آج بارہ رمضان المبارک یوم شہادت ،شہید اسلام حضرت مولانا نور محمد شہید نور اللہ مرقدہ ہے۔
متعلقین،تلامذہ ،طلباء کرام،علمائے عظام اور تمام مسلمان بھائیوں سے درخواست ہے ،کہ شہید کے درجات کی مزید بلندی
کیلئے دعاؤوں کا اہتمام فرمائیں۔ ایک بار الحمد للہ ،اور تین بار قل ھو اللہ پڑھ کر ایصال ثواب کیلئے بخش دیں ۔شکریہ۔
12/02/2024
اعلان۔
آپ انٹرنیٹ کی دنیا میں گھومتے رہو،کوئی آپ کا رستہ نہیں رُکے گا ،بس ایک دو کم کیجئے۔
وٹس ایپ ،میسنجر، یا ای میل پر سگے بھائی کا بھیجا ہوا لنک یا آپ کے قریب ترین دوست آپ کو لینک سینڈ کرتا ہے تو از راہ کرم اس لنک پر کلک نہ کریں ، آپ کا سوال گلی میں کھڑا ہو گا کہ پھر ہوتا کیا ہے ابھی تک تو ہمیں کچھ بھی نہیں ہوا ہے؟
جواب یہ ہے کہ ٹریفک اشارہ اکثر آپ کراس کر سکتے ہو جب ریڈ ہو لیکن کبھی کبھار گاڑی تبدیل کرکے ایمبو لینس کے مزے بھی لیں گے، الخ!
دوسری عرض یہ ہے ( ماننا تو ہے نہیں آپ نے ) کہ جس ویب سائٹ کے ایڈریس بار میں ویب سائٹ کے نام سے پہلے پہلے http ہو بغیر ایس کے اس سے دور جا کر دہی بھلے کھاتے رہو۔ ہاں جس میں s کا اضافہ ہو مثلا https اس پر بوقت ضرورت کلک کر سکتے ہو۔
آپ کے فس بُک آئی ڈی یا پیج میں موبائل نمبر تاریخ پیدائش only for me ہو Public پبلک نہ ہو۔یہ سنگین غلطی اکثر پڑھے لکھے حضرات بھی کرتے ہیں۔٭ انور شاکر وزیر٭
اعلان ختم شد۔
04/02/2024
کم نصیبی کے سینگ نہیں ہوا کرتے۔
تحریر٭ محمد انور شاکر٭
کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی ایک ویڈیو نظروں سے گذر گئی۔ ویڈیو کی اصل مقام اور تاریخ سے متعلق معلومات نہیں ۔ ایک دو ساتھی بتا رہے تھے کہ یہ' ممکنہ' طور پر کرک کا علاقہ ہے ۔
سین کیا ہے؟
کسی سیاسی جماعت کا کوئی سیلف میڈ رہنما تشریف لا رہے تھے۔جس کیلئے استقبال یا کوئی جلوس کا اہتمام کیا گیا ہو۔ قطع نظر غلطی کسی کی ہو گی ؟ کس نے تشدد میں پہل کیا؟ لیکن پاکستانی پولیس کے اچھے خاصے بالغ ڈالے اور بسوں کی وہ درگت بنائی دکھ رہی ہے کہ ''او یا قربان!'۔
مجھے لگتا ہے کچھ قوتیں 9 تاریخ تک ایک اور 9 مئی کیلئے لکڑیاں جمع کر رہی ہیں۔ کندھا ہمارا ہو گا بندوق کسی اور کا !۔
اب آپ بتائیں اگر مذکورہ ویڈیو واقعی تازہ ہے تو ان لڑکوں اور بچوں کو چُن چن کر کرگفتار ہونا پڑیگا۔
ان کی مائیں روئیں گی،بہنیں فریاد کرتے ہوئے تڑپتی رہے گی۔کیا اس سے بڑھ کر کوئی کم نصیب ہو سکتا ہے؟
02/02/2024
ممکنہ عام انتخابات ،8 فروری 2024٭ اور چند گذارشات۔
تحریر٭ محمد انور شاکروزیر۔
مختصر بات اتنی سی ہے کہ ' ممکنہ' الیکشن مہم چلاتے وقت،اپنا اور اپنے ساتھیوں کا خاص خیال رکھئے گا، حکمت و تدبیر بُری بات نہیں۔
اگر آپ کی سیاسی وابستگی یہاں تک پہنچ چکی ہے آپ کو مخالف پارٹی کا سر براہ یا ممبر اس دنیا کا بیکار ،ویلا، اور ضروری المرگ لگتا ہے تو از راہ کرم اللہ کی طرف رجوع فر ما کر اسٹریس منجمینٹ کا آغاز کریں۔
معلوم ہے جب آپ کسی مخالف کینڈی ڈیٹ کو گالی دے رہے ہوتے ہو تو سمجھو یہ بمنزلہ آسمان پر تھوکنا ہے ۔موت نہایت اچانک اور ضرور آتی ہے، کل کو قیامت کے روز ہم سے پوچھا جائیگا۔آپ جس کو ووٹ دینا ہو لگا دو ٹپھہ ،لیکن کسی کی جان ومال اور ابرو سے کھیلنے پر مطمئن ہو کر نہ رہو ۔
امن، یکجہتی ،خوش خلقی، اپنا کر ہم کامیاب ہو نگے ان شاء اللہ۔
Be the first to know and let us send you an email when Physical & mental health well-being Program posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Contact The Practice
Send a message to Physical & mental health well-being Program: