Homeopathic Free Advices

Homeopathic Free Advices دکھی انسانیت کی خدمت میرا مشن. � الحمد اللہ عزوجل ابھی ?

02/03/2024

پوسٹ کا نام: ہاتھوں کا کپکپاہٹ.
مشہورہ لینے والے کا نام: چوہدری امتیاز گجرات.
السلام علیکم
زنک کی کمی سے اعصابی خلیوں جلد آنتوں انکھوں اور بالوں کے علاوہ شوگر جگر گردے اور آنتوں کی بیماریوں میں مختلف تکالیف پیدا ہو جاتی ہیں اسی طرح کی جب پروونگ کی گئی تو دماغ اور سپاینل کارڈ پر دباو اور دباو کی وجہ سے مختلف علامات و کیفیات کے علاوہ
دماغی کمزوری پٹھوں کی کمزوری تشنج لرزہ،اینٹھین نقاہت ،کانپنا اور دھندلائٹ جیسی اعصابی علامات پیدا ہوتی ہے اس کا موثر علاج ہومیوپیتھی میں
ہے جو کہ جلسیمیم اور کالی فاس کی مزمن دوا ہے. مریض کی علامات کو مدر نظر رکھتے ہوئے اور زنک کا فیزیوپیتھالوجیکل ایکشن سمجھ کر علم ہو جاتا ہے کہ زنکم میٹ کہاں کہاں کاری گر ہو سکتی ہے
زنکم میٹ کے مریض کو سمجھ لینا بہت آسان ہے وہ تمام اعضاء جن کو دماغ سے یا اسپائنل کارڈ سے کنٹرول کیا جاتا ہے یا پھر وہ اعضاء جن کو انسان اپنی مرضی سے حرکت دیتا ہے جیسے ہاتھ پاوں انکھیں یا محسوس کر سکتا ہے جیسے جلد یا وہ اعضاء جو ہماری مرضی کے بغیر کنٹرول ہوتے ہیں جیسے معدہ آنتیں مثانہ وغیرہ۔ اعصابی کمزوری کے باعث ان اعضاء میں فعلی و عضویاتی تبدیلیاں پیدا ہو جاتی ہیں جن کی وجہ سے زنکم میٹ کی علامات کو پہچان لینا مشکل نہیں ہوتا ان میں سب سےاہم پوائنٹ ہے
لرزنا، کپکپانا، کھنچاو، تکان، سستی، اینٹھن، بے قراری، پھڑکن، بے حسی، زکی الحسی، چیرنے پھاڑنے جیسے درد
ان سب کے ساتھ سردی یا جسم سرد محسوس ہو۔ ان کے لیئے انتہائی اہم اور موثر دوائی ہے اس کے علاوہ
نیند میں چلنے اور چیخیں مارنے کے لئے بھی بہترین دوا ہے
استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے مشہور ضرور لیں.
شکریہ.

02/03/2024

السلام علیکم ورحمتہ و برکاتہ
تمام معزز ممبران سے گزارش ہے کہ کافی عرصے سے کسی ممبر نے کوئی سوال یا مشہور ے کے لئے کوئی پوسٹ نہیں کیا جس کی وجہ سے میں کسی ٹاپک پر پوسٹ نہ کر سکی، اگر کسی کو کوئی مشہورہ چاہئے تو مجھے انبکس اور کمنٹس میں بتائیں انشاءاللہ تفصیل کے ساتھ نام منشن کر کے پوسٹ کیا جائے گا. آپ کے محبتوں کا بہت شکریہ

12/01/2024
07/10/2023
09/07/2023

السلام علیکم ورحمتہ و برکاتہ. میرے معزز ممبران امید ہیں اپ اپنے اہل و عیال کے ساتھ خوش ہونگے.
آج میں آپ کو وٹامن ای کے کیپسول کے بارے بتانا چاہتی ہوں.
وٹامن ای کے لئے عموماً ہم ایو یون استعمال کرتے ہیں وٹامن ای کیپسول میں جلد اور بالوں کی صحت کے لئے چھپے راز جو میں آپ کے جدمت میں پیش کرنا چاہتی ہوں.

وٹامن ای کے ایو یون کیپسول جسے اپ کے ڈاکٹر نے وٹامن ای کی خوراک حاصل کرنے کے لئےتجویز کیا ہوگا اسے خوبصورتی کے جزو کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہےان میں موجود اجزاءجو آپ کی خوبصورتی کو حیرت انگیز فوائد فراہم کر سکتے ہیں۔

وٹامن ای کیپسول جنہیں ایو یون کیپسول بھی کہا جاتا ہے یہ کیپسول صحت کے فوائد کا ذخیرہ ہیں اس کے تیل کو سر سے لیکر پاؤں تک جسم کے مختلف حصوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ یہ کیمسٹ شاپس پر آسانی سے دستیاب ہیں اور کم قیمت بھی ہیں

وٹامن ای کیپسول ،ایو یون کے جادوئی فوائد
وٹامن ای آپ کی جسمانی صحت کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ جلد اوربالوں کو بھی مختلف طریقوں سے فائدہ پہنچانے کے لئے مقبول ہے۔

چہرے کے داغ دھبے مٹاۓ

وٹامن ای چہرہ، آپ کی شخصیت کا سب سے نمایاں حصہ ہے یہ آپ کی شخصیت کو بنا یا بگاڑ بھی سکتا ہے ۔ خوبصورت خصوصیات کے باوجود چہرے پر موجود نشانات منفی تاثر چھوڑ سکتے ہیں۔چہرے پر موجود کسی بھی داغ سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے وٹامن ای کیپسول ،ایون کیسپول جیل کا استعمال کریں۔

تاہم اسے تھوڑا سا استعمال کریں اس کی وجہ اس کی چکنائی ہے اور اگر اسے زیادہ مقدار مین استعمال جلد کو زیادہ چکنا بنا سکتا ہے اس کو روزانہ رات کو استعمال کرنے سے نہ صرف آپ کو داغوں سے نجات مل جائے گی بلکہ چہرے کی جلد کو بھی ٹائٹ کرنے میں مدد کریگا
ناخن بڑھانے والا ایجنٹ

صحت مند اور خوبصورت ناخن ہر لڑکی کی کوشش ہوتی ہے اکثر دیکھ بھال کی کمی ٹوٹے اور غیر صحت مند ناخنوں کا باعث بنتا ہے اور پھر اس کے لیئے مینی کیور کی ضرورت پڑتی ہے جس کے لئے ہر کسی کی جیب اجازت نہیں دیتی اور اس کا آسان اور سستا حل وٹامن ای کے کیپسول ،ایون ہو سکتے ہیں

صرف ایون کیپسول سیرم کا چھوٹا سا قطرہ لیں اسےکیوٹیکلز کی مالش کے لئے استعمال کریں یہکمزور اور خشک ناخن کو ٹھیک کرنے کے لئے حیرت انگیز کام کرتا ہے ۔چند دن کے استعمال سے ہی آپ کے ناخنوں کے اردگرد کی جلد نرم ہو جائے گی

ایکنی دور بھگاۓ

مہاسے جلد کی سب سے نفرت انگیز پریشانیوں میں سے ایک ہیں جس کا تقریبا سب ہی سامنا کرتے ہیں اگر آپ ان سے لڑتے لڑتے تھک چکے ہیں تو یہ نیا طریقہ آزمائیں ایون کیپسول کو پنچ کریں، سیرم نکالیں اور اسے مہاسوں پر لگائیں نتائج دیکھ کر آپ خود بھی حیران رہ جائیں گےیہ سب سے زیادہ کارآمد ہونے کے ساتھ ساتھ پمپلز کو دور کرنے کا تیز ترین طریقہ علاج ہے۔

بالو ں کی صحت کو بہتر بناۓ

آپ اسے ہیئر سیرم کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں اور نتائج حیرت انگیز ہیں۔بالوں کی لمبائی کے لحاظ سے دو سے تین ایون کیپسول کھولیں اسے تمام بالوں پر اچھی طرح سے لگائیں بالوں کی پوری لمبائی کو ڈھانپیں اسے 30 منٹ تک بالوں میں لگا رہنے دیں پھر بالوں سے اچھی طرح دھوکر کنڈیشن کریں اس کا باقاعدہ استعمال کرنے سے بالوں کی صحت بہتر ہوگی

سن ٹین یا سورج سے جلد کی رنگت کی خرابی کا علاج

زیادہ دھوپ والے دنوں میں زیادہ باہر نکلنا اکثر سن برن کی وجہ بنتا ہے آپ وٹامن ای کیپسول ایون کا جیل متاثرہ جگہ پر لگائیں یہ جلد کی نمی کو بحال کرنے میں مدد کرتا ہے ،اس کے علاوہ سن برن کی وجہ سے ہونے والی جلن کو دور کرتا ہے۔اسے آپ فریج میں رکھ کر کولنگ ایڈ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

ایکزیما، چنبل اور انتہائی خشک جلد کو دور کرتا ہے

اگر آپ جلد کی پریشانیوں جیسے ایکزیما، چنبل یا جلد کی خشکی سے پریشان ہین تو وٹامن ایکیپسول ایون کا جیل جلد پر براہراست لگائیں ایون کیپسول میں موجود جلد کو ہائیڈریٹ کرتا ہےاور جلد کی تکالیف سے کم خرچ میں نجات پا سکتے ہیں۔

نرم ملائم ہونٹ

وٹامن ای کا آئل پھٹے ہوئے خشک ہونٹوں کو صحیح کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے چونکہ وٹامن ای خلیوں کی تبدیلی اور تخلیق نو کو فروغ دیتا ہے اس لئے اسے خشک ہونٹوں پر استعمال کرنے سے نئے خلۓ تیزی سے سطح پر اتے ہیں۔

وٹامن ای کیپسول کے استعمال میں احتیاطی تدابیر

وٹامن ای ہر ایک کے لئے مؤثر علاج نہیں ہے اگر آپ کو بار بار بریک آؤٹ کا سامنا کرتا ہے یا آپ کی جلد کے سوراخ بار بار بند ہو جاتے ہیں تو وٹامن ای کا تیل لگانے سے یہ مسائل بڑھ سکتے ہیں، زبانی ایون کیپسول کو بھی مختصر مدت کے لئے استعمال کرنا محفوظ ہو سکتا ہے لیکن انہیں ایک سال سے زیادہ استعمال کرنا آپ کے جسم کے اندر وٹامن ای کو جمع کرنے کا سبب بن سکتا ہےجو آپ کے خون مین سے پلیٹلیٹس کی تعداد میں کمی اور خون کو پتلا کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

وٹامن ای نہ صرف جسمانی صحت حاصل کرنے کا سستہ اور آسان طریقہ ہے بلکہ یہ آپ کے چہرے اور بالوں کی صحت کو بھی برقرار رکھنے میں معون ثابت ہو سکتا ہے لیکن کسی بھی نقصان سے بچنے کے لئےاس کو استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر کا مشورہ لینا ضروری ہے. شکریہ.

08/07/2023

مولانا رومی ❤



29/06/2023

پیارے ممبرز السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ.
میں ہوں ڈاکٹر شہناز. ہومیوپیتھک فری ایڈوائسز میں آپ سب کو خوش آمدید کہتے ہیں.

آج کا ٹاپک اسقاط حمل (Abortion & Miscarriage) ہے
قرار حمل بعد جب حمل اپنی مدت کو پورا کرنے سے قبل از وقت خارج ہو جائے تو اسے اسقاط حمل کہتے ہیں۔
حمل قرار پانے کے تیسرے ماہ میں اگر حمل گر جاۓ اسے طبی اسطلاح میں ابارشن کہتے ہیں۔
اگر ساتویں مہینے میں حمل گرجائے تو اسے مس کیرج کہتے ہیں۔
قرار حمل سے تین ماہ تک اسقاط حمل کا اکثر اندیشہ رہتا ہے کیونکہ اس دوران جینین رحم میں مستحکم نہیں ہوا کرتا۔
علامات مرض 🤕
حمل گرنے سے قبل حاملہ کی طبعیت سست 🐌🐢 ہوتی ہے بدن ٹوٹتا، کمر اور پیڑوں میں بے چینی اور دیگر علامات منکشف ہوتی ہے جیسا کہ خون حیض کے آتے وقت ظاہر ہوا کرتی ہیں۔
خون 💉 کم وبیش خارج ہونے لگتا ہے۔
پیڑوں اور شکم میں کاٹنے والی دردیں ہوتی ہیں جو کہ اکثر نوبت بہ نوبت ہوتی ہیں اور آخر میں یہ دردیں شدت اختیار کرلیتی ہیں اور درد زدہ کی سی ہونی لگتی ہے نیچے کی جانب 🚛 بوجھ کا دباؤ ہوجاتا ہے۔
پانی 💦 خارج ہوتا ہے اور جینین گر جاتا ہے۔
اسباب مرض!
خون کی کمی۔
جسمانی کمزوری۔
لیکوریا۔
رحم کی دیواروں کا بہت سخت ہونا۔
کثرت مجامعت۔
رحم اور شکم کئی ایک شدید امراض۔
دیگر کئی امراض مثلاً چیچیک، نمونیا، سرخ بخار، سل، خناق وبائی وغیرہ اور خصوصاً والدین کا یا ان میں سے کسی ایک کا آتشک میں مبتلا ہونا۔
حاملہ کا حفظان صحت کا پورا خیال نہ رکھنا مثلاً تنگ و تاریک مکان میں رہنا۔
کسی بیمار کا تیمارداری کرنا۔
غم کرنا۔
منشیات کا بکثرت استعمال کرنا۔
وزنی چیز اٹھانا۔
گرنا۔
چوٹ لگنا۔
سیڑھیوں پر چڑھتے یا اترتے وقت ⌚ پاؤں کا اوپر نیچے پڑجانا۔
ٹھوکر کھانا۔
کودنا اچھلنا۔
زیادہ پیدل 👣🚶 چلنا۔
خراب سڑکوں پر گاڑیوں 🚲🚗⛵🚁 میں سفر ✈ کرنا۔
ناچنا 👯.
زیادہ وقت 👘 کپڑے سینا۔
قبض کشا ادویات استعمال کرنا۔
بعض عورتوں کو بدون کسی خاص سبب کے اسقاط حمل ہوجایا کرتی ہے۔
احتیاطی تدابیر 🚑🚑
جیسے ہی ذراسی علامات کا ظہار ہو تو فوراً حاملہ کو ایک سرد اور ہوادار کمرے میں لٹادیں۔
اسے چلنے پھرنے اٹھنے سے منع کریں جب تک اسقاط حمل کے تمام ختم نہ ہو جائے۔
غذا ہلکی اور زود ہضم دیں۔
گرم 😡🔥 اشیاء پینے 🍻🍹🍸 سے اجتناب کریں۔
مجامعت سے پرہیز کریں۔
سرد ❄ پانی 💦 میں کپڑا بھگو کر پیڑو پر رکھیں یا اندام نہانی میں رکھیں یا برف ⛄ پیڑو پر رکھیں اور اسباب مرض میں جن باتوں کا ذکر آیا ہے ان سے بچیں۔
اسقاط حمل ہوجانے کے بعد۔
جب اسقاط حمل ہوجائے تو اس کے بعد ویسی ہی احتیاط کرنا لازم ہے جیسے کہ وضع حمل کی بعد کیجاتی ہے۔
مریضہ کو بستر پر لٹائے رکھیں اور اگر مریضہ کافی آرام کرنے کے بغیر بستر پر سے اٹھ کر گھر 🏠 کے کام کاج کرنے لگتی ہے تو کئی امراض مثلاً رحم کا اپنی اصل جگہ سے ٹل جانا۔
رحم کا باہر 📤 آنا۔
ناف کا بڑا ہوجانا۔
اسقاط کا عادی ہوجانا۔
ان امراض میں مبتلا ہوا کرتی ہے۔
اب اس کا علاج معالج کے طرف آتے ہیں۔
ہومیو پیتھک میں درج ذیل ادویات کو علامات کے مطابق مفید و مؤثر ہوسکتی ہے۔
کلکیریا فاس
کلکیریا فلور
کالی فاس
سیفلینم
ٹیوبر کولینم
کلکیریا کارب
کریازوٹ
پلاٹینا
تھائیروڈینم
سبائنا
ایپس میلیفیکا
اوپیم
کالی کارب
فیرم میٹ
اورم میور نیٹ
سکیل کار
سیپیا
کروکس سٹائیوا
کیپسیلا
چائنا
آرنیکا
کروٹیلس
ہیلونیاس
اپی کاک
ٹریلیم پی
کالو فائیلم
وائبرنم
الٹیرس فیری نوسا
کیمومیلا
ایکونائٹ نیپلس وغیرہ
اسقاط حمل کے لیے اور آئندہ اسقاط حمل سے بچنے کے لیے مجرب مرکب
سبائنا 30 + کالو فائیلم 30
اللہ رب العزت ہم سب کو مزید علم حاصل کرنے کی ہمت عطاء فرمائے
علم پھیلانا عظیم الشان عمل ہے
لہذا تمام اہل علم علم پھیلائے
علم پھیلانے سے بڑھتا ہے نہ کے گھٹتا ہے

Address

Street No 4
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Homeopathic Free Advices posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category