05/03/2026
وضاحت / تردید
جمس JIMS کے خلاف سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات حقائق پر مبنی نہیں ہیں اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش معلوم ہوتے ہیں۔
جمس JIMS ایک سرکاری و عوامی طبی ادارہ ہے جو بلاامتیاز ہر مریض کو طبی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ مذکورہ مریض کو مکمل ذمہ داری کے ساتھ جمس میں داخل کیا گیا ہے اور اسے بہترین ممکنہ علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ ادارے کی پالیسی، ضابطۂ اخلاق اور عملی کارکردگی اس بات کی واضح عکاس ہے کہ کسی بھی مریض یا اس کے لواحقین کے ساتھ ذات، برادری یا علاقے کی بنیاد پر کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا۔
سیکیورٹی گارڈز کی ذمہ داری ہسپتال میں نظم و ضبط برقرار رکھنا اور ایمرجنسی کی صورت میں راستہ کلیئر کرنا ہے۔ اگر کسی موقع پر کوئی تلخ کلامی یا غلط فہمی پیش آئی ہو تو اس کی مکمل اور غیر جانبدارانہ جانچ کی جاتی ہے۔ تاہم یہ الزام کہ کسی خاص برادری کے مریض کا علاج کرنے سے انکار کیا گیا، سراسر بے بنیاد اور ناقابلِ قبول ہے، کیونکہ جمس میں روزانہ مختلف برادریوں اور علاقوں سے آنے والے مریضوں کا باقاعدہ علاج کیا جاتا ہے۔
جمس انتظامیہ واضح کرتی ہے کہ:
کسی بھی مریض کو علاج سے محروم نہیں کیا گیا۔
برادری کی بنیاد پر امتیازی سلوک ادارے کی پالیسی کے سراسر خلاف ہے۔
اگر کسی فرد کو کوئی شکایت ہے تو وہ باضابطہ طور پر تحریری درخواست دے تاکہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کے ذریعے حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
جمس انتظامیہ قانون اور ضابطے کے مطابق ہر معاملے کی شفاف تحقیقات پر یقین رکھتی ہے۔
میڈیا کے معزز نمائندگان سے گزارش ہے کہ کسی بھی خبر کو الیکٹرانک، سوشل یا پرنٹ میڈیا پر نشر کرنے سے قبل جمس انتظامیہ کا مؤقف ضرور حاصل کریں اور غیر مصدقہ معلومات کی تشہیر سے گریز کریں۔
جمس انتظامیہ