
30/06/2025
پیغامِ مبارکباد
نیشنل ہوم میڈیکل کیئر NHMC کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے عرفان اللہ کو منگنی کی خوشی پر بہت بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ لمحہ نہ صرف ہمارے خاندان کے لیے بلکہ ہمارے ادارے نیشنل ہوم میڈیکل کیئر کے لیے بھی ایک خاص خوشی کا لمحہ ہے، کیونکہ عرفان اللہ ہمارے ادارے کے بانی جناب سمیع ساحل کے سب سے چھوٹے اور بہت ہی پیارے بھائی ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ عرفان اللہ کے لیے یہ نئی شروعات خیر و برکت والی، محبت بھری اور کامیابیوں سے بھرپور بنائے، اور ان کی زندگی کو خوشیوں کا گلستان بنا دے۔ آمین ثم آمین 🤲🏻
منگنی مبارک ہو!
خلوص دل کے ساتھ
ٹیم نیشنل ہوم میڈیکل کیئر، اسلام آباد
National Home Medical Care Islamabad (NHMC)