ازدواجی مسائل کاحل اور احکام

ازدواجی مسائل کاحل اور احکام اسلام علیکم.
یہاں پرخواتین کے ازدواجی مسائل،ان کاحل اوران کا شرعی حل پوسٹ کیاجاتاہے۔

اسلام علیکم.
یہاں پرخواتین کے ازدواجی مسائل،ان کاحل اوراحکام بیان کئے جائیں گے.یہ پیج صرف خواتین لائک کریں اورہرپوسٹ شیئرکریں.

11/03/2023

حمل کے دوران سینے کی جلن کودور کرنےکے گھریلو طریقے:

حمل کے دوران سینے کی جلن بہت سی خواتین میں عام ہے۔ سینے کی جلن کی کافی وجوہات بھی ہو سکتی ہیں جس میں ہماری غذا اور طرزِ زندگی بھی شامل ہے۔ ہماری صحت پر اثر ہماری غذا کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔ وہ لوگ جو اپنی غذا میں قدرتی چیزوں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ زیادہ تر صحت کے مسائل سے محفوظ رہتے ہیں۔

اس لئے کہا جاتا ہے کہ کسی بھی بیماری میں یا وٹامنز کی کمی کی صورت میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا یے۔ ہمیں معدے یا سینے کی جلن کا سامنا زیادہ پروسیسڈ فوڈ یا فاسٹ فوڈ کے استعمال کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔

آپ حمل میں کن غذاؤں کا استعمال کرتیں ہیں ؟ اور آپ کا طرزِ زندگی کیسا ہے؟ اگر آپ کو سینے کی جلن کا سامنا ہوتا ہے تو اس کو دور کرنے کے لئے گھریلو طریقے آزمانے چاہیے ۔ اگر آپ کو ان ٹوٹکوں سے آرام نہیں ملتا تو آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

آئیے ہم سینے کی جلن کو دور کرنے کے طریقے جانتے ہیں جو آپ کے لئے مفید ثابت ہوتے ہیں؛

حمل کے دوران سینے کی جلن دور کرنے کے طریقے
حمل کے دوران

آپ حمل کے دوران کچھ طریقوں کو استعمال میں لاکر اس مسلئے سے محفوظ رہ سکتیں ہیں؛

کھانے کی اشیاء
حمل کے دوران بہت سے اشیاؤں کے استعمال کی وجہ سے بھی آپ سینے کی جلن میں مبتلا ہوتے ہیں۔ جیسے کہ اگر ہم فاسٹ فوڈ یا مصالحہ دار اشیاؤں کا استعمال کرتے ہیں تو یہ ہمارے لئے نہ صرف معدے کے مسائل کا باعث بن سکتے ہیں بلکہ یہ ایسڈ ریفلوکس یعنی معدے میں تیزابیت کا بھی باعث بنتے ہیں۔

آپ حمل کے دوران وہ غذائیں جو تیزابیت کا باعث بنتی ہیں جیسے لیموں، ٹماٹر، پیاز ،چاکلیٹ اور سوڈا کا استعمال آپ میں تیزابیت پیدا کرتا ہے ان کے استعمال سے پرہیز کریں۔ اس کے علاوہ تلی ہوئی غذاؤں اور چکنائی والی چیزوں سے بھی پرہیز کریں جو ہمارے ہاضمہ کو سست کرتے ہیں۔

تھوڑی مقدار میں کھائیں
آپ کے لئے حمل کے دوران ضروری ہے کہ ایک ہی بار پیٹ بھر کر نہ کھائیں بلکہ آپ بار بار ہلکا پھلکا اور تھوڑی مقدار میں کھانا کھائیں۔ جب آپ ایک ہی بار زیادہ کھانا کھاتے ہیں تو آپ کا معدہ بھاری محسوس کر سکتا ہے جو جلن کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لیےکبھی بھی پیٹ بھر کر نہ کھائیں۔

بیٹھنے کی پوزیشن
اگر آپ حمل کے دوران سینے کی جلن میں مبتلا ہوتی ہیں تو آپ اپنے کھانے کی پوزیشن پر غور کریں۔ آپ اس دوران لیٹ کر یا ٹیک لگا کر کھانے سے پرہیز کریں بلکہ سیدھا بیٹھ کر کھائیں اس سے آپ کا ہاضمہ اچھا رہے گا اور را ت کے وقت آپ کو تیزابیت سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔

سونے سے پہلے نہ کھائیں
جب آپ کے سونے کے وقت ہوتا ہے اس سے تین گھنٹے پہلے کھانے سے پرہیز کریں اگر آپ سوتے وقت کچھ کھاتے ہیں تو اس وقت ہمارا ہاضمہ سست ہوتا ہے جو آپ کی سینے کی جلن میں اضافہ کر سکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ سونے سے قبل آپ کھانے سے پرہیز کریں تاکہ آپ سینے کی جلن سے محفوظ رہیں۔

ڈھیلا ڈھالا لباس
اگر آپ حمل کے دوران کھلے اور ڈھیلے ڈھالے لباس کا استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کےلئے بہت اچھا ہے اس کی وجہ سے آپ معدے پر دباؤ بھی محسوس نہیں کرتے جس کی وجہ سے جلن کا بھی احساس نہیں ہوتا۔

سر کو بلند رکھیں
جب آپ سوتے ہیں تو اپنے سر کو اپنے جسم سے 6 سے 9 انچ بلند رکھیں اس کے لئے تکیے کا استعمال کریں۔ آپ تکیے کو اپنے کندھوں کے نیچے رکھیں اس کی مدد سے بھی آپ اپنے معدے کے مسائل کو حل کرتے ہیں۔

کیا حمل سینے کی جلن کا باعث بنتا ہے

حمل آپ کے لئے سینے یا معدے کی جلن کو بڑھا دیتا ہے۔ پہلے سہ ماہی کے دوران آپ کی غذائی نالی کے پٹھے آہستہ معدے میں کھانے کو دھکیلتے ہیں۔ اور آپ کا معدہ خالی ہونے میں دیر لگتی ہے۔ اس دوران کھانا ہضم ہونے میں دیر لگتی ہے جس وجہ سے آپ جلن کا شکار ہوسکتیں ہیں۔

آپ حمل کے دوران اپنی طرزِ زندگی میں تبدیلی لائیں ۔ اپنی غذا پر خاص توجہ دیں۔ قدرتی چیزوں جیسے پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ فاسٹ فوڈ اور کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے پرہیز کریں۔ یہ حمل کے دوران آپ کے لئے خطرے کا باعث بن سکتی ہیں ۔

ان کے استعمال کی وجہ سے وٹامنز اور منزلز کی بھی کمی واقع ہوتی ہے جس وجہ سے آپ کی مجموعی صحت پر اثر پڑتا ہے۔

18/02/2023

17/02/2023

09/02/2023

🙇قبض آخر ہوتی کیوں ہے🙍
قبض اس لئے ھوتی ہے جب معدہ میں خشکی یا حد سے زیادہ گرمی تیزابیت جو کہ مرچ مصالحوں میدے سے بنی اشیاء نان اور بیکری کی مصنوعات اسکے بعد تلی ھوئی اشیاء کی بدولت معدے کی ایسی کی تیسی ہو جاتی ہے۔
اسکے ساتھ پانی کا کم استعمال -
جو لوگ ناشتے میں چائے کے احتمام کے بغیر ناشتے کو ادھورا سمجھتے ہیں معدے میں خشکی ۔ گرمی ۔ السر ۔ تیزابیت ۔ نیند کی کمی ۔ گیس پروبلم ۔ بھوک کی کمی ۔ سر کے بال اترنا ۔ نظر دماغ کی کمزوری ۔ آنتوں میں سوجن خشکی وغیرہ وغیرہ شامل ہیں ۔
جو بتایا گیا ہے اس پہ عمل کر کے قبض کو بائے بائے کیجئے ۔
👈1- کھانے کے بعد کبھی پانی مت پیئیں ۔ پانی ایک گھنٹے کے بعد ۔ اگر ضرورت پڑے تو بیچ میں تھوڑا سا پیا جا سکتا ھے ۔
👈2۔ دیسی گھی یا پھر سرسوں کا تیل استعمال کیجئے یا پھر گوشت کے ساتھ موجود چربی میں گوشت کو پکایا کیجئے ۔
👈3۔ رات کا کھانا عشاء سے پہلے پہلے کھا لیجئے ۔
👈4۔ ناشتہ جلدی کیجئے ناشتے میں تخم بالنگا والا دودھ - جو کا دلیہ دودھ کے ساتھ ۔ گندم کا دلیہ دودھ کے ساتھ ۔ تازے پھلوں کا جوس - دہی اور دودھ کو مکس کر کے لسی بنائیں - کھجور اور دودھ کا شیک بنائیں چینی ڈالے بغیر - دہی ایک گلاس ایک گلاس پانی مکس کیجئے پی جائیے - بادام لیجئے چند دانے سبز الائچی اچھی طرح پاوڈر بنائیں دودھ میں مکس کریں اور پی جائیں - دودھ کے ساتھ کیلے اور آم کا شیک بھی بہترین رہے گا اتنی ورائٹی ہے کچھ بھی استعمال کیجئے ۔ یاد رکھئے چائے کا نام ناشتے میں کہیں نہیں آیا نہ ہی آنا چاہئے ۔
👈5۔ دوپہر میں کھانے کے ساتھ دہی اور پودینے کی چٹنی اسکے ساتھ کچی پیاز لیموں ڈال کر ضرور استعمال کریں ۔ کھانے کے گھنٹے بعد فروٹس جس میں پپیتا - خربوزہ - آڑو - ناشپاتی - گرما - یہ ایسے پھل ہیں جن سے قبض ختم ہوتی ہے کسی ایک بھی پھل کو روزانہ کی خوراک میں ضرور شامل رکھیں قبض ختم ہو جائے گی انشاء اللہ ۔ پھلوں کا استعمال قبض ہونے نہیں دیتا لیکن ہم روٹی کو فوکس کرتے ہیں اور قبض کی دوائیاں کھا کھا کر نڈھال ہوتے ہیں مگر پھلوں کی اہمیت سے ناواقف ہیں ۔ اپنی خوراک میں پھلوں کو شامل کیجئے ڈپریشن قبض معدے کی بیماریوں سے دور رہیں گے ۔ دوپہر کو کھانے سے پہلے بھی اور شام میں بھی پھل ضرور استعمال کیجئے ۔
رات کو جو بھی کھائیں جلدی کھائیں اور کم کھائیں ۔ سونے سے ایک گھنٹہ پہلے نیم گرم دودھ میں زیتون کا تیل خواتین کیلئے اور تخم بالنگا مرد رات کو بھی استعمال کریں ۔

03/02/2023

(‏کس مرض میں کونسا جوس پئیں؟)
بیماریوں میں جوس کے ذریعے علاج جوس تھیراپی کہلاتی ہے ۔ جوس کا استعمال جسم کے اعضاء کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے ۔خاص کر ایسے اعضاء جن کا کام فاضل مادوں کو خارج کرنا ہوتا ہے۔یعنی پھیپھڑے ، جگر،گردے اورجلد وغیرہ ۔ ان صلاحیتوں میں اضافہ کی وجہ سے میٹابولزم
‏کا عمل تیز ہوتا ہے اور اسکے فاضل مادے اور ٹوکسن زیادہ تیزی سے خارج ہوجاتے ہیں۔
آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ جب آپ ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو وہ آپ کو جوس ،تازہ پھل اور سبزیاں کھانے کا مشورہ دیتا ہے ۔ اس کی وجہ ان چیزوں کے صحت پر اچھے اثرات ہوتے ہیں ۔ لیکن اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ جب ہم
‏بیماری میں جوس پیتے ہیں تو یہ ہماری طبیعت کو اور خراب کردیتا ہے اس کی وجہ غلط جوس کا استعمال ہوتا ہے۔ کیونکہ ہر پھل اور سبزی ہر بیماری میں مفیدنہیں ہوتا ۔
بیماریوں کے لحاظ سے جوس کا استعمال کریں:
تیزابیت:
تیزابیت میں انگور ، موسمی ، میٹھے ، گاجر کا جوس استعمال کریں۔
الرجی:
‏الرجی کی صورت میں خوبانی، انگور ،چقندراور گاجر کا جوس پئیں۔
ایکنی:
کیل مہاسوں کے خاتمے کے لیے انگور ، آلوچہ ، ٹماٹر ،کھیرا اور ناشپاتی کا جوس لیں۔
انیمیا:
خون کی کمی دور کرنے کے لیے ، آلوچہ ، لال انگور ، چقندر ، اسٹرابیری ، گاجر اور پالک کا جوس پئیں۔
گٹھیا:
گٹھیا کے مرض میں
‏انناس ، کھٹے سیب ، کھٹی چیری ،لیموں ، گریپ فروٹ ،کھیرا ،چقندر ، پالک کا جوس پئیں۔
استھما:
جن لوگوں کو سانس کی تکلیف ہے۔ ان کے لیے خوبانی ،لیموں ،آڑو ، گاجر اور مولی مفید ہے۔
برونکائٹس:
سینے کے انفیکشن میں پیاز ،گاجر ،آڑو ،ٹماٹر،انناس ،لیموں کا رس فائدہ مند ہیں۔
نزلہ:
پالک،
‏گاجر ، پیاز ، گریپ فروٹ اور انناس کا رس مفید ہے۔
شوگر:
کینو، موسمی ، گریپ فروٹ ،سلاد ،گاجر، پالک استعمال کریں۔
ڈائریا:
ڈائریا میں پپیتا ،لیموں ،انناس اور گاجر کا استعمال فائدہ مند ہے۔
ایکزیما:
جلدی بیماری ہے اس کے لیے کھیرا ، چقندر ،لال انگور اور پالک مفید ہے۔
‏دل کی بیماریاں:
چقندر، لال انگور ،لیموں ، کھیرا ، گاجر اور گریپ فروٹ کا استعمال کریں۔
سردرد:
انگور ، لیموں ، گاجر ، سلاد اور پالک سردرد میں مفید ہیں۔
ہائی بلڈپریشر:
ہائی بلڈپریشر میں انگور ، گاجر ، کینو اور چقندر کا جوس لیں۔
انفلوئنزا:
انفلوئنزا میں خوبانی ، پیاز ، گاجر
کینو،انناس اور گریپ فروٹ کا استعمال کریں
پیلیا:-
اس میں ناشپاتی،انگور،گاجر،پالک،کھیرا اور لیموں کا استعمال کریں
ماہواری کی بے ترتیبی کے لیے :-
ماہواری کو روٹین میں لانے کے لیے
چقندر،الوچہ،چیری،پالک اور انگور کا استعمال کریں
موٹاپا:-
موٹاپا کم کرنے کے لیے لیموں،کینو،چیری،انناس
‏پپیتہ،ٹماٹر،چقندر،بندگوبھی۔سلاد،پالک
اور گاجر کو اپنی غذا میں شامل کریں ۔
تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چقندر کینسر کے مرض سے بچنے میں معاون ہے کیونکہ اس میں بیٹا کیروٹین پایا جاتا ہے۔ اس لیے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اس کا روزانہ ایک کپ جوس کا پینا چاہیے۔

کوئی بھی نسخہ استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ لازمی کیا کریں.
30/01/2023

کوئی بھی نسخہ استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ لازمی کیا کریں.

     #ٹوٹکے  #ٹوٹکا
21/01/2023

#ٹوٹکے #ٹوٹکا

LIKE AND SHARE.
21/01/2023

LIKE AND SHARE.

18/01/2023

Address

ISLAMABAD
Islamabad
46000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ازدواجی مسائل کاحل اور احکام posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share