Khawaja Pharmacy Jalalia

Khawaja Pharmacy Jalalia khawaja Pharmacy jalalia
Village Jalalia Tehsil Hazro Distt.Attock

یہ سروس حالیه طور پر جلالیہ کے لے ہے
13/11/2025

یہ سروس حالیه طور پر جلالیہ کے لے ہے

08/11/2025

ڈینگی بخار: علاج اور احتیاطی تدابیر

مرتبہ: ڈاکٹر مسز خواجہ سہیل رفیق

ڈینگی بخار کے ابتدائی تین سے چار دنوں میں تیز بخار اور جسم میں شدید دردیں عام علامات ہیں۔ جیسے ہی بخار میں کمی آنے لگتی ہے، بیماری کا “Critical Phase” شروع ہوتا ہے، جس دوران مریض کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اس مرحلے میں پلیٹلیٹس کم اور HCT کی سطح بڑھنے لگتی ہے۔

اس دوران اگر مریض میں درج ذیل میں سے کوئی علامت ظاہر ہو تو فوراً اپنے قریبی ڈاکٹر سے رجوع کریں:

بلڈ پریشر 90/60 یا اس سے کم ہو جائے۔

سانس لینے میں دشواری یا سینے میں درد محسوس ہو۔

پیٹ میں درد یا بار بار الٹی آنے لگے۔

پیشاب میں کمی یا بندش محسوس ہو۔

جسم پر نیلے یا لال دھبے نمودار ہوں۔

جسم کے کسی بھی راستے (منہ، ناک، کان، پیشاب، پاخانہ یا ماہواری) سے خون آنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسی کوئی علامت نہ ہو تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ بخار کی صورت میں مریض پیناڈول کی دو گولیاں صبح، دوپہر، شام اور رات لے سکتا ہے۔ اگر الٹی کا مسئلہ نہ ہو تو ہر گھنٹے بعد تقریباً 100 ملی لیٹر پانی یا مشروبات پینا ضروری ہے تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔

ڈاکٹر مسز خواجہ سہیل رفیق کے مطابق پلیٹلیٹس کا کم ہونا خود خطرناک نہیں ہوتا، جب تک کسی راستے سے خون نہ آئے یا بلڈ پریشر بہت زیادہ کم نہ ہو جائے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ مریض روزانہ CBC ٹیسٹ کروائیں تاکہ پلیٹلیٹس کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جا سکے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ گھروں اور آس پاس کے علاقوں کو صاف رکھیں، مچھر مار اسپرے کریں، پانی جمع نہ ہونے دیں، اور مچھر بھگانے والی کریم یا لوشن استعمال کریں۔

خاص طور پر بزرگ افراد یا وہ مریض جو دل، جگر یا گردے کے امراض میں مبتلا ہیں، انہیں ان احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔

06/11/2025
06/11/2025

دوا کی دکان | علاج کی دکان میں فرق ایک فارماسسٹ ( علاج ساز) ہی ہے۔🏥👨‍⚕️💊

e khawaja بہت جلدی ہوم فارمیسی بھروسہ مند ادویات آپ کی دہلیز پر پہنچائی گئیں! فارمیسی لائنوں کو چھوڑیں اور گھر چھوڑے بغی...
17/09/2025

e khawaja بہت جلدی
ہوم فارمیسی بھروسہ مند ادویات آپ کی دہلیز پر پہنچائی گئیں!

فارمیسی لائنوں کو چھوڑیں اور گھر چھوڑے بغیر اپنی ضرورت کی دیکھ بھال حاصل کریں۔e Khawaja pharmacyکے ساتھ، آپ کو نسخے کی دوائیں، جراحی کا سامان، یا روزمرہ کے طبی لوازمات محفوظ طریقے سے اور فوری طور پر آپ کی دہلیز پر پہنچائے جاتے ہیں۔

Address

Village Jalalia Tehsil Hazro Distt. Attock
Jalalia

Telephone

0572870695

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khawaja Pharmacy Jalalia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category