04/12/2022
سٹروک فالج ایک اچانک سے ہو جانے والی دماغی بیماری ھے جس میں یا تو دماغ کی شریان اچانک سے بند ہو جاتی ھے( اسکیمک سٹروک ) یا دماغ کی شریان پھٹ جاتی ھے (برین ھیمرج/ ھیمریجک سٹروک ) ۔۔
پوری دنیا میں ہر سال 16 ملین لوگ سٹروک کا شکار ہوتے ہیں ان میں سے 6 ملین لوگ زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں اور 6 ملین لوگ سٹروک کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔
پوری دنیا میں ہر 2 سیکنڈ کے بعد ایک سٹروک فالج کا مریض ایمرجنسی میں رپورٹ کرتا ہے اور ھر 6 سیکنڈ کے بعد ایک سٹروک فالج کا مریض اللہ کو پیارا ہوجاتا ہے ۔
پاکستان میں ہر سال محتاط اندازے کے مطابق 350000 افراد ہر سال سٹروک فالج کا شکار ہوتے ہیں ۔
پوری دنیا میں سٹروک فالج موت کی دوسری بڑی وجہ ہے۔
یاد رکھئے ۔
فالج ھر 6 میں سے ایک فرد کو متاثر کرتا ہے ۔
فالج کسی بھی شخص کو زندگی کے کسی بھی حصے میں متاثر کر سکتا ہے ۔
اور مردوں اور عورتوں کو یکساں متاثر کر سکتا ہے ۔
اس کی بڑی وجہ
شوگر
بلڈ پریشر
سموکنگ
چکنائی کا استعمال
دل کی بیماریاں
سہل پسند زندگی
ایکسرسائز کا نہ کرنا ہے ۔ ہماری غذا میں برگر اور جنک فوڈ کا استہمال بھی اس کی بڑی وجہ ہے۔
یاد رکھئے
فالج 80 فیصد لوگوں میں قابل بچاؤ ہے۔
------------------------------------------------
فالج کے بعد ہونے والی جسمانی معذوری جس میں پٹھوں کا بے جان ہو جانا اور چلنے پھرنے سے معذور ہو جانا اور بول و براز پہ اختیار باقی نہ رہنا ۔۔۔ یہ سب 80 سے 100 فیصد تک ریکوری ممکن ہے اگر بروقت اور روٹین میں فزیوتھراپی کروائ جائے۔
باقاعدہ اور روٹین فزیوتھراپی سے فالج سے ہونے والی پیچیدگی کو بچایا جا سکتا ہے اور مریض کو محتاجی سے بچایا جا سکتا ہے۔
اپنے آس پاس اور اعزہ و اقارب میں موجود فالج کے مریضوں کو اپنے قریبی فزیوتھراپسٹ سے رجوع کروائیں اور عمر بھر کی معذوری سے بچائیں ۔