15 مارچ 4 رمضان المبارک صبح شام بخیرزندگی🌹
🤲دعا🤲
🤲ان بھائیوں نے کہا اےعزیز مصر ذی اقتدار اس کا باپ بہت بوڑھا ہے اس کی جگہ آپ ہم میں سے کسی کو رکھ لیجئے ہم آپ کو بڑا ہی نیک نفس انسان پاتے ہیں یا ربالعالمین تو سب سے بڑا حاکم ہے اور تیری تدبیر اٹل ہے اللہ پاک اپنی تدبیر سے ہمارے سارے بگڑے کام بنا دے آمین ثم آمین 🤲
🌹نمازنیندسےبہترہے🌹
📕قرآن سیکھئےوسکھائیے📕
🌹👇سورة یوسف آیت 78👇🌹

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹                                          🌹14 مارچ 3 رمضان المبارک صبح ...
13/03/2024

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹
🌹14 مارچ 3 رمضان المبارک صبح شام بخیرزندگی🌹
🤲دعا🤲
🤲ان بھائیوں نے کہا یہ چوری کرے تو کچھ تعجب نہیں،اس سے پہلے اس کا بھائی یوسف(علیہ السلام)بھی چوری کر چکا یوسف (علیہ السلام ) ان کی بات سن کر پی گئے حقیقت ان پر نہ کھولی (زیرلب) اتنا کہ کے رہ گئے کہ بڑے برے ہو تم لوگ (میرے منہ درمنہ مجھ پر)جو الزام تم لگا رہے ہو حقیقت میرا رب جانتا ہے یا رب العالمین ہمیں بھی ایسا حوصلہ اور صبر عطا فرما آمین ثم آمین 🤲
🌹نمازنیندسےبہترہے🌹
📕قرآن سیکھئےوسکھائیے📕
🌹👇سورة یوسف آیت 77👇🌹

13/03/2024

Please Join me

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹                                          🌹13 مارچ 2 رمضان المبارک صبح ...
12/03/2024

🌹السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹
🌹13 مارچ 2 رمضان المبارک صبح شام بخیرزندگی🌹
🤲دعا🤲
🤲تب یوسف علیہ السلام نے اپنے بھائی بن یامین سے پہلے ان کے سامان کی تلاشی لی پھر بھائی بن یامین کے سامان سے گم شدہ چیز برآمد کر لی اس طرح اللہ نے یوسف علیہ السلام کی مدد اپنی تدبیر سے کی اس کا یہ کام نہ تھا کہ مصر کے شاہی قانون میں اپنے بھائی کو پکڑتا الا یہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے اللہ جس کے درجے بلند کرنا چاہے بلند کر دیتا ہے اور یہ علم رکھنے والا ایسا ہے جو ہر صاحب علم سے بالا تر ہے یا ربالعالمین تیری حکمت اور علم کا کوئی ثانی نہیں ہمیں بھی اپنی تدبیر سے اعلی مقام عطا فرما آمین ثم آمین 🤲
🌹نمازنیندسےبہترہے🌹
📕قرآن سیکھئےوسکھائیے📕
🌹👇سورة یوسف آیت 76👇🌹

Address

Alharmain Centre Garden Chock Phase 4-B Ghouri Town
Islamabad

Opening Hours

Monday 17:00 - 21:00
Tuesday 17:00 - 21:00
Wednesday 17:00 - 21:00
Thursday 17:00 - 21:00

Telephone

+923008545142

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Classical Homoeopathic Clinic Ghouri Town Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Classical Homoeopathic Clinic Ghouri Town Islamabad:

Videos

Share