11/05/2026
واقعی، زندہ دل لوگ ہیں مظفرآباد کڈنی سنٹر والے 🌹
مظفرآباد کڈنی سنٹر کے اسٹاف نے مظفرآباد کی تاریخ میں مثال قائم کر دی۔
الحمدللہ ✨
معروف معالج ڈاکٹر سہیل خان راجہ نے آج باقاعدہ طور پر ایڈوانس ڈائگنوسٹک سینٹر میں اپنے کلینک کا آغاز کر دیا۔
اس موقع پر مظفرآباد کڈنی سنٹر کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب قادر نظامی صاحب، احمد صاحب، چوہدری حبیب صاحب اور دیگر معزز اسٹاف نے ڈاکٹر سہیل خان راجہ کو ایڈوانس ڈائگنوسٹک سینٹر تک ساتھ لا کر اپنی نیک تمناؤں اور محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا۔
ایڈوانس ڈائگنوسٹک سینٹر ہمیشہ کی طرح عوام کو جدید طبی سہولیات، بہترین تشخیص اور معیاری علاج کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ ڈاکٹر سہیل خان راجہ جیسے قابل، باصلاحیت اور تجربہ کار معالج کی شمولیت ادارے کے لیے ایک خوش آئند اضافہ ہے، جس سے مریضوں کو مزید بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی۔
خاص بات یہ ہے کہ ڈاکٹر صاحب اس سے قبل مظفرآباد کڈنی سنٹر میں خدمات انجام دے رہے تھے، اور آج وہاں کے تمام اسٹاف نے خود آ کر انہیں نئے ہسپتال تک چھوڑا۔ موجودہ دور میں ایسا خلوص، محبت اور باہمی احترام کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ یہ عمل مظفرآباد کڈنی سنٹر کے عملے کی محبت، اخلاص اور زندہ دلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یقینا مظفرآباد کڈنی سنٹر عملہ ڈاکٹر سہیل خان راجہ کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گا جس پرہم مظفرآباد کڈنی سینٹر کے تمام اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ڈاکٹر