Wisdom Rehab Centre

Wisdom Rehab Centre 《Best Addiction & Psychiatric Treatment Center》||Best Rehab in Islamabad|| The leading Spiritual

08/08/2024
13/07/2024

🧠نفسیاتی حقائق🧠

🧠جب لوگوں کا ایک گروپ ہنستا ہے، تو لوگ فطری طور پر گروپ کے ممبران کی طرف دیکھتے ہیں جن کے وہ سب سے قریب محسوس کرتے ہیں (یا سب سے قریب محسوس کرنا چاہتے ہیں)۔

🧠اگر آپ کوئی ایسا کام کر رہے ہیں جو عام طور پر آپ کے لئے گھبراہٹ کا باعث بنتا ہے تو چیونگم چبائیں یا کھانا کھائیں۔ یہ آپ کے دماغ کے ایک بنیادی حصے کو یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ آپ کو خطرہ نہیں ہو سکتا کیونکہ آپ کھا رہے ہیں۔

🧠اگر کوئی آپ پر ناراض ہے اور آپ پرسکون رہیں گے تو وہ شاید مزید غصے میں آجائیں گے، لیکن بعد میں وہ خود پر شرمندہ ہوں گے۔

🧠اگر آپ کسی سے کوئی سوال پوچھتے ہیں اور وہ آپ کو صرف جزوی جواب دیتا ہے تو آئی کانٹیکٹ رکھیں اور خاموش رہیں۔ جواب دینے والا شخص عام طور پر یہ سمجھے گا کہ اصل جواب کافی اچھا نہیں تھا، اور وہ بات کرتے رہیں گے۔

🧠جذباتی اظہار جذبات پیدا کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ اگر آپ خوشی محسوس کرنا چاہتے ہیں تو جتنا ہو سکے مسکرا دیں۔

🧠نہ کہیں اور نہ لکھیں، کہ "میں سوچتا ہوں" یا "میں یقین کرتا ہوں"۔ یہ بہرحال مضمر ہے، اور ایسا لگتا ہے کہ آپ میں اعتماد کی کمی ہے۔

🧠انٹرویو سے پہلے، تصور کریں کہ آپ اپنے انٹرویو لینے والوں کے پرانے دوست ہیں۔ آپ اپنی صورت حال کو سمجھنے کے طریقے کے ذمہ دار ہیں، اور آپ کا سکون متاثر ہوگا۔

🧠اگر آپ دوسرے لوگوں کو دیکھ کر اپنے آپ کو واقعی خوش اور پرجوش بناتے ہیں، تو اگلی بار جب وہ آپ کو دیکھیں گے، تو وہ شاید اس سے بہت زیادہ خوش اور پرجوش ہوں گے۔ (کتے ہر وقت ہمارے ساتھ یہ چال چلتے ہیں!)

🧠اگر لوگ پہلے ایک یا دو بڑے کاموں سے انکار کرتے ہیں تو ایسے لوگوں سے پہلے چھوٹے فیور مانگیں ان کے اس پر راضی ہونے کا زیادہ امکان ہو گا۔

🧠تناؤ کے بہت سے جسمانی اثرات جوش و خروش کے جیسے ہی ہوتے ہیں (مثلاً بھاری سانس لینا، دل کی دھڑکن کا تیز ہونا وغیرہ) اگر آپ اپنی دھمکی آمیز صورت حال کو ایک چیلنجنگ کے طور پر تبدیل کرتے ہیں، تو آپ کا تناؤ جوش میں آجائے گا۔

🧠زیادہ تر لوگ ذہانت اور اعتماد کے درمیان فرق نہیں بتا سکتے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں، تو لوگ آپ کے ارد گرد جمع ہوتے ہیں۔

🧠اگر آپ کسٹمر سروس میں کام کرتے ہیں تو اپنے پیچھے آئینہ لگائیں۔ گاہک اچھے ہوں گے کیونکہ کوئی بھی خود کو گھٹیا نہیں دیکھنا چاہتا۔

🧠جب آپ کسی سے ملیں تو اس کی آنکھوں کا رنگ دیکھنے کی کوشش کریں۔ آئی کانٹیکٹ میں قدرے اضافے سے لوگ آپ کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

13/07/2024

او_سی_ڈی ۔OCD

1: کیا آپ کو جنسی طور پر اوروں کے مقابلے میں خود کو کمزور محسوس کرتے ہیں ؟ (Psychosexuality)

2 : کیا آپ صفائی کا خیال بہت زیادہ رکھتے ہیں ، یعنی بار بار ہاتھ دھونا اور ذرا سی گندگی سے بھی الجھن ہونا ؟ (Over Cleanliness Trait)

3: کیا آپ ایک کام کرکے بار بار چیک کرتے ہیں جیسا کہ تالا ایک دفعہ بند کرکے اسے بار بار دیکھنا کہ آیا کھلا تو نہیں رہ گیا گویا شک میں مبتلا رہتے ہیں ؟ (Obsessive Checking)

4 : کیا آپ کو چیزیں ایک ترتیب میں پسند ہیں یا بکھری ہوئی ؟ (Symmetrophiliac/Scatterophiliac)

5 : آپ کو نیگیٹو خیالات آتے رہتے ہیں ؟ (Negative Obsessive Thoughts)

6: کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو مزید خوبصورت ہونا چاہیے تھا ؟ یا آپ کے ارد گرد کے لوگوں(ماں باپ اور رشتہ داروں) کو زیادہ خوبصورت ہونا چاہیے تھا ؟ (Cacophobia)

7 : کیا آپ تنہائی میں رہنا پسند کرتے ہیں ؟ (Isolated Extreme Behaviour)

8 : کیا آپ ہم جنس کی طرف نا چاہتے ہوئے بھی مائل ہو جاتے ہیں ؟ (یعنی آپ کا پیدائشی میلان کچھ اور تھا جبکہ اب آپ کچھ اور یعنی ہم جنس محسوس کر رہے ہیں ؟) (SD OCD)

9 : کیا آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ کا جسم گرمی سے بھرا پڑا ہے ؟ (Dysesthesia)

10 : کیا آپ کو جنسی احساسات بہت زیادہ یا بہت کم محسوس ہوتے ہیں ؟ (Hypersexuality / Asexuality)

11: کیا آپ کو گھر والوں کے آپ پاس زیادہ دیر بیٹھنے سے الجھن ہوتی ہے ؟ اور آپ باہر لوگوں میں گھلنے ملنے سے گریز کرتے ہیں ؟ (Family/ Social Anxiety)

12: کیا آپ پر سستی طاری رہتی ہے ؟ (Laziness)
ج:
13: کیا آپ کا معدہ خراب رہتا ہے ؟
(الف ؛ پتلے پاخانے آتے ہیں ؟ (IBS D)
ب۔ ؛ قبض رہتی ہے ؟ (IBS C)
ج۔ ؛ دونوں کیفیات ایک ساتھ رہتی ہیں کبھی پتلے پاخانے اور کبھی قبض یا قبض کے ساتھ پتکے پاخانے ؟ (IBS D+C)
د۔ مزید کسی صورت میں )

13 : کیا آپ ہر وقت پریشان رہتے ہیں اور زندگی سے اکتایا ہوا محسوس کر تے ہیں ؟ (Depression)

14 کیا آپ کو اپنے مذہب کے حوالے سے وسوسے آتے ہیں ؟ (Religious OCD)

15 : کیا آپ روزمرہ کام کوشش کے باوجود صحیح سے نہیں کر پاتے ؟ (Incompleted Tasks with Zeigarnik Effect)

16: کیا آپ اپنی ٹانگوں اور جسم کے نچلے حصے میں (بالخصوص) کمزوری محسوس کرتے ہیں ؟ (Anxiety)

17: کیا آپ کو کسی بھی سواری کو چلانا یا ڈرائیو کرنا مشکل لگتا ہے ؟ (Driving Phobia)

18 کیا آپ کوئی بھی فیصلہ نہیں لے پاتے یا لینے کے بعد مسلسل مخمصے کا شکار رہتے ہیں ؟(Descionlessness) / (Confidencelessness)

19 : کیا آپ خود کو بے مقصد پاتے ہیں ؟ (Aimlessness)

20 : کیا آپ کو کوئی کام کرنے سے پہلے ناکامی کا خوف گھیر لیتا ہے ؟ (Atychiphobia)

23: کیا آپ کو رات سوتے وقت 1 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگتا ہے اور فضول سوچین آپ کو سونے نہیں دیتی ؟ (Insomnia)

24: کیا آپ کو صحیح سے نیند نہیں آتی یا نیند میں بھی دماغ میں سوچیں چلتی رہتی ہیں ؟ (Vivid Dreams)

25: کیا آپ خود کو دوسروں کے سامنے کچھ اور بنا کر پیش کرتے ہیں نہ کہ وہ جو آپ اصل میں ہیں ؟ (Multiple Personality Disorder)

26: کیا آپ بہت روتے ہیں ، یا رو ہی نہیں پاتے یا آپ کو عام غم اثر انداز نہیں کرتے ؟ (Oversensitive/ Flat Effect)

27: کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی یادداشت کمزور ہے یا پہلے کی نسبت کمزور ہو گئی ہے کہ آپ کو چیزیں یاد کرنے میں وقت لگتا ہے ؟ (Alzheimer's Memory)

28: کیا آپ کا جسم و دماغ تھکا تھکا رہتا ہے ؟ (Tiredness)

29: کیا آپ کسی اجنبی سے آنکھوں میں دیکھ کر بات نہیں کر پاتے (Confidencelessness / DID)۔

کیا آپ خیالوں میں ایک دنیا بسائے ہوئے ہیں جس میں آپ بہترین ہیں یا "سپر ہیرو" ہیں ؟ (Autism Complex)

کیا آپ نا چاہتے ہوئے بھی حد سے زیادہ جھوٹ بول دیتے ہیں (Psychology Lying)
اگر اوپر لکھی ہوئی علامات میں سے زیادہ تر آپ میں پائی جاتی ہیں تو آپ جانتے ہیں کہ آپ او سی ڈی OCD(Obsessional Compulsive Disorder) کے مریض ہو سکتے ہیں ۔
یہ_کیسے_ہوتا_ہے ؟
حالیہ تحقیقات کے مطابق سائینسی طور پر ؛
اس کے لیے پہلے آپ کو سمجھنا ہوگا کہ دماغ کیا ہے ؟
تو ہمارا دماغ نہ تو باقی آرگنز یا جسم کے اندرونی حصوں کی طرح ماس سے بنا ہوتا ہے اور نہ ہڈی سے ، بلکہ اس میں خون کی نالیوں ، دماغی شریانوں کے ساتھ مختلف گلینڈز پائے جاتے ہیں جو کہ(گلینڈز) مختلف ہارمونز یا کیمیکلز خارج کرکے ہماری دماغی حسوں ، عمل اور ذہانت وغیرہ کو (المختصر پوری زندگی کو) کنٹرول کرتے ہیں ۔
اسی طرح دماغ کا ایک گلینڈ Pineal Gland ایک کیمیکل "Serotonin" خارج کرتا ہے جو کہ دماغ کے سامنے/آگے والے حصوں اور نچلے/پچھلے حصوں کے درمیان پیغام پہنچانے کا کام کرتا ہے ۔ یہ ایک نیورو ٹرانسمیٹر ہارمون/neurotransmitter ہے یا آپ اسے "کیمیائی پیام بر" کہہ سکتے ہیں ۔ یہ دماغ کے اگلے حصوں سے پچھلے حصوں تک پیغام پہنچاتا ہے جس سے جسم صحیح طور پر کام کر پاتا ہے یا جذبات صحیح طور پر برقرار رہتے ہیں ۔ جب اس مادے یعنی سیروٹونین/serotonin کا کیمائی بیلنس سٹریس یا کسی بھی (جنیات میں یہ بیماری ہونے یا Pituitary گلینڈ پر کوئی چوٹ آنے وغیرہ کی) وجہ سے خراب ہو جاتا ہے تو یہ صحیح سے پیغام نہیں پہنچا پاتا ۔ اس صورت حال میں ہمارے جذبات اور حرکات و سکنات پر فرق پڑتا ہے اور Serotonin کے بیلنس کے خرابی کی وجہ سےدیگر کیمیکلز Dopamine اور Glutamate کا بیلنس بھی متاثر ہوتا ہے ۔
کیمیکل_بیلنس_خراب_ہونے_کی_مثال ۔۔۔۔۔ ؟ ؛
مثلا ایک نارمل انسان میں کیمیل الف اگر 40 فیصد ہوتا ہے۔ ۔ اب اگر اس کیمیل الف کا تناسب 40 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد ہو جائے یا کم ہوکر 30 فیصد ہو جائے تو اسے ہم کیمیکل امبیلنس کہیں گے ، ایسا ہی کیمیکل امبیلنس سیروٹونین/serotonin میں وقوع پزیر ہوتا ہے جسے ہم OCD کہتے ہیں ]
اور یہ علامات رونما ہونے لگتی ہیں جسے ہم اکثر و بیشتر ؛ او سی ڈی OCD(Obsessional Compulsive Disorder) نامی دماغی ڈس آرڈر یا بیماری کہتے ہیں ۔
؛
سب سے پہلے تو آپ خود آگاہی کے لیے کسی سائیکالوجسٹ کے پاس تشریف لے جا کر اس سے لیکچر لے کر اور ان کو زندگی میں عملی طور پر لاگو کرکے کافی حد تک اس بیماری سے ہونے والے انتشار (anxiety) اور ڈپریشن سے چھٹکارا پا سکتے ہیں کیونکہ سوچ ہی ہمارے عمل کو ترکیب دیتی یا بناتی ہے (مثلا میری سوچ ہے کہ چوری کرنا غلط ہے ، تو میں اس کے مطابق عمل کروں گا اور چوری نہیں کروں گا)
اس کے بعد دوائیاں دستیاب ہوتی ہیں اور یہ اس کا اگلا مرحلہ ہے جو ہمارے ہاں زیادہ عام ہے اور بہتر بھی سمجھا جاتا ہے ۔
اس بیماری کی بہت سے ادویات ہوتی ہیں مگر زیادہ تر اس کا علاج SELECTIVE SEROTONIN REUPTAKE INHIBITORS/SSRIs کلاس کی دوائیوں سے کیا جاتا ہے جو جیسا کہ نام سے ہی ثابت ہے کہ serotonin کا بیلنس ٹھیک کرتی ہیں اور دماغ کا صحیح اور قدرتی عمل بحال کرتی ہیں ۔ اسے آپ Serotonin کا "suppliment" کہہ سکتے ہیں جیسا کہ کیلشیم وغیرہ کے ہوتے ہیں .

Address

Ghauri Town Phase 1
Islamabad
44000

Telephone

+923001796100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wisdom Rehab Centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Wisdom Rehab Centre:

Share