Muhammad Umais Homeopathic Clinic

Muhammad Umais Homeopathic Clinic Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad Umais Homeopathic Clinic, Doctor, Muhammad Umais Homoeopathic Clinic G-16 Ground Floor Crown Vista Plaza Ghouri Town Phas 5 Islamabad Islamabad, Islamabad.

28/02/2026
24/02/2026


24/02/2026
24/02/2026

وہ وقت جب پیر پگاڑا مرحوم نے خانہ کعبہ کے سامنے ایک جعلی پیر کو پکڑا : 1960ء کی دہائی کا واقعہ ہے پیر پگاڑا اپنے ایک رفیق کے ساتھ بیت اللہ کے سامنے حرم میں بیٹھے تھے۔ سامنے طواف ہورہا تھا اور یہ باتیں کررہے ہیں۔ اچانک ایک پیر صاحب جو راولپنڈی کے رہنے والے تھے اور صدر ایوب خان مرحوم کے پیر و مرشد بن بیٹھے تھے اور اس دور میں سرکاری حلقوں میں رسائی رکھتے تھے،وہ پیرپگارا کے سامنے طواف کرتے کرتے معانقہ کی شکل بنانے لگے۔ پیر صاحب پگاڑا نے ان کو تیز نظروں سے دیکھا اور سخت لہجہ میں آواز دی ، اِدھر آؤ! وہ صاحب آگئے۔ پیر صاحب پگاڑا نے پوچھا کہ کیا حرکت کررہے تھے؟ پیر صاحب کے سوال پر وہ کچھ سراسیمہ ہوگئے پھر دبی زبان سے جواب دیا ’حضور پاک ملاقات کے لئے آئے تھے ان سے معانقہ کررہا تھا‘۔ یہ سنتے ہی پیر پگاڑا مرحوم کا چہرہ غصے سے لال ہو گیا۔ انہوں نے ان صاحب کا گریبان پکڑ کر زور سے کھینچا اور فرمایا: کم بخت مردود خبیث! تو اللہ کے گھر میں بھی یہ ڈرامہ کرتا ہے، شرم نہیں آتی۔ اس پر ان صاحب کا آدھا دم تو وہیں نکل گیا، زبان گنگ ہوگئی، چند لمحے گم سم رہے اور سہمے ہوئے پیر صاحب پگاڑا کو دیکھتے رہے۔ پیر صاحب نے اپنے رفیق سے کہا: مولانا اس مردود کو میں زندہ نہیں چھوڑوں گا جو اللہ کے گھر میں بھی اپنی شعبدہ بازی سے باز نہیں آتا۔ اس پر ساتھی کو تشویش ہوئی کہ یہ تو بڑا گمبھیر مسئلہ بن جائے گا۔ بالآخر ہمت کرکے پیر صاحب کی شعلہ بار نظروں سے بچ کر آہستہ سے راولپنڈی کے ان صاحب سے کہا: ”توبہ کا دروازہ تو بہرحال ہر وقت کھلا رہتا ہے“۔ اس پر ان کی جان میں جان آئی۔ انہوں نے پیر صاحب پگاڑا کے سامنے کان پکڑے اور توبہ کی کہ آئندہ ایسی حرکت نہیں ہوگی نہ یہاں نہ وہاں۔ اس پر کہیں جاکر پیر صاحب پگاڑا نے ان کو چھوڑا“۔اس واقعے میں جہاں پیر صاحب پگاڑا کے ایک سچے ،کھرے اور غیرت مند مسلمان ہونے کا ثبوت ملتا ہے کہ انہوں نے نتائج کی پروا کئے بغیر کس طرح اپنی اسلامی غیرت کا ثبوت دیا وہاں ہم سب کے لئے آج بڑے سبق پنہاں ہیں۔اللہ تعالیٰ پیر صاحب پگاڑا کو اعلیٰ انعامات سے نوازے اور اس ایک واقعے کے طفیل ان کے درجات بلند فرمائے آمین۔ حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا۔

17/02/2026

55ممالک کا روحانی سفر کرکے لاکھوں قرآن پاک تقسیم کرنے والے شیخ نعمت اللہ ابراہیم خلیل جن کے ہاتھوں ہزاروں افراد نے اسلام قبول کیا

شیخ نعمت اللہ ابراہیم خلیل نے دنیا کے 55 ممالک کا سفر کیا اور اپنی زندگی کو دعوت و مذہبی تعلیم کے فروغ کے لیے وقف کر دیا۔
انہوں نے مختلف لیکچرز، کمیونٹی انگیجمنٹ اور مکالمات کے ذریعے ہزاروں لوگوں کو اسلام قبول کرنے کی ترغیب دی۔ اپنے مشن کے حصہ کے طور پر، انہوں نے تقریباً 2 لاکھ نسخے قرآنِ پاک کے تقسیم کیے تاکہ دینِ اسلام کی تعلیمات کو سمجھنے اور پھیلانے میں مدد ملے۔
ان کی کوششیں مختلف براعظموں تک پھیلی ہوئی ہیں، جو علم کے فروغ، بین المذاہب مکالمات کی حوصلہ افزائی اور روحانی شعور کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی طویل مدتی وابستگی کو ظاہر کرتی ہیں۔

17/02/2026

وفاقی وزیر احسن اقبال کی گاڑی پر پاکستانی پرچم دیکھ کر بنگلادیشی شہریوں کی محبت اور خیرسگالی کا اظہار

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے دورہ بنگلادیش کے دوران، ان کی گاڑی پر پاکستانی پرچم دیکھ کر شہریوں، خاص طور پر نوجوانوں نے بے ساختہ محبت اور گرمجوشی کا مظاہرہ کیا۔

وزارتِ منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوانوں کے چہروں پر خوشی، جوش اور امید نمایاں تھی، جس سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات کا مستقبل نئی نسل کی امیدوں اور امنگوں سے وابستہ ہے۔

خیال رہے کہ احسن اقبال بنگلادیش میں موجود ہیں جہاں وہ نو منتخب وزیر اعظم طارق رحمان کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کر رہے ہیں۔

Address

Muhammad Umais Homoeopathic Clinic G-16 Ground Floor Crown Vista Plaza Ghouri Town Phas 5 Islamabad Islamabad
Islamabad

Telephone

+923005520330

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Umais Homeopathic Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Muhammad Umais Homeopathic Clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category