23/11/2025
Some Satanic entities trying negative propaganda against one of the Best ,Most Humble and most experienced/skilled senior Neurosurgeon...( before posting anything against anyone , one should do some research first)...
فیس بک پیج وائٹ پیلس ہوٹل سوات پر ڈاکٹر عنایت اللہ خان نیورو سرجن اسلام آباد کے خلاف ایک پوسٹ لگا ہوا تھا جو میں نے جوں کی توں شئیر کیا تھا ۔ ایک دوست نے فون پر بتایا کہ اس پیج کو ہیک کیا گیا ہے اور مذکورہ ڈاکٹر کو بلا وجہ بدنام کیا ہے ۔مزید بتایا کہ یہ کسی نے ذاتی بغض و عناد کی بناء پر یہ کام کیا ہے ۔ ڈاکٹر کے بارے میں بتایا کہ یہ ایک قابل و تجربہ کار اور ہمدرد ڈاکٹر ہے ۔ بےشمار کامیاب آپریشن کۓ ہوۓ ہیں اور بےشمار لوگوں کی دعائیں لی ہوئی ہیں ۔تب مجھے احساس ہوا کہ کھبی بھی کسی بھی پوسٹ کو اندھا دھند شئیر نہیں کرنا چاہیے ۔ سورت الحجرات ایت چھ میں اللّٰہ تعالیٰ نے فرمایا ہےکہ... اے لوگو جوایمان لاۓ ہو،اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کیا کرو..
اللّٰہ تعالیٰ کے فرمان میں کوئی شک و شبہ نہیں لیکن انسان غلطی کا پتلا ہے ۔ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں معاف فرمائے ۔سوات وائٹ پیلس ہوٹل والے اگر حق پر ہیں تو وہ اپنے دفاع میں مزید آگے آئیں ورنہ عبث میں کسی کی بدنامی کرنا بڑا گناہ اور جرم ہے جن دوستوں نے میرے پیج سے یہ پوسٹ شیئر کیا ہے وہ بڑے پن کا مظاہرہ کرکے ڈیلیٹ کرلیں۔ اس کا آجر اللہ تعالٰی عطا فرمائے گا۔شکریہ۔
ڈاکٹر احسان اللہ ۔ شاہ ڈھیرئی کبل سوات 25ـ11ـ23