Battagram nursing & medical society

  • Home
  • Battagram nursing & medical society

Battagram nursing & medical society medical information

خیبر پختونخوا بٹگرام سے بھی ،سرکاری نصاب کی مفت کتابیں اسکولوں سے غائب ،مارکیٹ میں فروخت ہونے لگیں اور کچھ اپنے سفارشی،ر...
15/05/2025

خیبر پختونخوا بٹگرام سے بھی ،سرکاری نصاب کی مفت کتابیں اسکولوں سے غائب ،مارکیٹ میں فروخت ہونے لگیں اور کچھ اپنے سفارشی،رشتہ داروں میں تقسیم کیے DEO بٹگرام اور بالا حکام سے گزارش ھے کہ غریب بچوں پر رحم کیا جاۓ -

محمد قاسم صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!محمد قاسم، نرسنگ سپر انٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام، جنہوں نے اپنی...
29/04/2025

محمد قاسم صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!

محمد قاسم، نرسنگ سپر انٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام، جنہوں نے اپنی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ایک بار پھر پورے پاکستان میں ٹاپ کر کے پاکستان حج میڈیکل مشن میں اپنی جگہ بنائی ہے۔
ماشاءاللہ، کل ان کی فلائٹ ہے اور وہ وطن عزیز کی خدمت کے لیے حج مشن پر روانہ ہو رہے ہیں۔

محمد قاسم نہایت قابل، محنتی اور فرض شناس شخصیت ہیں۔ ان کی کامیابی پوری برادری کے لیے فخر کا مقام ہے۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ان کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

فخرِ بٹگرام، فخرِ پاکستان - محمد قاسم!
Copy

06/06/2024
کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے ۔ جس میں ایچ ائی وی   ایڈز کے حوالے سے کچھ علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہ...
03/12/2023

کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے ۔ جس میں ایچ ائی وی ایڈز کے حوالے سے کچھ علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ اس سروے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ایچ ائی وی۔ ایڈز صرف اور صرف غیر اخلاقی تعلق قائم کرنے سے ہوتی ہے ۔ بلکہ معاشرے میں اور بھی کچھ ایسے عناصر ہے جس کی وجہ سے یہ بیماری پھیل سکتی ہے جس میں ۔۔
* حجام کی دکان میں ایک بلٹ کا بار بار استعمال ہونا ۔
*کسی ہسپتال یا کلینک میں ایک ہی سرنج کا بار بار استعمال ہونا ۔
*کسی اپریشن کے دوران سرجیکل ڈسپوزیبل سامان کا استعمال نہ کرنا ۔
*کسی دوسرے انسان کو خون دینا یا خون لینا ۔
*نیڈل سٹک انجری کا ہونا ۔
*کسی دوسرے انسان کا استعمال کیا ہوا ٹوتھ برش
*کسی دوسرے انسان کی جسم سے بلڈ باڈی فلیٹ کا کلا زخم پر لگنا
*کسی دوسرے انسان کو جسم کا کوئی حصہ دینا یا لینا فار ایکزمپل کے طور پر گردہ
*کسی ایسی عورت سے شادی کرنا یا تعلق قائم کرنا جس کو پہلے سے اس بیماری کا خطرہ ہو ۔ وغیرہ وغیرہ
خدارا ایچ ائی وی ایڈز کے مریضوں کو بری نگاہ سے نہ دیکھیں ۔
بلکہ ائے اور مل کر سب اس عناصر کو ختم کریں
Nursing officer Sana ullah khan

ہم جناب فضل مولا صاحب کو پاکستان نرسنگ کونسل کے ممبر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے...
29/04/2023

ہم جناب فضل مولا صاحب کو پاکستان نرسنگ کونسل کے ممبر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے ماضی میں نرسنگ کمیونٹی کے لئے تگ ودو کی ہے اسی طرح اب بھی نرسنگ پروفیشن کی مزید بہتری کیلئے ایک با مثال کردار ادا کرے گا ۔
Congratulation To Fazle Maula , YNA ✌️✌️

Vote YNA k✌🏻
29/04/2023

Vote YNA k✌🏻

فخرے بٹگرام!Register Nursing officer shifa international hospital islamabad basharat fazal ✌🏻
07/04/2023

فخرے بٹگرام!
Register Nursing officer shifa international hospital islamabad basharat fazal ✌🏻

Agha khan hospital karachi
09/12/2021

Agha khan hospital karachi

‏ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء میں بھوپال (انڈیا) میں پیدا ہوئے‏ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1952ء میں پاکستان منتقل ہوئے‏ڈاکٹر عبدال...
10/10/2021

‏ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء میں بھوپال (انڈیا) میں پیدا ہوئے

‏ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1952ء میں پاکستان منتقل ہوئے

‏ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 1960ء میں کراچی یونیورسٹی سے میٹالرجی میں ڈگری حاصل کی

‏ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جرمنی اور ہالینڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی

‏1967 میں ہالینڈ سے میٹالرجی میں ماسٹر اور 1972 میں بیلجیم سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی

1976 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان میں انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز قائم کی

1981 میں لیبارٹری کا نام ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹری رکھا گیا

یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے

مئی 1998 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 2000 میں ککسٹ نامی درسگاہ کی بنیاد رکھی

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 1996 اور 1999 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 1989 میں حلال امتیاز سے نوازا گیا

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی لیبارٹری نے پاکستان کیلئے 1000 کلومیٹر دور تک مار کرنے والے غوری میزائیل سمیت چھوٹی اور درمیانی رینج تک مارکرنے والے متعدد میزائیل تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا

اسی ادارے نے 25 کلو میٹر تک مار کرنے والے ملٹی بیرل راکٹ لانچرز، لیزر رینج فائنڈر، لیزر تھریٹ سینسر، ڈیجیٹل گونیومیٹر، ریموٹ کنٹرول مائن ایکسپلوڈر، ٹینک شکن گن سمیت پاک فوج کے لئے جدید دفاعی آلات کے علاوہ ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں کیلئے متعدد آلات بھی بنائے

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی عمر 86 برس تھی گزشتہ کچھ عرصے سے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے

گذشتہ کئی سالوں سے غیر اعلانیہ طور پر نظر بند رہنے والے محسن پاکستان حقیقی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان علی الصبح 6:20 دنیا فانی کو چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ان کی نماز جنازہ وصیت کے مطابق آج 10 اکتوبر 2021 دن 3:30 شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی.

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے اس محسن کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے 🤲 آمین

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Battagram nursing & medical society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share