20/05/2025
پھل آڑو کا انگریزی نام Peach اور سائنٹفک نام Prunus persica ہے۔
اگر آپ دل کے امراض، کینسر اور جلدی بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو آڑو کھائیں۔ آڑو میں polyphenols اور potassium جو بلڈپریشر کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ Heart Attack سے بچاتا ہے۔ آڑو کا عمل Antioxidants ہوتا ہے، جو کینسر ہونے سےبچاتا ہے۔ اور جس کو کینسر ہوجائے، ان مریضوں میں اس کے پھیلنے کے عمل کوروکتا ہے۔ کیونکہ اس میں وٹامن A اور C بھی پائے جاتے ہیں، جو جسم میں کینسر سیلز Radicals کی گردش کو روک دیتے ہیں۔ آڑو روزانہ کھانے والوں کو قبض Constipation کی شکایت نہیں ہوتی۔ کیونکہ اس میں Fiber ہوتا ہے۔ آڑو میں موجود beta-carotene جلد کی بیماریوں سے آپ کو محفوظ رکھتا ہے۔ جن خواتین کے چہرے پر جُھریاں Wrinkles بن جاتیں ہیں، وہ آڑو کے پھل کا روزانہ استعمال کریں۔ آڑو کھانے سے خون میں histamines کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جس کی وجہ سے جلد پر Rashes یا تھرپڑ Bumps نہیں نکلتے اور جلدی الرجی سے انسان محفوظ رہتا ہے۔۔۔۔