
25/07/2025
آج بروز جمعہ، حمزہ ویلفیئر ہسپتال پنڈ بیگوال میں خواتین کی بڑی تعداد نے گائناکالوجسٹ ڈاکٹر عاصمہ اور ہومیوپیتھک اسپیشلسٹ ڈاکٹر حلیمہ شاہد سے معائنہ کرایا۔ یہ دونوں ڈاکٹر ہر جمعہ کو صبح 11 بجے سے شام 3 بجے تک مریضوں کا مفت علاج کرتی ہیں۔
علاج کے ساتھ ساتھ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
ذیل میں دی گئی تصاویر آج کے میڈیکل کیمپ کے دوران لی گئی ہیں