Country Medicare Center

Country Medicare Center Your Wellness is our Priority

22/04/2025
Country Medicare Center Dr. Roshneck Hameed Khan Country News Digital Daily Country News
27/09/2024

Country Medicare Center Dr. Roshneck Hameed Khan Country News Digital Daily Country News

08/09/2024

World Physiotherapy Day.....

کمر درد متعدد افراد کے لیے روزمرہ کے کاموں کو مشکل بنا دیتا ہے۔کمردرد کی متعدد اقسام اور وجوہات ہیں، مگر زیادہ تر آپ کی...
16/08/2024

کمر درد متعدد افراد کے لیے روزمرہ کے کاموں کو مشکل بنا دیتا ہے۔

کمردرد کی متعدد اقسام اور وجوہات ہیں، مگر زیادہ تر آپ کی چند عام غلطیوں سے اس سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

یعنی چند عام چیزوں کا خیال رکھ کر بھی آپ کمردرد کی روک تھام کرسکتے ہیں اور اسے واپس آنے سے روک سکتے ہیں۔

کمر جھکا کر بیٹھنا
کمر آگے کی جانب جھکا کر بیٹھنا ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ بڑھاتا ہے۔

درحقیقت بیٹھنے کا یہ انداز ریڑھ کی ہڈی کے مہروں پر دباؤ ڈالتا ہے جس کے باعث وقت گزرنے کے ساتھ کمر درد کا خطرہ بڑھتا ہے۔

میٹھا کھانے کا شوق
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر زیادہ میٹھا کھانے سے جسم میں ورم بڑھتا ہے اور جسمانی مضبوطی کے لیے ضروری اجزا حاصل نہیں ہوتے۔

Happy Independence Day
14/08/2024

Happy Independence Day

اگر آپ کندھے جام کے مسلے سے تنگ ہیں اور علاج مکمن نہیں تو آج ہی رابطہ کریں
12/08/2024

اگر آپ کندھے جام کے مسلے سے تنگ ہیں اور علاج مکمن نہیں تو آج ہی رابطہ کریں

If you are suffering with knee pain. Country Medicare Center will cure this pain..Contact No : 03430011209
10/08/2024

If you are suffering with knee pain. Country Medicare Center will cure this pain..
Contact No : 03430011209

09/08/2024

ناشپاتی موسم گرما میں دستیاب ہونے والا پھل ہے جو ذائقے کے اعتبار سے کھٹا میٹھا اور رس دار ہوتا ہے۔اگر آپ وزن کم کرنے کے...
09/08/2024

ناشپاتی موسم گرما میں دستیاب ہونے والا پھل ہے جو ذائقے کے اعتبار سے کھٹا میٹھا اور رس دار ہوتا ہے۔

اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں اور سخت ورزش اور ڈائٹنگ نہیں کرنا چاہتے تو آپ ناشپاتی کو اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنا سکتے ہیں کیونکہ اس میں بہت سی خصوصیت پائی جاتی ہیں۔

فائبر سے بھرپور

ناشپاتی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے اور اسی وجہ سے اسے کھانےکے بعد پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور بھوک کم لگتی ہے جس کے سبب وزن کم ہو سکتا ہے۔

کیلوریز

ناشپاتی میں کیلوریز کم مقدار میں ہوتی ہے اور اسی لیے اس پھل کو وزن کم کرنے کیلئے بہترین کہا جاتا ہے۔

اس کا کھٹا میٹھا ذائقہ ناصرف کھانے میں مزہ دیتا ہے بلکہ ناشپاتی کے استعمال سے آپ اپنے جسم میں اضافی کیلوریز لینے سے بھی بچ سکتے ہیں۔

پانی کی کمی کو دور کرے

پیٹھا کدو کے فیس ماسک سے جلد کو خوبصورت بنانے کا طریقہ

اس کے علاوہ ناشپاتی جسم میں پانی کی کمی کو بھی دور کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ اس میں پانی کی مقدار کافی حد تک پائی جاتی ہے۔

اینٹی آکسیڈینٹ

اس پھل کو اینٹی آکسیڈینٹ کا خزانہ سمجھا جاتا ہے، جس میں وٹامن سی اور وٹامن ای کے ساتھ ساتھ دیگر غذائی اجزا کی بھی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے۔

ناشپاتی آپ کو سوزش سے بھی بچاتی ہے جبکہ یہ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

Your Health is our Priority
08/08/2024

Your Health is our Priority

جسم میں خون کا بہاؤ بہتر بنانے میں مددگار آسان طریقےخون کے ذریعے اہم غذائی اجزا اور آکسیجن مسلز اور جِلد تک پہنچتے ہیں ...
08/08/2024

جسم میں خون کا بہاؤ بہتر بنانے میں مددگار آسان طریقے
خون کے ذریعے اہم غذائی اجزا اور آکسیجن مسلز اور جِلد تک پہنچتے ہیں / فائل فوٹو
خون ہمارے جسم میں سپر ہائی وے کی طرح کام کرتا ہے۔

خون کے ذریعے اہم غذائی اجزا اور آکسیجن سمیت سب کچھ دل اور دماغ سے مسلز اور جِلد تک پہنچتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اچھی صحت کے لیے خون کا درست بہاؤ بہت ضروری ہوتا ہے۔

ہمارے جسم کے اندر 60 ہزار میل تک خون کی شریانوں کا نظام پھیلا ہوا ہے جس کے ذریعے ہر حصے تک خون پہنچتا ہے۔

مسلز مضبوط بنانے میں مددگار 5 بہترین عادات

تمباکو نوشی، ورزش نہ کرنے، پانی کم پینے یا زیادہ جسمانی وزن سے خون کے بہاؤ پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

خون کا بہاؤ متاثر ہونے سے ہاتھ یا پیر ٹھنڈے ہونے یا سن ہونے کا احساس زیادہ ہوتا ہے جبکہ ٹانگوں میں نیلی رنگت کی جھلک نظر آنے لگتی ہے۔

اسی طرح جِلد خشک ہو جاتی ہے، ناخن بھربھرے ہو جاتے ہیں جبکہ بال جھڑنے لگتے ہیں۔

اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں تو خراشوں یا زخموں کے بھرنے کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔

آخر کچھ افراد ہمیشہ آدھی رات کے بعد مخصوص وقت پر کیوں جاگ جاتے ہیں؟

اچھی خبر یہ ہے کہ چند عام چیزوں کو زندگی کا حصہ بنانے سے تجسم میں خون کی گردش کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

تمباکو نوشی سے گریز کریں
سگریٹ میں موجود نکوٹین شریانوں کو نقصان پہنچاتا ہے جبکہ خون کو بہت زیادہ گارھا کردیتا ہے۔

جب خون گاڑھا ہو جاتا ہے تو شریانوں میں اس کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے۔

دن بھر میں کتنا وقت بیٹھ کر گزارنا صحت کے لیے بہترین ہوتا ہے؟

پانی کو پینا مت بھولیں
ہمارے خون کا 50 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ خون کا بہاؤ درست رکھنے کے لیے جسم کو مناسب مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

روزانہ کم از کم 8 گلاس پانی پینے کی کوشش کریں اور اگر ورزش یا جسمانی مشقت کرتے ہیں تو زیادہ مقدار میں پانی پینا عادت بنائیں۔

زیادہ بیٹھنے سے گریز کریں
دن میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے کی عادت خون کے بہاؤ کو نقصان پہنچتی ہے۔

آپ کو روزانہ کتنی بار منہ دھونا چاہیے؟

اس عادت سے ٹانگوں کے مسلز کمزور ہوتے ہیں جبکہ خون کا بہاؤ سست ہو جاتا ہے اور بلڈ کلاٹ کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس کے مقابلے میں زیادہ وقت کھڑے رہنے سے خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے۔

یوگا کی مشقیں کریں
یوگا کی مشقوں سے خون کا بہاؤ تیز ہو جاتا ہے کیونکہ جسم کو حرکت دینے سے خلیات کو آکسیجن ملتی ہے اور جسم کو موڑنے سے اعضا تک خون پہنچتا ہے۔

گنج پن سے بچانے میں مددگار 5 بہترین غذائیں

دیوار سے مدد لیں
یوگا کرنا پسند نہیں تو ایک آسان طریقہ کار آزمائیں۔

دیوار کے قریب لیٹ کو ٹانگوں کو اوپر اٹھا کر دیوار سے ٹکا دیں جس سے خون کے بہاؤ پر مثبت ثرات مرتب ہوتے ہیں۔

چہل قدمی کریں
چہل قدمی، تیراکی یا سائیکل چلانے جیسی ورزشوں سے جسم میں جسم میں آکسیجن کی مقدار بڑھتی ہے اور مسلز تک پہنچتے ہیں۔

دماغ کو جلد بوڑھا کر دینے والی عام عادات جن کو زیادہ تر افراد بے ضرر سمجھتے ہیں

دل کی دھڑکن تیز ہونے سے خون کی فراہمی بڑھتی ہے اور دل مضبوط ہوتا ہے جبکہ بلڈ پریشر کی سطح گھٹ جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق دن بھر میں 30 منٹ تک 3 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چہل قدمی کو عادت بنائیں۔

اٹھک بیٹھک کریں
یہ ورزش نہ صرف خون کے بہاؤ کو بہتر بناتی ہے بلکہ اس سے بلڈ شوگر کی سطح بھی گھٹ جاتی ہے اور کمر کی تکلیف سے نجات پانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

جگر کو نقصان پہنچنے کی 5 عام ترین ابتدائی علامات

سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ کریں
پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کرنے سے جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے جبکہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول بھی آسان ہو جاتا ہے۔

بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کنٹرول میں رہنے سے شریانوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں اور خون کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے۔

ہم اکثر اپنے بڑوں سے سنتے آئے ہیں کہ صبح سویرے رات بھر بھگوئے ہوئے بادام کھانے سے دماغ تیز ہوتا ہے اور جسم کو توانائی بھ...
06/08/2024

ہم اکثر اپنے بڑوں سے سنتے آئے ہیں کہ صبح سویرے رات بھر بھگوئے ہوئے بادام کھانے سے دماغ تیز ہوتا ہے اور جسم کو توانائی بھی ملتی ہے۔

خشک میوہ جات اور ان میں پایا جانے والا روغن انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے جبکہ بادام سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے استعمال سے انسانی جسم کو بے شمار کرشماتی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

اگر آپ صبح سویرے بھیگے بادام نہیں کھاتے تو آج سے ہی شروع کردیں کیونکہ تحقیق نے یہ ثابت کردی ہے کہ یہ بات بالکل دُرست ہے۔

صبح بھیگے بادام کھانا اس کے فوائد کو دُگنا کر دیتا ہے۔ بچوں بڑوں میں اس طرح بادام کھانے کی عادت دماغ کی بہترین نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے

ہاضمے کو بہتربناتے ہیں رات بھر بھیگے ہوئے بادام غذائی اجزاء کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھنے کی وجہ سےہاضمے کے عمل کو آسان بناتے ہیں۔

زیر نظر مضمون میں آج آپ کو ان بھیگے ہوئے باداموں کی افادیت اور اہمیت کے بارے میں تفصیل سے بیان کریں گے۔

بادام ایک ایسا خشک میوہ ہے جو صحت کیلئے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے، بادام میں پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن، کیلشیم اور دیگر غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسم کو بہت سے فوائد فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اگر آپ روزانہ صبح میں بھگوئے ہوئے بادام کھاتے ہیں تو آپ صحت کے بہت سے مسائل سے بچ سکتے ہیں۔
ہاضمہ
بھگوئے ہوئے بادام کے چھلکے اتارنے سے ان میں موجود ٹینن کی مقدار کم ہو جاتی ہے جو کہ نظام ہاضمہ کو بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

2.موٹاپا
بھیگے ہوئے بادام میں فائبر ہوتا ہے جو کہ بھوک کو کنٹرول کرنے اور وزن کم کرنے میں مددگار ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو صبح کے وقت بھگوئے ہوئے بادام کھا سکتے ہیں۔

3.دل
بادام میں monounsaturated چربی ہوتی ہے جو دل کے لیے اچھی ہوتی ہے۔ یہ کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہیں۔

4 دماغی صحت
بھیگے ہوئے بادام میں وٹامن ای اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو دماغی صحت کو فروغ دینے میں مددگار ہوتے ہیں۔

5.ہڈیاں
بادام میں کیلشیم اور میگنیشیم کی اچھی مقدار ہوتی ہے جو کہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

6.قوت مدافعت
بھگوئے ہوئے بادام میں موجود وٹامنز اور منرلز قوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

7.جلد
بھگوئے ہوئے بادام میں وٹامن ای ہوتا ہے جو جلد کو صحت مند اور چمکدار بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے آپ بھیگے ہوئے بادام کھا سکتے ہیں۔

8.توانائی
بھیگے ہوئے بادام میں پروٹین، فائبر اور صحت بخش چکنائی ہوتی ہے، جو جسم کو توانا رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

Address

Main Street, Ghouri Town Phase 3
Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Country Medicare Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share