26/05/2024
بھوک کے مارے جانے کی وجوہات تو بہت سی ہوتی ہیں مگر آج صرف ایک وجہ پر کیس کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریر لکھ رہا ہوں.. اور میری کوشش ہوگی کہ یہ وجہ اور اسکی دوا تاحیات آپ کے ذہنوں میں پیوست رہے اور آپ بھولے سے بھی اسے بھول نہ پائیں.!
مریض (بچے) کی عمر 8 سال ہے اور چار سے پانچ ماہ قبل اس کی نانی کا انتقال ہوا تھا بچہ نانی سے بہت پیار کرتا تھا اور انکا لاڈلا بھی حد سے زیادہ تھا.. نانی کا انتقال ہوا تو چپ چپ رہنے لگا تھا اور کھاتا پیتا بھی بالکل نہیں تھا. نانی کے غم میں اس قدر لبریز تھا کہ وقتاً فوقتاً بخار میں مبتلا ہوجاتا تھا پڑھائی پر بھی توجہ نہیں دے پا رہا تھا.. اب ظاہر ہے بچے کی اس صورتِ حال کو دیکھ والدین تو پریشان ہوں گے ہی بالخصوص اسکی والدہ کیونکہ انکے لیے بھی یہ صدمہ گہرا تھا. بچے کے والد نے کال پر گفتگو کے دوران بتایا کہ اسکا وزن کافی کم ہورہا ہے اور جو کھاتا ہے زیادہ تر الٹی کردیتا ہے یا موشنز لگ جاتے ہیں. آپ کا ہیلتھ گینر فارمولا اپنے بچے کو استعمال کروانا چاہتا ہوں فیسبک پر ایڈ دیکھا ہے. میرے بھائی راولپنڈی سے ٹیکسلا اکثر جاتے رہتے ہیں وہ آپ کے کلینک سے دوا لے آئیں گے. میں نے ان سے کہا کہ ابھی آپ ایک دوا سٹور سے خرید کر استعمال کروائیے جب آپکو لگے کہ بچہ اب غم کی کیفیت سے باہر آ رہا ہے اور معاشرتی سطح پر نارمل روٹین میں واپسی ہورہی ہے تو آپ نے مجھے بتانا ہے..! میں نے انہیں اگنیشیا 30 میں تجویز کی.. خیر ہفتہ بعد میری امید کے مطابق اللّٰہ رب العزت کی مصلحت عمل میں آئی اور بچہ نفسیاتی طور پر غم کی کیفیت سے کافی حد تک باہر آ گیا تھا.. پھر میں نے انکے بھائی کے ہاتھ اپنا کلینکل فارمولا "ہیلتھ گینر" بھجوایا. ماشاءاللّٰہ نتائج بہترین ملے. میں نے اگنیشیا ہی کیوں دی؟ حالانکہ نیٹرم میور بھی اچھا کام کرسکتی تھی.. کیونکہ وزن میں کمی ہو رہی تھی.. لیجیے یہاں آپکو مزے کی ایک اور بات بتاتا چلوں کہ اگنیشیا کے مریض کی غم کے باعث بھوک تو مر سکتی ہے مگر اسکا وزن ٹس سے مس نہیں ہوتا لیکن نیٹرم میور چونکہ اگنیشیا کا کرانک ہے اس لیے اس میں وزن گھٹنے لگتا ہے اور یہاں تک کے مریض یا مریضہ انڈر ویٹ ہوجاتا یا جاتی ہے. اب آپ تو یہی سوچیں کہ ڈاکٹر صاحب کو نیٹرم میور ہی دینی چاہئیے تھی بچے کا وزن گھٹ رہا تھا.. تو آئیے ذرا کیس کو ایک اور پہلو سے جانچتے ہیں.. پہلی بات جو میرے علم میں یا مشاہدے میں تھی وہ تو یہ کہ نیٹرم میور غم کے بداثرات کے لیے بیشک اگنیشیا کی کرانک ہے مگر کیا کسی کی جدائی یا موت کے غم میں نیٹرم میور کام کرے گی؟ کیونکہ ایسا تو صرف اگنیشیا کے خواص میں لکھا گیا ہے کہ "موت کے غم یا جدائی کے غم میں اگنیشیا" دیں. خیر دوسری وجہ جو میرے لیے زیادہ اہمیت کی حامل تھی وہ اگنیشیا کی قدرتی صلاحیت تھی جس کی بنا پر اسے دوا کی شکل میں ڈھالا گیا تھا. تو آئیے اگنیشیا کی پول کھولتے ہیں. اگنیشیا دراصل Strychnos Ignati Plant کے بیجوں (Beans) سے تیار ہوتی ہے. ان بیجوں کے اندر جسم کو مضبوط , تر و تازہ اور بیماریوں سے restore کرنے کی قدرت اللّٰہ رب العزت نے رکھی ہے اب ذرا سوچیے جب کوئی شخص صدمے کے باعث غم کی کیفیت میں چلا جائے تو مطلب اسکی نفسیات یا ذہن بیمار پڑگیا تو پھر اگنیشیا اسے واپس بحال کرنے کا ہنر تو بیشک رکھتی ہے!!.. کہ وہ واپس ذہنی طور پر ریسٹور ہوجائے اور پھر سے نارمل زندگی جینے لگے. دوسری اہم خصوصیت جو اگنیشیا کے کیمیائی اجزاء سے رونما ہوتی ہے. اگنیشیا کے کیمیائی اجزاء میں Strychnine اور Brucine موجود ہوتے ہیں. یہ وہی Strychnine اور brucine ہے جو نکس وامیکا کا بھی حصہ ہیں. یہ زہر تو ضرور ہیں مگر ادویاتی پیرہن اوڑھنے پر جسمِ انسانی کو بیشمار فائدہ پہنچاتی ہیں. Brucine سوزشی کیفیات کے لیے قدرت کی بہترین شے ہے اور اس میں bowel system کو درست کرنے کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں اسی لیے نکس وامیکا زیادہ تر معدہ و آنتوں پر استعمال کروانا معالجین کو پسند ہے. اب رہی بات سوزشی کیفیات کی تو اگر آپ یاد کریں مریض کے متعلق بتائی گئی علامات میں الٹیاں اور موشنز بھی موجود ہیں. مستقل غم کی کیفیت میں رہنے سے Gastritis تو ہو ہی جاتا ہے! اسی لیے میں نے اگنیشیا استعمال کروائی تاکہ دوا دونوں زاویوں سے کام کرے اپنے source کے مطابق بھی اور ہومیو دوا کی رُو سے بھی! ایسی گہری سوچیں ہر کیس میں نہیں آتیں.. بارہا عجلت سے ہی کام لینا پڑتا ہے کامیابی تو ضرور مل جاتی ہے مگر انداز بے وقعت سا لگتا ہے لیکن خیر میں اپنے پروفیشن کے لیے محنت سے نہیں گھبراتا مرتے دم تک کرتا رہوں گا. امید ہے میری یہ تحریر علم کے طلب گاروں کے لیے مفید ثابت ہوگی..