Dr. Aamir

Dr. Aamir Homeopathic Doctor

15/08/2025

Assalam O Alaikum in this Video i will talk about Homeopathic Medicine For Kidney Stone."Do you suffer from kidney pain or stones? 💥Try Calcarea Renalis 30 ...

19/07/2025

Assalam O Alaikum in this Video i will talk about Homeopathic Medicine Bufo Rana 200.Your Top Searches:hand practice treatment ma********on treatment homeopa...

19/07/2025

Assalam O Alaikum in this Video i will talk about Homeopathic Medicine Alfalfa Q and Avena Sativa Q

06/07/2025

آج کل اکثر نوجوان ان میں ٹین ایج، کم عمر لڑکے ویپنگ' یعنی ای سگریٹ پیتے نظر آتے ہیں۔ ان کے پاس خاص ڈیوائس ہوتی ہے جو پرانے بندے کو کھٹکتی نہیں۔ وہ سمجھتے ہیں بچے نے کوئی کمپیوٹر ڈیوائس پکڑی ہے اور لڑکے خاموشی سے اِس جال میں گرتے جاتے ہیں۔

اب سائنس نے اب واضح طور پر ثابت کر دیا ہے کہ ویپنگ سے نوجوانوں کے پھیپھڑوں میں مستقل نقصان ہو رہا ہے۔ جِسے عام زبان میں "پاپ کارن لنگ" کہا جاتا ہے۔یہ ایک مستقل اور دائمی بیماری ہے جو انسانی زندگی کو مختصر کر دیتی ہے۔

طبی زبان میں اسے Bronchiolitis Obliterans کہتے ہیں، اس بیماری میں پھیپھڑوں کی باریک نالیوں میں زخم اور سوجن پیدا ہو جاتی ہے، جس کے نتیجے میں مسلسل کھانسی، سیٹی جیسی آواز کے ساتھ سانس لینا، تھکاوٹ اور سانس پھولنے جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

پہلے یہ بیماری زیادہ تر پاپ کارن بنانے والی فیکٹریوں میں Diacetyl کیمیکل کے اثر سے دیکھی جاتی تھی، لیکن اب تشویش کی اصل وجہ ای-سگریٹ کے دھوئیں میں شامل مختلف کیمیکلز ہیں۔

ان میں سے کئی کیمیکلز کھانے میں محفوظ سمجھے جاتے ہیں، لیکن جب یہی چیزیں سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہوتی ہیں تو انتہائی خطرناک ثابت ہوتی ہیں۔

ویپنگ خاص طور پر نوجوانوں میں بہت مقبول ہو گئی ہے، کیونکہ اس میں میٹھے اور فروٹی ذائقے شامل کیے جاتے ہیں، جو نوجوانوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں، لیکن اس کے صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

01/07/2025

جب آپ ریلز یا شارٹ ویڈیوز دیکھ رہے ہوتے ہیں تو آپ کو شاید اندازہ نہیں ہوتا کہ آپ ایک خطرناک ذہنی حالت میں داخل ہو چکے ہوتے ہیں جسے ماہرین لاشعوری قابو یا ذہنی غفلت کہتے ہیں یہ کیفیت دماغ پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوتی ہے اور انسان کو بغیر کسی فلٹر کے ہر چیز قبول کرنے کے قابل بنا دیتی ہے

آئیے سمجھتے ہیں کہ یہ ہوتا کیسے ہے

سب سے پہلے بات کرتے ہیں کہ دماغ کے اندر کیا ہو رہا ہوتا ہے جب آپ ایک کے بعد ایک ویڈیو دیکھتے ہیں

جب بھی کوئی دلچسپ یا پرکشش ویڈیو نظر آتی ہے تو دماغ ایک کیمیکل خارج کرتا ہے جسے ڈوپامین کہا جاتا ہے یہ کیمیکل وقتی خوشی کا احساس دیتا ہے اور دماغ کو کہتا ہے کہ اور دیکھو اور دیکھو یہی چیز انسان کو بار بار سکرول کرنے پر مجبور کرتی ہے اور یوں وہ ایک نہ ختم ہونے والی زنجیر میں بندھ جاتا ہے

چند منٹ کے بعد انسان کا شعور پیچھے ہٹنے لگتا ہے اور اس کی خواہشات اور جذبات سامنے آ جاتے ہیں اب وہ بغیر سوچے سمجھے ہر چیز قبول کرنے لگتا ہے اور اس کی نظر میں کسی بات کی اہمیت یا خطرہ باقی نہیں رہتا

یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب انسان کا دل اور دماغ بہت آسانی سے قابو میں آ سکتا ہے اور اسی وقت مختلف قسم کے پیغامات اور نظریات اس کے اندر اتارے جاتے ہیں

اکثر ویڈیوز میں بے حیائی تیز موسیقی ناچنے والے مناظر اور غلط باتیں دکھائی جاتی ہیں اور ان سب کو بار بار دہرایا جاتا ہے جس سے انسان کا دل آہستہ آہستہ سخت ہوتا جاتا ہے اور گناہ اسے معمول کی بات لگنے لگتے ہیں

پھر ایک اور خطرناک چیز یہ ہوتی ہے کہ ایپ آپ کی دلچسپیوں کو پہچان لیتی ہے اور پھر وہی قسم کی چیزیں آپ کو بار بار دکھاتی ہے اس طرح انسان ایک بند دائرے میں آ جاتا ہے جہاں وہ صرف تفریح اور شہوت انگیز مواد ہی دیکھتا رہتا ہے اور حقیقت کی دنیا سے کٹنے لگتا ہے

اس کے بعد دماغ فوری خوشی کی عادت ڈال لیتا ہے اب وہ لمبے صبر والے کاموں جیسے پڑھائی نماز یا کام سے جی چرانے لگتا ہے کیونکہ اس نے عادت ڈال لی ہے ہر لمحے میں لطف تلاش کرنے کی

اس سب کے بہت گہرے اثرات ہوتے ہیں

توجہ کی کمی ہو جاتی ہے بندہ ایک صفحہ بھی پڑھنے کے قابل نہیں رہتا

موبائل دماغ کا حصہ بن جاتا ہے اور انسان اس کے بغیر رہ نہیں سکتا

نماز اور عبادت سے دل ہٹنے لگتا ہے اور احساس گناہ کم ہو جاتا ہے

دل دنیا کے مناظر سے اس قدر بھر جاتا ہے کہ قرآن اور دینی باتوں کا اثر باقی نہیں رہتا

نوجوان جھوٹی شناخت اپنا لیتے ہیں اور انٹرنیٹ پر نظر آنے والے لوگوں کی نقل کرتے ہیں

ایسا لگتا ہے جیسے وہ لوگوں کے ساتھ ہے لیکن حقیقت میں وہ بس اپنی سکرین میں گم ہوتا ہے

یہ سب کچھ اتفاقیہ نہیں بلکہ ایک مکمل منصوبے کے تحت ہوتا ہے ان ایپس کا مقصد ہے کہ آپ کی توجہ لی جائے آپ کا ڈیٹا لیا جائے آپ پر اشتہار بیچے جائیں اور آپ کو ایسی شخصیت میں بدل دیا جائے جو نہ سوچے نہ سوال کرے نہ مخالفت کرے صرف دیکھے اور خریدے

ایک مسلمان کو اس سب سے بچنے کے لیے کچھ باتوں کا خیال رکھنا ہوگا

اللہ کی طرف رجوع کریں نگاہ اور سماعت کی حفاظت کریں سوشل میڈیا کے وقت کو محدود کریں لغو مواد کو ہٹائیں اور فائدہ مند چیزوں کو دیکھیں اپنے گھر والوں کو بھی اس بات کا شعور دیں کہ سکرین کے پیچھے کیا ہو رہا ہے موبائل کھولنے سے پہلے ذکر کریں اور اگر کوئی غلط چیز سامنے آئے تو فوراً بند کر دیں

یاد رکھیں دل ایک برتن کی طرح ہے اگر اسے پاکیزہ چیزوں سے نہیں بھرا جائے گا تو وہ گندگی سے بھر جائے گا

آپ سمجھتے ہیں کہ آپ صرف دل بہلا رہے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگ آپ پر قابو پا رہے ہیں

آپ صرف ویڈیوز پلٹ رہے ہیں لیکن وہ آپ کی سوچ آپ کا ایمان اور آپ کا دل بدل رہے ہیں

خبردار کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کسی اور کی مفت غلامی میں چلے جائیں اور خود کو آزاد سمجھتے رہیں

#علم

26/06/2025

In this video, I share powerful tips and exercises to naturally strengthen your muscles and bones. Learn how to improve your overall body strength, prevent w...

26/06/2025

Hand Practice Treatment | Homeopathic Medicine For Ma********on

25/06/2025

گذشتہ ہفتہ کی بات ہے ہماری ملازمہ کے بھائی کا بچہ عمر کوئی سات ماہ بیمار ہو گیا۔ صبح صبح وہ اس بچے کو لے کر آئی۔ بچے کی حالت بہت خراب تھی اس کا چہرہ بالکل زرد پڑ چکا تھا۔ منہ سے جھاگ آرہا تھا اور اس کا دم گھٹ رہا تھا ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ گلے میں بہت سا بلغم جمع ہو گیا ہے وہ الٹی کرنے کی کو شش کرتا تھا لیکن بلغم نکل نہیں پا رہا تھا اور سانس کی نالی بالکل تنگ ہو چکی تھی۔ پسلیاں اندر کی جانب دھنس رہی تھیں غرض یہ کہ ان جملہ صورتوں نے مل کر اس کی حالت بہت تشویشناک کر دی تھی ۔ مجھے مطب جانے کی جلدی تھی، پہلے خیال آیا کہ اس سے کہوں کہ فوراً اسپتال لے جائے لیکن بیگم کی طرف دیکھا تو یہ اندازہ ہوا کہ ان کی خاموش نگاہیں یہ پوچھ رہی ہوں کہ آپ کس مرض کی دوا ہیں اور کیا آپ کی ہومیوپیتھی ایسے مریض کے لئے کچھ نہیں کر سکتی ہے۔
اخباروں میں تو بہت ڈینگیں مارتے ہو۔
اس خیال نے فوراً ہی مجھے اپنا فرض یاد دلایا ۔ تمام حالات پر غور کرنے کے بعد ایک دوا کا خیال آیا ۔ بیگم کو اس دوا کا نام بتایا انھوں نے جلدی سے اس کی شیشی نکالی اور اس دوا کی ایک ننھی سی گولی مسل کر اس ننھے سے بچے کی زبان کے نیچے رکھ دی ۔ دس منٹ کے اندر ہی اندر اس کے منہ سے جھاگ کا آنا بند ہو گیا ۔ اس کی سانس میں بھی بہتری آگئی ۔ جو بچہ ہاتھ پیر ڈال چکا تھا۔ یہاں تک کہ نظریں گھما کر نہیں دیکھ سکتا تھا اور جان کنی کی حالت کو پہنچ چکا تھا۔ تھوڑی دیر بعد اسی کے مرجھائے ہوئے چہرہ پر زندگی کے آثار نمایاں ہونے لگے۔ اور آدھے گھنٹہ بعد وہ بالکل اچھا ہو گیا اور میں اپنے مطب صرف بیس منٹ لیٹ پہنچا۔
ایلو پیتھک طریقہ علاج سے اس وقت اس بچے کے لئے جو علاج تھا وہ یہ تھا کہ فوراً ایسپریٹر مشین سے اس کے گلے میں پھنسا ہوا بلغم نکالا جاتا پھر اسے جان کنی کی حالت سے نکالنے کے انجکشن دئے جاتے۔ سانس کو بحال کرنے کے لئے تدبیریں کی جاتیں اور انفیکشن کو کنٹرول کرنے کے لئے اینٹی بائیوٹک کا طویل کورس کیا جاتا ۔ کیونکہ یہ بچہ برانیکائٹس کی زد میں آچکا تھا ۔ غرض کہ ہر مسئلے کے لئے الگ دوا دی جاتی اور یہ بچہ کئی دنوں بعد صحت یاب ہوتا ۔ لیکن ہومیوپیتھی کی اس دوا نے آدھے گھنٹے کے اندر اسے موت کے شکنجے سے نکال لیا. ہومیوپیتھی کی اس دوا کا نام ایپی کاک ہے اسے تیس قوت میں دیا گیا اور دو دو گھنٹے کے وقفہ سے اسے تیں خوراکیں دی گئیں ۔ دو روز بعد اس بچے کو سلفر دو سوقوت میں صرف ایک خوراک دیا گیا تا کہ باری کے اصل شیطان سورا کی کمر توڑ دی جائے ۔ تاکہ یہ بچہ دوبارہ اور بار بار بیمار نہ پڑے ۔ یہ تھا ایپی کاک کا استعمال ۔ دمہ کے ساتھ دوسری باتوں کے لئے بھی کس طرح یہ دوا اثر انداز ہوسکتی ہے ۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈاکٹر مرزا انور بیگ بھارت کے معروف ہومیوپیتھک معالج ہیں جنہوں نے ابتدائی طور پر ایلوپیتھی میں تع...
23/06/2025

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈاکٹر مرزا انور بیگ بھارت کے معروف ہومیوپیتھک معالج ہیں جنہوں نے ابتدائی طور پر ایلوپیتھی میں تعلیم حاصل کی اور سولہ سال(بطور سرجن) پریکٹس کی، بعد ازاں قدرتی علاج اور ہومیوپیتھی کی طرف راغب ہو گئے۔
انہوں نے ابتدائی تعلیم Mississippi سے حاصل کی، بعد ازاں Nirma University (PhD Pharmacology and Toxicology) اور Sinhagad College of Pharmacy سے M.Pharm کیا ان کا کلینک Mafkhar کلینک ممبئی کے بندرا ویسٹ میں واقع ہے۔ انہوں نے "Homo Immunization!" کے علاوہ کئی کتابیں لکھی ہیں۔ جس میں قوتِ مدافعت اور نیچرل تھراپی پر زور دیا گیا ہے۔ وہ ہربل، نیچروپیتھی اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج کے امتزاج سے مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔ ان کا خاص فوکس قوتِ مدافعت بڑھانے پر ہے ۔۔ ڈاکٹر بیگ نے مختلف بین الاقوامی کانفرنسوں میں تحقیقی مقالے پیش کیے اور لیکچرز دیے ہیں
میرے ساتھ ان کی دوستی اور تعلق دیرینہ ہے۔مرزا صاحب نے اپنی ساری کتابیں مجھے بطور تحٖفہ ارسال کیں۔ میری ساری کتابیں بھی ان تک پہنچ چکی ہیں۔
اللہ انہیں صحت ،تندرستی اور خوشی نصیب کرے۔

21/06/2025

💊
✍️
👈💡 اگر مریض کا Hemodialysis ہو رہا ہو تو کیا کریں؟
گردے فیل ہونے کی صورت میں جب مریض کو ڈایالسس کی ضرورت پڑتی ہے تو ہومیوپیتھی میں ایسی پانچ طاقتور ادویات موجود ہیں جو گردے کو سپورٹ کرتی ہیں اور مریض کو مزید ڈایالسس سے بچا سکتی ہیں۔

👈👈 یہ پانچ ادویات ہومیوپیتھک ڈایالسس مشین کی طرح کام کرتی ہیں۔ 👇👇👇👇

👈👈🔬 وہ پانچ اہم ادویات کون سی ہیں؟👇👇

👉1️⃣ Lycopodium لائیکوپوڈیم
🟢 گردے کے فعل کو بہتر بناتی ہے.
🟢 پیشاب کی مقدار میں اضافہ کرتی ہے۔
🟢 جسم میں جمع زہریلے مواد کو خارج کرنے میں مدد دیتی ہے ۔
👉 2️⃣ Terebinthina ٹیریبنتھینا
🟥 جب پیشاب میں خون یا RBC کی مقدار بڑھ جائے۔
🟥 یورین انفیکشن اور جلن کی علامات میں مؤثر ہے۔

👉 3️⃣ Cuprum Met کیوپرم میٹ
⚡️ اگر مریض کو ڈایالسس کے دوران جھٹکے آ رہے ہوں۔
💤 کوما کا خطرہ ہو یا بے ہوشی کے آثار ظاہر ہوں۔
💊 ہائی پوٹینسی (1M) میں دی جاتی ہے۔

👉 4️⃣ L. Serum ایل سیرم
🧬 یہ دوا ہر مریض کو بغیر علامات کے ابتدائی خوراک کے طور پر دی جاتی ہے ۔
🌟 ہائی پوٹینسی میں دی جاتی ہے۔
🛡 گردے کے دفاعی نظام کو فوری بوسٹ دیتی ہے۔

👉 5️⃣ O***m اوپیم
⚫️ قبض جس میں پاخانہ سخت، کالے رنگ اور گولیوں جیسا ہو۔
🧠 دماغی غنودگی، بے ہوشی یا دماغی بندش کی علامات۔
💊 1M پوٹینسی میں دی جاتی ہے

👈🏥 کیا آپ ہومیوپیتھک ڈایالسس سنٹر کھولنا چاہتے ہیں؟
🚫 مہنگے ڈایالسس سنٹر کی بجائے،
✅ ان پانچ ادویات کو اپنے کلینک میں رکھیں۔
✨ مریضوں کو صحت یاب کر کے شہرت حاصل کریں!

👈 🚽 عارضی قبض کے لیے فوری ریلیف

👈اگر قبض کی علامات لینے میں مشکل ہو:
👉💊 Pharmasave کی Haja Tablets
یا
👉💊 Kamal Company کی Lozy Tablets
یہ عارضی طور پر قبض ختم کرتی ہیں تاکہ ڈاکٹر مریض کی درست علامات لے کر اصل دوا تجویز کر سکے۔

👈 🔑 یاد رکھیں!
ہر مریض کو دوا صرف اس کی علامات کے مطابق دیں۔
یہ پانچ ادویات چونکہ زیادہ استعمال ہوتی ہیں، اس لیے ان کا ذکر کیا گیا ہے۔

👈 📚 ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی رہنمائی کے لیے بہترین ٹپ۔
🌟 "علامات کو سمجھیں، دوا کو منتخب کریں، مریض کو بچائیں!"













Address

Rawalpindi

Opening Hours

Monday 09:00 - 22:00
Tuesday 09:00 - 22:00
Wednesday 09:00 - 22:00
Thursday 09:00 - 22:00
Saturday 09:00 - 22:00
Sunday 09:00 - 22:00

Telephone

+923125192903

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Aamir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category