01/05/2024
*اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد وبارک وسلم تسلیما کثیرا*
*ﺍَﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ وﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ*
*خواتین و حضرات سے عاجزانہ درخواست گزارش ہے کہ ایک ہمدرد مخلص اسلامک خاتون کی اپنی بیٹیوں اور بہنوں کیلئے درد دل کیساتھ ایک سے ذیادہ سنت نکاح اور شہید سنت احیاء کو زندہ کرنے اور زنا سے بچنے کی دعوتِ فکر پر قرآن و سنت کی روشنی میں اور پیارے آقاﷺ کی مبارک سنت نکاح پر اقوال صحابہ و امام مجتہدین کی زندگی پر زبردست تحریر لکھی ہے ماشاءاللہ*
*اپنی بیٹیوں اور بہنوں سے ہمدردی پر اس اہم زبردست تحریر کو مکمّل لازمی پڑھیں اور ایک ہمدرد مخلص اسلامک خاتون کی حوصلہ افزائی بھی کیجئے گا۔۔*
*خواتین اور فیملیز سب سے پہلے ایک سوال ضرور پوچھتی ہیں۔۔؟*
*کہ آپ اپنے شوہر کی سیکنڈ میرج کیوں کروانا چاہتی ہیں اور ہم نے اسی ایک سوال کے تقریباً 17 جوابات دینے کی کوشش کی ہیں۔۔۔ الحمدللہ رب العالمین*
*سوال:- خواتین کا پہلا سوال یہی ہوتا ہے کہ۔۔*👇
*آپ اپنے شوہر کی دوسری شادی کیوں کروانا چاہتی ہیں ۔۔؟؟*
*جواب نمبر 1;-*
*کیا میں آپ سے ایک سوال کر سکتی ہوں پلیزز۔۔؟؟*
*کیا ایک گھر میں دو تین چار بہنیں ایک فیملی بنکر ایک ساتھ رہے سکتی ہیں۔۔؟؟*
*آپ کہیں گی۔۔ کہ کیوں نہیں۔۔ وہ رہے سکتی۔۔۔ بلکل رہتی ہیں۔۔ اور آپ نے بہت سی فیملیوں اور گھروں میں دیکھا بھی ہو گا۔۔الحمدللہ*
*تو پھر پیاری بہن ایک شوہر کی دو تین چار بیویاں آپس میں بہنیں بنکر سنت نکاح میں کیوں نہیں رہے سکتی۔۔!*
*جی وہ بھی رہے سکتی ہیں لیکن الگ رہائش مناسب سہولتوں وغیرہ کیساتھ ان شاءاللہ ۔۔*
*ایک خوبصورت زمانہ تھا جب کسی مسلمان کو کوئی دینِ السلام کا مسئلہ اور شریعت کی بات سمجھانے کیلئے مغربی دنیا کی نفس پرستی اور جھوٹے شکوک و شبہات اور کھوٹے نظریات اور یہود و نصاریٰ غیروں کی تقلید کی ضرورت ہی نہیں ہوتی تھی۔۔*
*بلکہ مسلمان کو صرف اتنا ہی کہنا کافی ہوتا تھا کہ یہ اللہ پاکﷻ کا حکم اور اسکے پیارے رسول اکرمﷺ کا طریقہ سنت اور جانثار خلفائے راشدین اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین اور اولیائے اکرام رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کی مبارک زندگیاں ہیں اور یہ مسلمان کیلئے آخری دلیل اور "سند" آخر ہوتی تھی۔۔۔*
*یہاں پہنچ کر ایمان والا مسلمان اپنی عقل کے تمام گھوڑے دوڑانا چھوڑ دیتے تھے الحمدللہ ماشاءاللہ۔۔*
*جواب نمبر 2 ;-*
*کیا میں آپ سے ایک سوال کر سکتی ہوں کہ پیارے آقاﷺ کی کتنی بیویاں تھی۔۔؟؟*
*ماشاء اللہ 11 بیویاں تھی الحمدللہ لیکن یہ عمل پیارے آقاﷺ کیلئے خاص تھا۔*
*تو پھر پیاری بہن آج دو تین چار سنت نکاح کیوں نہیں۔۔؟*
*کیا آپ جانتی ہیں کہ ہمارے پیارے آقاﷺ دونوں جہانوں کے سردار کے گھروں کے کیا حالات تھے اور پیارے آقاﷺ کے غلاموں کے گھر کے کیا حالات تھے۔۔؟؟*
*آج ہمارے گھروں میں کیا کچھ نہیں ہے لیکن پیارے آقاﷺ کے گھروں میں چالیس چالیس دن تک چولہا تک نہیں جلتا تھا تنگدستی کی وجہ سے غلاموں نے اپنے پیٹ پر ایک پتھر باندھا ہے تو پیارے آقاﷺ نے اپنے پیٹ پر دو پتھر باندھے ہوئے تھے کوئی گھر ایسا نہیں تھا جہاں روز چولہا جلتا ہو اس عظیم ہستیوں کے غربت و تنگدستی کے واقعات تاریخ کی کتابوں میں احادیث اور روایات میں ملتے ہیں سبحان اللہ ۔۔*
*جواب نمبر 3 ;-*
*کیا میں آپ سے ایک سوال کر سکتی ہوں کہ پیارے آقاﷺ کے جانثار صحابہ رضی اللہ تعالی علیہم اجمعین کی کتنی بیویاں تھی۔۔؟؟*
*کثیر تعداد میں صحابہ رضی اللہ تعالی علیہم اجمعین کی کم از کم چار بیویاں ہوتی تھی ماشاء اللہ*
*جواب نمبر 4 ;-*
*پیارے آقاﷺ کے جانثار سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کی چار شادیاں تھی ماشاء اللہ*
*جواب نمبر 5 ;-*
*پیارے آقاﷺ کے جانثار سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کے وقت چار بیویاں نکاح میں تھی اور ٹوٹل 8 شادیاں کی ماشاء اللہ*
*جواب نمبر 6 ;-*
*پیارے آقاﷺ کے جانثار سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کے وقت چار بیویاں نکاح میں تھی اور ٹوٹل 8 شادیاں کی ماشاء اللہ*
*جواب نمبر 7 ;-*
*پیارے آقاﷺ کے جانثار سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کے وقت چار بیویاں نکاح میں تھی اور ٹوٹل 9 شادیاں اور 19 باندیاں ماشاء اللہ*
*جواب نمبر 8 ;-*
*سیدنا حسن بن علی رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کے وقت چار بیویاں نکاح میں تھی اور ٹوٹل 70 یا ایک ہزار سے بھی ذیادہ شادیاں کی ماشاء اللہ*
*تو پھر پیاری بہن آج دو تین چار سنت نکاح کیوں نہیں۔۔؟*
*لیکن افسوس کہ آج مغربی دنیا کے غلط بےبنیاد جھوٹے پروپیگنڈے کی وجہ سے ایک سے ذیادہ شادیوں پر سوالات ہوتے ہیں اور پھر جوابات بھی دینے پڑھتے ہیں سبحان اللہ ۔۔*
*کیونکہ آج نفسانفسی کا دور ہے اور دین سے دوری بھی اور افسوس کیساتھ قرآن کریم اور پیارے حبیبِ مصطفیٰﷺ کی تعلیمات اور دینی علوم اور اسلامی تاریخ اور زندگیوں کو نا پڑھنے کی وجہ سے اس طرح کے سوالات ہوتے ہیں ۔۔*
*قرآن کریم کی آیات اور پیارے حبیبِ مصطفیٰﷺ کے ارشادات بہت سارے ہیں لیکن کچھ آپ کی خدمت میں پیش ہیں ان شاءاللہ ۔۔*
*جواب نمبر 9 ;-*
*اللہ سبحانہ وتعالیٰ فرماتے ہیں مفہوم اس طرح ہے کہ۔۔*
*"پس نکاح کرو ان عورتوں میں سے جو تم کو پسند ہوں۔ دو دو سے اور تین تین سے اور چار چار سے۔۔(سورة النساء)*
*اس آیت میں نکاح کا حکم اور اپنی پسند کا اختیار دینے کیساتھ اس کا بھی پابند کیا ہے کہ وہ ایک وقت میں چار عورتوں کا اپنے نکاح میں رکھ سکتا ہے اور اس سے ذیادہ نہیں ۔۔*
*الله پاکﷻ نے گنتی شروع ہی دو سے کی ہے ایک سے نہیں۔۔*
*اس سے پتہ چلتا ہے کہ قرآن حکیم نے شوق و ترغیب بھی دلائی ہے ایک ذیادہ سنت نکاح کو اختیار کیا جائے ماشاءاللہ ۔۔*
*جواب نمبر 10 ;-*
*اکثر لوگوں کے نزدیک ایک سے ذیادہ سنت نکاح کو ترک کرنے کی بڑی وجہ و سبب غربت اور مہنگائی ہے اسی لئے قرآن کریم نے 1400 سال پہلے ہی ہماری راہنمائی فرما دی ہے اور پیارے آقاﷺ نے بھی فرمایا مفہوم مبارک ہے کہ:-*
*کم خرچ والا سنت نکاح برکتوں والا ہوتا ہے*
*نکاح سے متعلق ایک طرف تو عوامی نظریہ ہے اور دوسری طرف اسلامی نظریہ ہے کیونکہ اسلام میں بغیر نکاح کے عورت کو زندگی گزارنے کو ہرگز پسند نہیں کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے پہلے حکم دیا اور پھر وسعت رزق کا وعدہ بھی سنت نکاح میں کیا گیا ہے الحمدللہ یا رب العالمین*
*جواب نمبر 11 ;-*
*جیساکہ الله تعالیٰﷻ قرآن حکیم میں فرماتے ہیں;-*
*"تم میں جو بےنکاح ہوں انکا نکاح کر دیا کرو اور تمہارے غلاموں اور لونڈیوں میں جو نیک ہوں انکا بھی۔ اگر وہ مفلس ہوں گے تو الله انہیں اپنے فضل سے غنی کر دے گا اور الله وسعت والا اور خوب جاننے والا ہے۔(سورۃ النور)*
*اس آیت مبارکہ میں ان لوگوں کے افسردہ نظریہ کو رد کیا جا رہا ہے۔ جو محض غربت اور مفلسی کی بنا پر نکاح کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں اور نکاح سے دور بھاگتے ہیں۔ لہذا پہلے حکم دیا گیا اور پھر سنت نکاح میں مال و رزق میں تلاش کرنے اور وسعت و برکت کا وسیلے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے الحمدللہ ۔۔*
*جواب نمبر 12 ;-*
*سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں*
*"لوگو! رزق کو نکاح میں تلاش کرو کہ الله تعالیٰ نے فرمایا: اگر یہ فقیر ہونگے تو اللہ تعالیٰ انہیں غنی کر دے گا۔"*
*جواب نمبر 13 ;-*
*سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:*
*اے لوگو! نکاح میں مال تلاش کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: اگر یہ فقیر ہونگے تو اللہ تعالیٰ نکاح کے باعث غنی کر دے گا۔"*
*جواب نمبر 14 ;-*
*حضرت ایوب رحمۃ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں;-*
*"ابو قلابہ مجھے کاروبار جائیداد اور مال بڑھانے کے دوسرے طریقوں سے الله تعالیٰ کا فضل یعنی روزی تلاش کرنے پر ابھار کرتے تھے اور محمد (ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ) مجھے نکاح کی ترغیب دیا کرتے تھے۔"*
*جواب نمبر 15 ;-*
*سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:*
*"نکاح کرو اس لئے کہ اس امت میں بہتر وہ ہے جس کی بیویاں ذیادہ ہیں۔"*
*جواب نمبر 16 ;-*
*پیارے آقاﷺ نے فرمایا:*
*"جو نکاح کر سکتا ہو پھر بھی نہ کرے تو وہ ہم میں سے نہیں۔"*
*جواب نمبر 17 ;-*
*دوسرے جگہ ارشاد ہے کہ*
*"اگر تم صلاحیت رکھتے ہو اور خوشحال ہو پھر بھی تم نے شادی سے گریز کیا تو تم شیطان کے بھائیوں میں سے ہو۔"*
*الحمدللہ ہم نے ایک سے ذیادہ سنت نکاح کی تفصیلات بہت ذیادہ بیان کی ہے لیکن میرا خیال ہے کہ بات و مسئلہ سمجھنے کیلئے ایک آیت یا ایک حدیث ہی کافی ہوتی ہے لیکن ہم نے تو کافی تفصیلات شیئر کی ہیں الحمدللہ*
*امید ہے آپ کو بہت پسند آئی ہو گی ماشاءاللہ*
*قرآن حکیم کی آیات اور احادیث اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین اور بزرگانِ دین کے اقوال و ارشادات سے یہ بات واضح ہو گی ہے کہ ایک سے ذیادہ سنت نکاح کی اجازت ہے بلکہ حکم و ترغیب بھی دی گئی ہے لیکن عدل انصاف کیساتھ ناکہ مظالم کیساتھ۔۔۔ بلکہ پیار و محبت کیساتھ اپنی آخرت کو سامنے رکھتے ہوئے زندگی گزارے ان شاءاللہ ۔۔*
*امید ہے کہ آپ کو میری یہ تحریر پسند آئی ہو گی اور آپکی تسلی بھی ہو گی ہو گئی الحمدللہ ان شاءاللہ ۔۔*
*میری آپ سے عاجزانہ گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو اپنے دوستوں اور فیملی گروپس میں بھی شیئر کردیجئے پلیزز۔۔شکریہ*
My Request Share this Post a your Friend and Family Groups. Thanks you,
*جزاکم الله خیراً کثیراً واحسن الجزاء فی الدنیا والاخرة*