YOUNG Healers YDA AJK

YOUNG Healers YDA AJK Young doctors for the future of health department in Ajk

Congratulations YDA polyclinic elected cabinet  U people have set a precedent through fair election . We warmly welcome ...
09/07/2025

Congratulations YDA polyclinic elected cabinet U people have set a precedent through fair election . We warmly welcome and look forward to work with such an enthusiatic cabinet .

18/06/2025

راولاکوٹ میں ڈاکٹرز کی رہائی خوش آئند ہے۔
اس سلسلے میں سی ایم ایچ راوالاکوٹ کے ڈاکٹرز کا ڈاکٹر واجد کی سربراہی میں جاندار ریسپونس قابل دید ہے استعفئ پیش کرنا بیشک ایک بولڈ سٹیپ تھا۔پوری کمیونٹی اپنی فی میل ڈاکٹرز کے ساتھ کھڑی ہے ۔
تاہم اس ضمن میں اے جے کے میں ہمارا رسپونس تشویشناک رہنا۔ یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کے یہ کیس لوکل لیول کا نہیں بلکہ ایک انتہائی غلط روش کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ ہر ہسپتال میں اموات ہونا معمول کی بات ہے۔ ایسے میں کوئی بھی FIR درج کرا کے ڈاکٹرز کو حوالات میں بند کرا دے۔
اس موقع پر آپسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر ہمیں بطور ڈاکٹرز کمیونٹی ایک جاندار ریسپونس دینا چاہیے تھا جو صد افسوس ہم نہ دے سکے۔ او پی ڈئیز و ان ڈور سروسز ریاست گیر بند ہونی چاہیے تھیں ۔ جو ڈاکٹرز کی بے حرمتی ہوئی اس کا ازالہ ممکن نہیں۔وائے ڈی ائے نے انتہائی دھیما جواب دیا جو نا قابل قبول تھا ۔ تنقید برائے اصلاح لی جائے
اب بھی وقت ہے کے ہم ایک ہو کر ایک جاندار تحریک کا آغاز کرئیں ۔ اپنے پیشہ کی حرمت بچانے کو نکلئیں ۔ قانون سازی و ہیلتھ کئیر کمیشن بروقت بنانے کے لئے تگ و دو کا آغاز کرئیں اگر آج بھی ہم اپنے حق کے لئے نا نکلے تو وہ وقت دور نہیں جب سب ڈاکٹرز کے گریبان چاک ہوں گے اور عزت بازاروں میں نیلام ہو گی۔ پوری ڈاکٹرز کمیونٹی ساتھ کھڑی ہے بے خوف فیصلہ لئیں اپنے مستقبل کو بچائیں ۔اور اگر آج سب نے اس پر بلا خوف و خطر سٹینڈ نا لیا تو اگلی باری ہم میں سے کسی کی ہو گی

میں آج زد پہ اگر ہوں تو خوش گمان نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں

آج سی ایم ایچ مظفرآباد میں موجود ینگ ڈاکٹرز کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں راوالاکوٹ میں آج ہونے والی ڈاکٹرز و سٹا...
14/06/2025

آج سی ایم ایچ مظفرآباد میں موجود ینگ ڈاکٹرز کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں راوالاکوٹ میں آج ہونے والی ڈاکٹرز و سٹاف نرس کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی۔ کسی بھی صورت وائٹ کوٹ کی بے ہرمتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مشکل کی اس گھڑی میں سی ایم ایچ مظفرآباد کے ڈاکٹرز اپنے راوالاکوٹ کے ساتھیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔مستقبل کا لائحہ عمل باہمی مشاورت سے طے کرنے کا اعلان۔
اس موقع پر راولاکوٹ کے ڈاکٹرز کا جو بھی فیصلہ ہوا من و عن سی ایم ایچ مظفرآباد میں عملدرآمد کیا جائے گا۔
اس بات پر بھی زور دیا گیا کےاگر مسلئہ رات تک حل نہیں ہوتا تو ریاست گیر احتجاج کی کال دی جائے۔ جس کیلئے سی ایم ایچ کے ڈاکٹرز ہمہ وقت تیار ہیں۔
متحد رہیں
مضبوط رہیں

14/06/2025

-سی ایم ایچ راولاکوٹ
-فضاُ خورشید کیس
-۱۷ سالہ فضاُ خورشید کا سی ایم ایچ راولاکوٹ میں زیر علاج رہتے ہوئےوفات پا جانا، لواحقین کا غلط انجیکشن لگایا جانا موت کی وجہ ماننا
-معاملے کی تحقیق کے لیے پوسٹمارٹم کیا جانا
-محکمانہ ضلعی سطح کی انکوائری کمیٹی قائم کیا جانا۔لواحقین کا عدم اعتماد۔مظفرآباد سے اعلٰی سطح کی انکوائری کمیٹی کا بننا مگر لواحقین کا اس پہ بھی عدم اعتماد اور جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ اور نتیجتاً جوڈیشل کمیشن کا تشکیل پانا
-جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تا حال نامکمل
-اس عرصہ میں ڈاکٹر وں کا ہر سطح پہ انکوائری کمیٹی کا خیر مقدم
-اسی اثنا میں لواحقین کی طرف سے ایف آئی آر کٹوانا اور ڈاکٹروں کا عبوری ضمانتیں کروانا

آج دو ڈاکٹروں اور ایک نرس کی عبوری ضمانتیں منسوخ ہو جانے پہ احاطہ عدالت سے گرفتاری

-یاد رہے، جو ڈاکٹر گرفتار ہوئیں ہیں ان کا فضاُ خورشید کے علاج معالجے میں کوئی رول نہیں ہے۔ ایک ڈاکٹر نے صرف پوسٹمارٹم کیا جو کہ عملاً قانون کی مدد ہے اور دوسری ڈاکٹر انتظامی پوسٹ پہ ڈی ایم ایس ہیں جنھوں نے نا مریضہ کو دیکھا اور نا کوئی دوائی تجویز کی اور نا ہی یہ انکی ڈیوٹی میں شامل تھا۔

سب سے پہلے تو جواں سالہ فضاُ خورشید کی موت پہ جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔ ہم بھی صاحب اولاد ہیں اور یوں جواں سال بیٹی کا معمولی خرابئ صحت کی وجہ سے موت کے گھاٹ اتر جانا ایک سانحہ ہے۔مرحومہ کے ساتھ بھی انصاف کیے جانے کا مطالبہ بالکل درست اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کر کے لواحقین کی تشفی بھی بالکل درست مطالبہ!

اُلٹی پیچش۔۔! خرابئ صحت کی ایک کامن وجہ!
علاج کیا کیا جاتا ہے۔۔۔؟
نمکول، فلیجل، نوویڈیٹ، قہوہ، نرم غذا، معدہ کو ریسٹ۔۔!
معاملہ ذرا زیادہ خراب ہو تو ہسپتال یا کلینک جا کر یہی ادویات ڈرپ اور ٹیکے کی صورت میں لی جاتی ہیں۔۔!

فضاُ خورشید کے ساتھ کیا ہوا؟

یہی خرابئ صحت۔۔سی ایم ایچ کی ایمرجنسی میں جانا۔۔اور یہی ڈرپ اور انجیکشن۔۔!
وارڈ میں جانے کے بعد اچانک طبیعت خراب اور دیکھتے ہی دیکھتے داعی اجل کو لبیک کہہ گئی۔۔واقعی والدین و سب کے لیے یہ الارمنگ ہے کہ اچھی بھلی جوان جہان بچی اچانک موت کے منہ میں کیسے چلی گئی؟

کوئی پہلے بیماری تھی؟ جی نہیں!
سیریس بیمار تھی؟ جی نہیں!
تو؟
جی ڈاکٹر نے غلط انجیکشن لگایا جس کی وجہ سے ڈیتھ ہو گئی!
ڈاکٹر نے کیا لگایا؟ جی نوویڈیٹ، ڈرپ اور اُلٹی کا انجیکشن!

یہ تو روز سینکڑوں مریضوں کو لگائے جاتے ہیں مگر اسطرح ڈیتھ تو روزانہ کی بنیاد پہ نہیں ہوتیں؟ سوال تو بنتا ہے۔۔

انوسٹی گیٹ کریں؟

لٹریچر اور میڈیکل نالج کے مطابق جو وجوہات ممکن ہیں۔۔!

۱-اُلٹی پیچش کی وجہ سے نمکیات کا عدم توازن۔۔! وہ بلڈ ٹیسٹوں میں آ جانا چاہیے۔
‏۲-Dehydration کی وجہ سے گردوں کا خراب ہوجانا۔۔وہ بھی ٹیسٹوں میں آ جانا چاہیے۔
‏۳-Myocarditis مطلب دل کی سوزش۔۔جو کہ rare ہے۔۔اور اسکا علاج supportive ہوتا ہے۔ ایسا نہیں کہا جا سکتا کہ کوئی خاص دوائی اس کے لیےتھی جو بروقت نہیں دی گئی۔
۴-پھیپھڑوں میں خون کا لوتھڑا بن جانا۔۔بہت کم چانس ہے۔ اگر ایسا ہے تو اسکو کنفرم کرنے کاکوئی ٹیسٹ سی ایم ایچ میں موجود نہیں۔
۵-بعض مریضوں میں پیدائشی طور پہ دل کی کچھ بیماری ہو سکتی ہے جو کہ عام حالات میں کوئی علامات نہیں دیتیں۔ جب Dehydration ہو یا نمکیات کا بیلنس خراب ہو یا کچھ کامن دوائیاں اس مرض کو ظاھر کر دیتی ہیں ایسی صورت میں یوں اچانک موت ہو سکتی ہے۔ان میں سے ایک Long QT Interval ہے۔جو کہ بہت rare ہے ۔ اور جس کے لیے ڈاکٹروں کی غفلت نہیں کہا جا سکتا۔اسکی وجہ سے بہت جلد دل کی دھڑکن بے ربط ہو سکتی ہے اور cardiac arrest ہو سکتا ہے۔

ان حقائق کی بنیاد پہ آپ سوچیں!

۱-کہاں علاج میں غفلت ہوئی؟
۲-غفلت ڈاکٹر کے competent ہونے کی وجہ سے ہوئی یا عدم توجہ کی وجہ سے؟
۳-صحت کی سہولیات، عملے کی کمی یا لیبارٹری یا ایکس رے سی ٹی سکین یا الٹراساؤنڈ کی کمی وجوہات بنیں تو یہ مہیا کرنا کس کی ذمہ داری ہے؟
۴-بعض اوقات ادویات کا rare سائیڈ ایفیکٹ ہو جاتا ہے۔ پوسٹمارٹم رپورٹ میں اگر ایسا کچھ آیا ہے تو کیا اس کے لیے ڈاکٹر قصور وار ہے؟ Unpredictable side effect کو ڈاکٹر کا قصور یا غفلت نہیں کہا جا سکتا!
۵-علاج کس نے کیا اور گرفتار کون ہوا؟

یہ تمام سوالات آپ خود سوچیں اور پھر بہتر حل کی طرف جائیں۔

ہر کوئی ہسپتال کے عملے سے نالاں ہے۔کیونکہ سب چاہتے ہیں کہ جب ہم ہسپتال جائیں، آگے کوئی رش نا ہو۔۔پرچی بنانے والے کے پاس لائن نا ہو۔ ڈاکٹر کے کمرے کے آگے لائن نہ ہو۔ ۔ڈاکٹرمیری شوگر چیک کرے۔ای سی جی کرے، تمام ٹیسٹ کرے، میری پوری بات سنے، میرے تمام سوالوں کا جواب دے، مجھے جس بیڈ پہ لٹا کر معائنہ کرے وہ صاف ستھرا ہو۔ جو ٹیسٹ تجویز کرے وہ فوراً ہو جائے اور ٹیسٹ کی فیس بھی نہ ہو۔۔جو دوائی دے وہ سب ہسپتال سے ملے۔۔۔آپ کے یہ تمام مطالبات درست ہیں۔۔

مگر حقیقت یہ ہے کہ جب آپ ہسپتال جائیں گے تو مریضوں اور اُنکے ورثا کا ایک جم غفیر پہلے سے وہاں موجود ہوگا۔۔۔پرچی والے کے پاس لمبی لائن۔۔۔پرچی بن گئی تو ڈاکٹر کے کمرے کے آگے لمبی لائن۔۔۔کمرے میں آ گئے تو جتنا ٹائم آپ کو چائیے مطمئن ہونے میں یا پوری بات سنانے اور سوالات پوچھنے میں۔۔اگر ڈاکٹر اسے فالو کرے تو سو یا دو سو مریض کیسے چیک ہو گا۔۔۔؟ ٹیسٹوں کے لیے جائیں گے تو لیبارٹری کے آگے لمبی لائن۔۔اور جب دوائی تجویز ہوگی تو ہسپتال سے پوری نہیں ملے گی۔۔آپ غصہ ہوں گے۔۔پورا دن ضائع گیا اور ہوا کچھ نہیں۔۔اور اگر ساتھ سٹریچر والا مریض ہوا تو آپ نے ضرور کسی کے ساتھ لڑ پڑنا ہے کیونکہ آپکا صبر ختم ہو چکا ہو گا۔۔اور یہ فطری ہے۔۔مجھے بھی غصہ آئے گا۔

آپ کا غصہ بجا۔۔آپکی توقعات بجا۔۔۔مگر ان سب کے لیے کیا ڈاکٹر قصوروار ہے؟

اس سسٹم کو پھر کیسے بہتر بنایا جائے؟

مزید ہسپتال بنائے جائیں۔۔بی ایچ یوز کو فعال کیا جائے۔۔۔سختی سے ریفرل سسٹم پہ عمل کیا جائے۔۔۔ٹی ایچ کیوز کو فعال کیا جائے۔۔کس حد تک ان ہسپتالوں میں علاج مہیا کیا جانا ضروری ہے یہ سیٹ کیا جائے تاکہ بڑے ہسپتالوں پہ بوجھ کم ہو۔۔

یہ کس کا کام ہے؟

یہ منسٹر ھیلتھ کا کام ہے! یہ گورنمنٹ میں آنے والی پارٹی کا کام ہے۔۔۔؟ کبھی الیکشن کے دوران کارنر میٹنگز پہ پوچھا کہ جناب آپکی پارٹی کی ھیلتھ پالیسی کیا ہے۔۔؟

فضاُ خورشید کا کیس سسٹم کو بہتری کی طرف لے جاناچاہیے۔۔ڈاکٹر کو گرفتار کروا کر، یابغیر انکوائری مکمل کیے ڈاکٹروں کو قصوروار گردان کر یہ اگر کیا جاسکتا ہے تو پھر ہمارا معاشرہ ایک انوکھا معاشرہ ہو گا۔۔!ان حالات میں تو کسی کا کام کرنا نا ممکن ہے۔۔مریض کا جب علاج کیا جاتا ہے تو کسے خبر کہ اسکی کتنی زندگی باقی ہے۔۔دوران علاج وفات پا گیا تو یہ جانے بغیر کہ کیا وجہ ہوئی، عملے کو گرفتار کروا دیا جائے۔۔!کون ان حالات میں کام کر سکتا ہے؟ پھر تو اگر میرا وکیل میرا کیس ہارے گا تو میں بھی مطالبہ کروں گا کہ اسکو گرفتار کرو اس نے کیس صیحیح طرح نہیں لڑا۔۔! استاد کو گرفتار کرو کہ میرا بچہ کیوں فیل ہوا۔۔؟

بہر حال! میں خود ڈاکٹر ہوں ۔۔شاید نا چاہتے ہوئے بھی کہیں جانبداری کا عنصر آ گیا ہو۔۔آپ کو ایسا لگے تو مثبت نشاندھی پہ آپکا خیر مقدم۔

نوٹ: ورثا اور لواحقین کی اگر میری کسی بھی بات سے دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت خواہ ہوں۔۔آپ کے دکھ اور کرب کا کوئی ازالہ نہیں کر سکتا۔ معاملے کی مکمل تحقیق بالکل درست مطالبہ ہے۔

~ We Strongly condemn the unjust arrest of Doctors at CMH Rawalakot • Doctors Community stands united...

Female doctors are an integral part of our healthcare system.Meet Dr. Aimen Ikram, a proud graduate of Fatimah Jinnah Me...
05/06/2025

Female doctors are an integral part of our healthcare system.
Meet Dr. Aimen Ikram, a proud graduate of Fatimah Jinnah Medical University and currently serving as a Registrar in Surgery at Mohi-ud-Din Teaching Hospital.

She is a brave and dedicated leader, and now our candidate for *Clinical Secretary Central* With her strong clinical background and commitment to service, Dr. Aimen is ready to lead and represent her peers with integrity and vision.

Support competence. Support commitment. Support Dr. Aimen Ikram.

This Year raise your voice for the YDA AJK in the coming elections 2025...Support "Hunain Bashir" ~ as President YDA AJK...
04/06/2025

This Year raise your voice for the YDA AJK in the coming elections 2025...
Support "Hunain Bashir" ~ as President YDA AJK

Support us to uplift the Healthcare System in the AJK to Next Level...
03/06/2025

Support us to uplift the Healthcare System in the AJK to Next Level...

For the development of Medical Education in the AJK.
01/06/2025

For the development of Medical Education in the AJK.

Our Manifesto is Our Belief. We are determined for the promotion of healthcare system of AJK to the Next Level. You will...
01/06/2025

Our Manifesto is Our Belief. We are determined for the promotion of healthcare system of AJK to the Next Level. You will see Inshallah ✨

Vote for Dr Hunain Bashir for President YDA AJK. Our motive is to make sure the development of AJK health system, a grea...
31/05/2025

Vote for Dr Hunain Bashir for President YDA AJK. Our motive is to make sure the development of AJK health system, a great example for inspiration.

🌟 Introducing the   Panel 🌟Proudly presenting the   team for the YDA Elections 2025 – a dynamic lineup of passionate and...
30/05/2025

🌟 Introducing the Panel 🌟
Proudly presenting the team for the YDA Elections 2025 – a dynamic lineup of passionate and visionary leaders ready to serve the medical community!

🔹 President: Dr. Hamza Azhar
🔹 Senior Vice President: Dr. Nadir Hussain
🔹 Vice President: Dr. Qazi Tariq
🔹 Vice President: Dr. Iqra
🔹 General Secretary: Dr. Shahid Shabbir
🔹 Joint Secretary: Dr. Toqeer
🔹 Clinical Secretary: Dr. Arooba
🔹 Finance Secretary: Dr. Ikraam
🔹 Information Secretary: Dr. Rizwan

Together, we stand for progress, unity, and the well-being of our medical fraternity. Let's rise, represent, and reform! 💪🩺

30/05/2025

Young Doctors have the power to shape the future of healthcare. Let's unite and make our voices heard!

We need strong leadership that understands our challenges and advocates for our rights. Vote and support Dr Hunain Bashir in the upcoming elections, who has been working tirelessly for the betterment of our profession.

Join hands with us and let's make a difference! Vote for Dr Hunain Bashir and support us to take health system of AJK to new heights.

Address

Azad Kashmir
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YOUNG Healers YDA AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram