
Avoid hand shakes as the virus is still with us
ہاتھ ملانے سے گریز کیجئے اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کیلئے
Homoeopathic Treatment Facility Since 1994
Dr Imran Javed (Homeopath) .
Operating as usual
Avoid hand shakes as the virus is still with us
ہاتھ ملانے سے گریز کیجئے اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کیلئے
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَاِذَا مَرِضۡتُ فَهُوَ يَشۡفِيۡنِ ۞
اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو وہی مجھے شفاء دیتا ہے
ﷲ تعالیٰ نے کوئی مرض بغیر علاج کے
زمین پر نہیں اتارا۔
Migraine
آدھے سر کے درد کی بیشمار وجوہات ہو سکتی ہیں
مکمل علامات اور تشخیص کے بعد اس کا علاج بہت آسانی سے کیا جا سکتا ہے
گردے میں درد ہو جانا یا گردے میں پتھری پیدا ہو جانا اِس امر کی علامت ہے کہ آپ پانی بہت کم مقدار میں پیتے ہیں۔ اپنے جسم کے حجم کے لحاظ سے پانی کے کم از کم بارہ سے اٹھارہ گلاس ضرور پئیں۔ ایک گھنٹہ بعد ایک گلاس پانی پینا ٓپ کی صحت کا ضامن ہے
شدید گرمی میں ہیٹ اسٹروک اور نکسیر ہر عمر کے انسان کو ہو سکتے ہیں اس سے بچنے کیلئے دھوپ سے بچیں اور پانی زیادہ پینے کا اہتمام کریں اور تلی ہوئی خوراک نہ کھائیں
Never under estimate a minor UTI problem !
گرم موسم میں پانی کی کمی سے بچنے کیلئے موسمی پھلوں کے علاوہ پانی اور پھلوں کے جوس کا استعمال زیادہ کریں
زندگی گزرتی ہے دن بہ دن، لمحہ با لمحہ
دنیا بدلتی ہے پل بہ پل، جستہ و بر جستہ
یاد، محبت اور نفرت کا سبق ایسا ہے کہ
ازبر رہتا ہیں باب بہ باب، صفحہ با صفحہ
عمران جاوید
میری پریم کتھا تو ردی میں تُل گئی
اُن کے دشنام بھی حرفِ معتبر ٹھہرے
عمران جاوید
تیرے بعد یہی شغل ہے اب میرا
پَل پَل کو گھنٹوں میں کاٹتے رہنا
جھیل کنارے جا بیٹھنا اکثر
پانی میں پتھر پھینکتے رہنا
دائرے کیسے بنتے اور غائب ہوتے ہیں
یہی دیکھنا اور یہی سوچتے رہنا
اپنے غموں کو چند پل بُھلایا کرو
سُنو پیارے لوگو تُم مُسکرایا کرو
دُکھی کون نہیں ہے اِس جگ میں
دُکھ چھپانے کیلئے تُم مسکرایا کرو
تمہیں ہنستا دیکھ کر جلتی ہے دنیا
دنیا کو اور جلایا کرو تُم مسکرایا کرو
دِل سیراب ہوتے ہیں آنسُو پینے سے
تسکینِ دِل کی خاطر تُم مسکرایا کرو
🙂
نئے خیال کی تتلی اگر نہ ہاتھ آئی
پرانے رنگ سے تتلی نئی بنالوں گا
فیصل فارانی
یہ چمن یونہی رہے گا اور ہزاروں بلبلیں
اپنی اپنی بولیاں سب بول کر اڑ جائیں گی
بہادر شاہ ظفر
کس سے اظہارِ مدعا کیجے
آپ ملتے نہیں ہے کیا کیجے
ہو نا پایا یہ فیصلہ اب تک
آپ کیا کیجیے تو کیا کیجے
آپ تھے جس کے چارہ گر وہ جواں
سخت بیمار ہے دعا کیجے
ایک ہی فن تو ہم نے سیکھا ہے
جن سے ملیے اسے خفا کیجے
ہے تقاضا مری طبیعت کا
ہر کسی کو چراغ پا کیجے
ہے تو بارے یہ عالمِ اسباب
بے سبب چیخنے لگا کیجے
آج ہم کیا گلا کریں اس سے؟
گلہ تنگیِ قبا کیجے
فطق حیوان پر گراں ہے ابھی
گفتگو کم سے کم کیا کیجے
حضرتِ زلفِ غالیہ افشاں
نام اپنا صبا صبا کیجے
زندگی کا عجب معاملہ ہے
ایک لمحے میں فیصلہ کیجے
مجھ کو عادت ہے روٹھ جانے کی
آپ مجھ کو منا لیا کیجے
ملتے رہیے اسی تپاک کے ساتھ
بیوفائی کی انتہا کیجے
کوہکن کو ہے خودکشی خواہش
شاہ بانو سے التجا کیجے
مجھ سے کہتی تھیں وہ شراب آنکھیں
آپ وہ زہر مت پیا کیجے
رنگ ہر رنگ میں ہے دوا غالب
خون تھوکوں تو واہ وا کیجے
جون ایلیا
اب دسمبر کے آنے سے فرق نہیں پڑتا
کسی کے جانے، آنے سے فرق نہیں پڑتا
جب رشتوں پر برف جم جائے اک بار
یاد کی شمع جلانے سے فرق نہیں پڑتا
شام کا منظر
اور منظر میں ڈوبتا سورج
دیکھا تو
ڈوب جانے کے احساس نے آگھیرا
لمحہ بھر احساس ھوا
میرا مرنا جینا بےمعنی ھے
اس ڈوبتے سورج کا حُسن ھی سب کُچھ ھے۔
کس سہولت سے اسے دل سے نکالا میں نے
اب یہی بات میرے دل سے نکلتی ھی نہیں
(فیصل فارانی)
سرد مہری بھی غضب کی تھی میرے اپنوں کی
دل پہ کچھ ایسے جمی ھے کہ پگھلتی ھی نہیں
(فیصل فارانی)
اے شام مہرباں ہو
اے شامِ شہرِ یاراں
ہم پہ مہرباں ہو
دوزخی دوپہر ستم کی
بے سبب ستم کی
دوپہر درد و غیظ و غم کی
بے زباں درد و غیظ و غم کی
اس دوزخی دوپہر کے تازیانے
آج تن پر دھنک کی صورت
قوس در قوس بٹ گئے ہیں
زخم سب کھُل گئے ہیں
داغ جانا تھا چھٹ گئے ہیں
ترے توشے میں کچھ تو ہو گا
مرہمِ درد کا دوشالہ
تن کے اُس انگ پر اُڑھا دے
درد سب سے سوا جہاں ہو
اے شام مہرباں ہو
اے شامِ شہرِ یاراں
ہم پہ مہرباں ہو
ملتے نہیں هیں اپنی کہانی میں هم کہیں
غائب هوئے هیں جب سے تیری داستان سے هم
بارش ، بادل ،
تم اور میں .
خوشبو ، موسم ،
تم اور میں
کالے بادل ، رم جھم بارش ،
نیلا آنچل
تم اور میں
بہتی ندیاں ، گرتا پانی ،
آنکھیں ، آنْسُو
تم اور میں
پاس کسی دریا کے کوئی
بھیگا جھونپڑی
تم اور میں
دور کہیں کوئل کی کو کو ،
گھنا جنگل
تم اور میں
برکھا رم جھم گیت سنائیں ،
جھرمٹ ڈالیں ،
تم اور میں
دور کہیں پر چھوٹا سا اک ،
کچہ سا گھر
تم اور میں
کندھا تیرا اور سر میرا ،
پاگل سی چپ
تم اور میں . . . !
برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا
اب ذہن میں نہیں ہے پرنام تھا بھلا سا
ابرو کھچے کھچے سے آنکھیں جھکی جھکی سی
باتیں رکی رکی سی، لہجہ تھکا تھکا سا
الفاظ تھے کہ جگنو آواز کے سفر میں
بن جائے جنگلوں میں جس طرح راستہ سا
خوابوں میں خواب اس کے یادوں میں یاد اس کی
نیندوں میں گھل گیا ہو جیسے کہ رتجگا سا
پہلے بھی لوگ آئے کتنے ہی زندگی میں
وہ ہر طرح سے لیکن اوروں سے تھا جدا سا
اگلی محبتوں نے وہ نا مرادیاں دیں
تازہ رفاقتوں سے دل تھا ڈرا ڈرا سا
کچھ یہ کہ مدتوں سے ہم بھی نہیں تھے روئے
کچھ زہر میں بُجھا تھا احباب کا دلاسا
پھر یوں ہوا کے ساون آنکھوں میں آ بسے تھے
پھر یوں ہوا کہ جیسے دل بھی تھا آبلہ سا
اب سچ کہیں تو یارو ہم کو خبر نہیں تھی
بن جائے گا قیامت اک واقعہ ذرا سا
تیور تھے بے رُخی کے انداز دوستی کے
وہ اجنبی تھا لیکن لگتا تھا آشنا سا
ہم دشت تھے کہ دریا ہم زہر تھے کہ امرت
ناحق تھا زعم ہم کو جب وہ نہیں تھا پیاسا
ہم نے بھی اُس کو دیکھا کل شام اتفاقاً
اپنا بھی حال ہے اب لوگو فراز کا سا
پھر یوں ہوا کہ نکلے کسی کی تلاش میں
پھر یوں ہوا کہ خود کو نہ پائے تمام عمر
پھر یوں ہوا کہ کسی اور کے نہ ہو سکے
پھر یوں ہوا کہ وعدے نبھائے تمام عمر
روشنی دن کی وہي تاروں بھري رات وہی
آج ہمکو نظر آتي ہےہر ايک بات وہی
آسمان بدلا ہے افسوس، نا بدلی ہے زميں
ايک ہندسے کا بدلنا کوئي جدت تو نہيں
وہ جس کے ہونے سے زندگی نغمہ سرائی ہے
اسے کہنا کہ بھیگی جنوری پھر لوٹ آئی ہے۔۔۔۔
تمام دوستوں کو نیاسال مبارک ہو
✋
🏻💥💥💥💥💥💥💥🎆🎆🎆🎆🎆🎆🎆
✋
🏻
اور کوئی دَم کی ہے مہماں گزر جائے گی رات
ڈھلتے ڈھلتے آپ اپنی موت مرجائے گی رات
زندگی میں اور بھی کچھ زہر بھرجائے گی رات
اب اگر ٹھہری، رگ و پے میں اترجائے گی رات
ہے اُفق سے ایک سنگِ آفتاب آنے کی دیر
ٹوٹ کر مانندِ آئینہ بکھر جائے گی رات
ہم تو جانے کب سے ہیں آوارۂِ ظُلمت مگر
تم ٹھہرجاؤ تو پل بھر میں گزر جائے گی رات
رات کا انجام بھی معلُوم ہے مُجھ کو سُرُور
لاکھ اپنی حد سے گزرے تاسحر، جائے گی رات
Monday | 08:30 - 18:00 |
Tuesday | 08:30 - 18:00 |
Wednesday | 08:30 - 18:00 |
Thursday | 08:30 - 18:00 |
Friday | 16:00 - 20:00 |
Saturday | 08:30 - 18:00 |
Sunday | 08:30 - 18:00 |
Pharmacy
Organic Hub Herbal and Hijama Center
a trustable name complete shopping mall in i10 markaz with quality products on affordable prices
ALLAH say hameshah dray aur guna kartay wakht zaror socha karay hisab bi dana hai
✔ 100% Genuine Product ✔ Easy & Secure Payment ✔ No Side Effect ✔ Cash On Delivery All Over
Manage Blood Sugar Control through natural means
Located in G-8 Markaz. Free Home Delivery Available within Islamabad/Rawalpindi
خالص ریسرچ وعلم طب طب نبوی وہومیوپیتھک کی مکمل وجامع مع
NCHRM provide complete Alternative Health services with quality therapy treatment in Islamabad
Bio Health Diagnostic Center is one of the leading laboratory in Pakistan. We care your health.
Spire medical centre allows for patients with non-life threatening illnesses to be seen by a doctor