14/02/2025
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ نے فرمایا کہ ایک صاحب نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آئے اور پوچھا کہ سب سے زیادہ ثواب والا صدقہ کون سا ہے؟
آپ ﷺ نے فرمایا کہ "سب سے اعلیٰ درجہ کا صدقہ یہ ہے کہ تم اپنی صحت کی حالت میں صدقہ کرو، اور ایسے وقت میں صدقہ کرو جب تمہارے دل میں مال کی محبت ہو، اور دل میں یہ خیال ہو کہ یہ مال ایسی چیز نہیں ہے کہ اسے یونہی لٹا دیا جائے، اور مال خرچ کرنے میں تکلیف بھی ہو رہی ہو، اور یہ بھی اندیشہ ہو کہ اس صدقہ کرنے کے نتیجے میں بعد میں فقر کا شکار ہو جاؤں گا، اور بعد میں معلوم نہیں کیا حالات ہوں گے۔ اس وقت جو صدقہ کرو گے وہ بڑا اجر والا ہو گا۔" (اصلاحی خطبات، جلد اوّل، صفحہ ۸۰)