23/10/2022
سی ایم ایچ ایبٹ آباد کا اعزاز
ہسپتال ہذا کے کنسلٹنٹ جنرل و لیپروسکوپک سرجن کلاسیفائیڈ پروفیسر ڈاکٹر بشارت احمد خان کا دوبئی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ لیپروسکوپک سرجن اور ماسٹر ٹرینر پروفیسر ڈاکٹر آر کے مشراProf.Dr R.K.Mishra کی طرف سے کروائے جانے والے فیلوشپ ان مینینمل ایکسیس سرجری Fellowship In Minimal Access Surgery کا کورس کرنے کے لئے جانا ایک اعزاز ہے۔انہیں انتظامیہ ،فیکلٹی اور سٹاف کی طرف سے مبارکباد دیتے ہیں۔
کلاسیفائیڈ پروفیسر سرجن ڈاکٹر بشارت احمد خان جدید طریقہ جراحی یعنی لیپروسکوپی Laparoscopy کے ذریعے پتے کی پتھری Gall stone disease اور اپینڈکسAppendix کی بیماری کے آپریشن کر رہے ہین۔اورایڈوانس سرجری کا یہ کورس کرنے کے بعد مریضوں کےمختلف نوعیت کے ہرنیاHernia اور دیگر آپریشنز بھی اسی لیپروسکوپی کے ذریعہ ممکن ہوں گے۔اور شعبہ سرجری کے ٹرینی ڈاکٹرز و ینگ سرجنز کے لئے سرجری کی جدید ٹیکنیک سیکھنے میں بھی معاون و مددگار ثابت ہوں گے۔