
29/06/2023
*بکرا عید اور دانتوں کا درد*
بڑے عید میں اکثر لوگ دانت کے درد کی شکایت کرنے لگتے ہیں، اکثریت میں یہ دانت نہیں بلکہ مسوڑے کا درد ہوتا ہے۔جب کوئی گوشت کا ٹکڑا(fibers) دو دانتوں کے بیچ میں پھنس جاتا ہے تو کوئی ناخن سے، کوئی tooth pick سے نکالنے کی کوشش کرتا ہے،جو کہ مسوڑے کو مزیدزخمی( infected) کر لیتا ہے،اور اگر اسی طرح چھوڑا جائے تو بھی اگلے دن بندہ چھبانے کا قابل نہیں رہتا،کیونکہ گوشت گھل سڑکر خراب ہوجاتا ہے جو درد اور بدبو کا بعث بنتا ہے۔
اس سے بچھنے کا واحد حل فلاسنگ(flossing) ہے ۔فلاس ایک جراثیموں سے پاک دھاگہ نماچیز ہوتی ہے جو دو دانتوں کے بیچ میں ڈال کر اپر نیچےکھیچ کر نکالا جاتا ہے۔ نکالنے پر دانتوں میں پھنسی گوشت ،آم کے فایبر یا کوئی بھی دانتوں میں پھسنے والی چیزیں ساتھ نکل کر دانتوں کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
کھانے کے بعد فلاس کرنا نہایت ضروری ہے۔وہ نہ صرف پھنسی ہوئی چیزیں نکالتا ہے بلکہ مسوڑوں کو بھی تندرست رکھتا ہے۔