Schwabe Homeo Clinic , Islamabad شوابے ہومیو کلینک، اسلام

Schwabe Homeo Clinic is providing best health facilties. It is equiped with latest diagnotic radioni Provide solution to health related problems.

Operating as usual

24/08/2021
20/11/2020

Schwabe Homeopathic and Herbal Store

کوانٹم اینالائزر فار سیل ۔ Quantum Analyzer for sale

29/10/2020

Schwabe Homeopathic and Herbal Store

29/10/2020

Schwabe Homeopathic and Herbal Store

28/10/2020

Schwabe Homeopathic and Herbal Store

breast development, breast enlargment, breast tightning, breast growth through homeopathic medicines

23/10/2020

ہارمونز کی بے قاعدگی کا آسان علاج
ایسی خواتین یا لڑکیاں جن کے چہرے پر بال نکل آئیں ان کے لیے جسم میں کئی پیچدگیاں ہوتی ہیں
ماہواری دیر سے آنا
موٹاپا
سستی کاہلی
بلڈ پریشر low یا high ہونا
ٹانگوں اور کمر درد میں درد
اس کے علاوہ اور بھی کئی علامات ہیں
اس کا بہترین کم خرچ بالانشیں علاج کلونجی اور میتھی دانہ ہے
کلونجی اور میتھی دانہ آدھا آدھا چمچ ایک گلاس پانی میں ڈال کر رات کو رکھ دیں اور صبح اس کو پکائیں جب پانی آدھا گلاس رہ جائے تو چھان کر ایک چمچ شہد ملا کر پی لیں
دوستوں یہ علاج تھوڑا سست ضرور یے اس کو ریگولر استعمال کرنے سے انشاء اللہ ہارمونز سے جینٹک مسائل حل ہو جائے گے
جن خواتین کو ہارمونز کی پرابلم ہے ان کے لیے برائلر مرغ کا گوشت بینھس کا تازہ دودھ گرم مصالحہ دار فاسٹ فوڈ ایک زہر کی مانند ہے ان کو ترک کر کے یہ نسخہ استعمال کریں ان کو اگر نہیں چھوڑتے تو کوئی بھی دوائی استعمال کر لو آرام نہیں آئے گا.
یہ نسخہ خدمت خلق کے لیے لکھا ہے اللہ تعالی سب کو صحت والی لمبی عمر عطا فرمائے آمین
دعا میں یاد رکھیں
پیج کو لائیک کریں اور پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ لوگ فائدہ اٹھاسکیں ۔

23/10/2020

جرمنی میں صحت بخش 'سنہرا دودھ‘ تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے لیکن یہ ہے کیا؟ آپ کو شاید تعجب ہو، سنہرا دودھ دراصل ہلدی ملے دودھ کو کہتے ہیں، جسے برصغیر کے لوگ صدیوں سے استعمال کر رہے ہیں۔
بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے جنوبی ایشیائی ممالک میں اندرونی چوٹوں اور جسمانی درد کی صورت میں ہلدی ملے دودھ کا استعمال عام بات ہے۔ لیکن اس قدیمی آیورویدک نسخے کا استعمال جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں بھی بڑھ رہا ہے۔
یورپ میں 'سنہرے دودھ‘ کو متبادل طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ اس کی غذائی خصوصیات کے باعث بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے اجزاء شفا بخش قوتوں کے حامل اور انسانی مدافعتی نظام کے لیے بھی مفید ہیں اور اگر آپ اسے اپنی پسند کے مطابق تیار کر لیں، تو یہ لذیذ بھی ہوتا ہے۔
سنہری دودھ کے اجزاء اور خصوصیات
اس مشروب کی تیاری کے لیے پہلی چیز ظاہر ہے دودھ ہی ہے۔ لیکن اگر آپ سبزی خور ہیں یا 'ویگان‘، یعنی گوشت، دودھ اور جانوروں سے حاصل کی گئی کسی بھی قسم کی مصنوعات استعمال نہیں کرتے، تو ایسی صورت میں آپ سویا، بادام یا ناریل کا دودھ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
دوسری چیز ہلدی ہے، جو اس مشروب کو سنہرا رنگ دیتی ہے۔ ہلدی کی اچھی رنگت اور ذائقے کے ساتھ ساتھ اس کے دیگر فوائد بھی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس میں ایسا اینٹی آکسیڈینٹ پایا جاتا ہے، جو سوزش ختم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں ہلدی نظام ہضم کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔
کئی بار گولڈن مِلک نامی مشروب میں ہلدی کے ساتھ ساتھ ادرک اور دارچینی بھی شامل کیے جاتے ہیں۔ ادرک کے بھی کئی طبی فوائد ہے اور اسے بھی قدیم چینی اور بھارتی طریقہ علاج میں کئی صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق انسانی نظام ہضم کو بہتر بنانے میں ادرک کافی معاون ثابت ہوتا ہے۔ ادرک یا انگریزی میں جنجر میں پائے جانے والے مادے جنجرولز کی انسداد سوزش کی خاصیت بھی مسلمہ ہے، جو پٹھوں کا درد ختم کرنے کے لیے بہت کارگر ہوتی ہے۔ ادرک کا استعمال 'بلڈ شوگر‘ میں بھی کمی لاتا ہے، جس کے باعث خاص طور پر ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کے دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔
سنہرا دودھ تیار کرنے کا نسخہ
مشروب کی تیاری کے لیے درج ذیل اشیاء درکار ہوتی ہیں:
دودھ: 300 ملی لٹر
ہلدی: 1 چائے کا چمچ
شہد: 1 چائے کا چمچ
دارچینی: 1/2 چائے کا چمچ
ادرک: 1 چائے کا چمچ
کالی مرچ: حسب ذائقہ
ناریل کا تیل: 1 چائے کا چمچ
دودھ کو ہلکی آنچ پر رکھیں تاکہ اس میں ابال نہ آئے۔ اس میں درج بالا اشیاء ایک ایک کر کے ڈالتے جائیں اور ساتھ ساتھ دودھ کو چمچ سے ہلاتے رہیں۔ اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اسے چھان کر کپ میں ڈالیں، صحت بخش اور لذیذ سنہرا دودھ تیار ہے

23/10/2020

🌁‏موسم سرما اور شہد🍯
شہد اور کھجور کا مزاج گرم ہے اس وجہ سے یہ موسم سرما میں بہت مفید ہے۔ یہ دمےکے مریضوں کیلئےبہترین غذا کا درجہ رکھتی ہے اور ساتھ ہی ہاضمہ بھی درست رکھتی ہے۔
خون صاف رکھنے کےساتھ ساتھ یہ جسم میں تازہ خون بھی پیدا کرتی ہے۔
سردیوں کےموسم میں بچوں کیلئے بہترین غذا ہے۔ ایک گلاس
‏ پانی میں دو سےتین کھجوریں اور تھوڑا سا شہد ڈال کر اس کا شیک بنالیں، یہ کمزور بچوں کیلئےبہترین غذا ہے۔
شہد اور کھجور بلغم کا خاتمہ اور پھیپھڑوں کو بھی طاقت بخشتی ہے۔ جسم کےساتھ ساتھ دماغ، اعصاب، قلب، معدے اورجسم کے پٹھوں کیلئے بھی بے حد مفید ہے
جن لوگوں کا وزن کم ہو یا
‏3/ خون کی کمی ہو انہیں پابندی کے ساتھ کھجور اور شہد کا استعمال کرنا چاہئے۔ یہ امراض قلب میں بھی فائیدہ مند ہے، اس کے معدنی نمکیات دل کی دھڑکن کو منظم کرتے ہیں اور اس کے بعض اجزاء کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ خون بننے میں مدد دیتے ہیں کھجور کے ریشے، میگنیشم، کیلشیم کے حصول
کا عمدہ ذریعہ ہے اور ان میں پوٹاشیم کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے
کھجور فیٹ، سوڈیم اور کولسٹرول فری ہے اور صحت کے بارے میں حساس افراد کیلئےبہترین معیاری غذا ہے
طب نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےمطابق عجوہ کھجور کی خاص ادویاتی اہمیت ہے
یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح گھٹاتی ‏5/ اور انجائنا کے مریضوں کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ خصوصاً مدینہ منورہ کی عجوہ کھجوریں کولیسٹرول لیول گھٹانےمیں انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں۔
کولیسٹرول کی سطح گھٹانے کا ایک نسخہ یہ ہے کہ 42 عجوہ کھجوروں کی گٹھلیاں پیس کر، باریک سفوف بناکر ایک مرتبان میں رکھ لیں، روزانہ نہار منہ
‏6/ استعمال کریں۔
ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ایک چائےکا چمچہ خالص شہد بھر کے اب اس میں کھجور کی 2 گٹھلیوں کا سفوف ملالیں اور 21 دن تک صبح نہار منہ استعمال کریں اور آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کرلیں۔
شہد اور کھجور کے استعمال سے انجائنا سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔ عجوہ کھجور کے 21 دانے لیں اور
‏7/ اس سے گٹھلیاں نکالنے کےبعد پیس کر باریک سفوف بناکر اس سفوف کو دوبارہ اسی خالی جگہ میں بھردیں جہاں سےگٹھلیاں نکالی گئی تھیں، سفوف کی ذرا سی بھی مقدار باقی نہ بچے، اب انہیں 21 روز تک باقاعدگی سے استعمال کریں انشاء ﷲ تعالیٰ افاقہ ہوگا۔

01/10/2020

ناف پر ایک دلچسپ معلومات:

ناف اللہ سبحان و تعالیٰ کی طرف سے ایک خاص تحفہ ھے ۔ 62 سال کی عمر کے ایک بوڑھے آدمی کو لیفٹ آنکھ سے صحیح نظر نہیں آ رہا تھا - خاص طور پر رات کو تو اور نظر خراب ھو جاتی تھی ۔
ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ آپ کی آنکھیں تو ٹھیک ہیں -
بس ایک پرابلم ھے - کہ جن رگوں سے آنکھوں کو خون فراہم ھوتا ھے - وہ سوکھ گئی ہیں ۔
سائنس کے مطابق سب سے پہلے اللہ کی تخلیق انسان میں ناف بنتی ھے - جو پھر ایک کارڈ کے ذریعے ماں سے جڑ جاتی ھے ۔ اور اس ہی خاص تحفے سے جو باظاہر ایک چھوٹی سی چیز ھے - ایک پورا انسان فارم ھو جاتا ھے ۔ سبحان اللہ

ناف کا سوراخ ایک حیران کن چیز ھے : -

سائنس کے مطابق ایک انسان کے مرنے کے تین گھنٹے بعد تک ناف کا یہ حصہ گرم رہتا ھے - وجہ اس کی یہ بتائی جاتی ھے - کہ یہاں سے بچے کو ماں کے ذریعے خوراک ملتی ھے ۔ بچہ پوری طرح سے 270 دن میں فارم ھو جاتا ھے - یعنی 9 مہینے میں ۔
یہ وجہ ھے - کہ ہماری تمام رگیں اس مقام سے جڑی ھوتی ہیں ۔ اس کی اپنی ایک خود کی زندگی ھوتی ھے ۔
پیچوٹی ناف کے اس سوراخ کے پیچھے موجود ھوتی ھے - جہاں تقریبا 72،000 رگیں موجود ھوتی ہیں ۔ ہمارے جسم وجود رگیں - اگر پھیلائی جائیں تو زمین کے گرد دو بار گھمائی جا سکتی ہیں ۔

علاج : -

آنکھ اگر سوکھ جائے - صحیح نظر نا آتا ھو -
پتہ صحیح کام نا کر رہا ھو - پاؤں یا ھونٹ پھٹ جاتے ھوں - چہرے کو چمک دار بنانے کے لیے - بال چمکانے کے لیے - گھٹنوں کے درد - سستی - جوڑوں میں درد، سکن کا سوکھ جانا -

طریقہ علاج : -

آنکھوں کے سوکھ جانا - صحیح نظر نہیں آنا - گلونگ کھال اور بال کے لیے روز رات کو سونے سے پہلے تین قطرے خالص دیسی گھی کے یا ناریل کے تیل کے ناف کے سوراخ میں ٹپکائیں اور تقریبا ڈیرھ انچ سوراخ کے ارد گرد لگائیں ۔

گھٹنوں کی تکلیف دور کرنے کے لیے تین قطرے ارنڈی کے تیل کے تین قطرے سوراخ میں ٹپکائیں اور ارد گرد لگائیں جیسے اوپر بتایا ھے ۔

کپکپی اور سستی دور کرنے کے لیے اور جوڑوں کے درد میں افاقہ کے لیے اور سکن کے سوکھ جانے کو دور کرنے کے لیے سرسوں کے تیل کے تین قطرے اوپر بتائے گئے طریقے کے مطابق استعمال کریں -

ناف کے سوراخ میں تیل کیوں ڈالا جائے -

ناف کے سوراخ میں اللہ نے یہ خاصیت رکھی ھے -
کہ جو رگیں جسم میں اگر کہیں سوکھ گئی ہیں -
تو ناف کے ذریعے ان تک تیل پہنچایا جا سکتا ھے ۔
جس سے وہ دوبارہ کھل جاتی ہیں -

بچے کے پیٹ میں اگر درد ھو تو ہینگ پانی اور تیل میں مکس کر کے ناف کے ارد گرد لگائیں چند ہی منٹوں میں ان شاءاللہ اللہ کے کرم سے آرام آ جائے گا ۔

تناو کی کمی کے لئے ناف میں : -

آب پیاز بیس گرام -
روغن ذیتون آدھ پاو -
میں جلا کے لگانے سے یہ مسلہ حل ھو جاتا ھے -
ناف کے اندر اور باہر مالش کرنے سے -

برائے کان کے لئے : -

کانوں میں سائیں سائیں کی آواز آتی ھو -
تو سرسوں کے تیل پچاس گرام میں تخم ہرمل دو عدد پیس کر ناف میں پندرہ دن لگانے سے سائیں سائیں کی آواز آنا ختم ھو جاتی ھے ۔

قوت سماعت کے لئے : -

قوت سماعت کی کمی دور کرنے کے لئے -
سرسوں کے پچاس گرام تیل میں دار چینی پیسیں -
بیس گرام جلا کے وہ تیل ناف میں لگانے سے قوت سماعت میں بہتری آتی ھے ۔

پیٹ کا پھولنا : -

پچاس گرام سرسوں کے تیل میں بیس گرام کلونجی کا تیل ملا کے ہلکا گرم کر کے ٹھنڈا کر کے لگانے سے دو ماہ میں پیٹ کنٹرول ھو جاتا ھے ☆

بڑا قبض کشا نسخہ ھے -
اگر نہانے کے بعد روغن زیتون ناف میں لگا دیں -
اور مزے کی بات یہ کہ الرجی اور زکام نہیں ھوتا -

30/09/2020

ریڈیونک سسٹم کی خریداری کے لئے رابطہ کریں ۔ فری ٹریننگ ، آفٹر سیل سروس، فون 03045195852

22/09/2020

Quantum Analyzer Pakistan

quantum analyzer in Pakistan, Quantum Analyzer for Sale, best quantum analyzer, get quantum analyzer on best price,

22/09/2020

Schwabe Homeopathic and Herbal Store

22/09/2020

Schwabe Homeopathic and Herbal Store

22/09/2020

Schwabe Homeopathic and Herbal Store

22/09/2020

Schwabe Homeopathic and Herbal Store

22/09/2020

Schwabe Homeopathic and Herbal Store

20/09/2020

Schwabe Homeopathic and Herbal Store

19/09/2020

Schwabe Homeopathic and Herbal Store

18/09/2020

Schwabe Homeopathic and Herbal Store

آپ لوگوں نے ہمارے اس سلسلے کو پسند کیا جس کے لئے ہم شکرگذار ہیں ۔ آج ہم ایک نئی میڈیسن کی اہم علامات کے ساتھ حاضر ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوسروں کو بھی اس سے استفادے کا موقع فراہم کریں ۔ اس لئے شیئر لازمی کریں ۔ ہماری حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔ جزاک اللہ

17/09/2020

Schwabe Homeopathic and Herbal Store

17/09/2020

Schwabe Homeopathic and Herbal Store

ہمارا پیج ہومیو پیتھی سے محبت رکھنے والوں کے لئے ایک نیا سلسلہ شروع کررہا ہے جس میں ہم ہومیوپیتھک ادویات کی اہم علامات بتائیں گے ۔ اس حوالے سے آج ہومیو دوا ابروٹینم کا تعارف پیش خدمت ہے ۔
آپ نے ہماری اس کوشش کو پسند کیا جس کے لئے ہم آپ کے شکر گذار ہیں ۔ امید کرتے ہیں کہ آپ ہماری پوسٹس کو شیئر کرنا نہیں بھولیں گے ۔ تاکہ یہ معلومات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے ۔ شکریہ

16/09/2020

Schwabe Homeopathic and Herbal Store

ہمارا پیج ہومیو پیتھی سے محبت رکھنے والوں کے لئے ایک نیا سلسلہ شروع کررہا ہے جس میں ہم ہومیوپیتھک ادویات کی اہم علامات بتائیں گے ۔ اس حوالے سے آج ہومیو دوا ابسنتھیم کا تعارف پیش خدمت ہے ۔ اگر یہ سلسلہ پسند کیا گیا تو اسے جاری رکھا جائے گا۔ ورنہ نہیں ۔۔ آپ نے لازما بتانا ہے کہ یہ سلسلہ کیسا ہے اور کیا اسے جاری رکھنا چاہیے کہ نہیں ؟

10/09/2020

Schwabe Homeopathic and Herbal Store

10/09/2020

Schwabe Homeopathic and Herbal Store

پودینے کے کمالات
کھانوں کو خوش ذائقہ اور خوشبو دار بنانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ پودینہ کی چائے ، دوائی کے لحاظ سے بہت مفید ہے۔ اس کا استعمال بد ہضمی، کھانسی، زکام میں کیا جاتا ہے ، دن بھر کی تھکن ختم کر دیتی ہے ، گیس کی شکایت ختم اور آنتوں کو صاف کرتی ہے ، بہت لذیذ اور خوشبو دار ہوتی ہے۔
پودینہ جسے ہمارے ہاں عام طور پر کھانوں کو خوش ذائقہ اور خوشبو دار بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور پودینہ کی چٹنی کو بطور ہاضم و لذت موسم گرما میں متوسط و غریب گھرانوں میں بطور سالن استعمال کیا جاتا ہے۔ اس بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ پودینہ قدرت کی عطا کردہ بہت سی خصوصیات سے مالا مال ہے۔

افعال و خواص

اطباء نے پودینہ پر بہت تحقیقات کی ہیں اور اس کے درج ذیل غذائی و دوائی فوائد کی نشاندہی کی ہے۔ پودینہ نظام ہضم سے متعلقہ امراض میں مفید ہے۔ غذا کو ہضم کرتا ہے اور ریاح کو خارج کرتا ہے۔ بھوک لگاتا ہے۔ پیٹ پھولنا، درد ہونا، کھٹی ڈکاریں آنا، جی متلانا اور قے ہونا میں فائدہ مند ہے۔ پودینہ الرجی( زود حساسیت) میں بہت موثر تدبیر ہے ، پتی اچھلنا(چھپاکی) الرجی کی ایک قسم ہے جس میں جسم میں کسی جگہ یا کئی جگہ خارش ہوتی ہے پھر سرخ دھبے ( دھپڑ) بن جاتے ہیں جو تھوڑی دیر بعد ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ اس تکلیف میں پودینہ سبز دس پتے ایک کپ پانی میں جوش دے کر چھان کر روزانہ رات سونے سے قبل، بیس یوم تک استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ پودینہ خون سے فاسد مواد کو خارج کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یرقان میں بھی استعمال کرایا جاتا ہے۔ جن لوگوں کو جی متلانے یا قے آنے کی شکایت و جگر کا فعل سست ہو اور اس سبب بھوک اچھی طرح نہ لگتی ہو ، رنگت زرد رہتی ہو یا ان عوامل کے سبب خون کا دباؤ( بلند فشار خون) بڑھ جاتا ہو۔ ان کے لئے یہ جوشاندہ بہت مفید ثابت ہوا ہے۔ یہ نسخہ محترم شہید پاکستان حکیم محمد سعید کا معمول مطب بھی تھا۔
ہوالشافی: ریان (سونف) چھ گرام، پودینہ خشک چھ گرام، مویز منقی نو گرام، آلو بخارا خشک پانچ دانہ، آدھے گلاس پانی میں ڈال کر جوش دے کر چھان کر صبح نہار منہ پی لیا جائے۔ اگر موسم گرما ہو تو یہ نسخہ رات کو پانی میں بھگو دیں صبح مل چھان کر نوش جاں کریں۔ یہ عمل بیس یوم تک کافی رہے گا۔
اسہال (دست آنا) اور ہیضہ میں پودینہ کے پتوں کو نمک لگا کر کھانا یا اس کی چٹنی کا استعمال مفید ہے اور اس کا جوشاندہ بھی اچھی تدبیر ثابت ہوا ہے۔ پودینہ سبز 60 گرام یا پودینہ خشک 10 گرام، دارچینی 3 گرام ، الائچی کلاں 3 گرام ایک کپ پانی میں جوش دے کر چھان کر پی لیا جائے۔
پودینہ میں تریاقی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ خصوصاً بچھو، بھڑ، چوہے وغیرہ کے کاٹنے پر پودینہ پیس کر لیپ کیا جا سکتا ہے۔ جو خواتین ماہانہ ایام کی کمی کے عارضہ میں مبتلا ہوں وہ پودینہ کی چائے استعمال کریں۔ پودینہ بلغم کو پتلا کرتا ہے اور مسکن ہے۔ پودینہ سے طب کے کئی مرکبات تیار کئے جاتے ہیں جن میں جوارش پودینہ، قرص پودینہ، جوارش انارین اور عرق پودینہ شامل ہیں۔ یہ مرکبات اور ادویہ معدہ کی خرابی کے امراض میں بہت موثر ہیں۔

پودینہ کی چائے

پودینے کی چائے دوائی کے لحاظ سے بہت مفید ہے۔ اس کا استعمال بد ہضمی، کھانسی، زکام میں کیا جاتا ہے۔ دن بھر کی تھکن ختم کر دیتی ہے۔ گیس کی شکایت ختم اور آنتوں کو صاف کرتی ہے۔ بہت لذیذ اور خوشبو دار ہوتی ہے۔ نظام ہضم کی اصلاح کرتی ہے۔ متلی کی صورت میں تھوڑا سا لیموں کا رس ملا لیں۔ پودینہ کی چائے سانس کی نالی کی سوجن، برونکائٹس ، درد سر اور کھانسی زکام میں مفید ہے۔ ایک کپ چائے دن بھر کی تھکن ختم کر دیتی ہے ، آنتوں کو صاف کرتی ہے جس سے سانس میں ناگوار بو کی شکایت ختم ہو جاتی ہے۔

جی متلانا یا قے آنا

جن لوگوں کو جی متلانے یا قے آنے کی شکایت ہو جائے وہ پودینہ دس پتے اور چھوٹی الائچی دو عدد کے ساتھ پانی میں جوش دے کر چھان کر پی لیں ، شکایت جاتی رہے گی(انشاء اللہ)روغنی اور دیر ہضم ثقیل اشیاء کے استعمال کے بعد ٹھنڈی بوتلوں کی جگہ پودینہ اور لیموں کی چائے مفید ہے۔

بد ہضمی

بد ہضمی، اپھارہ، ریاحوں کی صورت میں پودینہ کا رس پانی میں ملا کر پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔

پتھری گردہ و مثانہ

بتھوے کی سبزی میں پودینہ ڈال کر کھانے سے پتھری کا مرض ختم ہو جاتا ہے۔ ایسا ایک ماہ تک کریں یا فائدہ ہونے تک۔

پودینہ کا شربت

پودینہ کی بڑی گڈی دھو لیں۔ اس کے بعد ایک کپ شکر اور پانچ عدد لیموں کا رس نچوڑ لیں اور اس آمیزے کو دو گھنٹہ تک اسی طرح رکھا رہنے دیں پھر جگ میں بھر لیں اور برف ڈال کر اس میں ادرک کا سرکہ20گرام اور پودینہ کی چند پتیاں ڈال کر پیس لیں یہ نہایت خوش ذائقہ شربت ہو گا جو دل و دماغ کے لئے مفید ہے۔

گیس ریاح

بو علی سینا نے پودینہ کا کھانا اور چبانا ریاح و گیس کے لئے مفید قرار دیا ہے۔

محافظ حسن

پودینہ حسن کا محافظ بھی ہے۔ چہرے کے داغ دھبے ، کیل مہاسوں سے نجات کے لئے تازہ پودینہ خالص سلاد کے ساتھ پیس کر متاثرہ مقامات پر لیپ کیا جاتا ہے۔ چند دنوں میں داغ دھبے ، کیل مہاسے صاف ہو کر جلد کا رنگ نکھار دیتے ہیں۔ اتنی خصوصیات کا حامل عطیہ خداوندی پودینہ دعوت دیتا ہے کہ اس کے غذائی اور دوائی فوائد حاصل کریں۔

10/09/2020

Schwabe Homeopathic and Herbal Store

بالوں کا گرنا یا گنجا پن کلی یا جزوی طور پر بالوں کا گر جانا کہلاتا ہے جو کسی بیماری٬ کسی عضو کی کارکردگی میں خرابی یا موروثی وجوہات کے سبب ہوتا ہے۔ یہ اکثر مرحلہ وار یا آہستہ آہستہ بڑھتا ہے۔ عام اندازے کے مطابق تقریباً سو کے قریب بال روزانہ گرتے یا ٹوٹتے ہیں٬ ایک سر کی اوسط جلد میں تقریباً ایک لاکھ بال ہوتے ہیں۔ ہر ایک بال کی زندگی اوسطاً ساڑھے چار سال ہوتی ہے۔ اس مدت کے دوران یہ ایک ماہ میں تقریباً آدھا انچ بڑھتا ہے٬ عام طور پر پانچویں سال میں یہ بال گر جاتا ہے اور چھ ماہ کے دوران اسکی جگہ دوسرا بال لے لیتا ہے۔ جنیاتی گنجا پن جسم کی نئے بال اگانے کی صلاحیت نہ ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے نہ کہ بالوں کے زیادہ گرنے کی وجہ سے۔ مرد اور عورت دونوں عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ بالوں کا گھنا پن کھو دیتے ہیں۔ موروثی یا مکمل گنجے پن سے عورتوں کی نسبت مرد زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ تقریباً 25 فیصد مرد 30 سال کی عمر میں گنجے ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور تقریباً دو تہائی گنجے ہو جاتے ہیں یا 60 سال کی عمر تک مکمل گنجے ہو جاتے ہیں۔

عام طور پر مردانہ گنجا پن میں بالوں کی باریک لکیر سر کے اردگرد کراﺅن کی صورت میں شامل ہوتی ہے یا گنجے پن کے بڑے بڑے ٹکڑے ہوتے ہیں۔ کسی میں گھوڑے کے نال جیسی شکل میں بال سر کے پہلوﺅں میں رہ جاتے ہیں٬ جنیاتی طور پر مکمل یا علامتی گنجے پن کیلئے مردانہ ہارمونز ٹیسٹی ٹیرون (Testosterone) کی موجودگی ضروری ہے۔ جن لوگوں میں کسی جنیاتی عمل کے سبب ٹیسٹی ٹیرون پیدا نہیں ہوتے٬ ان میں اس قسم کا علامتی گنجا پن پایا جاتا۔

بعض خواتین میں بھی خاص قسم کے گنجے پن کی علامات پائی جاتی ہیں۔ جنیاتی اور عمر کے حساب سے یا مردانہ ہارمونز کے سبب یہ علامات مردوں سے مختلف ہوتی ہیں۔ خواتین کے گنجے پن میں سارے سر کی جلد پر موجود بال کم ہوجاتے ہیں مگر سامنے کا حصہ عام طور پر جوں کا توں رہتا ہے۔

گنجا پن عام طور پر کسی بیماری کی وجہ سے نہیں ہوتا٬ بلکہ اسکی وجہ بڑھتی عمر٬ موروثیت اور ٹیسٹی ٹیرون کا پیدا نہ ہونا ہوتا ہے۔ اکثر مردوں اور عورتوں کے گنجے پن کی مثال میں انہیں علامات کے عوامل کا ملاپ ہوتا ہے۔ دوسری ممکنہ وجوہات میں اگر غیرمعمولی طور پر گنجا پن وقوع پذیر ہو رہا ہو تو اس میں ہارمونی تبدیلیاں شامل ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر تھائی رائیڈ کی بیماری٬ بچے کی پیدائش یا خاندانی منصوبہ بندی کی گولیاں۔

٭ کوئی خطرناک بیماری ( جیسے بچہ دانی یا ایڈرنل غدود کی رسولی ) اور بخار
٭ ادویاتی استعمال جیسے کینسر٬ کیموتھراپی
٭ حد سے زیادہ شیمپو کا استعمال
٭ جذباتی یا جسمانی دباﺅ
٭ نفسیاتی عادات جیسے مسلسل بالوں کو کھینچنا یا سر کی جلد کو رگڑنا
٭ جلنا یا شعاعوں سے علاج
٭ بالچر یا بالخورہ گنجے پن کے ٹکڑے سر کی جلد پر نمودار ہوجاتے ہیں
٭ داڑھی میں بھنوﺅں میں ساتھ ساتھ پلکیں بھی گر جاتی ہیں
٭ Tinea Capitis (سر کی جلد کا کیڑا)

بال گرنے یا گنجے پن کے اسباب:
گنجا پن عمر کے بڑھنے٬ ہارمون میں تبدیلی٬ کسی خاص بیماری٬ خاندانی گنجے پن٬ جلنے یا زخمی ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

دوسری ممکنہ وجہ گنجے پن خاص طور پر غیرمعمولی گنجا پن جس میں بالچر یا بالخورہ شامل ہے٬ جس میں گنج کے ٹکڑے داڑھی میں٬ سر کی جلد میں٬ بھنوﺅں سے نمودار ہوتے ہیں٬ اس کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی پلکیں گر جاتی ہیں۔ خود مدافعتی حالات جیسے ہوپس٬ جلنے کے زخم٬ کچھ خاص انفکشن کی بیماریاں٬ کیموتھراپی٬ جذباتی اور جسمانی دباﺅ٬ حد سے زیادہ شیمپو کا استعمال٬ بالوں کو مشین سے خشک کرنا٬ مختلف یا مضر اثرات والے کنڈیشنرز استعمال کرنا٬ ہارمونی تبدیلیاں (مثال کے طور پر تھائیرائیڈ کی بیماری٬ بچے کی پیدائش٬ حمل روکنے کی گولیاں٬ نفسیاتی عادات٬ مسلسل بال کھینچنا٬ سر کی جلد کو رگڑنا٬ ریڈیائی علاج(لیزر یا شعاعوں سے)٬ سر کی جلد کا کیڑا٬ بچہ دانی یا ایڈرنل غدود کی رسولی۔

بالوں کے گرنے سے حفاظت:
درج ذیل مددگار ٹوٹکے بالوں کے کی حفاظت میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

٭ جو بال گر رہے ہوں‘ ان کو دھو دیا جائے یا کنگھی کرکے علیحدہ کر دیا جائے۔
٭ ہربل شیمپو سے بالوں کو اور سر کی جلد کو ہفتے میں دو مرتبہ نرمی سے صاف کریں اور سر کی جلد کا کسی اچھے ہومیوپتھک میڈیکیٹیڈ آئل سے مساج کریں۔
٭ بالوں کو نقصان پہنچانے والی مصنوعات جن میں بلیچ٬ پرآکسائیڈ٬ امونیا٬ الکوحل یا بالوں کو نرم کرنے والا لوشن (لیکر) ہو٬ غیرمعیاری کنڈیشنرز اور صابن وغیرہ سے پرہیز کیا جائے۔
٭ بالوں کو کرل کرنے والی اسٹری سے یا گرم رولراور حرارت سے پرہیز کریں۔
٭بالوں کو توڑنے والے ربڑ بینڈز یا کلپ وغیرہ سے پرہیز کریں۔
٭ کھلے دانتوں والا کنگھا استعمال کریں۔
٭ سر کو ہیٹ اور برائے راست دھوپ سے بچائیں
٭ نرم تکیہ اور بالوں کی نیٹ سونے سے قبل استعمال کریں۔

10/09/2020

Schwabe Homeopathic and Herbal Store

بال گرنا آج کل اتنا عام ہے کہ تقریباً ہر دوسرا انسان بالخصوص ہر دوسری خاتون اس مسئلے کا شکار ہے۔ یہ علامت عام طور پر بالوں کو اپنی غذائیت نہ ملنے کے سبب پیدا ہوتی ہے۔ سر میں خشکی، سکری اور بفہ (Dandruff) پیدا ہونے سے بھی بال گرنے لگتے ہیں۔ مستقل خارش، کھجلی اور جلد کی بیماریاں بھی بال گرنے کا سبب بنتی ہیں۔ بعض مرض مثلا ٹائیفائڈ بخار یا کینسر کیموتھراپی کے بعد بھی سر بلکہ تمام بدن کے بال گر سکتے ہیں۔
بال گرنے کا کامیاب، صحیح اور مستقل علاج تب ہی ہو سکتا ہے کہ جب اس کے پیچھے جاری سبب یا وجہ کو ڈھونڈ کر سمجھا اور حل کیا جائے۔
بالوں کے گرنے کی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں تاہم پاکستان کے ماحول اور کلچر میں جو عام دیکھی ہیں وہ یہ ہیں: ڈپریشن، انگزائٹی، ٹینشن، نزلہ زکام الرجی، دوائیوں کا لمبا استعمال، جذبات کو سپریس کرنا، بہت زیادہ حساسیت، شدید غم دکھ میں ہونا یا گزرنا، نوجوانی کی غلط کاریاں، مینوپاز، تھائیرائیڈ کے مسائل، مستقل سر درد، میگرین، ہارمون کی خرابی، لیکوریا، نیند کی کمی، حمل، بچے کی پیدائش اور دودھ پلانے کے دوران۔
بال گرنے یا مردوں میں گنجہ پن کا سبب موروثی مزاج بھی ہوتا ہے۔ ہومیوپیتھی حوالہ سے زیادہ تر آتشکی مزاج (Syphilitic Miasm) یا میازم ہوتا ہے۔ سر کے بالوں کا صفایا ہو جائے، بالچر یا ایلوپیشیا (Alopecia areata) تو بھی یہی مزاج ہوتا ہے۔

بال قبل از وقت سفید ہونے کی شکائت بھی بہت زیادہ ہے۔ عین جوانی میں ہی بچوں بچیوں کے بال سفید ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ عام طور پر پڑھائی اور امتحانوں کا بہت زیادہ پریشر اور انزائٹی ہوتا ہے۔ موجودہ پیچیدہ اور ہیجانی زندگی کے تھپیڑوں نے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی بدحواس کر رکھا ہے۔ صحت کا مجموعی زوال بڑی جلدی اور تیزی سے ہو رہا ہے۔
زندگی کی اس تیز رفتاری کے تقاضے پورے کرنے کی دوڑ نے جہاں آرام سکون، خوراک اور نیند سب کچھ ڈسٹرب ہوتا ہے تو بال گرنا یا وقت سے پہلے سفید ہونا قدرتی بات ہے۔ مقابلے (Competition) کی دوڑ بھاگ، کمپیوٹر، موبائیل، سکول، ٹیوشن اور اکیڈیمیوں کے طوفان کو روکا تو نہیں جا سکتا؛ اس کے اثرات کا علاج ہو سکتا ہے۔

ہومیوپیتھی میں ایک سو ستر (170) سے زائد دوائیاں بال گرنے، گنجے پن یا بال سفید ہونے کے علاج میں استعمال ہوتی ہیں۔ ان کی تفصیل نیچے درج ہے۔ چوں کہ ہر مریض مختلف ہے، اس لئے اُس کے مسائل اور تکالیف بھی مختلف ہیں۔ مریض کی ذاتی و فیملی ہسٹری اور زندگی کے معاملات و معمولات کو سمجھ کر ہی ہومیوپیتھک دوا، پوٹینسی اور خوراک (Homeopathic Medicine, Potency & dose) کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ نیٹ پر سرچ کر کے دوائیاں لینے یا ٹیکسٹ میسیج کے ذریعے گرتے بالوں یا بال لمبے کرنے کے نسخے، ٹوٹکے اور دوائیاں پوچھنے سے فائدہ ہونے کا قطعاً کوئی امکان نہیں البتہ نقصان ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ چار پانچ ماہ باقاعدہ علاج کرنے سے ہی فائدہ ہو پاتا ہے کیوں کہ اس طرح اندرونی صحت بہتر کر کے بال اگانے پر کام کیا جاتا ہے۔

میرے تجربہ میں مندرجہ ذیل دوائیاں کافی مفید ثابت ہوئی ہیں۔ یہ ساری دوائیاں بہت ہی گہرا اور دور تک اثر کرنے والی ہیں۔ ایک وقت میں ایک دوا کا استعمال ہومیوپیتھی میں اہم ترین اصول ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ تفصیلی انٹرویو کے بعد مریض کو اُس کی مزاجی دوا (CONSTITUTIONAL REMEDY) دینے ہی ایسے مسائل میں بہت جلدی اور واضح رزلٹ ملتے ہیں۔ ڈاکٹر (Homeopathic Doctor) کے مشورہ کے بغیر استعمال کرنا مجموعی صحت کے لئے نقصان دہ سکتا ہے۔ علاج کے لئے تفصیلی کیس ڈسکس کرنا بے حد ضروری ہوتا ہے۔ اکثر اوقات تیل یا ٹانک (Tonic) کی مالش ساتھ کرنے کی ضرورت بھی پڑتی ہے۔

خشکی، سکری اور بفہ سے بال گریں: فلورک ایسڈ (FLUORICUM ACIDUM) آرسینک البم (Arsenic Album)۔
بال تیزی سے، یکدم اور زیادہ گریں: فاسفورس (PHOSPHORUS)۔
سر کے ساتھ ستھ سارے بدن کے بال بھی گرنے لگیں یا گر جائیں: فاسفورس یا سفلینم
بال جسم پر بہت زیادہ ہوں یا لڑکیوں کے چہروں یا جسم پر ہوں مگر سر کے بال گرنے لگ جائیں: تھوجا (PHOSPHORICUM ACIDUM) یا میڈورینم (MEDORRHINUM)۔
غم، پریشانی، شدید دکھ یا دھوکہ بال گرنے کا سبب بنا ہو: اگناشیا (ٰIGNATIA AMMARA)، فاسفورک ایسڈ (PHOSPHORICUM ACIDUM)، نیٹرم میور (NATRUM MURIATICUM)۔
بالچر (Alopecia areata): فلورک ایسڈ (FLUORICUM ACIDUM)، برائٹا کارب (BARYTA CARBONICUM)، فاسفورس (PHOSPHORUS)، لائیکوپوڈیم (LYCOPODIUM CLAVATUM)۔
کسی وجہ کے بغیر قبل از وقت سفید ہو جائیں: فاسفورک ایسڈ (PHOSPHORICUM ACIDUM)، سفلینم (SYPHILINUM)، کارسی نوسن (CARCINOSINUM)۔
بالوں کے سرے پھٹ کر دو ہونے لگیں یعنی بال دو منہ والے ہونے لگیں: تھوجا (THUJA OCCIDENTALIS)۔
بال الجھے ہوئے (Tangled) (بال آلجھ جائیں تو گچھے سے بن جاتے ہیں اور کنگھی برش کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے): میڈورینم (MEDORRHINUM)۔ ٹیوبرکیولینم (TUBERCULINUM BOVINUM KENT)۔
داڑھی کے بال جلدی سفید ہوں: لائکوپوڈیم (LYCOPODIUM CLAVATUM)۔
داڑھی مونچھوں کے بال بہت گرتے ہوں: لائکوپوڈیم (LYCOPODIUM CLAVATUM)، برائٹا کارب (BARYTA CARBONICUM)۔

10/09/2020

Schwabe Homeopathic and Herbal Store

بالوں کے مسائل ، بال گرنا ، خشکی ، سفیدی وغیرہ کا ہومیوپیتھک، ہربل اور گھریلو علاج
(برگ حنا، کلونجی، حب الرشاد، سناء مکی، آملہ ھر ایک 16 گرام کو 900 گرام فروٹ کے سرکہ میں 5 منٹ ابالنے کے بعد چھان لیا گیا۔ روزانہ یہ لوشن مالش کیا جاتا رھا کافی فرق پڑا۔
لہسن میں ھم وزن نمک اور افستین پیس کر ملا دیں اور سرکہ ڈال کر گنج پر لگایا گیا بہت فائدہ ھوا۔
جن لوگوں کے بال بہت زیادہ گرتے ہوں ان کیلئے یہ نسخہ بہت لاجواب ہے۔کلونجی کا تیل اور ادرک کا پانی ہم وزن لے کر روزانہ صبح وشام بالوں میں لگائیں ۔بال گرنا بند ہو جائیں گے اور نئے بال آنا شروع ہو جائیں گے-
جوئوں کیلئے:چقندر کے پتے‘ ڈنٹھل اور ایک چقندر کاٹ کر پانی میں خوب جوش دیجئے اور اس سے بال دھوئیے جوئیں آئندہ نہیں ہوں گی ایک ماہ مسلسل بالوں میں یہی عمل دہرائیے۔)(کتاب امراض جلد اور علاج نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ڈاکٹر خالد غزنوی )
املی کو رات پانی میں بھگو دیں صبح اس کے پانی سے سر دھوئیں اس سے بال لمبے‘ ہو جاتے ہیں اس عمل کو ہفتے میں تین بار کریں اس کے بعد ناریل کا تیل استعمال کریں۔
ایک دیسی انڈہ لے لیں اس کو توڑ کر ایک پیالی میں ڈالیں جتنا انڈہ ہو اتنی مہندی سرخ دیسی پسی ہوئی‘ کیمیکل کے بغیر ہو‘ اتناہی سرسوں کا تیل اور دہی۔ ان سب کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور انگلیوں سے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور کم از کم چار پانچ چھ گھنٹےلگا رہنے دیں ۔ اس کے بعد سر دھوئیں لیں ،چند ہفتوں کے استعمال سےآپ کو وہ رزلٹ ملیں گے کہ آپ حیران ہو جائیں گے۔ (بحوالہ کتاب میرے طبی رازوں کا خزانہ)
بالوں کوکالےکرنے کے لیے اسطخدوس 6 گرام ایک کپ پانی میں پانچ منٹ پکا کر صبح وشام پئیں انشاءاللہ آہستہ آہستہ بال کالے ہونا شروع ہو جائیں گے-
ناریل کے تیل کی سرپرروزانہ 15 منٹ مالش کرنےسےبال گھنے،لمبے اور ملائم ہوجاتے ہیں۔
ایکلیموں کو درمیان سے کاٹ لیں اور پھر اسے بالوں میں ایسے رگڑیں کہ اسکا رس بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے ۔اسے 2 گھنٹے لگا رہنے دیں ،پھرنیم کے پتوں کوپانی میں اُبال لیں اوراس پانی سےسردھو لیں۔ احتیاط کریں !یہ پانی آنکھو ں میں نہ جائے۔ جوئوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور بالوں میں چمک آجائے گی۔
لہسن کا چھلکا حسب ضرورت لے کر روغن زیتون میں جوش دے کر محفوظ کرلیں اور جب بھی نہائیں ‘ نہانے کے بعد یہی تیل استعمال کریں۔ ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا اور بال نہیں گریں گے۔
کلونجی کا تیل اور ادرک کا پانی ہموزن لے کر روزانہ صبح وشام بالوں میں لگائیں۔ بال گرنا بند ہو جائیں گے اور نئے بال آنا شروع ہو جائیں گے۔
ھیؑر آیؑل: تھوڑا سا آملہ کا سفوف، کری پاؤڈر اور میتھی کو رات بھر پانی میں بگھو رکھیں سبح کو ناریل کے تیل میں ڈال کر 30-40 منٹ تک ابال لیں نرم آنچ پر تیل تیار ھے۔ 2-3 روز بالوں کی جڑوں میں مالش کریں۔
جن علاقوں کا پانی اچھا نہ ھو وہ مناسب شیمپو کے بعد کنڈیشنر کا استعمال کریں۔
سر کی جلد کو کسی سخت کپڑے یا تولیے سے رگڑ کر جنگلی پیاز ملیں۔ جب سرخ ھو جاۓ تو رایؑ اور لھسن پیس کر ضماد کریں۔
کویؑ بھی antiseptic شمپو استعمال کریں جیسے زنک اور سیلینیسم والے شمپو جبکہ کولتار والے زیادہ اچھے سمجھے جاتے ھیں۔ ھفتہ میں 2-3 بار۔
کھوپرے کے تیل کو گرم کرکے مساج کریں پھر گرم تولیہ گیلا کر کے رکھیں۔
بال بڑھانے والی خوراک: مٹر، لوبیا، پھلیاں، اخروٹ (وٹامن بی7)، بادام، پنیر، انڈا، مچھلی، گوشت، تازہ و خشک پھل، سبزی کا سوپ، گری کا تیل لگانے کے لیے، دودھ، دھی، لسی، سبز دھنیا (کاپر)، سلفر، سبز پتوں والی سبزیاں، میٹھے آلو، آملہ، لوکی۔
250 گرام آملہ، 125 گرام سکاکایؑ اور 125 گرام میتھی دانہ پیس کر رکھ لیں۔ 2 چمچ پانی میں رات بھر بھگو دیں صبح چھان کر سر دھو لیں۔ ھفتہ میں 2 بار کرنے سے بال لمبے ھو جایؑں گیںؑ۔
ایلوویرا کا گودا نکال لیں۔ بالوں کو کسی اچھے شیمپو کے ساتھ صاف کریں۔ اب ایلوویرا بالوں اورجلد میں 15 میٹ لگا رھنے دیں۔ پھر پانی سے دھولیں۔ 1 ھفتہ میں ھی بال صحتمند ھو جایں گیں۔ بہترین کینڈیشنر ھے۔ بدبو دور کرتا ھے۔
پیاز کا رس نکال کر بالوں میں اچھی طرح نرم ھاتھ سے مالش کریں۔ پھر شمپو سے دھو لیں۔ عارضی گنج پن کا علاج کرتا ھے۔
پیٹھا کدو کے رس کو بالوں میں مالش کرنے سے خشکی اور دماغی کمزوری ختم ھوتی ھے۔ آیؑورویدک میں اسے بطور ٹانک ستعمال کروایا جاتا ھے۔
بال خورہ: یہ بھت ڈھیٹ مرض ھے۔ جمال گھوٹا کا تیل اسی جگہ احتیاط سے لگایں۔
تھایؑم کے پتے 2 کپ لیں انکو 2 لٹر پانی میں اچھی طرح ابال لیں۔ پانی ٹھنڈا کر کے سر دھولیں۔ ھفتے میں 2-3 بار کرنے سے بدبو دور، بال لمبے اور چمکدار ھو جاتے ھیں۔
مختلف کیمیکلز اور بال ڈائیؑ کرنے سے اگر بال خراب ھو جایں یا گرنے لگیں تو انڈے اور زیتون کا تیل آزمایں۔
قبل از وقت سفید بالوں کو سیاہ کرنے کے لیے مربہ آملہ اور ورق نقرہ میں رکھ کر کھایں۔ اور دوپھرکو جوارش جالینوس 1-1 چمچ 2 ماہ تک استعمال کریں۔
اگر خود دوا نہیں بنا سکتے تو صبح نہار منہ قرص فولاد 1 عدد، قرصِ مرجان 1 عدد، ھمراہ خمیرہ گاؤزبان عنبری 6 گرام 1 ماہ تک استعمال کریں۔
سفید سرکہ ھلکے بال جبکہ رنگدار سرکہ گھنے بالوں میں چمک پیدا کرتا ھے۔
ماش کی دال پیس لیں اور اسکا لیپ کریں بال لمبے ھوں گے۔
باڈی بلڈرز جو سٹیرایؑڈ استعمال کرتے ھیں وہ بھی گنج پن کا باعث بن جاتا ھے۔
عورتوں میں حیض بندش والا عرصہ شروع ھوتا ھے لہذا بہت سارے ہارمون کے غیرمتوازن ھونے کی وجہ سے بھی بال گرتے ھیں۔ اس عرصے میں ہارمون سپلیمنٹ ضرور لیں۔
کبھی کبھی ترش پانی سے بھی بالوں کو دھویں۔ ترش پانی سے مراد تھوڑا سا سرکہ یا لیموں پانی میں ڈال لیں۔
بالوں کی نگھداشت بچپن سے ھی کرنی چاھۓ کیونکہ زیادہ تر یہ ھی عمر ھوتی ھے جب بالوں کی مناسب دیکھ بھال، خوراک، مناسب دھوپ، ھوا، زور زور سے برش کرنا چاھۓ۔ تب ھی وہ کچھ حد تک اپنے بال بچا سکیں گے جنکے ھاں گنج پن کا رواج موروثی ھے۔
سر کی ورزشیں: ورزش نمبر1: دونوں ہاتھوں کو کانوں کے اوپر رکھیں اور آھستگی سے ہاتھوں کو آپس میں ملانے کی کوشش کریں کہ جلد پر بل پڑ جایں۔ یہ ھی کام انگلیوں سے بھی ممکن ھے۔ خیال رھے کہ بالوں میں تیل نہ لگایا گیا ھو۔ ورزش نمبر2: بھت آھستگی سے بالوں کو کھوپڑی سے اوپر اٹھایں اور بار بار اسکو دوھرایؑں۔ ورزش نمبر3: دونوں ہاتھوں کی انگلیوں بالوں میں ایسے ڈالیں جیسے پیار سے محبوب ڈالتا ھے پھر جلد کو حرکت دینے کی کوشش کریں۔ ورزش نمبر4: بالوں کو مضبوطی سے پکڑ کر سر سے پرے کھینچیں۔ ورزش 5: سر کی جلد کو بیٹھے بیٹھے ناخن سے اھستگی سے کھرچتے رھیں جیسے کچھ لوگ خشکی ڈھونڈتے ھیں۔ ورزش نمبر5: کویؑ بھی تیل لے کر جلد کی مالش کریں۔ نوٹ: مالش کبھی بھی کسی اور سے نہ کروایں کیونکہ دوسرا آپکے بالوں کو اتنا اچھا نھیں سمجھ سکتا اور بال ٹوٹنے کا باعث بنے گا۔
کولڈ ڈپ: سر کو 10 سیکنڈ سے 1 منٹ تک سرد پانی میں رکھیں پھرخشک کرنے کے بعد ھلکے ھاتھ کی انگلیوں سے جلد میں مساج کریں۔ اسکی حکمت یہ ھے کہ ٹھنڈا پانی جلد کو سرد کر دیتا ھے اب جبکہ مساج ھوا ھے تو دوران خون فوراً ادھر کا رخ کرتا ھے اور جگہ گرم ھو جاتی ھے۔
جلد کمپریس: اس میں سوتی کپڑے کی ٹوپی کو سرد پانی سے بھگو کر نچوڑ کر پھن لیں پھر اسکے اوپر اونی ٹوپی پھن لیں۔ خیال رھے کہ سر کو ایک خوشگوار گرمی محسوس ھونی چاھۓ۔ 10 منٹ بعد یہ ھی عمل پھر دھرایں۔
follicular unit extraction میں صحتمند جلد سے فولیکلز کو اکھاڑ کر گنج پن والی جگہ پر لگا دیتے ھیں۔ اسکا فایؑدہ تو ھے مگر طریقہ علاج مھنگا ھے۔ عام طور پر 100 روپے فی فولیکل لگایا جاتا ھے۔ اس طرح 1000 بال لگانے کا خرچہ 1 لاکھ تک ھے۔ اسکا ھلکا سا سایؑڈ افیکٹ جو ھے وہ یہ لگتا ھے کہ نیؑ جگہ پر زیادہ دوران خون آ جاتا ھے اور پرانے فولیکلز کو مطلوبہ خوراک نھیں ملتی۔
نیم کے تیل مین دگنا زیتون کا تیل یا ناریل کا تیل ڈال کر جڑوں میں لگایں تھوڑی دیر بعد سر کو نرم شمپو سے دھو لیں۔ بال صحتمند، چمکدار اور بالوں کی بدبو دور ہو جاۓ گی۔
آدھا چمچ کھانے والا سرکہ ایک کپ پانی میں ڈال کر سر کی جڑوں پر مالش کریں کچھ دیر لگا رہنے دیں۔ پھر کسی نرم شمپو سے دھو لیں۔ بال چمکدار ہو جایں گے۔
ارنڈی کا تیل بالوں کو سیاہ کرنے کی خصوصیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ یہ تیل سفید بالوں کی سیاہی کو بحال کرتا ہے۔ بال بہت زیادہ سورج کی تیز روشنی کا سامنا کرنے باعث براؤن ہو جاتے ہیں۔ یہ تیل بالوں کو پہنچنے والے کسی نقصان کے ازالے کے لئے بھی مفید ہے۔ اس تیل کے متواتر استعمال سے سر کی دائمی خشکی دور ہو جاتی ہے۔پلکوں اور بھنووں پر لگانے سے پلکیں گھنی اور خوبصورت ہوتی ہیں۔
بالوں کے گرنے کا ہومیو پیتھک علاج:
بالوں کا گرنا ایک اشارہ ہوتا ہے کہ آپکے جسم میں کچھ ٹوٹ پھوٹ شروع ہو رہی ہے٬ بالوں کا گرنا کسی جگہ کے انفکشن کی وجہ سے یا نظام میں کسی خرابی کی وجہ سے یا کسی کمی کا سبب ہو سکتا ہے۔ اس کا علاج مختلف علامات کی مناسبت سے بدلتا ہے۔ درج ذیل ہومیوپیتھک ادویات اکثر بال گرنے کے علاج کیلئے تجویز کئے جاتے ہیں۔
ایلومینا٬ آرسنکم البم٬ کاربوویج٬ فلورک ایسڈ٬ گریفائٹس٬ لائیکو پوڈیم٬ نیٹرم میور٬ نائٹرک ایسڈ فاسفورس٬ سفلینم٬ سلینیم٬ سیپا٬ تھیلم اور ونکامائز۔
بال گرنے کا ہومیو پیتھک علاج بال گرنے کے سبب کے ساتھ ساتھ بدلتا رہتا ہے۔ ایلومینیا٬ آرسنیکم البم٬ بریٹاکاربونیکا٬ کاربوریج٬ فلوریکم ایسڈ٬ گریفائٹس٬ لائیکوپوڈیم٬ نیٹرم موریاٹیکم٬ نائٹریکم٬ فاسفورک ایسڈ٬ فاسفورس٬ سلینیم٬ سیپا٬ تھیلم٬ اور ونکا مائز مفید ادویات ہیں۔
بیرونی طور پر ارکیٹم لپا٬ سیانوتھس٬ مالوا سائیلوسیٹس اور ٹروپیولم٬ مدر ٹنکچر کے طور پر ناریل کے تیل میں یا کسی اور تیل میں ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر بالوں کا گرنا مسلسل غموں کی وجہ سے ہو تو فاسفورک ایسڈ3x یا امبراگریسیا 12 بھی دی جا سکتی ہیں۔
اگر یہ بیماری ڈپریشن٬‘ بے چینی یا بے قراری کی وجہ سے ہو٬ نائٹرک ایسڈ6 اور آرسینکم البم 6 بھی دی جاتی ہیں۔ اگر گنجا پن سست رفتاری سے ہو یا نفسیاتی وجوہات بھی موجود ہوں تو مریض کو گریفائٹس 6اور تھوجا 6 بھی مددگار ثابت ہوں گی۔ اگر حمل کے بعد بال گرنا شروع ہو جائیں تو لائیکوپوڈیم٬ سیپا اور نیٹرم میوریاٹیکم

Location

Telephone

Address


Orakzai Plaza
Islamabad
44000

Other Doctors in Islamabad (show all)
MBBS & BDS Abroad MBBS & BDS Abroad
E/11/3
Islamabad, 44000

Official & first platform of Medical to assist towards education hub for medical students

Dr Muhammad Saleem Dr Muhammad Saleem
Rawat
Islamabad

pts

Ahmad Homeopathic Clinic And Hijama Center Ahmad Homeopathic Clinic And Hijama Center
Plaza 45 , Japan Road , Square Commercial, Phase-7, Bahria Town Islamabad
Islamabad

Wellness Through Homeopathy

Bismillah Homeopathic Clinic Bismillah Homeopathic Clinic
House # 51, East Circular Road Phase 01, Pakistan Town
Islamabad, 47500

Dr. Sumbhal Dr. Sumbhal
Battgram
Islamabad

You Know My Name butt not my story

Dr. Aqsa Naseer Dr. Aqsa Naseer
Islamabad Specialist Clinic F-8
Islamabad

Consultant Gastroenterologist & Hepatologist Islamabad specialist clinic F-8 Islamabad, Ali Medical

Dr. Shayan Shahid Ansari Dr. Shayan Shahid Ansari
Shifa International Hospital
Islamabad, 46000

Dr.Shahzad Nasir official Dr.Shahzad Nasir official
Islamabad, 45900

We treat all patients who suffer from any blood related disease.

Dr. Afifa Gul Dr. Afifa Gul
F-10
Islamabad

Physiotherapist Certified Advanced Medical Aesthetician

Dr Zeeshan Khan Dr Zeeshan Khan
Islamabad

Dr Zeeshan Ali khan is Specialist in postural correction ,Realignment and pain managnent . Currentl

Dr Abrar ghouri Dr Abrar ghouri
BeeWell Hospital, Faiz-ul-Haq Road, Blue Area
Islamabad

Breast Pump Breast Pump
Islamabad
Islamabad

SalePakistan.Pk Offer You Original And Harbal Breast Enlargement Pump In Pakistan At Starting Price