28/01/2026
الحمدللہ!
احساس ویلفئیر فورم جھنگ خیل کی نگرانی میں مروت یوتھ تحفظ موومنٹ کے زیرِاہتمام ایک شاندار اور یادگار تعلیمی پروگرام منعقد ہوا، جو یقیناً علم، حوصلے اور امید کی ایک روشن مثال تھا۔
اس پروگرام میں تحفظ موومنٹ کے چیئرمین عادل صاحب، احساس ویلفئیر فورم جھنگ خیل کے معزز ممبرز اور دیگر ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔
مقام: اکبر آباد اسکول
جہاں فرسٹ آنے والے ہونہار طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے تاکہ بچوں کے دلوں میں تعلیم سے محبت اور آگے بڑھنے کا جذبہ مزید مضبوط ہو۔
اسی موقع پر قابلِ فخر استاد حاجی گل مرجان سر کو ان کی بے لوث تعلیمی خدمات کے اعتراف میں Best Teaching Award سے نوازا گیا، جو تمام اساتذہ کے لیے ایک اعزاز اور مشعلِ راہ ہے۔
اس کامیاب پروگرام کے پیچھے فدا اللہ سر اور محمد سر کی انتھک محنت، بچوں کے ساتھ خلوص اور جذبہ قابلِ تحسین ہے، جنہوں نے ثابت کیا کہ اگر نیت صاف ہو تو تعلیم کے ذریعے معاشرہ بدلا جا سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام منتظمین، اساتذہ اور معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمارے بچوں کو علم کے نور سے کامیابی کی بلند منازل تک پہنچائے، آمین 🤲
تعلیم ہی ترقی کی کنجی ہے، اور